16.10.2026, 09:19pm , جمہ (GMT+1)
 
وفاقی کابینہ کا بھارتی سرجیکل اسڑائیک کا دعوی مسترد،کنٹرول لائن پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کو سیز فائر کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ ; ایل او سی کی پہلی دفاعی لائن پر بلااشتعال فائرنگ کے جواب میں پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے تتہ پانی سیکٹر میں بھارتی فوج کے اہلکار بھی ہلاک ; بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث سارک سربراہ کانفرنس ملتوی ،انیسویں سارک سربراہ کانفرنس نومبر میں اسلام آباد میں ہونی تھی، بھارت کا شرکت سے انکار ; پاک بھارت کشیدہ تعلقات ۔ بھارت نے کہا ہے کہ وہ نومبر میں اسلام آباد میں ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا۔ ; امریکی صدارتی مباحثوں کی تاریخ میں ایک مرد اور خاتون امیدوار کے درمیان پہلامباحثہ ۔ ۔دنیا بھر دس کروڑ لوگوں نے یہ مباحثہ براہ راست دیکھا
        [تفصیلی تلاش]
 
 
 
اعلان و انتخاب آجکا دن
 

امریکہ نامہ ۔۔۔۔۔ پہلی قسط ۔از؛ ڈاکٹر خواجہ اکرام ۔ نئی دہلی
28.05.2011, 06:01am , ہفتہ (GMT+1)

ڈاکٹر خواجہ اکرام ۔ نئی دہلی
امریکہ کا نام سنتے ہیں بیک وقت کئی سوالات اور کئی باتیں ذہن میں آتی ہیں ۔ یہ معاملہ صرف امریکہ کے ساتھ ہی  ہے کیونکہ امریکہ آج کی دنیا کا سب سے طاقتور ملک ہے۔شاید اسی طاقت کے سبب کمزورممالک اس سے پریشان ہیں یا اگر پریشان نہیں ہیں  تو اس سے خوفزدہ ضرور ہیں۔اسی سبب امریکہ آج کی دنیاکاواحد  ایسا ملک ہے جس کے لیے سب سے زیادہ نفرت پائی جاتی ہے ۔ ایک نہیں کئی سروے سےیہ حقیقت سامنے آئی ہے ۔ دوسری بڑی حقیقت یہ ہے کہ دنیا کا کوئی ایسا اخبار نہیں جس میں کسی نہ کسی طور پر امریکہ کے حوالے سے کوئی خبر نہ ۔یہ اور اس طرح کی کئی ایسی باتیں ہیں جس کی وجہ سےامریکہ ہمیشہ چرچے میں رہتا ہے ۔

موجودہ حالات کے پیش نظر اور مختلف رپورٹس کے حوالے سے بھی امریکہ اس لیے زیر بحث رہتا ہے کہ امریکہ کو ہی دہشت گردی سے آج سب سے زیادہ خطرہ ہے اسی لیے امریکہ اس کی مدافعت کے لیےایسی اور اتنی احتیاطی تدابیر کرتا ہے کہ لوگوں کواس سے اکثر پریشانی اور بدگمانی ہوتی ہے۔خاص طور پر امریکہ جانے والے شوق میں امریکہ کا سفر ضرور کرتے ہیں لیکن ہر سفر کرنے والے کے دل میں یہ خیال آتا ہےکہ نجانے وہاں پہنچنے پر کس طرح کی تلاشی لی جائے گی اور کیا سلوک کیا جائے گا؟کیونکہ اس طرح کی خبریں اکثر آتی رہتی ہیں کہ ہندستان  کے کئی وزیروں کو بھی سخت تلاشی سے گزرنا پڑا ہے ۔امریکہ میں لی جانے والی تلاشی کے حوالے سے بھی طرح طرح کی خبریں دنیا میں سر گرم رہتی ہیں اور خاص طور پر مسلمانوں کےحوالے سے تو یہ خبر زیادہ ہی سرگرم رہتی ہے کہ مسلمانوں کے ساتھ کچھ زیادہ ہی سختی کی جاتی ہے ۔
    
انھیں تمام واہموں اور اندیشوں کے ساتھ ہم نے بھی امریکہ جانے کا ارداہ کیا ۔ 4 اپریل کی رات ہم ، ڈاکٹررضوان الرحمان اور ڈاکٹر اشتیاق جے این یو سے  ڈیویس اینڈایلکنس کالج، ویسٹ ورجینیا کے زیر اہتمام منعقد ہونے والے ایک سمینار میں شرکت کے لیے روانہ ہوئے۔ دل میں طرح طرح کے خیالات تھے اور ایک طرح کا خوف بھی تھا کہ نجانے کیا ہو؟کئی احباب نے یہ بھی کہا تھا کہ امریکہ کا ویزا مل جانے کا ہر گز یہ مطلب نہیں ہے کہ آپ امریکہ میں داخل بھی  ہوجائیں گے ۔ اصل مرحلہ تواس وقت شروع ہوتا ہے جب آپ ائیر پورٹ پر اترتے ہیں ۔خیر ہم اپنے طور پر مطمئن تھے ۔ڈاکٹر رضوان میرےاچھے دوست ہیں ہر طرح کی باتیں اُن سے شئیر کرتا ہوں لیکن میں نے اپنے دل کے اندیشے کو ان سے کبھی ظاہر نہیں کیا۔ لیکن امریکہ جانے کا میرا جو تجربہ  ہے وہ ان اندیشوں سے بالکل الگ ہے ۔البتہ جس بات نےسب سے زیادہ بد حظ کیا وہ خود دہلی ائیر پورٹ پر ائیر انڈیا کے اسٹاف کا برتاؤ تھا۔

ہم تینوں احباب وقت سے تین گھنٹہ پہلے ہی ائیر پورٹ پہنچ گئے لیکن حیرت بھی ہوئی اورہمیں غصہ بھی آرہا تھا کہ چیک اِن کے لیے بیک وقت کئی کاؤنٹر کھلے ہوئے تھے لیکن وہاں جس طرح کے نا تجربہ کار اسٹاف موجود تھے وہ ائیر انڈیا کے لیے باعث شرم ہے ۔ بلا مبالغہ ہم لوگ صرف ایک فیملی  کے بعد تھے لیکن ہمارے اور ان کے چیک اِن میں ڈھائی گھنٹہ لگ گیا۔ ہم نے بار بار ان کے سنئیر سے شکایتیں بھی کیں لیکن لا حاصل ۔ خیر یہ مرحلہ طے ہوا اس کے بعد امیگریشن کے لیے لائین میں لگے ۔ یہاں ہم سے اتنی تفتیش ہوئی کہ کہاں جا رہےہیں ؟ کیوں  جارہے ہیں ؟ کہاں رُکیں گے ۔ کب واپس آئیں گے ؟ اس کے بعد ہمارا دعوت نامہ دیکھا گیا، یونیورسٹی کا آڈر دیکھا گیا اس کے بعد خاتون امیگریشن آفیسر نے با دل نخواستہ ہمارے پاسپورٹ پر مہر لگائی ۔


 ان کاروائیوں میں اتنی دیر ہوئی کہ جہاز کی روانگی سے صرف پانچ منٹ پہلے ہم جہاز میں داخل ہوسکے ۔ لیکن ہماری طرح اور بھی کئی مسافر تھے، اس لیے پورے ایک گھنٹے تاخیر کے بعد تمام مسافر جہاز میں پہنچے تب  جہاز روانہ ہوا۔دہلی میں  ائیر انڈیا اور امیگریشن آفیسر کے اس سلوک اور برتاؤ سے ہم بہت  بد حظ  اور پریشان ہوئے ۔ اب  رات کا ایک بج چکا تھا ۔

:دیگر مضامین
(21.05.2011) وینکور سے وینکور تک۔سفر نامہ۔از۔شمس جیلانی۔5ویں قسط
(21.05.2011) بزم اردو لندن کی شام فیض کے نام....ایک یادگار شام
(17.05.2011) سفر,حیرت و عشق۔از۔قمر رضوی۔ سفر نامہ۔ 41ویں قسط
(14.05.2011) وینکور سے وینکور تک۔سفر نامہ۔از۔شمس جیلانی۔چوتھی قسط
(13.05.2011) ٹورنٹو میں اشفاق حسین کی تین نئی کتابوں کی تقریب رونمائی
(10.05.2011) سفر,حیرت و عشق۔از۔قمر رضوی۔ سفر نامہ۔ 40ویں قسط
(08.05.2011) سسکیوں بھرا آنگن ۔۔۔۔از؛ سید مصباح حسین جیلانی ۔سڈنی
(05.05.2011) وینکور سے وینکور تک۔سفر نامہ۔از۔شمس جیلانی۔تیسری قسط
(02.05.2011) سفر,حیرت و عشق۔از۔قمر رضوی۔ سفر نامہ۔ 39ویں قسط
(27.04.2011) وینکور سے وینکور تک۔سفر نامہ۔از۔شمس جیلانی۔دوسری قسط
(24.04.2011) سفر,حیرت و عشق۔از۔قمر رضوی۔ سفر نامہ۔ 38ویں قسط
(18.04.2011) وینکور سے وینکور تک۔سفر نامہ۔از۔شمس جیلانی۔پہلی قسط
(14.04.2011) سفر,حیرت و عشق۔از۔قمر رضوی۔ سفر نامہ۔ 37ویں قسط
(12.04.2011) قومی ہیروز کی خدمات کا اعتراف ایک نئی روایت کا آغاز۔از؛ محمد احمد ترازی
(11.04.2011) کیا ہم امریکہ کے غلام ہیں ؟ ۔۔۔۔۔۔از۔۔۔۔زرقا مفتی
(29.03.2011) سفر,حیرت و عشق۔از۔قمر رضوی۔ سفر نامہ۔ 36ویں قسط
(28.03.2011) سٹاک ہولم میں مسٹر اینڈ مسز اعجاز چو ہدری کی بیٹی ھُما کی شادی
(22.03.2011) سفر,حیرت و عشق۔از۔قمر رضوی۔ سفر نامہ۔ 35ویں قسط
(18.03.2011) سفر,حیرت و عشق۔از۔قمر رضوی۔ سفر نامہ۔ 34ویں قسط
(17.03.2011) اسلام آباد کی مرکزی امام بارگاہ میں امام حسن عسکری کا جشن ولادت



 
تمام خبریں  
مضامین/تجزیات   
عالمی خبریں   
عالمی اخبار تازہ ترین   
پاکستان/ بھارت   
ایشیا/یورپ/آسٹریلیا   
مشرق وسطیٰ/افریقہ   
اعلان و انتخاب آجکا دن   
رپورٹس/ملٹی میڈیا   
عالمی اخبار کھیل   
صحت/سائینس   
شخصیات، انٹرویوز   
عالمی اخبار ادبیات   
Reports,Naheed Gallery   
Pak/India/Gulf   
International/Sports   
 
 

  عالمی اخبار  کے ادارتی عملے میں مختلف عالمی اداروں کے اپنے اپنے شعبے کے ماہرین شامل ہیں اور اس اخبار میں خبروں،تبصروں اور کالموں کے علاوہ ہر موضوع اور ہر کسی کے لیئے مواد موجود ہے۔ عالمی اخبار کی پالیسی صاف ستھری ،آزادانہ اور بے لاگ صحافت ہے۔
. رابطہ ٹیلی فون:  لندن447796515479+ ،  آسٹریلیا 61425201035+ ،  ای میل:  رابطہ@عالمی اخبار۔کوم۔  جملہ حقوق بحق عالمی اخبار۔کوم محفوظ ہیں