برطانیہ کے شہر بولٹن میں مولائے کائنات علی علیہ السلام کے یوم ظہور کا میلاد 21.06.2011, 12:36pm , منگل (GMT+1)
سید اکمل حسین۔ لندن
ماہ رجب اپنی عظمت، منزلت اور جلالت سے ہمارے سروں سے گزررہا ہے اور ماہ رجب میں محبان محمد و آل محمد و اہلیت محمد اور مسلمانان عالم اپنے ولی عصر کو ولایت کے چاروں اجداد اکرام اور برج امامت کے سورج کو جس انداز سے ہدیہ تبریک پیش کرتے ہیں اس کی ایک جھلک 19 جون 2011 بروز اتواز بولٹن کے ایک امامباگار مرکز اہلبیت میں دیکھنے کو ملی اور مرکز کی انتظامیہ کی جانب سے ایک بہت عالی شان جشن معصومین کا اہتمام کیا گیا
ویسے تو عالم اسلام اور ہم سب ماہ رجب المرجب کی عظمت اور منزلت سے خوب واقف ہیں کیونکہ یہ اپنے دامن میں کیا کیا مژدہ ہائے خیر و برکت اور سعادت لے کر آیا ہے کہیں باقرّ العوم کا علم جلوہ طراز ہے تو کہیں امام ہادی علیہ السلام کی ہدایت دم ساز ہے اور کہیں تقوی الہیٰ کے مظہر امام تقی علیہ السلام کی گفتگو ہے اور ایک شرف تو پوری کانئات میں فقط ایک ہی ہستی کو نصیب ہوا اور وہ ہے فرزند ارجمند فاطمہ بنت اسد کا نور نظر لخت جگر مولا کائنات آقا و مولا یعسوب الدین امیرالمومنین حضرت علی ابن ابی طالب علیہ السلام
القصہ ماہ رجب المرجب کا دامن واقعات اسلامی سے مالامال ہے اور حق کے متوالوں کے لئے یہ ماہ باعث حصول ثواب و کمال ہے
اس موقع پر معنویت کا ابر جس انداز سے بولٹن کے مرکز اہلبت میں رحمت باری جھوم جھوم کے برسا رہا تھا اور جس جس کے دامن عفت پر اس کی چھینٹے نموادر ہوئے اس منظر کو اس رپورٹ میں اپ کے سامنے رکھنا چاہتا ہوں ۔
اس محفل کی نظامت مشہور ناظم اور مقبول شاعر جناب ڈاکٹرسید نیر عابدی نے کی اور چار بجے شام اپنی خوبصورت بھاری بھرم کم آواز سے محفل کا آغاز کلام الہی کے لئے ڈاکٹر کاظم علی شان کے نام کو پکار کر کیا۔ کاظم علی شان نے اپنی خوب صورت لحن داؤدی میں تلاوت قرآن پاک سےشرکا محفل کو شامل ثواب کیا
اس کے بعد جو افراد در اہلبت پر سلیمان کی ریش مبار ک سے جاروب کشی کر کے حاصل کی ہوئی خاک کو سمیٹنے کے لئے دور دراز سے تشریف لائے ہوئے تھے انہوں نے مدح خوانی کا آغاز کیا اور اس محفل کو تین حصوں میں تقسیم کیا گیا
بہلے مرحلے میں بچوں اور بولٹن کے نوجوانوں نے پھر پور انداز سے شرکت کی اور اپنا اپنا کلام پیش کیا ایک بچے نے خاص طور پر انگریزی زبان میں اقوال امیر المومنین پیش کئے جس میں حاضرین محفل اور خآص طور پر نوجوانوں نے دل چسپی کا اظہار کیا۔
تیسرے مرحلے میں مرکز اہل بیت کی جانب سے جن مہانان گرامی کو مدعو کیا گیا تھا ان حضرات نے مدح سرائی کی اور محفل کےدل موہ لئے۔
جن افراد نے اس محفل میں شرکت کی ان کے اسما گرامی درج ذیل ہیں
ڈاکٹر نیر عابدی ،احمد زیدی، عاصم ، ڈاکٹر سبط ہادی، صفدر ترمزی، ہادی ترمذی، جمیل کاظمی، محترم جعفری سجاد زیدی، ڈاکٹر عامر رضوی، ڈاکڑ قیصر عباس زیدی، اکمل سید اور شاعر آل عباء صفدر ہمدانی
حرف دعا کے لئے مولانا فدا حسین بخاری نے گل ہائے عقیدت نچھاور کیئے ۔
مرحوم ڈاکٹر سید ریاض علی شاہ
اس محفل میں جو افراد لندن سے تشریف لائے تھے ان کی میزبانی جناب ڈاکڑ نیر رضا اور انکے خانوادے نے کی جن میں انکی اہلیہ اورانکے دونوں داماد بھی شامل تھے ۔ خود ڈاکٹر نیئر رضا لاہور کے مشہور عزادار اور فروغ عزاداری کے بانی ڈاکٹر سید ریاض علی کے داماد ہیں جن کی نکلسن روڈ لاہور کی صبح کی مجلس عزا کتنے ہی عشروں کے بعد آج بھی ایک الگ شناخت رکھتی ہے۔ ڈاکٹر نیئر رضا اور انکے اہل خاندان ایک عرصہ دارز سے بولٹن میں آباد ہیں۔
محفل میلاد کےآخر میں مرکز اہلبت کے سربراہ اعلی جناب ڈاکٹر سید حیدر نقوی نے مہمانان اور شرکا محفل کا شکریہ ادا کیا ایک بات یاد رہے کہ جناب ڈاکٹر صاجب اپنی صاحبزادی کی عروسی کی تیاریوں میں انتہائی مصروفیت کے باوجود اس محفل میں اول تا آخر شریک رہے ۔
محفل رات کو ساڑھے نو بجے اس محفل کے آخری شاعر جناب صفدر ہمدانی کے والہانہ کلام سے اپنے اختتام تک پہنچی اور حرف دعا کے بعد شرکا محفل کو دستر خوان امام علی پر نذر پیش کی گئی اس طرح یہ محفل اپنی اختتام کو پہنچی جو بقول سامعین کے ایک طویل عرصے تک بولٹن میں یاد رکھی جائے گی۔
عالمی اخبار کے ادارتی عملے میں مختلف عالمی اداروں کے اپنے اپنے شعبے کے
ماہرین شامل ہیں اور اس اخبار میں خبروں،تبصروں اور کالموں کے علاوہ ہر موضوع اور
ہر کسی کے لیئے مواد موجود ہے۔ عالمی اخبار کی پالیسی صاف ستھری ،آزادانہ اور
بے لاگ صحافت ہے۔ . رابطہ ٹیلی فون: لندن447796515479+ ، آسٹریلیا
61425201035+ ، ای میل:
رابطہ@عالمی
اخبار۔کوم۔ جملہ حقوق بحق عالمی اخبار۔کوم محفوظ ہیں