لندن کے حسینی مشن میں ظہور امام علی علیہ السلام کے موقع پر ایک پرنور محفل میلاد 17.06.2011, 03:51am , جمہ (GMT+1)
رپورٹ۔سید اکمل حیسن۔تصاویر و وڈیو۔محمد صفدر۔ عالمی اخبار لندن
لندن میں آئزل ورتھ کے حسینی اسلامک مشن میں ظہور باب العلم امام علی علیہ السلام کے یوم ظہور کی مناسبت سے جمعرات سولہ جون دو ہزار گیارہ کو ایک پرنور اور متبرک محفل میلاد منعقد ہوئی جسمیں دیگر منقبت خوانوں کے علاوہ جناب سبحان،جناب ربانی،جناب شیخ صاحب،حسن زیدی،سید محمد اکمل،آصف رضا،پیام اعظمی اور شاعر آل عباء صفدر ھمدانی نے مولائے متقتیان کے حضور نزرانہ عقیدت پیش کیا جس کے بعد ریزیڈنٹ عالم مولانا حسن معروفی نے دعا کروائی
اس متبرک تقریب کی نظامت سید محمد نقوی نے کی اور اسمیں بڑی تعداد میں خواتین وحضرات نے شرکت کی جس کے اختتام پر نزر امام پیش کی گئی۔
سید اکمل حسین نے اپنے مخصوص انداز تحت اللفظ میں مرحوم قیصر بارہوی کی مسدس '' علی اور علم'' کے منتخب بند پیش کیئے جس کے دوران حاضرین پر جوش نعرے لگاتے رہے اور درود وسلام کی بارش جاری رہی۔
معروف سوز خوان سید آصف رضا نے اس موقع پر شاعر آل عباء صفدر ھمدانی کا تازہ کلام سہ مصرعے کی ہیئت میں پیش کیا جسے حاضرین نے نعروں کے حصار میں سنا اور دل کھول کر منقبت خوان کو داد دی
سہ مصرعے کی ہپیئت میں اس منقبت کے اشعار یہ تھے
1۔۔بنا درود کبھی ذکر رب نہیں کرتے سوائے حب علی کچھ طلب نہیں کرتے ولائے آل نبی میں گندھا ہے اپناخمیر
2۔۔نہ پوچھ رتبہ آل رسول انساں سے خدا گواہ ہے شہادت ملے گی قرآں سے یہ وہ ہیں جنکے لیئے آئی آیہ تطہیر
3۔۔یہ گھر خدا سے محبت کا مرکز و محور مکیں ہر ایک ہے اس گھر کا نور کا پیکر ملے گی خواب براہیم کی یہاں تعبیر
4۔۔ہیں انکی چاہتیں اللہ کی چاہتوں کی طرح یہ بات کرتے ہیں قرآں کی آیتوں کی طرح کلامِ ربی کی انکے کلام میں تاثیر
5۔۔نبی کے ہاتھ کی بیعت کو توڑ کر بھاگے بھگوڑے لمحوں میں میدان چھوڑ کر بھاگے علی پہ جیسے ہی نازل خدا نے کی شمشیر
6۔۔علی کے ہاتھ میں طاقت ہے دست یزداں کی علی کے خوں میں حرارت نبی کے ایماں کی علی کے چہرے میں اللہ کے نور کی تنویر
7۔۔بلند ہاتھ علی کا نبی کے ہاتھ میں تھا کہ جیسے سایہ ء رحمت خدا کا ساتھ میں تھا علی کے نام سے زندہ ہے اب مقامِ غدیر
8۔۔بشکلِ سورہء والنجم انکی آنکھیں ہیں بمثلِ سورہء رحمان انکی سانسیں ہیں قرآنِ پاک کی آیات کی ہیں یہ تفسیر
9۔۔وہ گرم ریت پر سجدے میں سرخرو تھے حسین بنوکِ نیزہ تلاوت کی آبرو تھے حسین بڑھی ہے انکی شہادت سے دین کی تو قیر
10۔۔حسن حسین جوانانِ خُلد کے سردار وہ رزقِ نارِ جہنم جو ان سے ہے بیزار یہ خلد فاطمہ زہرا کے گھر کی ہے جاگیر
11۔۔لحد میں آئیں گے صفدر علی شفاعت کو یہ چند مصرعے ہیں کافی اسی ضمانت کو معاف ہو گی بنامِ علی ہر اک تقصیر
صفدر ھمدانی منقبت آصف رضا کی آواز میں
مرثیہ نگار شاعر آل عباء صفدر ھمدانی نے اس موقع پر ''ذات میں حیدر کا سا کردار پیدا کیجئے'' کے عنوان سے اپنی تازہ تخلیق پیش کی جس کے دوران نعروہ درود سلام اور نعرہ حیدری کی بارش جاری رہی
اسکے بعد بھارت سے آئے ہوئے شاعر اہلبیت پیام اعظمی نے اپنا کلام پیش کیا جسکے بعد مولانا حسن معروفی نے مختصر خطاب کے بعد دعا کروائی اور بعد ازاں نذر امام پیش کی گئی۔
عالمی اخبار کے ادارتی عملے میں مختلف عالمی اداروں کے اپنے اپنے شعبے کے
ماہرین شامل ہیں اور اس اخبار میں خبروں،تبصروں اور کالموں کے علاوہ ہر موضوع اور
ہر کسی کے لیئے مواد موجود ہے۔ عالمی اخبار کی پالیسی صاف ستھری ،آزادانہ اور
بے لاگ صحافت ہے۔ . رابطہ ٹیلی فون: لندن447796515479+ ، آسٹریلیا
61425201035+ ، ای میل:
رابطہ@عالمی
اخبار۔کوم۔ جملہ حقوق بحق عالمی اخبار۔کوم محفوظ ہیں