
سٹاک ہولم ، میں" دس سے تیرہ سال" کے بچوں کی دنیا میں پہلی لائبریری کا افتتاح چند روز پہلےسٹال ہولم کے KULTURE ہ HOUSE میں ہوا
اس میں دس سے تیرہ سا ل کے بچوں کے لئے کتب کے علاوہ کمپیوٹر ،
ریکارڈنگ سٹوڈیو ، سلائی کی مشینیں ، اور کچن موجود ہے - اور ایسا سٹاف ہے جن کے پاس
بچوں کے ساتھ با مقصد،بات چیت کے لئے وقت ہے ،( جب والدین کام میں مصروف ہوتے ہیں)
، خواہ سوال کرنے والا ، خوش ہو ، ناراض، سنجیدہ ،یا
متجسس، یا سینہ میں چھپا ہوا کوئی راز ہو-
یہاں موسیقی کی سنگت میں ماڈرن کتچن میں کھانا پکانے اور بیک کرنے کے لیئے
سٹاف موجود ہے

کھانا تیار کرنے میں مختلف اشکال یا داستانیں جنم لیتی ہیں اس میں
بچے اپنے تصورات ، ذائقہ اور کوئی بھی رنگ دے سکتے ہیں اس کے بعد سبھی مل کر کھاتے
ور لطف اندوز ہوتے ہیں
یہاں تخیلات کو جامہ پہنایا جاتا ہے . تصورات اور تخیلات کی
دنیا بھی ہے ، نانو تکنینک میں خود کو پانا آلو کی بھجیا کوکارٹون کا روپ دینا ،
اپنے سکول سے گھر کے کام کے لئے بھی سٹاف مدد کرتا ہے ،
کھبی یوں محسوس کرنا کہ
بزدلی بہادری کا دوسرا نام ہے ، کسی کو آگے جانے جاتے دینے میں خود کو آگے بڑھانا
پنہاں ہے ، اس طرح کی
اخلاقی جرات، ان میں خود
اعتمادی پیدا کرنے کے
سارے سامان مہیا کرنا اسکے سٹاف کا مقصد
ہے- یہاں بچوں کی خواہش کے مطابق کتاب ختم ہوتی ہے اگر وہ واقعی ختم ہوتی ہو -
یہاں کتابیں مختلف نوعیت کی پائی جاتی ہیں جیسے کاغذ پر چھپی
کتابیں ، صوتی بولتی کتابیں یہاں بچوں کے ہر نوعیت کے سوالوں کا جواب دینے کے لئے
ہنر مند لوگ تعینات کیئے ہیں - بڑوں کے لیئے اور بہت چھوٹے بچوں کے لیئے
سہولت مو جو د تھی مگر اس عمر کے بچوں کے لئے اتنے مختلف النوع کاموں کے ساتھ یہ لائبریری اب آغاز کی گئی ہے