18.10.2026, 04:57am , اتوار (GMT+1)
 
وفاقی کابینہ کا بھارتی سرجیکل اسڑائیک کا دعوی مسترد،کنٹرول لائن پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کو سیز فائر کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ ; ایل او سی کی پہلی دفاعی لائن پر بلااشتعال فائرنگ کے جواب میں پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے تتہ پانی سیکٹر میں بھارتی فوج کے اہلکار بھی ہلاک ; بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث سارک سربراہ کانفرنس ملتوی ،انیسویں سارک سربراہ کانفرنس نومبر میں اسلام آباد میں ہونی تھی، بھارت کا شرکت سے انکار ; پاک بھارت کشیدہ تعلقات ۔ بھارت نے کہا ہے کہ وہ نومبر میں اسلام آباد میں ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا۔ ; امریکی صدارتی مباحثوں کی تاریخ میں ایک مرد اور خاتون امیدوار کے درمیان پہلامباحثہ ۔ ۔دنیا بھر دس کروڑ لوگوں نے یہ مباحثہ براہ راست دیکھا
        [تفصیلی تلاش]
 
 
 
اعلان و انتخاب آجکا دن
 

عالمی اخبار کی طرف سے پہلا ''مصطفیٰ علی ھمٰدانی ایوارڈ'' ۔
03.11.2010, 01:10am , بدھ (GMT+1)

صفدر ھمٰدانی۔عالمی اخبار لندن
گزشتہ برس عالمی اخبار کی پہلی سالگرہ پر  ہم نے آپ سے وعدہ کیا تھا کہ عالمی اخبار کی دوسری سالگرہ پر   ‘‘مصطفیٰ علی ہمدانی ایوارڈ‘‘ کا اجراء کیا جائے گا ۔شکر ہے پروردگار کا کہ ہمارا یہ وعدہ بھی ایفا ہو رہا ہے اور یہ پہلا ایوارڈ  اس بار وینکور میں مقیم عالمی اخبار کے معاون مدیر اعلیٰ محترم ڈاکٹر شمس جیلانی بھائی  کو متفقہ فیصلے کے بعد ان کی بے لوث خدمات پر یہ ایوارڈ دیا جا رہا ہے جو انکی عالمی اخبار سے پہلے روز سے انسیت اور تعلق کے علاوہ اردو زبان و ادب سے انکی  خاص محبت ہے ۔

یہ ایوارڈ انہیں ان کی دینی ، ادبی ، سماجی  اور صحافتی  خدمات پر دیا جا رہا ہے ۔ شمس بھائی اپنی بے پناہ مصروفیت  کے باوجود بلاگ میں ایک ذمیداری سمجھ کر شریک ہوتے ہیں  اور دنیا بھر میں عالمی اخبار کو متعارف کروانے کی کوششوں  میں مصروف رہتے ہیں ۔

 عالمی اخبار کے لئے ان کے لکھے ہوئے دو طویل سلسلے “حضرت علی ابن طالب کی سوانح حیات اور بنت رسول سیدہ فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا ‘ کی سوانح  حیات دنیا بھر میں عالمی اخبار کے قارئین میں بہت مقبول رہے ۔

ڈاکٹر شمس جیلانی  کو ذاتی طور پر میری طرف سے،نائب مدیر اعلیٰ ڈاکٹر نگہت نسیم کی طرف سے،عالمی اخبار کے ادارتی عملے اور تمام قلم کاروں اور قارئین کی طرف سے بہت بہت مبارک ۔

 مصطفیٰ علی ھمدانی پاکستان کی نشریاتی تاریخ کا باب اول ہیں جنہوں نے تیرہ اور چودہ اگست سنتالیس کی درمیانی رات کو پہلی بار شب بارہ بجے پاکستان بننے کا اعلان کیا تھا۔ پاکستان کی تاریخ کے بہت سے اہم اعلانات انکے حصے میں آئے جن میں آل انڈیا ریڈیو کا آخری اعلان اور بابائے قوم قائد اعظم کی وفات کا اعلان اہم ترین ہیں۔ وہ فارسی اور عربی کے علاوہ کئی دیگر زبانوں پر عبور رکھتے تھے اور اردو کے علاوہ فارسی میں شاعری کرتے تھے۔

اس ایوارڈ کی تیاری کے لیئے ہم سب برلین میں مقیم عالمی اخبار کے گرافکس انچارج عالی جناب عبدالمناف غلزئی کے ممنون ہیں اور یہ ایوارڈ بذریعہ ڈاک ڈاکٹر شمس جیلانی کو وینکور روانہ کیا جا رہا ہے۔ کاش عالمی اخبار کی کوئی مالی حیثیت ہوتی تو ہم اس ایوارڈ کے ساتھ کچھ زر نقد بھی پیش کر سکتے۔









:دیگر مضامین
(31.10.2010)  سید حسن ذکی کاظمی کو اتوار کو لندن میں سپرد خاک کر دیا گیا
(28.10.2010) وزیر آغا اور انیس ناگی کے بعد اب پروین فنا سید بھی رخصت ہو گئیں
(23.10.2010) اردوسی چاشنی کسی اور زبان میں نہیں۔ قونصل جنرل بارسلونا مسعود خان راجہ
(21.10.2010) اک اور قلم دوست مرثیہ نگار ہم کو چھوڑ کو چل دیا
(14.10.2010) اسلام آباد کے نوجوان شاعر زین عباس کا اعزاز ۔ عالمی اخبار کا افتخار
(09.10.2010) معروف ادیب اور صحافی منو بھائی صحت یاب ہو کر گھر آ گئے
(08.10.2010) نقاد ، ناول نگار اور شاعر انیس ناگی لاہور میں انتقال کر گئے
(30.09.2010) ناتالی سیال سویڈن کے ہودنگے کیمون سے تیسری بار منتخب ہوئی ہیں
(25.09.2010)  محسن احسان کی وفات اردو ادب کے لیئے بہت بڑا نقصان ہے
(24.09.2010) معروف شاعر،ادیب اور کالم نگار سید اقبال حیدر سخت علیل ہیں
(22.09.2010) گیت میرے میت۔اسحاق ساجد کا تازہ مجموعہ شائع ہو گیا
(16.09.2010) سید ظفر حسین کی بیگم نفیسہ ظفر کی بہن کی لاہور میں تدفین
(12.09.2010) لندن میں ڈاکٹر سیمیں مجتبیٰ نے عید عشایئے کا اہتمام کیا
(08.09.2010) ادیب اور شاعر ڈاکٹر وزیر آغا 88 برس کی عمر میں لاہور میں انتقال کرگئے
(02.09.2010) عالمی اخبار کے عبدالمناف کی والدہ محترمہ کے لیئے دعائے صحت کی اپیل
(24.08.2010) معروف شاعر سید حسن سلمان رضوی کو اسلام آباد میں سپرد خاک کر دیا گیا
(20.08.2010) فیضان مثنیٰ عالمی اخبار کے لیئے بھارت کے بیورو چیف مقرر کیئے گئے ہیں
(18.08.2010) ٹورنٹو میں مقیم معروف شاعر اشفاق حسین کے لیئے تمغہ حُسن کارکردگی
(15.08.2010) عالمی اخبار کے معروف قلمکار ڈاکٹر خواجہ اکرام نئی دہلی میں علیل ہیں
(09.08.2010) سید اقبال حیدر کے برادر عزیز کی صحت یابی کے لیئے التماس دعا



 
تمام خبریں  
مضامین/تجزیات   
عالمی خبریں   
عالمی اخبار تازہ ترین   
پاکستان/ بھارت   
ایشیا/یورپ/آسٹریلیا   
مشرق وسطیٰ/افریقہ   
اعلان و انتخاب آجکا دن   
رپورٹس/ملٹی میڈیا   
عالمی اخبار کھیل   
صحت/سائینس   
شخصیات، انٹرویوز   
عالمی اخبار ادبیات   
Reports,Naheed Gallery   
Pak/India/Gulf   
International/Sports   
 
 

  عالمی اخبار  کے ادارتی عملے میں مختلف عالمی اداروں کے اپنے اپنے شعبے کے ماہرین شامل ہیں اور اس اخبار میں خبروں،تبصروں اور کالموں کے علاوہ ہر موضوع اور ہر کسی کے لیئے مواد موجود ہے۔ عالمی اخبار کی پالیسی صاف ستھری ،آزادانہ اور بے لاگ صحافت ہے۔
. رابطہ ٹیلی فون:  لندن447796515479+ ،  آسٹریلیا 61425201035+ ،  ای میل:  رابطہ@عالمی اخبار۔کوم۔  جملہ حقوق بحق عالمی اخبار۔کوم محفوظ ہیں