16.10.2026, 10:17pm , جمہ (GMT+1)
 
وفاقی کابینہ کا بھارتی سرجیکل اسڑائیک کا دعوی مسترد،کنٹرول لائن پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کو سیز فائر کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ ; ایل او سی کی پہلی دفاعی لائن پر بلااشتعال فائرنگ کے جواب میں پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے تتہ پانی سیکٹر میں بھارتی فوج کے اہلکار بھی ہلاک ; بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث سارک سربراہ کانفرنس ملتوی ،انیسویں سارک سربراہ کانفرنس نومبر میں اسلام آباد میں ہونی تھی، بھارت کا شرکت سے انکار ; پاک بھارت کشیدہ تعلقات ۔ بھارت نے کہا ہے کہ وہ نومبر میں اسلام آباد میں ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا۔ ; امریکی صدارتی مباحثوں کی تاریخ میں ایک مرد اور خاتون امیدوار کے درمیان پہلامباحثہ ۔ ۔دنیا بھر دس کروڑ لوگوں نے یہ مباحثہ براہ راست دیکھا
        [تفصیلی تلاش]
 
 
 
اعلان و انتخاب آجکا دن
 

معروف شاعر عزم بہزاد کا سوئم اتوار کو نارتھ کراچی میں ہوا
06.03.2011, 10:20am , اتوار (GMT+1)

عالمی اخبار کراچی بیورو
 کراچی کے معروف و مقبول ہر دلعزیز شاعر عزم بہزاد گزشتہ رات خالقِ حقیقی سے جا ملے۔

    انا للہِ وانا الیہ راجعون

  انکی  نمازِ جنازہ آبعد نمازِ جمعہ اجمیر نگری، نارتھ کراچی میں ادا کی گئی جس کے بعد انکی تدفین عمل میں آئی۔انکی آخری رسومات میں انکے دوستوں،قلم کاروں،اعزا اور احباب نے شرکت کی

    دعا ہے اللہ رب العزت محترم عزم بہزاد پر اپنا خاص کرم فرمائے اور اُنہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے ۔ (آمین)

عزم بہزاد کا سوئم 6مارچ بروز اتوار، ظہر تا عصر مسجد ابوبکر صدیق، سیکٹر 8، نارتھ کراچی میں ہوا

وہ بہزاد لکھنوی کے پوتے اور ریڈیو کے نیوز ریڈر انور بہزاد کے بھتیجے تھے

 آرٹس کونسل آف پاکستان کے صدر احمدشاہ اور کراچی پریس کلب کے نائب صدر اور ادبی کمیٹی کے چیئرمین فاضل جمیلی نے عزم بہزاد کی اچانک رحلت پر انتہائی دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اسے اردو شاعری کیلئے ناقابل تلافی نقصان قرار دیا ہے۔


    تمام دوستوں سے درخواست ہے کہ وہ عزم صاحب کے لئے دعائے مغفرت فرمائیں اور سورہ فاتحہ تلاوت کریں۔

کہیں گویائی کے ہاتھوں سماعت رو رہی ہے
کہیں لب بستہ رہ جانے کی حسرت رو رہی ہے
کسی دیوار پر ناخن نے لکھا ہے رہائی
کسی گھر میں اسیری کی اذیت رو رہی ہے
کہیں منبر پہ خوش بیٹھا ہے اک سجدے کا نشہ
کسی محراب کے نیچے عبادت رو رہی ہے
یہ ماتھے پر پسینے کی جو لرزش تم نے دیکھی
یہ اک چہرے پہ لا حاصل مشقت رو رہی ہے
عجب محفل ہے سب اک دوسرے پر ہنس رہے ہیں
عجب تنہائی ہے خلوت کی خلوت رو رہی ہے
یہ خاموشی نہیں سب التجائیں تھک چکی ہیں
یہ آنکھیں تر نہیں رونے کی ہمت رو رہی ہے
جو بعد از ہجر آیا اس کی کیسے وصل کہہ دوں
شکائت سے گلے مل کر ندامت رو رہی ہے
اسے غصہ نہ سمجھو عزم یہ میرے لہو میں
مسلسل ضبط کرنے کی روایت رو رہی ہے

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کہاں گئے وہ لہجے دل میں پھول کھلانے والے
آنکھیں دیکھ کے خوابوں کی تعبیر بتانے والے
کدھر گئے وہ رستے جن میں منزل پوشیدہ تھی
کدھر گئے وہ ہاتھ مسلسل راہ دکھانے والے
کہاں گئے وہ لوگ جنہیں ظلمت منظور نہیں تھی
دیا جلانے کی کوشش میں ‌خود جل جانے والے
یہ اک خلوت کا رونا ہے جو باتیں کرتی تھی
یہ کچھ یادوں کے آنسو ہیں دل پگھلانے والے
کسی تماشے میں رہتے تو کب کے گم ہو جاتے
اک گوشے میں رہ کر اپنا آپ بچانے والے
ہمیں کہاں ان ہنگاموں میں تم کھینچے پھرتے ہو
ہم ہیں اپنی تنہائی میں رنگ جمانے والے
اس رونق میں شامل سب چہرے ہیں خالی خالی
تنہا رہنے والے یا تنہا رہ جانے والے
اپنی لے سے غافل رہ کر ہجر بیاں کرتے ہیں
آہوں سے ناواقف ہیں یہ شور مچانے والے
عزم یہ شہر نہیں ہے نفسا نفسی کا صحرا ہے
یہاں نہ ڈھونڈو کسی مسافر کو ٹھہرانے والے

:دیگر مضامین
(01.03.2011) سفر,حیرت و عشق۔از۔قمر رضوی۔ سفر نامہ۔ 32ویں قسط
(25.02.2011) سفر,حیرت و عشق۔از۔قمر رضوی۔ سفر نامہ۔ 31ویں قسط
(23.02.2011) مانچسٹر اور بولٹن میں عید میلاد النبی کی پررونق تقریبات
(20.02.2011) صفدر ھمدانی کے بڑے بھائی اسد ھمدانی کا سوئم لاہور میں ہو گیا ہے
(18.02.2011) برلین میں خاتم النبین کے یوم ظہور کے سلسلے میں محفل میلاد کا انعقاد
(14.02.2011) سفر,حیرت و عشق۔از۔قمر رضوی۔ سفر نامہ۔ 30ویں قسط
(13.02.2011) بھارت کے شہر لکھنؤ میں اہل تشیح نے ایام سوگ کے اختتام پر جلوس نکالا
(11.02.2011) معروف افسانہ نگار بیگم اختر جمال کا اسی برس کی عمر میں انتقال ہوگیا
(30.01.2011) سفر,حیرت و عشق۔از۔قمر رضوی۔ سفر نامہ۔ 28ویں قسط
(29.01.2011)  نعت گو اور نعت خوان مظفر وارثی کو لاہور میں سپرد خاک کر دیا گیا
(26.01.2011) سفر,حیرت و عشق۔از۔قمر رضوی۔ سفر نامہ۔ 27ویں قسط
(25.01.2011) زہرا صفدر ۔ کنگز کالج لندن سے ایم ایس سی سائیکالوجی اور سائکاٹری کی ڈگری
(22.01.2011) صفدر ھمدانی کویت کے بارہ روزہ دورے کے بعد واپس لندن روانہ ہو گئے
(20.01.2011) صفدر ھمدانی نے کویت میں پاکستان کے سفیر جناب افتخار عزیز سے ملاقات کی
(18.01.2011)  عبداللہ عباسی کی دعوت پر صفدر ھمدانی کا دورہ ریڈیو کویت
(12.01.2011) سفر,حیرت و عشق۔از۔قمر رضوی۔ سفر نامہ۔ 26ویں قسط
(10.01.2011) صفدر ھمدانی مرثیہ نوتصنیف کی مجالس کے لیئے کویت پہنچ گئے
(04.01.2011) لندن میں اصغر کرمانی کے گھر پر 25 محرم الحرام کی سالانہ مجلس عزا
(01.01.2011) پچیس محرم الحرام کو اصغر کرمانی کے گھر پر سالانہ مجلس مرثیہ نو تصنیف
(23.12.2010) سفر,حیرت و عشق۔از۔قمر رضوی۔ سفر نامہ۔ 23ویں قسط



 
تمام خبریں  
مضامین/تجزیات   
عالمی خبریں   
عالمی اخبار تازہ ترین   
پاکستان/ بھارت   
ایشیا/یورپ/آسٹریلیا   
مشرق وسطیٰ/افریقہ   
اعلان و انتخاب آجکا دن   
رپورٹس/ملٹی میڈیا   
عالمی اخبار کھیل   
صحت/سائینس   
شخصیات، انٹرویوز   
عالمی اخبار ادبیات   
Reports,Naheed Gallery   
Pak/India/Gulf   
International/Sports   
 
 

  عالمی اخبار  کے ادارتی عملے میں مختلف عالمی اداروں کے اپنے اپنے شعبے کے ماہرین شامل ہیں اور اس اخبار میں خبروں،تبصروں اور کالموں کے علاوہ ہر موضوع اور ہر کسی کے لیئے مواد موجود ہے۔ عالمی اخبار کی پالیسی صاف ستھری ،آزادانہ اور بے لاگ صحافت ہے۔
. رابطہ ٹیلی فون:  لندن447796515479+ ،  آسٹریلیا 61425201035+ ،  ای میل:  رابطہ@عالمی اخبار۔کوم۔  جملہ حقوق بحق عالمی اخبار۔کوم محفوظ ہیں