16.10.2026, 05:13am , جمہ (GMT+1)
 
وفاقی کابینہ کا بھارتی سرجیکل اسڑائیک کا دعوی مسترد،کنٹرول لائن پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کو سیز فائر کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ ; ایل او سی کی پہلی دفاعی لائن پر بلااشتعال فائرنگ کے جواب میں پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے تتہ پانی سیکٹر میں بھارتی فوج کے اہلکار بھی ہلاک ; بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث سارک سربراہ کانفرنس ملتوی ،انیسویں سارک سربراہ کانفرنس نومبر میں اسلام آباد میں ہونی تھی، بھارت کا شرکت سے انکار ; پاک بھارت کشیدہ تعلقات ۔ بھارت نے کہا ہے کہ وہ نومبر میں اسلام آباد میں ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا۔ ; امریکی صدارتی مباحثوں کی تاریخ میں ایک مرد اور خاتون امیدوار کے درمیان پہلامباحثہ ۔ ۔دنیا بھر دس کروڑ لوگوں نے یہ مباحثہ براہ راست دیکھا
        [تفصیلی تلاش]
 
 
اہم ترین   
ریڈیو پاکستان نے لاہور کے تاریخی ریڈیو اسٹیشن کا ایک اہم اسٹوڈیو اولیں ناشر اعلان قیام پاکستان مصطفیٰ علی ھمٰدانی کے نام سے موسوم کر دیا
یکم نومبر دو ہزار بارہ عالمی اخبار کی چوتھی سالگرہ ہے۔آن لائن اردو اخبارات میں عالمی اخبار سنجیدہ صحافت کا معیار بن چکا ہے
 
رپورٹس/ملٹی میڈیا
 

برطانیہ:مسلکی ٹی وی چینلوں نے تفرقہ بازی کا بازار گرم کر رکھا ہے۔پانچویں قسط
22.05.2011, 07:10am , اتوار (GMT+1)

افضال بن غنی،لندن
مشتری ہوشیار باش اے مسلمانوں اپنی آنکھیں کھولو اور اپنی آپ کو نام نہاد ملا سے بچاؤ

إِنَّ الَّذِينَ فَرَّقُوا دِينَهُمْ وَكَانُوا شِيَعًا لَّسْتَ مِنْهُمْ فِي شَيْءٍ  إِنَّمَا أَمْرُهُمْ إِلَى اللَّـهِ ثُمَّ يُنَبِّئُهُم بِمَا كَانُوا يَفْعَلُونَ  ﴿١٥٩﴾
ترجمہ
سورہ انعام پارہ 6آیت نمبر 159 (جن لوگوں نے دیں میں تفرقہ پیدا کیا اور ٹکرے ٹکرے ہو گئے ان سے تمہارا کوئی تعلق نہیں ہے ان کا معاملہ خدا کے حوالے کرو پھر وہ انہیں ان کے اعمال کے بارے میں آگاہ کرئے گا۔ )

برطانیہ میں مسلکی ٹی وی چینلوں کے حوالے سے پھیلائی جانے والی تفرقہ بازی اور معصوم عام مسلمانوں کے استحصال کے ضمن میں اب تک چار اقساط شائع ہوچکی ہیں اور یہ پانچویں قسط پیش خدمت ہے۔ طے یہ پایا تھا کہ اس قسط میں ٹریول ایجنٹوں اور ملاؤں کے گٹھ جوڑ کے ساتھ حج اور زیارات کے نام پر لوگوں کو لوٹنے اور دھوکہ دینے کے واقعات آپکی خدمت میں پیش کریں گے۔

یہ ایک ایسا موضوع ہے جس پر اگر ایک سال بھی لکھا جائے تو یہ داستانیں ختم نہیں ہو سکیں گی۔ اس دوران مختلف حلقوں سے ان ٹی وی چینلوں کے کرتا دھرتا لوگوں نے رابطے کر کے یہ تاثر دینے کی کوشش کی ہے کہ یہ تحقیقی رپورٹ کسی ذاتی دشمنی یا پیشہ وارانہ مخاصمت کے نتیجے میں شائع ہو رہی ہے اور کچھ لوگوں نے تو اخبار اور اسکے مدیر اعلیٰ کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی بھی دھمکی دی ہے

مجھے اس تحقیقی رپورٹ کے لکھاری کے طور پر اس بات کو واضع کرنا ہے کہ میں نے اس موضوع پر تین ماہ تک تحقیق کی ہے اور جتنا مواد اسوقت میرے پاس موجود ہے اسکا شاید  پانچ فیصد بھی شائع نہ ہوسکے اور اشاعت میں یہ بات واضع کی گئی ہے کہ ہمارا روئے سخن کسی مخصوص مسلک یا مخصوص مسلکی ٹی وی چینل یا مخصوص فرد کی طرف نہیں بلکہ اس رپورٹ میں اسلام کے تمام بڑے مسالک کے برطانیہ میں چلنے والے ٹی وہ چینل شامل ہیں۔ ہمیں کچھ لوگوں نے شہادت کے طور پر اپنی وڈیو ریکارڈنگ بھی کروائی ہے جسے کسی اگلی قسط میں پیش کرنے کی کوشش کریں گے۔ رہی بات قانونی چارہ جوئی کی تو ایسا کرنے والے کو یہ بھی تو تسلیم کرنا پڑے گا کہ ایسا سب کچھ میرے بارے میں لکھا گیا ہے، ہم نے تو کسی فرد کا نام نہیں لیا لیکن اگر ‘‘چور مچائے شور‘‘ کے مصداق صیاد خود اپنے دام میں آنا چاہے تو خوش آمدید۔

ہمارا نکتہ نظر یہ ہے کہ مسالک اور دین اسلام کے نام پر چلنے والے ان ٹی وی چینلوں کو منافرت پھیلانے کی بجائے اسلام میں اتحاد پیدا کرنا چاہیئے،عام معصوم مسلمانوں کو لوٹنے اور انہیں بے وقوف بنانے کی بجائے انکی ذہنی اور علمی تربیت کرنی چاہیئے اور مغربی ممالک میں اسلام کا حقیقی رخ پیش کرنا چاہیئے۔

اس تحقیقی رپورٹ کا ایک رخ برطانیہ بھر میں ان ٹریول ایجنٹوں کا بھی ہے جنہوں نے عمرے،حج اور زیارات کے نام پر لوگوں کو لوٹنے کا دھندا شروع کر رکھا ہے اور ایسے مسلکی چینلوں کے کئی مالکان ان ٹریول ایجنٹوں کے ساتھ مل کر یہ دھندا کر رہے ہیں جس میں عوام کو طرح طرح سے دھوکہ دیا جاتا ہے

اس سے قبل کہ برطانیہ خاص طور پر لندن اور برمنگھم کے علاوہ بریڈ فورڈ اور مانچسٹر کے ایسے ٹریول ایجنٹوں کے کارنامے لکھے جائیں آج کی قسط کو لندن کے ‘‘آج کل‘‘ نامی اخبار میں اسی سلسلے میں شائع ہونے والی ایک تفتیشی رپورٹ کے عکس تک محدود کرتے ہیں۔ چار مارچ سے دس مارچ تک شمارے میں شائع ہونے والی اس رپورٹ میں کچھ لوگوں کی تصاویر بھی شائع ہوئی ہیں اور الفورڈ کے علاقے میں سینکڑوں لوگوں کے پاس یہ اخبار موجود ہے۔

اس رپورٹ کا عنوان ہے ‘‘ برطانیہ میں پر کشش اشتہارات کے ذریعے حاجیوں کو لوٹنے والے گروہ کا انکشاف‘‘۔ یہ اخبار مجھے اپنی تحقیق کے دوران ایک نیک دل مسلمان نے گواہی کے طور پر پیش کیا ہے جسکا عکس یہاں شائع کیا جا رہا ہے




اس موضوع پر مزید انکشافات اگلی قسط میں پیش کریں گے

نوٹ۔ عالمی اخبار نے یہ رپورٹ مفاد عامہ کے لیئے شائع کی ہے اور ادارے کا اس سے اتفاق ضروری نہیں۔ اگر کوئی مسلکی ٹی وی چینل اپنا نکتہ نظر پیش کرنا چاہے تو وہ اشاعت کے لیئےعالمی اخبار کی انتظامیہ سے رابطہ کر سکتا ہے

:دیگر مضامین
(19.05.2011) برطانیہ:مسلکی ٹی وی چینلوں نے تفرقہ بازی کا بازار گرم کر رکھا ہے۔چوتھی قسط
(17.05.2011) برطانیہ:مسلکی ٹی وی چینلوں نے تفرقہ بازی کا بازار گرم کر رکھا ہے۔تیسری قسط
(15.05.2011) برطانیہ:مسلکی ٹی وی چینلوں نے تفرقہ بازی کا بازار گرم کر رکھا ہے۔دوسری قسط
(13.05.2011) برطانیہ:مسلکی ٹی وی چینلوں نے تفرقہ بازی کا بازار گرم کر رکھا ہے۔پہلی قسط
(02.05.2011) اسامہ بن لادن 10 مارچ 1957 کو سعودیہ عرب کے دارلحکومت ریاض میں پیدا ہوئے
(01.05.2011) اے ۔حمید‘ کمپنی باغ کا پھول۔۔۔از۔۔۔اکمل علیمی
(27.04.2011) عالم آرا کی کتاب کی تقریب ِ رونما ئی۔۔۔ از ۔۔۔ شمس جیلانی
(25.04.2011) شامل وجود آپ کا میرے وجود میں . از۔ صفدر ھمدانی
(23.04.2011) اس صدی کا ایک عظیم اور لافانی اداکار، صداکار معین اختر کبھی نہیں مر سکتا
(16.04.2011) کویت کے عالمی مشاعرے منعقدہ جنوری 2011 میں شاہین رضوی
(14.04.2011)  مشہور ادیب ، براڈکاسٹر اور شاعر صفدر ہمدانی پاکستان میں قیام کے بعد لندن پہنچ گئے
(07.04.2011) یمن میں تبدیلی کی قیادت کرنے والی خاتون ۔ از ۔ ایلِس ہیکمین
(03.04.2011)  ابو!کیا پھر پاکستان بننے جارہاہے؟ قند مکرر کے طور پر آپ کے لیئے
(21.03.2011) حدیثِ کساء: تعارف و اسناد۔از : سید مصباح حسین جیلانی۔سڈنی (نشر مکرر)
(20.03.2011) بحرین میں مانامہ کے پرل سکوائر میں موجود مظاہرین پر سرکاری مشینری کا حملہ
(16.03.2011) سچ تو یہ ہی ہے کہ جو کھائے وہ بھی پچھتائے اور جو نہ کھائے وہ بھی
(09.03.2011) خواتین کے عالمی دن کے موقع پر دنیا بھر میں تقریبات کا انعقاد ہوا
(08.03.2011)  پاکستان میں شرح خواندگی کے بارے میں جاری ہونے والی سروے رپورٹ
(02.03.2011) مانچسٹر میں الرضا فاؤندیشن میں عید میلاد النبی کی روح پرور تقریب
(01.03.2011)  ‎کہنے کو ایک تصویر ہے لیکن اس ایک تصویر میں پاکستانی عوام کی کہانی ہے



 
تمام خبریں  
مضامین/تجزیات   
عالمی خبریں   
عالمی اخبار تازہ ترین   
پاکستان/ بھارت   
ایشیا/یورپ/آسٹریلیا   
مشرق وسطیٰ/افریقہ   
اعلان و انتخاب آجکا دن   
رپورٹس/ملٹی میڈیا   
بیاد سید عاشور کاظمی  »
عالمی اخبار کھیل   
صحت/سائینس   
شخصیات، انٹرویوز   
عالمی اخبار ادبیات   
Reports,Naheed Gallery   
Pak/India/Gulf   
International/Sports   
 
  بیاد سید عاشور کاظمی   
  مزید ++
 

  عالمی اخبار  کے ادارتی عملے میں مختلف عالمی اداروں کے اپنے اپنے شعبے کے ماہرین شامل ہیں اور اس اخبار میں خبروں،تبصروں اور کالموں کے علاوہ ہر موضوع اور ہر کسی کے لیئے مواد موجود ہے۔ عالمی اخبار کی پالیسی صاف ستھری ،آزادانہ اور بے لاگ صحافت ہے۔
. رابطہ ٹیلی فون:  لندن447796515479+ ،  آسٹریلیا 61425201035+ ،  ای میل:  رابطہ@عالمی اخبار۔کوم۔  جملہ حقوق بحق عالمی اخبار۔کوم محفوظ ہیں