
پاکستان کے نجی دورے پر آئے ہوئے مشہور ادیب ، براڈکاسٹر،صحافی،استاد،مرثیہ نگار ، شاعر اور عالمی اخبار کے مدیر اعلیٰ جناب صفدر ہمدانی پاکستان میں دو ہفتے کے قیام کے بعد لاہور سے واپس لندن پہنچ گئے ہیں
لندن روانگی سے قبل انہوں نے اپنے تمام احباب اور کرمفرماؤں کا شکریہ ادا کیا ہے
قیام پاکستان کے دوران وہ اسلام آباد کے دو رزہ دورے پر آئے تو انکی دیگر مصروفیات کے علاوہ ان کے ساتھ اسلام آباد ہالیڈے ان ہوٹل میں ایک شام منائی گئی ، جس میں ملک کے نامور براڈکاسٹرز اور انکے بہت قریبی چنیدہ احباب نے شرکت کی ۔
اس یادگار تقریب کا اہتمام مشہو و معروف شاعرہ اور براڈکاسڑ محترمہ کوثر ثمرین نے کیا تھا ۔ صفدر ہمدانی کے بارے میں اظہار خیال کرتے ہوئے تمام شرکاء نے انکی ذات اور پیشہ وارنہ خدمات کا ذکر کیا اور انہیں سراہا ۔ تمام مقررین نے اس ایک نکتے پر اتفاق کرتے ہوئے زور دیا کہ اس مفاد پرست عہد میں وطن عزیز کے جن چند لوگوں کی آواز حق او سچ کی آواز ہے صفدر ھمدانی ان میں سے ایک ہیں اور انکی گفتگو ہو یا تحریر اور یا پھر شاعری،وہ ہر رخ سے سچ بات کو کسی خوف کے بغیر برملا کہنے والے انسان ہیں۔
ریڈیو پاکستان میں انکے ساتھ کام کرنے والے شرکائے کار اور دوستوں نے ایک دوست ایک ساتھی اور ایک قلم کار کی حیثیت سے جناب صفدر ہمدانی کی ذات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ انکی پر تاثر شخصیت نے ہر ایک پر اپنا اثر چھوڑا ۔

مشہور براڈکاسٹر اور صفدر ھمدانی کے سینئر ساتھی جناب سلمان المعظم نے ان کے لئے کہا کہ وہ ایک بہترین ساتھی ہیں اور انہوں نے اپنے ساتھیوں کو نہ صرف سکھایا بلکہ انکی شخصیت میں بھی تبدیلی کا موجب بنے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ صفدر ھمدانی نے ریڈیو کی نوکری کے دوران بھی سرکاری نوکری کے باوجود سچ کہنے سے کبھی دریغ نہیں کیا اور ہر زیادتی کے خلاف آواز بلند کی
صفدر ہمدانی کے پرانے ساتھی زاہد چوہدری نے اپنی پرانی یادوں کو تازہ کرتے ہوئے کہا کہ صفدر ھمدانی،انکی اہلیہ ماہ پارہ صفدر اور دونوں بچے زہرا اور محمد ایک یونیورسٹی ہیں اور میں اپنے بچوں سے کہتا ہوں کہ اگر کسی نے اس خاندان سے کچھ نہپیں سیکھا تو انہوں نے خود اپنا نقصان کیا ہے۔ زاہد چوہدری نے یونیورسٹی کے زمانے کے متعدد واقعات بھی سنائے

صفدر ھمدانی کے شریک کار اور براڈکاسٹر مجتبٰی عامر نے ریڈیو کی تربیتی اکیڈیمی کے زمانے کی یادوں کو تازہ کیا اور کہا کہ صفدر نے بڑی محنت کے ساتھ ایک مفکر اور صاحب رائےشخصیت کے طور پر خود کو دنیا بھر میں منوایا ہے جو ہم سب دوستوں کے لیئے ایک اعزاز ہے۔
عالمی اخبار کے قلم کار قمر رضوی نے کہا کہ صفدر ھمدانی میں جنون ہے کہ وہ ہر کسی کو قلم کار بنا دیتے ہیں۔ وہ ایسے بادشاہ گر ہیں جو اس قلم کاری کی مملکت کو فقط خود تک محدود رکھنا نہیں چاہتے بلکہ ہر کسی کو اس جانب راغب کرتے ہیں
ڈرامہ نگار اور شاعر اظہر الحق نے کہا کہ صفدر ھمدانی نے عالمی اخبار کے پلیٹ فارم کے ذریعے اپنی جیسی فکر کے لوگوں کی ایک جماعت تیار کر لی ہے جو تاریکی میں فکر کی شمعیں روشن کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ صفدر ھمدانی اس عہد میں ایک تحریک کا نام ہے

اس شام کی میزبان معروف شاعرہ،براڈکاسٹر اور صفدر ھمدانی کی شاگرد کوثر ثمرین نے بھی صفدر ہمدانی کی شخصیت پر اظہار خیال کیا اور بتایا کہ صفدر ھمدانی کی زندگی کے کئی رخ ہیں اور ہر رخ دوسرے سے زیادہ روشن اور تابناک ہے ۔ انہوں نے کہا کہ صفدر ھمدانی عوام کی نبض پہچانتے ہیں اور انکی شاعری عوام کے جزبات کی سو فیصد ترجمانی کرتی ہے۔ کوثر ثمرین نے کہا کہ صفدر ھمدانی ریڈیو کی دنیا کا نہایت معتبر نام ہے لیکن اس ادارے نے ایسے لیجنڈ انسان کی کوئی قدر نہیں کی۔
تقریب کے آخر میں صفدر ہمدانی نے احباب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اسلام آباد کلب کی تقریب اپنی عادت کی وجہ سے منسوخ کروائی کیونکہ وہ ہجوم پسند کرنے والے انسان نہیں ہیں بلکہ چنیدہ احباب کو زیادہ پسند کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں نے اپنے لیئے اصول اور سچائی کا راستہ پسند کر کے خود کو اور اپنے خاندان کو بھی ایک امتحان میں ڈال رکھا ہے۔
اپنی موثر گفتگو کے بعد انہوں نے نظموں اور غزلوں کی صورت میں اپنا تازہ کلام پیش کیا جو موجودہ حالات کے تناظر میں بہت ہی پسند کیا گیا ، اور اس طرح یہ شام خوبصورت یادوں کے ساتھ اختتام پزیر ہوئی

اسلام آباد میں اپنے قیام کے دوران نے انہوں نے ہادی ٹی وی کے لیئے ایک انٹرویو اور مرثیہ نو تصنیف بھی ریکارڈ کروایا جبکہ اسلام آباد کے مقبول ایف ایم پاور ننانوے کے مالک نجیب احمد نے صفدر ھمدانی کا ایک گھنٹے سے زیادہ کا انٹرویو بھی ریکارڈ کیا۔
اسلام آباد سے روانگی سے قبل صفدر ھمدانی کے عزیز دوست کرنل ریٹائرڈ زاہد چوہدری نے اپنے گھر پر انکے اعزاز میں ظہرانے کا اہتمام کیا تھا جسکے بعد وہ اسلام آباد سے واپس لاہور پہنچ گئے جہاں سے چودہ اپریل جمعرات کو علی الصبح واپس لندن روانہ ہو جائیں گے
اسلام آباد میں مختصر قیام کی وجہ سے وہ گوجر خان میں پیر عتیق کی جانب سے کی جانے والی محفل نعت و منقبت اور ایس او ایس ویلج کے مطالعاتی دورہ نہ کر سکے جس پر انہوں نے دونوں تقاریب کے منتظمین سے دلی معذرت کی ہے
 |
| ہالیڈے ان اسلام آباد میں اظہر الحق نسیم ،صفدر ھمدانی کو قاری ظہور احمد فیضی کی ترجمہ شدہ کتاب .. خصائص علی.. پیش کرتے ہوئے |