18.10.2026, 04:57am , اتوار (GMT+1)
 
وفاقی کابینہ کا بھارتی سرجیکل اسڑائیک کا دعوی مسترد،کنٹرول لائن پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کو سیز فائر کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ ; ایل او سی کی پہلی دفاعی لائن پر بلااشتعال فائرنگ کے جواب میں پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے تتہ پانی سیکٹر میں بھارتی فوج کے اہلکار بھی ہلاک ; بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث سارک سربراہ کانفرنس ملتوی ،انیسویں سارک سربراہ کانفرنس نومبر میں اسلام آباد میں ہونی تھی، بھارت کا شرکت سے انکار ; پاک بھارت کشیدہ تعلقات ۔ بھارت نے کہا ہے کہ وہ نومبر میں اسلام آباد میں ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا۔ ; امریکی صدارتی مباحثوں کی تاریخ میں ایک مرد اور خاتون امیدوار کے درمیان پہلامباحثہ ۔ ۔دنیا بھر دس کروڑ لوگوں نے یہ مباحثہ براہ راست دیکھا
        [تفصیلی تلاش]
 
 
 
اعلان و انتخاب آجکا دن
 

مرثیہ نگار وحید الحسن ہاشمی ہفتے کو لاہور میں انتقال کر گئے
20.11.2010, 09:58pm , ہفتہ (GMT+1)

صفدر ھمدانی اور سید اکمل حسین۔عالمی اخبار لندن
لاہور میں مقیم اردو مرثیے کی ایک قد آور شخصیت اور استاد مقام شاعر وحید الحسن ہاشمی ہفتے کے روز81 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ انا اللہ و انا الیہ راجعون۔

مرحوم ہاشمی صاحب کافی عرصے سے علیل چلے آ رہے تھے اور ادبی محفلوں میں شریک ہونے سے معذور تھے۔

عالمی اخبار کے ادارتی عملے نے خاص طور پر مدیر اعلیٰ اور مرثیہ نگار صفدر ھمدانی نے اردو مرثیے کے لیئے ساری حیات کام کرنے والے وحیدر الحسن ہاشمی کی وفات پر اظہار افسوس کیا ہے اور دعا کی ہے کہ پروردگار شاعر محمد و آل محمد کو جوار معصومین میں جگہ عطا فرمائے۔

وحید الحسن ہاشمی 1930 میں جونپور بھارت میں پیدا ہوئے تھے اور وحید تخلص کرتے تھے۔انکے والد کانام مولوی سید شبیر حسن اور دادا میر انتظام علی تھے۔ میٹرک انہوں نے گورنمنٹ ہائی سکول جونپور سے،ایف اے،آر ایس کے ڈی انٹر کالج جونپور سے،بی اے الہ آباد یونیورسٹی سے،ایم اے پنجاب یونیورسٹی سے کیا، انکے اساتزہ میں ڈاکٹر عبداللہ،ڈاکٹر عبادت بریلوی،پروفیسر وقار عظیم،پروفیسر عابد علی عابد اور پروفیسر عباس شوستری جیسے جید افراد شامل تھے۔

مرحوم شعبہ تعلیم سے منسلک رہے اور لاہور میں وطن ہائی سکول،قزلباش حسینیہ ہائی سکول اور پاکستان ماڈل ہائی سکول میں پڑھاتے رہے۔ وہ پیام عمل،خواجگان،تنظیم الاسلام اور تہزیب الاخلاق کے اعزازی مدیر بھی تھے۔

انکی اولاد میں بیٹی شمع فاطمہ کے علاوہ چار بیٹے ہیں جن میں سے ڈاکٹر شبیہ الحسن استاد،ادیب اور محقق ہیں اور انہوں نے اپنے والد کی نگارشات اور تخلیقی کام کو سنبھالنے کے سلسلے میں گراں قدر خدمات سرانجام دی ہیں۔

کتناحسیں فریبِ نظر کھا رہے لوگ
دو کشتیوں میں پاؤں ہیں اور جا رہے ہیں لوگ

وحید الحسن ہاشمی کے ہم عصروں میں احسان دانش،احمد ندیم قاسمی،ڈاکٹر وحید قریشی،ڈاکٹر آغا سہیل،ڈاکٹر سہیل احمد خان،ڈاکٹر خورشید رضوی،تابش دہلوی۔ سید حسن عباس زیدی،قیصر بارہوی،شاہد نقوی،سید آل رضا اور متعدد دیگر اردو ادب کی قدآور شخصیات شامل ہیں۔

مرثیہ نگاری اگر چہ وحید الحسن ہاشمی کی شناخت بنا لیکن تنقید کے علاوہ لگ بھگ تمام اصناف سخن میں انہوں نے طبع آزمائی کی جن میں غزل،نظم،نعت،سلام،نوحہ،منقبت اورنثر نگاری شامل ہیں۔

شعور عشق دل حق شناس رکھتے ہیں
بہ فیض نعت شفاعت کی آس رکھتے ہیں

مرحوم وحید الحسن ہاشمی نے خود کو مختصر مرثیے کا بانی بتایا ہے اور مختصر مرثیے پر انکا تنقیدی اور تحقیقی کام ایک پوری نسل کے لیئے روشنی ثابت ہو گا۔ وہ مرثیہ نگاری میں انیس و دبیر کی روایت رثا کو تو ساتھ لے کر چلے لیکن زبان و بیان کی جدت سے بھی استفادہ کیا۔ انہوں نے تیس سے زیادہ مرثیے لکھے جن میں انکے مقبول مراثی میں ''حقیقت موت''،''قیادت''،''جوہر تقویٰ''،''قوم و قومیت''،''کربلا کربلا''،''کشمکش''،''شباب''،''پیری''،اور ''اسوہ بتول'' شامل ہیں۔

وحید الحسن ہاشمی درجن بھر سے زائد کتب کے مصنف ہیں اور خود انکی متنوع ادبی زندگی کے بارے میں جن اہل قلم نے لکھا ان میں عاصی کرنالی،احمد عقیل روبی،انتظار حسین،حسن عسکری کاظمی،ڈاکٹر آغا سہیل،ڈاکٹر سلیم اختر،ڈاکٹر مسعود رضا خاکی،ڈاکٹر حسن رضوی،علی عباس سید، انکے بیٹے ڈاکٹر شبیہہ الحسن،ساحر لکھنوی،مامون ایمن،حنیف اسعدی،ڈاکٹر سجاد باقر رضوی،سحر انصاری،خیال امروہوی،ڈاکٹر سید عبداللہ،انور سدید،اختر ہاشمی،نیساں اکبر آبادی،حفیظ تائب اور متعدد دیگر اہل قلم شامل ہیں۔

انکی زندگی اور فن کے بارے میں ایک مفصل کتاب 1998 میں جناب عباس رضا نے تحریر کی تھی جو ''وحید عصر'' کے نام سے شائع ہوئی جسمیں لگ بھگ ہر رخ سے انکی ذاتی اور ادبی زندگی کا جائزہ لیا گیا۔

انکی دیگر تخلیقات میں تنقیدی جہتیں،ہل من ناصر،معصومین، چراغ صحرا،العطش،لہو،مباحثے،جدید فن مرثیہ نگاری،شعراب،یاسین،اجر رسالت،شب عاشور،الصراط اور طاہرین شامل ہیں

سوارِ دوش پیمبر کوئی دکھاؤ تو
حسین ابنِ علی کا جواب لاؤ تو
۔۔۔
بجز حسین کہیں بھی نماز واجب میں
نبی کی پُشت پہ بچہ کوئی دکھاؤ تو


:دیگر مضامین
(15.11.2010) سفر,حیرت و عشق۔از۔قمر رضوی۔ سفر نامہ۔ 20ویں قسط
(03.11.2010) سید حسن زکی کاظمی کی مجلس سوئم باب المرآد میں منعقد ہوئی
(03.11.2010) عالمی اخبار کی طرف سے پہلا ''مصطفیٰ علی ھمٰدانی ایوارڈ'' ۔
(31.10.2010)  سید حسن ذکی کاظمی کو اتوار کو لندن میں سپرد خاک کر دیا گیا
(28.10.2010) وزیر آغا اور انیس ناگی کے بعد اب پروین فنا سید بھی رخصت ہو گئیں
(23.10.2010) اردوسی چاشنی کسی اور زبان میں نہیں۔ قونصل جنرل بارسلونا مسعود خان راجہ
(21.10.2010) اک اور قلم دوست مرثیہ نگار ہم کو چھوڑ کو چل دیا
(14.10.2010) اسلام آباد کے نوجوان شاعر زین عباس کا اعزاز ۔ عالمی اخبار کا افتخار
(09.10.2010) معروف ادیب اور صحافی منو بھائی صحت یاب ہو کر گھر آ گئے
(08.10.2010) نقاد ، ناول نگار اور شاعر انیس ناگی لاہور میں انتقال کر گئے
(30.09.2010) ناتالی سیال سویڈن کے ہودنگے کیمون سے تیسری بار منتخب ہوئی ہیں
(25.09.2010)  محسن احسان کی وفات اردو ادب کے لیئے بہت بڑا نقصان ہے
(24.09.2010) معروف شاعر،ادیب اور کالم نگار سید اقبال حیدر سخت علیل ہیں
(22.09.2010) گیت میرے میت۔اسحاق ساجد کا تازہ مجموعہ شائع ہو گیا
(16.09.2010) سید ظفر حسین کی بیگم نفیسہ ظفر کی بہن کی لاہور میں تدفین
(12.09.2010) لندن میں ڈاکٹر سیمیں مجتبیٰ نے عید عشایئے کا اہتمام کیا
(08.09.2010) ادیب اور شاعر ڈاکٹر وزیر آغا 88 برس کی عمر میں لاہور میں انتقال کرگئے
(02.09.2010) عالمی اخبار کے عبدالمناف کی والدہ محترمہ کے لیئے دعائے صحت کی اپیل
(24.08.2010) معروف شاعر سید حسن سلمان رضوی کو اسلام آباد میں سپرد خاک کر دیا گیا
(20.08.2010) فیضان مثنیٰ عالمی اخبار کے لیئے بھارت کے بیورو چیف مقرر کیئے گئے ہیں



 
تمام خبریں  
مضامین/تجزیات   
عالمی خبریں   
عالمی اخبار تازہ ترین   
پاکستان/ بھارت   
ایشیا/یورپ/آسٹریلیا   
مشرق وسطیٰ/افریقہ   
اعلان و انتخاب آجکا دن   
رپورٹس/ملٹی میڈیا   
عالمی اخبار کھیل   
صحت/سائینس   
شخصیات، انٹرویوز   
عالمی اخبار ادبیات   
Reports,Naheed Gallery   
Pak/India/Gulf   
International/Sports   
 
 

  عالمی اخبار  کے ادارتی عملے میں مختلف عالمی اداروں کے اپنے اپنے شعبے کے ماہرین شامل ہیں اور اس اخبار میں خبروں،تبصروں اور کالموں کے علاوہ ہر موضوع اور ہر کسی کے لیئے مواد موجود ہے۔ عالمی اخبار کی پالیسی صاف ستھری ،آزادانہ اور بے لاگ صحافت ہے۔
. رابطہ ٹیلی فون:  لندن447796515479+ ،  آسٹریلیا 61425201035+ ،  ای میل:  رابطہ@عالمی اخبار۔کوم۔  جملہ حقوق بحق عالمی اخبار۔کوم محفوظ ہیں