|
پاکستان شد ت پسندوں کی زد پر۔ از؛ شاہین رضوی ۔کویت
24.05.2011, 01:03am , منگل (GMT+1)
شاہین حیدر رضوی ۔کویت
کل رات میرے شہر کراچی پر ایک قیامت ٹوٹی ہے ۔ میرا وطن تو مدتوں سے شدت پسندوں کی زد پر ہے ۔ مگر کل رات ہونے والے خوفناک واقعے نے ہم سب پاکستانیوں کو خوفزدہ کردیاہے ۔ مگر پی این ایس مہران میں ہونے والے انتہائی منظم قیامت خیز تباہی نے دل کو ساکت کردیا ہے ۔
پاکستان نیوی ۔ پی این ایس مہران جو سب سے محفوظ اور مامون جگہ ہے ۔ حیران ہو رہی ہوں کہ شدت پسند کیسے اس محفوظ اور انتہائ اہم جگہ پر پہنچ گۓ اور امریکہ کی جانب سے فراہم کردہ پی تھری سی اورین جو فضائ نگرانی ، آبدوز پر حملوں اور زمینی حملوں کے لیے انتہائ موثر تصور کیا جاتا ہے۔ ۔طالبان اتنے حساس مقامات تک پہنچ کر دو ائیر کرافٹ کو نشانہ بنایا اور نیوی کی تاریخ میں پہلی بار ہمارا دشمن اتنی بڑی تباہی مچانے پر قادر ہوگیا۔
ابھی صرف دھماکوں کی آوازيں ہیں پتہ نہن کتنے جوان مارے جائیں گے ۔ سنا ہے آج یعنی بائیس مئی کی رات دس بجے کے قریب 15 عدد طالبان نیوی بیس پر بہت منتظم حملہ کیا ۔طالبانوں کا نشانہ پی تھری سی اورین تھا ۔ حملے میں اب تک دو ايئر کرافٹ طیارے تباہ کردیۓ گۓ ہیں ۔ کتنے بڑے پیمانے پر نقصان ہوا ہے کتنے لوگ مارے گۓ ، شدت پسندوں اور اسپیشل فورس میں ابھی بھی مقابلہ جاری ہے ۔۔ چودہ پندرہ دہشت گرد کتنی بڑی تباہی کا منصوبہ بنا کر آئے ہیں ۔
ان حالات میں یہ کہنا تو ہمارا حق بنتا ہے کہ ہمارے کرپٹ سیاست دان تو سورہے ہیں ۔۔ کسی نے زحمت نہیں کی کہ عوام کی بے چینی کا جواب دیں ۔۔۔ تفصیل سے آگاہ کریں کہ آخر ہوا کیا ہے ؟
اس خاموشی اور بے حسی کی فضا میں بھی کیا قوم اب بھی بیدار نہیں ہوگی ۔ کیا پاکستان واقعی تباہی کے دھانے پر پہنچ گیا ہے ؟
میری تو کل رات سے نیند ہی اڑی ہوئی ہے ۔۔ دشمن بھرپور طریقے سے اپنا وار کرچکا ہے ، دو جدید پرین طیارے تباہ کرچکا ہے ابھی بھی ھینگر میں آگ لگی ہوئی ہے ۔۔ میڈیا کو اب بھی اس علاقے سے دور رکھا گیا ہے ۔۔ اور ابھی وہاں موجود 27 طیارے بھی خطرے کی زد پر ہیں دہشت گردوں کی تعداد ایک درجن کے قریب ہے ، ابھی تک کمانڈو آپریشن جاری ہے آگ او ردھویں اور خون اور غیرملکی ماہرین کی ھلاکت کی خبریں ۔دھماکوں کی آواز اب بھی وقفے وقفے سے آرہی ہیں ۔ جنت نظیر ملک اب مکمل طور پر دھشت گردوں کے ھاتھہ میں ہے ۔
ان حالات میں کیا ہم ان سوالوں کو کرنے کا حق نہیں رکھتے کہ دستی بموں اور دیگر جدید ہتیارون سے مسلح یہ ٹرنینڈ دہشت گرد عام حملہ آوروں سے مختلف کیوں ہیں ؟ اتنے بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے یہ دہشت گرد کیسے اتنے حساس علاقے میں گھس گۓ ۔۔؟ امریکہ کا فرابم کردہ چار انجنوں والا یہ جہاز 24 گھنٹے پرواز کی صلاحیت رکھتا تھا ۔۔ کیا یہ امریکی طرز کا آپریشن نہیں ۔۔؟ ایک درجن سے زائد دھشت گرد اتنے منظم بھرپور اور اتنے جدید ترین ھتیاروں سے لیس ھوکر اتنے حساس علاقے میں کیسے پہنچ گۓ ؟ سنا ھے کہ دبشت گردوں نے ايئر بیس پر موجود چینی مابرین کو بھی یرغمال بنایا بے ۔ کیا اب چین کو بھی پاکستان کی حمایت کرنے کی سزا دی جاۓ گی ؟ کیا یہ بماری عسکری قیادت کے ناکام بونے کی دلیل نہیں ہے ۔۔ ؟
کیا یہ درست نہیں کہ پاکستان میں عوام جن کی جان ومال کی کوئ قدر نہیں ہے ۔پھر انہی پر ہی اس دہشت گردی کے مصائب نازل ھونگے ۔ ہمارے حکمران تو چین کی بانسری بجا رہے ہیں ۔ ان کو امریکہ سے ملنے والی دولت پیاری انکی سات پشتوں کا مستقبل محفوظ ہے ۔ غیرملکی بینکوں میں کڑورں ڈالر ۔ عوام کی خون پسینے کی کمائی کو لوٹ رہے ہیں ۔۔۔ سب لوٹو اور پھوٹو والی سیاست کررہے ہیں ۔ یہ بے غیرت کیوں اتنے بڑے سانحے پر مستعفی ہوں گے ۔۔
یہ بات حکمران تو پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ کیا 9|11کے بعد جارج بش نے استعفی دیا تھا ۔ اصل بات یہ ہے کہ یہ حکمران پوری تیاری سے یہاں آئے ہیں ۔انہوں نے اپنے ہاتھوں ملک کی سالمیت کا سودا کر دیا ہے اور اس سازش میں عسکری قیادت بھی شامل ہے۔
ہمارے ملک کی با صلاحیت فوج جس نے 1965 میں بھارت کے چھکے چھڑا دیے ہوں، جو کسی سے ڈکٹیٹ لینے پر آمادہ نہ ہو جو اپنے جوہری اثاثے کی حفاظت کے لئے دن رات کوشاں ہو ، وہ کس طرح سے اپنے فرائض سے چشم پوشی کر سکتی ہے ما سوائے اس کے کہ اس کو بھی اندھیرے میں رکھا جائے۔ عقل ماوف ھوکر رہ گی ۔۔ پاک نیوی کے بعد ائیر فورس ، کی باری آئے گی ، ھمارا دشمن ھماری سرحدوں کو عبور کرکے ھمارے گھروں میں آگ لگانے چلا آیا ھے اور ھم اپنے ان دشنموں کو بہت اچھی طرج پہچانتے ھیں ۔ مگر اس سے مقابلہ کرنے کی ھمت نہن رھی ھے ۔ فوج جس کا کردار کھبی بہت محترم اور قابل تعظیم تھا، امریکی ڈالر اور سعودی ریال نے فوجی آمروں کو وطن کی حفاظت کے بجاۓوطن فروشی کی راہ پر لگا دیا۔
حکمرانوں کی طرح اب فوج کا کردار بھی مشکوک ھوگیا ایبٹ آباد والے واقعے نے اتنے عیش کرنے والی فوج کا بھرم کھول دیا ھے، ھمارے بجٹ کا کتنے فیصد ان فوجیوں کی عیاشیوں پر خرچ کیا جاتا ھے، جو اب اتنے سہل پسند ھوگۓ ھیں کہ انتہائ حساس اداروں کی حفاظت میں بھی ناکام رھے ھیں ، یہ سچ کر کے دل ٹہر نے لگتا ھے کہ دشمن اب ھماری ایٹمی تنصیبات کو بھی نشانہ بنا سکتا ھے ۔ کیا ایف بی آئی ، فوج پولیس ، سی آئی اے ، بالکل ناکارہ ھوکر رہ گی ھے اپنے درمیان پھرنے اور تباھی مچانے والےابلیسی چیلوں کی نشان دھی نہن کرسکتے ؟
تازہ ترین صورتحال کے مطابق کالعدم تحریک طالبان نے اس حملے کی تیاری قبول کرلی ہے ۔ 22 مسلح افراد کے پاس اتنا اسلحہ اور راشن ہے کہ وہ تین دن تک مسلسل کمانڈو ٹائپ آپریشن کرسکتے ہیں ۔۔
ہم غیر ممالک میں مقیم پاکستانی دن ورات اسکی سلامتی کی دعا کرتے ہیں ۔ ابھی ابھی بہت بڑی تباہی کی پیشنگوئی کی گئی ہے ۔ اللہ میرے وطن کو طالبانوں کے شر سے محفوظ رکھے ۔۔۔۔آمین
محترم المقام استاد محترم جناب صفدر ہمدانی نے کیا سعد مشورہ عطا کیا ہے ۔۔ راستے اپنے لیئے خود ہی بنانے ہوں گے اب یہاں کوئی پیمبر نہیں آنے والا
|