29.11.2026, 02:26am , اتوار (GMT+1)
 
وفاقی کابینہ کا بھارتی سرجیکل اسڑائیک کا دعوی مسترد،کنٹرول لائن پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کو سیز فائر کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ ; ایل او سی کی پہلی دفاعی لائن پر بلااشتعال فائرنگ کے جواب میں پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے تتہ پانی سیکٹر میں بھارتی فوج کے اہلکار بھی ہلاک ; بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث سارک سربراہ کانفرنس ملتوی ،انیسویں سارک سربراہ کانفرنس نومبر میں اسلام آباد میں ہونی تھی، بھارت کا شرکت سے انکار ; پاک بھارت کشیدہ تعلقات ۔ بھارت نے کہا ہے کہ وہ نومبر میں اسلام آباد میں ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا۔ ; امریکی صدارتی مباحثوں کی تاریخ میں ایک مرد اور خاتون امیدوار کے درمیان پہلامباحثہ ۔ ۔دنیا بھر دس کروڑ لوگوں نے یہ مباحثہ براہ راست دیکھا
        [تفصیلی تلاش]
 
 
اہم ترین   
ریڈیو پاکستان نے لاہور کے تاریخی ریڈیو اسٹیشن کا ایک اہم اسٹوڈیو اولیں ناشر اعلان قیام پاکستان مصطفیٰ علی ھمٰدانی کے نام سے موسوم کر دیا
یکم نومبر دو ہزار بارہ عالمی اخبار کی چوتھی سالگرہ ہے۔آن لائن اردو اخبارات میں عالمی اخبار سنجیدہ صحافت کا معیار بن چکا ہے
 
رپورٹس/ملٹی میڈیا
 

ممتاز ادیب و محقق نور احمد میرٹھی حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کرگئے
18.06.2011, 08:57pm , ہفتہ (GMT+1)

احمد ترازی،عالمی اخبار کراچی بیورو
‎ممتاز ادیب نور احمد میرٹھی آج اٹھارہ جون 2011ء کو کراچی کے مقامی اسپتال میں حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کرگئے،جہاں وہ زیر علاج تھے،بدھ کی رات کو مرحوم کو ہارٹ اٹیک ہوا تھا جس کے بعد انہیں فوری طور پر آغا خان ہسپتال پہنچایا گیا،مرحوم گزشتہ کئی ماہ سے علیل تھے،مرحوم کی نماز جنازہ بعد نماز عصر کورنگی میں ادا کی گئی اور تدفین باغ کورنگی قبرستان میں عمل میں لائی گئ۔مرحوم  کی نماز جنازہ میں کراچی کے ممتاز اہل قلم ،شاعر نقاد اور ادیبوں سمیت زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔

‎ممتاز ادیب نور احمد میرٹھی 17جنوری 1948ء کو دہلی میں پیدا ہوئے ،انہوں نے اپنے نانا سید نورالٰہی کے زیر سایہ میرٹھ میں پرورش پائی،فیض عام انٹر کالج میرٹھ سے تعلیم حاصل کی اور کراچی سے اپنی بقیہ تعلیم مکمل کی،موصوف کے نانا کا حلقہ احباب وسیع اور ماحول خالص مشرقی تھا،اسی لیے علم و تہذیب کی چھاؤں جو سونے کو کندن بنادے،میں اُن کا فکر و شعور پروان چڑھا،وہ اپنے نانا سے بہت متاثر اور عملی ادبی کام میں اشرف علی زبیری کے ممنون ہیں۔

‎جنوری 1962ءمیں وہ پاکستان منتقل ہوئے اور سماجی،ادبی اور صحافتی زندگی کا آغاز کیا،برصغیر پاک و ہند میں غیر مسلموں کی حمدیہ،نعتیہ اور رثائی شاعری کے حوالے سے تحقیقی کام کرنے نور احمد میرٹھی پہلے آدمی تھے،اُن کی ادبی خدمات کو مشاہیر اور دانشور طبقہ نے سراہا اور اُن کی ادبی خدمات پر انہیں قائد اعظم ادبی ایوارڈ اور پاکستان نعت اکیڈمی کا سلور جوبلی ایوارڈ بھی ملا۔

‎نور احمد میرٹھی درجن بھر چھوٹی بڑی مرتب کیں،جن میں ”اذکارو افکار،نورسخن،گلبانگ وحدت،بوستان عقیدت، انتخاب، اشاریہ، صابربراری کی تخلیقات،تذکرہ شعرائے میرٹھ،مشاہیر میرٹھ،شخصیات میرٹھ اور بہرزماں بہرزباں جیسی نادر ونایات اور اچھوتی کتابیں شامل ہیں۔بہرزماں بہرزباں  680 صفحات پر ساڑھے تین سو غیر مسلم نعت گو شعراء کے عالمی تذکرہ پر مشتمل ہے، جو دراصل مصنف کا عظیم کارنامہ ہے۔

‎اس کے علاوہ مہروماہ،فراز خودی،جام طہور،چشم شوق،تاریخ رفتگاں،پانی پہ نقوش،ہوا چراغ آئینہ،خواب سے بیداری تک،دکھ موسم اور خواب،اعتبار کا موسم اور کتابوں پر تاریخی قطعات بھی آپ کی مرتبہ کتب میں شامل ہیں۔

‎ممتاز شاعر پروفیسر سحر انصاری نے کہا تھا کہ یہ تاثر غلط ہے کہ پاکستان میں تحقیقی معیار پست ہے، اگر بہت اچھا نہیں تو بہت خراب بھی نہیں ہے۔ انہوں نے نور احمد میرٹھی کی علمی و ادبی خدمات اور ان کی تحقیقی کتب پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان کی ہرکتاب جامع اور وقیع ہے اور میرٹھی صاحب نے اپنے موضوعات پرتحقیق کا حق اداکردیا ہے جس کی خاطر خواہ پذیرائی ہونی چاہیے۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا تھا  کہ کراچی یونیورسٹی کی جانب سے نور احمد میرٹھی کو ان کے تحقیقی کام کے اعتراف میں ڈاکٹریٹ کی اعزازی سند دی جائے۔

‎خواجہ رضی حیدر  کہتے ہیں کہ  انہوں نے اردو ادب کی جو خدمت کی ہے اسے نظرانداز نہیں کیا جاسکتا،خصوصا حمدیہ، نعتیہ اور رثائی کلام کے حوالے سے محض چند نام ہی سنتے رہے ہیں لیکن نور احمد میرٹھی نے مختلف زبانوں میں بکھرے ہوئے ان موضوعات پر غیر مسلم شعراء کے کلام کویکجا کرکے اسے ادبی تاریخ کا حصہ بنا دیا ہے۔ میرٹھ کے حوالے سے ان کی کتب بھی نہایت اہم ہیں جو تاریخی حیثیت رکھتی ہیں۔


:دیگر مضامین
(17.06.2011) لندن کے حسینی مشن میں ظہور امام علی علیہ السلام کے موقع پر ایک پرنور محفل میلاد
(16.06.2011) سانسوں میں رواں ہر دم ہے جواں ہر دل میں عیاں دھڑکن ہے علی
(15.06.2011) کسے را میسر نہ شد ایں سعادت ۔ با کعبہ ولادت با مسجد شہادت
(14.06.2011) عظمت ماں کے عنوان سے ماہ پارہ صفدر کے گھر پر محفل میلاد
(11.06.2011) برطانیہ:مسلکی ٹی وی چینلوں نے تفرقہ بازی کا بازار گرم کر رکھا ہے ۔ دسویں قسط
(06.06.2011) برطانیہ:مسلکی ٹی وی چینلوں نے تفرقہ بازی کا بازار گرم کر رکھا ہے ۔ نویں قسط
(03.06.2011) برطانیہ:مسلکی ٹی وی چینلوں نے تفرقہ بازی کا بازار گرم کر رکھا ہے ۔ آٹھویں قسط
(03.06.2011) غدیر خم کے موقع پر پیغمبر اسلام احمد مجتبی (ص) کا خطبہ مبارک
(31.05.2011) برطانیہ:مسلکی ٹی وی چینلوں نے تفرقہ بازی کا بازار گرم کر رکھا ہے ۔ ساتویں قسط
(28.05.2011) برطانیہ:مسلکی ٹی وی چینلوں نے تفرقہ بازی کا بازار گرم کر رکھا ہے ۔ چھٹی قسط
(27.05.2011) مولاي یا صلي وسلم دائماً أبداً ۔ قاری خوشی محمد کی آواز
(25.05.2011) لن شوپنگ میں بنت رسول سیدہ فاطمہ زہرا سلام اللہ کے یوم ظہور کی محفل
(22.05.2011) برطانیہ:مسلکی ٹی وی چینلوں نے تفرقہ بازی کا بازار گرم کر رکھا ہے۔پانچویں قسط
(19.05.2011) برطانیہ:مسلکی ٹی وی چینلوں نے تفرقہ بازی کا بازار گرم کر رکھا ہے۔چوتھی قسط
(17.05.2011) برطانیہ:مسلکی ٹی وی چینلوں نے تفرقہ بازی کا بازار گرم کر رکھا ہے۔تیسری قسط
(15.05.2011) برطانیہ:مسلکی ٹی وی چینلوں نے تفرقہ بازی کا بازار گرم کر رکھا ہے۔دوسری قسط
(13.05.2011) برطانیہ:مسلکی ٹی وی چینلوں نے تفرقہ بازی کا بازار گرم کر رکھا ہے۔پہلی قسط
(02.05.2011) اسامہ بن لادن 10 مارچ 1957 کو سعودیہ عرب کے دارلحکومت ریاض میں پیدا ہوئے
(01.05.2011) اے ۔حمید‘ کمپنی باغ کا پھول۔۔۔از۔۔۔اکمل علیمی
(27.04.2011) عالم آرا کی کتاب کی تقریب ِ رونما ئی۔۔۔ از ۔۔۔ شمس جیلانی



 
تمام خبریں  
مضامین/تجزیات   
عالمی خبریں   
عالمی اخبار تازہ ترین   
پاکستان/ بھارت   
ایشیا/یورپ/آسٹریلیا   
مشرق وسطیٰ/افریقہ   
اعلان و انتخاب آجکا دن   
رپورٹس/ملٹی میڈیا   
بیاد سید عاشور کاظمی  »
عالمی اخبار کھیل   
صحت/سائینس   
شخصیات، انٹرویوز   
عالمی اخبار ادبیات   
Reports,Naheed Gallery   
Pak/India/Gulf   
International/Sports   
 
  بیاد سید عاشور کاظمی   
  مزید ++
 

  عالمی اخبار  کے ادارتی عملے میں مختلف عالمی اداروں کے اپنے اپنے شعبے کے ماہرین شامل ہیں اور اس اخبار میں خبروں،تبصروں اور کالموں کے علاوہ ہر موضوع اور ہر کسی کے لیئے مواد موجود ہے۔ عالمی اخبار کی پالیسی صاف ستھری ،آزادانہ اور بے لاگ صحافت ہے۔
. رابطہ ٹیلی فون:  لندن447796515479+ ،  آسٹریلیا 61425201035+ ،  ای میل:  رابطہ@عالمی اخبار۔کوم۔  جملہ حقوق بحق عالمی اخبار۔کوم محفوظ ہیں