15.10.2026, 03:44pm , جعمرات (GMT+1)
 
وفاقی کابینہ کا بھارتی سرجیکل اسڑائیک کا دعوی مسترد،کنٹرول لائن پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کو سیز فائر کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ ; ایل او سی کی پہلی دفاعی لائن پر بلااشتعال فائرنگ کے جواب میں پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے تتہ پانی سیکٹر میں بھارتی فوج کے اہلکار بھی ہلاک ; بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث سارک سربراہ کانفرنس ملتوی ،انیسویں سارک سربراہ کانفرنس نومبر میں اسلام آباد میں ہونی تھی، بھارت کا شرکت سے انکار ; پاک بھارت کشیدہ تعلقات ۔ بھارت نے کہا ہے کہ وہ نومبر میں اسلام آباد میں ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا۔ ; امریکی صدارتی مباحثوں کی تاریخ میں ایک مرد اور خاتون امیدوار کے درمیان پہلامباحثہ ۔ ۔دنیا بھر دس کروڑ لوگوں نے یہ مباحثہ براہ راست دیکھا
        [تفصیلی تلاش]
 
 
 
شخصیات، انٹرویوز
 

حضرت فاطمہ الزہرا ء ۔۔۔ (40)۔۔۔ شمس جیلانی
02.12.2010, 12:00am , جعمرات (GMT+1)

شمس جیلانی

  حضرت فاطمہ الزہرا ء ۔۔۔ (40)۔۔۔ شمس جیلانی
 ہم گزشتہ ہفتے حضرت فاطمہ سلام اللہ کے سلسلے میں یہاں تک پہونچے کہ حضرت حسنین (ع) روتے ہو ئے تشریف لا ئے ۔ اور ان کا گریہ سن کر حضرت علی کرم اللہ وجہ دروازے پر تشریف لے گئے، دروازہ کھو لا اور بچوں سے رو نے کی وجہ پو چھی ؟ تو انہوں نے بتایا کہ ہم آپ کے حکم کے مطابق نا نا  (ص)کے مزار پر گئے تو دیکھا کہ حضرت ابراہیم  تشریف فر ما ہیں (ع ) انہو نے ہمیں دیکھ کر فر مایا کہ فا طمہ کے یسیر آگئے۔ جبکہ حضرت اسمعیٰل(ع)نے فرمایا کہ ہمارے لخت ِ جگر آگئے،پھر ہمیں نانا(ص)   جان کے روضہ سے یہ آواز آئی کہ اے میرے بچوں واپس جا و  اور اپنی ما ں کا آخری دیدار کر لو کیونکہ تمہا ری ماں ہمارے پاس آنے والی ہے اور ہم تمام پیغمبروں کے ساتھ ان کے استقبال کو آنے والے ہیں ۔ بچوں کی آہ و فغان سے حضرت فا طمہ (س) بھی غنودگی سے حا لتِ ہوش میں آگئیں انہوں نے انہیں کلیجے سے لگا یا پیار کیااور ان کو تسلی دی اور پھر واپس باہر بھیج دیا۔ پھرانہوں نے حضرت اسماءبنت عمیس (رض) سے فر مایا کہ میرے لیئے پانی کا انتظام فر ما دیجئے تاکہ میں آخری غسل کر لوں ؟
آگے حضرت اسما ء فر ماتی ہیں کہ جب میں نے تمام سامان فراہم کردیا تو انہوں نے اس طرح غسل فر مایا کہ میں نے اس سے پہلے اتنے احسن طریقہ سے کسی کو غسل کر تے نہیں دیکھا۔( حضرات! ہم اکثر اس لفظ ِ ً حسن ً پر بات کر تے  رہتے ہیں اور کرتے کہ جس لفظ کے ساتھ حسن کی اضا فت کر دی جا ئے تو وہ انتہائی بلندیوں کو چھو لیتا ہے جیسے کہ حسن ِ سیرت ، حسن ِ صورت ، حسن ِ تدبیر، حسن ِ تعمیر ، حسنِ تقریر اور حسن ِتقدیر وغیرہ ۔ اس لفظ کا متبادل ہمیں اردو میں نہیں ملا لہذا اس کا ترجمہ ہم انگریزی میں اکسیلینس کرتے ہیں جو کہ ہمارے نزدیک عربی لفظ حسن کے بہت قریب ہے؟
پھر وہ فرماتی ہیں کہ اانہوں نے پاک اور صاف لباس زیب ِ تن فر ما یا اور مجھے  آواز دی اور فر مایا کہ وہ جنتی کا فور جوکہ میرے والد ِ محترم   (ص)کے لیئے حضرت جبر ئیل  (ع)سے لے کر آئے تھے، میں نے اس کے تین حصہ کر دیئے تھے ایک والد ِ محترم  (ص)  کے  لیءے ایک اپنے لیئے اور تیسرا حضرت علی کرم اللہ وجہ کے لیئے لہذا اس میں سے ایک حصہ میرے لیئے آئیے اور دوسرا حضرت علی کرم اللہ وجہ کے لیئے محفوظ رکھیں ۔وہ کافور لا یا گیا اور انہیں پیش کیا گیا۔ انہوں نے اس کا حنوط بنا نے کے لیئے فرمایااس کے بعد جناب ِ سیدہ سلام اللہ علیہا نے ان سے فر مایا کہ آپ باہر تشریف لے جا ئیں تاکہ میں تیار ہو کر خدا وند ِ قدوس کی با رگاہ میں پیش ہو کر اپنی آخری عرض داشت پیش کر سکوں اور میرے حجرے میں کسی کو نہ آنے دیں کیونکہ میں تنہا ئی چا ہتی ہوں ۔ جب بہت دیر تک  وہ  اندر  سے  وہ   با ہرشریف نہیں لا ئیں تو ان کو تشویش ہو ئی اور اور یہ دروازے کے قریب تشریف لے گئیں تو ۔ انکی آہ و زاری کی آواز سنی اور وہ اپنے والد اپنے شوہر اور اپنے بچوں کا واسطہ دیکر اپنے لیئے کچھ نہیں مانگ رہی تھیں ! صرف اپنے با با کی امت کے عاصیوں کے لیئے بخشش کی دعا فر ما رہی ہیں تھیں ۔ جب انہوں (س)دروازے پر آہٹ سنی تو انہوں نے پسند نہیں فر مائی اور ان سے پھر مطالبہ دہرا یا کہ میں تنہائی چا ہتی ہو ں مجھے تنہا چھوڑ دو۔
انہوں نے پھر کافی دیر تک انتظار فر مایا اور جب اندر سے کو ئی جواب نہیں آیا تو اندر تشریف لے گئیں تو دیکھا کہ قبلہ رخ داہنے رخسار مبا رک کے نیچے اپنا دست مبارک رکھے ہو ئے محو استرا حت ہیں انہوں  آواز دی جب کو ئی جواب نہیں ملا تو انہوں نے اس ردائے مبارک کا کونا اٹھا یا جو وہ اوڑھے محوِ استراحت تھی تو اس بات کا ادراک ہو ا کہ وہ ابدی نیند سوچکی ہیں انا للہ وانا الیہ را جعون ۔
 اس کے بعد وہ فر ماتی ہیں کہ دروازہ کھلا دیکھ کر بچے بھی آگئے اور انہوں  نے اپنی والدہ محترمہ  کی خیریت پو چھی تو میں نے حقیقت ِ حال عرض کردی وہ روتے ہو ئے مسجد کی طرف بھا گے جہاں حضرت علی کرم اللہ وجہ تشریف فر ما تھے ۔ پس ان کے ہمراہ حضرت علی بھی تشریف لے آئے۔ اور وصیت کے مطابق میں نے  اور حضرت علی نے غسل دیا۔
 یہاں بھی اختلاف ہے ایک دوسری روایت میں ۔تفصیلات مختلف ہیں ہم اس کو بھی پیش کر دیتے ہیں تا کہ قا رئین خود فیصلہ کر سکیں ؟

 وہ روایت اس طرح ہے اور اس کی راوی ام المو نین ام ِ سلمہ(رض) ہیں ً وہ فرماتی ہیں کہ حضرت فاطمہ (س)نے ا پنی  بیماری کے آخری دن مجھے بلا یا اس وقت حضرت علی کرم اللہ وجہ مو جود نہ تھے اور کہا کہ آپ غسل کر نے میں مدد فرما ئیں ۔لہذا میں پانی ڈالتی رہی اور وہ غسل فرما تی رہیں ۔جب غسل سے فارغ ہو گئیں تو فر ما یا کہ وہ کپڑے لے آئیے جو میں نے اپنے اس وقت کے لیئے رکھے تھے میں نے وہ لا دیئے انہوں نے کپڑے تبدیل فر ما ئے ۔ پھر فر ما یا کہ ایک چار پائی صحن میں ڈالدیجئے وہ بھی میں نے ڈالدی اس کے بعد وہ چار پا ئی پر قبلہ رخ ہو کر محوِ استرا حت ہو گئیںاور فرمایا کہ اب میں آپ سے رخصت ہو نے والی ہو ں اور میرے جسم کو کو ئی نہ کھولے مجھے بغیر غسل کے دفن کر دیا جا ئے ۔اس گفتگو کے بعد انہوں نے انتقال فر ما یا، اتنے میں حضرت علی کرم اللہ وجہ بھی تشریف لے آئے اور میں نے تمام ما جرا ان کے گوش گزار کیا ۔یہ ماجرا سن کر حضرت علی کرم اللہ وجہ نے فرمایا خدا کی قسم اب ان کے جسم کا کوئی حصہ نہیں کھو لا جا ئے گا؟ انکا یہ ارشاد ہماری اس دلیل پر صاد ہے جیسا کہ ہم نے پہلے لکھا تھا کہ اللہ سبحانہ تعا لیٰ نے انہیں شہادت کا در جہ بھی عطا فر ما یا ۔ یہ ہی وجہ تھی کہ ان کو عام لو گوں طرح غسل نہیں دیا گیا۔ ورنہ حضرت علی (رض)سےبڑا فقہیہ کون ہو سکتا تھا اگر ان کی وصیت شریعت کے خلاف ہو تی تو وہ کبھی نہیں مانتے۔

اس کے بعد ان (س)کی وصیت کے مطابق ان کے کنبے لوگوں نے  نماز جنازہ ادا کی اور رات کو ہی جنت البقیع میں تدفین کی گءی ۔


:دیگر مضامین
(29.11.2010) ڈاکٹر محمود الرحمٰن صاحب کی ہمہ جہت شخصیت ۔از؛ قمر رضا
(19.10.2010) ” مُش اینڈ مُش لیگ “ ماضی ، حال اور مستقبل ۔از؛ جاوید اقبال کیانی
(30.09.2010) جناب معین الحق ایک مثالی انسان اور ایک مثالی سفارت کار ۔۔شمس جیلانی
(27.09.2010) معروف ادیب و شاعر رام پرکاش مہندی رتہ سے ایک ملاقات ۔از؛ ڈاکٹر نگہت نسیم
(11.08.2010) ولادتِ حضرت عبد القادر جیلانی رح۔از۔۔شمس جیلانی
(10.08.2010) ابھی تک نا مکمل ہے مگر تعبیر آزادی ۔از؛ محمد احمد ترازی ۔کراچی
(04.08.2010) ثبوت حاضر ہیں ۔از؛ محمد احمد ترازی ۔کراچی
(28.07.2010) عصمت محمدیہ (ص) کے چودھویں ستارے حضرت امام مہدی (عج)
(16.07.2010) نظام ہدایت کی ضرورت پر ایک منطقی بحث۔از: سید مصباح حسین جیلانی
(15.07.2010) نظام ہدایت کی ضرورت پر ایک منطقی بحث۔از: سید مصباح حسین جیلانی
(14.07.2010) نظام ہدایت کی ضرورت پر ایک منطقی بحث۔از: سید مصباح حسین جیلانی
(13.07.2010) نظام ہدایت کی ضرورت پر ایک منطقی بحث۔از: سید مصباح حسین جیلانی
(06.07.2010) اب کے داتا کا بھی دربار لہو رنگ ہوا۔از؛ محمد احمد ترازی
(01.07.2010)  ڈاکٹر عبد الرحمن بارود فلسطین کے جدید اور مقبول شاعر
(18.06.2010) پہلی اسلامی یونیورسٹی کے بانی۔از: آغا سید عبدالحسین بڈگامی
(15.06.2010) امام خمینی رہ کی با بصیرت قوم پر سلام ۔از؛ آغا سید عبدالحسین بڈگامی
(09.06.2010) روز مادر ۔از؛ آغا سید عبدالحسین بڈگامی ۔کشمیر
(03.06.2010) صہیونی چیلنچ سے نمٹنے کے لئے فلسطینی جماعتوں میں اتحاد ضروری
(12.05.2010) برطانیہ میں اردو افسانہ نگاری کے قافلہ سالارقیصر تمکین
(22.04.2010) بنت علی حضرت زینب سلام اللہ علیہا ، ایک مثالی کردار



 
تمام خبریں  
مضامین/تجزیات   
عالمی خبریں   
عالمی اخبار تازہ ترین   
پاکستان/ بھارت   
ایشیا/یورپ/آسٹریلیا   
مشرق وسطیٰ/افریقہ   
اعلان و انتخاب آجکا دن   
رپورٹس/ملٹی میڈیا   
عالمی اخبار کھیل   
صحت/سائینس   
شخصیات، انٹرویوز   
شمس جیلانی۔وینکور  »
عالمی اخبار ادبیات   
Reports,Naheed Gallery   
Pak/India/Gulf   
International/Sports   
 
  شمس جیلانی۔وینکور   
  مزید ++
 

  عالمی اخبار  کے ادارتی عملے میں مختلف عالمی اداروں کے اپنے اپنے شعبے کے ماہرین شامل ہیں اور اس اخبار میں خبروں،تبصروں اور کالموں کے علاوہ ہر موضوع اور ہر کسی کے لیئے مواد موجود ہے۔ عالمی اخبار کی پالیسی صاف ستھری ،آزادانہ اور بے لاگ صحافت ہے۔
. رابطہ ٹیلی فون:  لندن447796515479+ ،  آسٹریلیا 61425201035+ ،  ای میل:  رابطہ@عالمی اخبار۔کوم۔  جملہ حقوق بحق عالمی اخبار۔کوم محفوظ ہیں