17.10.2026, 03:49am , ہفتہ (GMT+1)
 
وفاقی کابینہ کا بھارتی سرجیکل اسڑائیک کا دعوی مسترد،کنٹرول لائن پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کو سیز فائر کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ ; ایل او سی کی پہلی دفاعی لائن پر بلااشتعال فائرنگ کے جواب میں پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے تتہ پانی سیکٹر میں بھارتی فوج کے اہلکار بھی ہلاک ; بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث سارک سربراہ کانفرنس ملتوی ،انیسویں سارک سربراہ کانفرنس نومبر میں اسلام آباد میں ہونی تھی، بھارت کا شرکت سے انکار ; پاک بھارت کشیدہ تعلقات ۔ بھارت نے کہا ہے کہ وہ نومبر میں اسلام آباد میں ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا۔ ; امریکی صدارتی مباحثوں کی تاریخ میں ایک مرد اور خاتون امیدوار کے درمیان پہلامباحثہ ۔ ۔دنیا بھر دس کروڑ لوگوں نے یہ مباحثہ براہ راست دیکھا
        [تفصیلی تلاش]
 
 
 
اعلان و انتخاب آجکا دن
 

صفدر ھمدانی مرثیہ نوتصنیف کی مجالس کے لیئے کویت پہنچ گئے
10.01.2011, 12:05pm , سوموار (GMT+1)

سید اکمل حسین۔عالمی اخبار لندن بیورو
معروف شاعرہ شاہین رضوی
شاعر آل عباء مرثیہ نگار اور عالمی اخبار کے مدیر اعلیٰ صفدر ھمدانی کویت کے دس روزہ دورے پر کویت پہنچ گئےہیں جہاں وہ ماہ صفر کی منتخب مجالس میں مرثیہ نوتصینف پیش کرنے کے علاوہ ایک عالمی مشاعرےمیں شرکت کریں گے اور دیگر علمی،ادبی،دینی اور فکری نشستوں سے خطاب کریں گے

انکے اس دورے کا اہتمام معروف شاعرہ اور خلیجی ممالک میں عالمی اخبار کی بیورو چیف شاہین رضوی نے کیا ہے اور وہی انکی میزبان بھی ہونگی۔ کویت پہنچنے پر شاہین رضوی اور انجمن فروغ اردو ادب  کے صدر عبداللہ عباسی نےشاعر آل عباٗ کا استقبال کیا

 شاہین رضوی نے خصوصی طور پر سکینہ بنت الحسین کی شہادت کے حوالے سے ایک خصوصی مجلس مرثیہ نو تصینف کا اہتمام خود بھی کیا ہے

صفدر ھمدانی کویت میں قیام کے دوران چودہ جنوری کو انجمن فروغ اردو ادب کے روح رواں عبداللہ عباسی کی طرف سے منعقد کردہ عالمی مشاعرے میں بھی شرکت کریں گے

اس سے قبل ہفتہ آٹھ جنوری کو شاعر آپ عباء مرثیہ نگار صفدر ھمدانی نے مور پارک لندن میں حسن زیدی اور انکی اہلیہ ناز زیدی کی طرف سے اپنی قیام گاہ پر منعقدہ پہلی مجلس مرثیہ سے عزاداری کے موضوع پر خطاب کیا اور اسی موضوع پر اپنے طویل مرثیے سے منتخب بند پیش کیئے

میزبان حسن زیدی نے حدیث کساء پڑھی جسکے بعد معروف سوز خوان سید آصف رضا نے رباعیات،سوز اور سلام پیش کیا

مجلس عزا کے بعد نوحہ و ماتم ہوا جس میں سید اکمل حسین،اختر حسین،جمیل کاظمی اور آصف رضا نے نوحہ خوانی کی اور اختتام پر نزر امام حسین پیش کی گئی











:دیگر مضامین
(04.01.2011) لندن میں اصغر کرمانی کے گھر پر 25 محرم الحرام کی سالانہ مجلس عزا
(01.01.2011) پچیس محرم الحرام کو اصغر کرمانی کے گھر پر سالانہ مجلس مرثیہ نو تصنیف
(23.12.2010) سفر,حیرت و عشق۔از۔قمر رضوی۔ سفر نامہ۔ 23ویں قسط
(23.12.2010) معروف شاعر اورادیب سید اقبال حیدر کے بھائی زوار حیدر کا انتقال
(14.12.2010) برطانیہ ، یورپ اور دنیا کے دیگر ممالک میں محرم الحرام کی مجالس عزا
(06.12.2010) صفدر ھمدانی کے اہل خانہ کی طرف سے 60ویں سالگرہ کی سرپرائز پارٹی
(03.12.2010) شاعر،ادیب،براڈکاسٹر، صحافی،محقق اور مرثیہ نگار صفدر ھمدانی کے اعزاز میں تقریب
(30.11.2010) سفر,حیرت و عشق۔از۔قمر رضوی۔ سفر نامہ۔ 22ویں قسط
(23.11.2010) سفر,حیرت و عشق۔از۔قمر رضوی۔ سفر نامہ۔ 21ویں قسط
(20.11.2010) مرثیہ نگار وحید الحسن ہاشمی ہفتے کو لاہور میں انتقال کر گئے
(15.11.2010) سفر,حیرت و عشق۔از۔قمر رضوی۔ سفر نامہ۔ 20ویں قسط
(03.11.2010) سید حسن زکی کاظمی کی مجلس سوئم باب المرآد میں منعقد ہوئی
(03.11.2010) عالمی اخبار کی طرف سے پہلا ''مصطفیٰ علی ھمٰدانی ایوارڈ'' ۔
(31.10.2010)  سید حسن ذکی کاظمی کو اتوار کو لندن میں سپرد خاک کر دیا گیا
(28.10.2010) وزیر آغا اور انیس ناگی کے بعد اب پروین فنا سید بھی رخصت ہو گئیں
(23.10.2010) اردوسی چاشنی کسی اور زبان میں نہیں۔ قونصل جنرل بارسلونا مسعود خان راجہ
(21.10.2010) اک اور قلم دوست مرثیہ نگار ہم کو چھوڑ کو چل دیا
(14.10.2010) اسلام آباد کے نوجوان شاعر زین عباس کا اعزاز ۔ عالمی اخبار کا افتخار
(09.10.2010) معروف ادیب اور صحافی منو بھائی صحت یاب ہو کر گھر آ گئے
(08.10.2010) نقاد ، ناول نگار اور شاعر انیس ناگی لاہور میں انتقال کر گئے



 
تمام خبریں  
مضامین/تجزیات   
عالمی خبریں   
عالمی اخبار تازہ ترین   
پاکستان/ بھارت   
ایشیا/یورپ/آسٹریلیا   
مشرق وسطیٰ/افریقہ   
اعلان و انتخاب آجکا دن   
رپورٹس/ملٹی میڈیا   
عالمی اخبار کھیل   
صحت/سائینس   
شخصیات، انٹرویوز   
عالمی اخبار ادبیات   
Reports,Naheed Gallery   
Pak/India/Gulf   
International/Sports   
 
 

  عالمی اخبار  کے ادارتی عملے میں مختلف عالمی اداروں کے اپنے اپنے شعبے کے ماہرین شامل ہیں اور اس اخبار میں خبروں،تبصروں اور کالموں کے علاوہ ہر موضوع اور ہر کسی کے لیئے مواد موجود ہے۔ عالمی اخبار کی پالیسی صاف ستھری ،آزادانہ اور بے لاگ صحافت ہے۔
. رابطہ ٹیلی فون:  لندن447796515479+ ،  آسٹریلیا 61425201035+ ،  ای میل:  رابطہ@عالمی اخبار۔کوم۔  جملہ حقوق بحق عالمی اخبار۔کوم محفوظ ہیں