
لندن سے کویت کے علمی ، ادبی اور دینی دورے پر تشریف لائے
شاعر،ادیب،محقق،استاد،مرثیہ نگار اور عالمی اخبار کے مدیر اعلیٰ نے کویت میں اپنے قیام کا آخری روز اکیس
جنوری دو ہزار گیارہ جمعہ کا دن بھی نہایت مصروف گزارا اور اہل ادب و دانش سے الوداعی ملاقاتیں کیں
جسکے بعد وہ بائیس جنوری کو صبح برٹش ایرویز کے ذریعے کویت سے لندن روانہ ہو گئے۔ ہوائی اڈے پر انکی میزبان شاعرہ اور افسانہ نگار شاہین رضوی اور انکے مداح فرخ سہیل نے انہیں خدا حافظ کہا۔
جمعے کی صبح صدر انجمن فروغ اردو عبداللہ عباسی۔ جناب اصغر علی مہر اور امریکہ سے آئے ہوئے سلمان جلالی نے شاہین رضوی کے گھر پر صفدر ھمدانی سے الوداعی ملاقات کی اور کویت آنے پر انکا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس یقین کا اظہار

کیا کہ انکے اس دورے سے اہل ادب اور اہل فکر و دانش کو بہت فائدہ پہنچا ہے اور اس تسلسل کو جاری رہنا چاہیئے
عبداللہ عباسی نے ریڈیو کویت پر صفدر ھمدانی کے دونوں انٹرویوز کی سی ڈیز انہیں تحفے کے طور پر پیش کیں جبکہ جناب اصغر علی مہر نے صفدر ھمدانی کے اعزاز میں لکھے ہوئے چار مصرعے نہایت خوبصورتی سے باقاعدہ پرنٹ کروا کر انہیں پیش کیئے جس پر صفدر ھمدانی نے ان احباب اور کویت کے ادیبوں اور دانشوروں کا خاص طور پر شکریہ ادا کیا۔
جن احباب نے انہیں ٹیلی فون پر خداحافظ کہا اور کویت آنے پر انکا شکریہ ادا کیا انمیں شاہد حنائی،ملک نور محمد اور عامر قدوائی شامل ہیں۔ جناب عامر قدوائی نے اس امید کا اظہار کیا کہ صفدر ھمدانی جلد ہی ایک بار پھر کویت کی علمی ادبی محافل میں شرکت کے لیئے آئیں گے۔
مومنین کویت کی جانب سے جناب مونس رضا بھی شاعر اہلبیت صفدر ھمدانی کو خداحافظ کہنے آئے اور کویت آمد اور مجالس صفر سے خطاب پر انکا شکریہ ادا کیا۔
صفدر ھمدانی نے کویت میں قیام کے دوران یہاں کے عزاخانے جمداد میں پانچ مجالس عزا سے خطاب کیا اور مرثیہ نو تصنیف پیش کیئے جبکہ جانب تقی اور انور صاحب کے گھروں پر مرثیہ نوتصنیف کی مجالس سے خطاب کیا۔ اسکے علاوہ انجمن فروغ اردو کے عالمی مشاعرے میں صدر محفل کے طور پر شرکت کی اور اپنے انقلابی اور احتجاجی کلام سے مثالی داد حاصل کی جب کوئی پانچ منٹ تک شرکائے مشاعرہ کھڑے ہو کر تالیاں بجاتے رہے اور انہیں داد دیتے رہے۔
کویت سے لندن کے لیئے روانگی سے قبل جمعے کے روز کی انکی سب سے اہم مصروفیت کویت کے رونق انٹرنیشنل پرنٹنگ پریس کے مالک جناب رمضان مبارک اور انکی اہلیہ کی طرف سے خصوصی عشائیہ تھی جس کا اہتمام انہوں نے اپنے در دولت پر کیا تھا۔
صفدر ھمدانی اپنی میزبان شاہین رضوی کے ہمراہ جب رمضان شریف کے گھر پہنچئے تو انکے اہلیہ اور برادر نسبتی عمر سراج نے انکا خیر مقدم کیا۔ مختلف موضوعات پر گفتگو کے بعد عشایئے کا اہتمام میں جسمیں انواع و اقسام کے کھانوں اور میٹھے سے مہمان کی تواضع کی گئی۔
رمضان شریف نے صفدر ھمدانی سے انتہائی غیر معمولی محبت کا اظہار کرتے ہوئے کویت میں انکی آمد اور فکری گفتگو پر انکا شکریہ ادا کیا اور یادگار کے طور نہایت خوبصورتی سے فریم کردہ صفدر ھمدانی کی تصاویر اور دیگر تحائف انہیں پیش کیئے جس پر صفدر ھمدانی رمضان شریف انکی اہلیہ اور برادر نسبتی کا شکریہ ادا کیا اور انکی بے لوث محبت کو سراہتے ہوئے انکی کامیابی کی دعا کی۔
صفدر ھمدانی کویت سے روانگی سے قبل اپنی میزبان شاہین رضوی کی وساطت سے عبداللہ عباسی،ملک نور محمد،فرخ سہیل،شاہد حنائی،بدر سیماب،صفدر علی صفدر اور دیگر ادیبوں شاعروں کے علاوہ کویت میں پاکستان کے سفیر جناب افتخار عزیزکا شکریہ ادا کیا۔