عظمت ماں کے عنوان سے ماہ پارہ صفدر کے گھر پر محفل میلاد 14.06.2011, 12:05am , منگل (GMT+1)
اکمل سید۔عالمی اخبار لندن
والدین کی اہم ترین ذمہ داریوں میں سے ایک بچوں کی اچھی اور شائستہ تربیت کرنا ہے اور اس زمہ داری کو نبھانا ممکن اور مقدور ہے کیو نکہ اگر اولاد کے اخلاق و خصائص قابل تغیر و تبدل نہ ہوتے تو ساری سفارشات اور نصیحتیں جو ہمارے آئمہ معصومیں علیہ السام نے تربیت اولا کے بارے میں فرمائی ہیں سب بے کارثابت ہوتیں۔ ماں باپ سے روز محشر سب سے بڑی پرسش تربیت اولاد کے بارے میں ہی ہو گی
ان چند تمہیدی سطور کے لکھنے کا مقصد یہ تھا کہ اتوار 12جون 2011کو تربیت اولاد کا ایک منہ بولتا ثبوت جناب صفدر ہمدانی اور محترمہ ماہ پارہ صفدر کے دولت کدہ پر نظر آیا جہاں میلاد کی ایک تقریب بسلسلہ‘‘ عظمت ماں ‘‘کے عنوان سے منقعد کی گئی
اس میلاد کے میزبانوں میں صفدر ھمدانی،ماہ پارہ صفدر،محمد صفدر اور ندیم زیدی شامل تھے۔ میلاد کے ماحول کو اجاگر کرنے کے لیئے نشست گاہ کو مخصوص رنگوں کے پردوں اور پھولوں سے سجایا گیا تھا اور اس میلاد میں میزبانوں کے دوستوں اور احباب نے شرکت کی
تقریب میں تلاوت ننھی مُنی امل مرتضےٰ نے سورہ یاسین کا اول رکوع پڑھ کر کی اور انگریزی میں اسکاترجمہ شزرہ جعفری نے نہایت عمدہ طریقےسے پیش کیا۔ امل مرتضی ڈاکٹر جی مرتضیٰ اور ڈاکٹر حمیرہ مرتضیٰ کی ہونہار بیٹی ہیں جبکہ شذرہ جعفری ریحان جعفری اور تزئین حنا جعفری کی قبل فخر بیٹی ہیں
تلاوت اور ترجمے کے بعد راقم الحروف نے نقیب محفل کے فرائص سنبھالے اور پیامبر اکرم حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی نعت خوانی کے لئے درود و سلام کی دعوت محترمہ ماہ پارہ صفدر کو دی جنہوں نے نعت اور حمد پیش کی
محفل لندن کے معروف مدح خوان خواتین و حضرات نے شرکت فرمائی
یہ بات یاد رہے کہ کچھ افراد اس محفل میں چار گھنٹے کے دورانیہ کا سفر کر کے شمولیت کے لیئےتشریف لائے
جن خواتین وحضرات نے ثنا خوان محمد و بنت محمد کے طور پر اس محفل میں شرکت کی ان کے اسماء گرامی کچھ اس طرح سے ہیں
جناب اصغر کرمانی،ڈاکٹر جی مرتضی، محترمہ سعیدہ زیدی، محترمہ نسیم حسن شاہ ، ماہ پارہ صفدر اور صاحب خانہ شاعر آل عبا جناب صفدر ہمدانی
ڈاکٹر جی مرتضیٰ نے ایک مختصر لیکن جامع نظم ''اعتراف'' کے عنوان سے پیش کی
کئی دنوں سے مرے دل میں اک کسک سی ہے کہ جس کا آج سر عام اعتراف کرنا ہے میں کون سا منہہ لے کے لب کشائی کرؤں ندامتوں سے مرے دل کو اشکبار نہ کر ثنائے سرور کونین اپنے بس میں نہیں مرے رفیق مجھے اور گنہ گار نہ کر
آخر میں معروف گلو کار اور خوش گلو سوز خوان آصف رضا نے اپنی جازب نظر آواز سے مداحی محمد و آل محمد پیش کر کے سامعین سے درود و سلام کی صدائے بلند سے داد و تحسین پائی ۔
انہوں نے ابتدا صفدر ھمدانی کی کہی ہوئی نعت سے کی اور آخر میں سلام بحضور سرور کونین پیش کیا گیا
سلام کے بعد محترمہ ماہ پارہ صفدر اور اکمل سید نے حرف دعا ادا کیا اس طرح یہ محفل اپنے اختتام کو پہنچی۔ یاد رہے کہ یہ محفل صفدر ہمدانی اور ماہ پارہ کی بیٹی کی گود بھرائی کہ سلسلہ میں منقعد کروائی گئی اور اسً محفل کے میزبان ان کے بیٹے محمد صفدر اور داماد ندیم زیدی نے بعد محفل شرکا کی خدمت میں عشایہ پیش کیا اور ایک پر تکلف میزبانی کے بعد یہ محفل تقریبا 4گھنٹے کے دورانیئے کے بعد اختتام کو پہنچی۔
عالمی اخبار کے ادارتی عملے میں مختلف عالمی اداروں کے اپنے اپنے شعبے کے
ماہرین شامل ہیں اور اس اخبار میں خبروں،تبصروں اور کالموں کے علاوہ ہر موضوع اور
ہر کسی کے لیئے مواد موجود ہے۔ عالمی اخبار کی پالیسی صاف ستھری ،آزادانہ اور
بے لاگ صحافت ہے۔ . رابطہ ٹیلی فون: لندن447796515479+ ، آسٹریلیا
61425201035+ ، ای میل:
رابطہ@عالمی
اخبار۔کوم۔ جملہ حقوق بحق عالمی اخبار۔کوم محفوظ ہیں