18.10.2026, 12:35am , اتوار (GMT+1)
 
وفاقی کابینہ کا بھارتی سرجیکل اسڑائیک کا دعوی مسترد،کنٹرول لائن پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کو سیز فائر کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ ; ایل او سی کی پہلی دفاعی لائن پر بلااشتعال فائرنگ کے جواب میں پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے تتہ پانی سیکٹر میں بھارتی فوج کے اہلکار بھی ہلاک ; بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث سارک سربراہ کانفرنس ملتوی ،انیسویں سارک سربراہ کانفرنس نومبر میں اسلام آباد میں ہونی تھی، بھارت کا شرکت سے انکار ; پاک بھارت کشیدہ تعلقات ۔ بھارت نے کہا ہے کہ وہ نومبر میں اسلام آباد میں ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا۔ ; امریکی صدارتی مباحثوں کی تاریخ میں ایک مرد اور خاتون امیدوار کے درمیان پہلامباحثہ ۔ ۔دنیا بھر دس کروڑ لوگوں نے یہ مباحثہ براہ راست دیکھا
        [تفصیلی تلاش]
 
 
 
اعلان و انتخاب آجکا دن
 

معروف و مقبول سوز خوان،استاد اور محقق سبط جعفر لندن کے دورے پر
28.06.2011, 01:03am , منگل (GMT+1)

صفدر ھمدانی،لندن
کراچی کے معروف سوز خوان،استاد اور محقق سبط جعفر لندن کے ایک ہفتے کے دورے پر ہیں جہاں وہ مختلف پروگراموں میں شرکت کر رہے ہیں

پچیس جون کو مانچسٹر میں اپنی آمد کے فوری بعد انہوں نے ہدایت ٹی وی پر چیرٹی اور دیگر پروگراموں م میں شرکت کی اور 27 جون کو مانچسٹر سے لندن پہنچے جہاںوہ ٹوٹنگ کے جعفریہ عزا خانے میں مجلس و میلاد کی محافل میں شرکت کر رہے ہیں جہاں انہیں سننے کے لیئے انکے مداحین کی بڑی تعداد شریک ہو رہی ہے

یکم جولائی جمعے کے روز جناب سبط جعفر ہانسلو آئزل ورتھ کے حسینی اسلامک مشن میں ایک خصوصی مجلس عزا میں شرکت کریں گے جسکا اہتمام لندن کے معروف سوز خوان سید آصف رضا نے کیا ہے

تین جولائی کو سبط جعفر ایجویئر روڈ میڈاویل  کے ایرانی عزا خانے کے اردو پروگرام میں شرکت کریں گے اور اسی رات دس بجے امارات ایر لائنز سے کراچی واپس عروانہ ہو جائیں گے

سبط جعفر کا ایک اور رخ استاد کا ہے اورکراچی کے گورنمنٹ ڈگری سائنس کالج لیاقت آبادکے پرنسپل پروفیسر قاضی محمد عظیم کے ریٹائرڈ ہونے کے پروفیسر سید سبط جعفر نے کالج کے پرنسپل ہیں۔ پروفیسر سبط جعفر اسی کالج میں 1981ء سے تدریس کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔ اسی دوران وہ مشیر قانون و نگراں امور طلبہ اور ناظم تقریبات اور گزشتہ دنوں ڈی ڈی او اور قائم مقام پرنسپل بھی رہے۔

تحریر و شاعری کے حوالے سے مطالعہ پاکستان، عمرانیات و سماجیات، صوتی علم و فنون اسلامی اور دیگر موضوعات پر ان کی متعدد تصانیف منظر عام پر آ چکی ہیں۔

سبط جعفر کے مقبول کلام

حال ہم سنائيں گے ‘ جب امام آئيں گے
زخم دل دکھائيں گۓ ‘ جب امام آئيں گے
محفل جمائيں گے ‘ جب امام آئيں گے
بام و در سجائيں گے ‘ جب امام آئيں گے
جشن ہم منائيں گے ‘ جب امام آئيں گے

زخم ہیں ابھی تازہ مکہ اور مدینہ کے
شام و کوفہ کرب و بلا ہم بھلا نہیں سکتے
از سقیفہ تا ایں دم غیر سے نہیں پہونچے
جتنے دکھ اٹھائے ہیں ہم نے کلمہ گویوں سے
ایک اک چکائيں گے-جب امام آئيں گے

شک ہے جن کو اللہ کے عدل اور عدالت پر
منصب نبوت پر سیدہ کی عصمت پر
مرتضی کی احمد سے متصل نیابت پر
جن کو شک ہے بارہ پر بارہویں کی غیبت پر
سب ہی مار کھائيں گے-جب امام آئيں گے

نام پر صحابہ کے کام کافروں جیسے
نام پر صحابہ کے کام فاسقوں جیسے
نام پر صحابہ کے کام منکروں جیسے
نام پر صحابہ کے کام مشرکوں جیسے
سب ہی منہ چرائيں گے-جب امام آئيں گے

دعوی محبت جو صبح و شام کرتے ہیں
ان کے دشمنوں سے بھی راہ و رسم رکھتے ہيں
خمس بھی نہیں دیتے غیبتیں بھی کرتے ہیں
مومنوں سے بھی دل میں بغض و کینہ رکھتے ہيں
کس طرح نبھائيں گے-جب امام آئيں گے

جھوٹ بولنے کو ہم مشغلہ سمجھتے ہيں
بات بات پر بے جا مصلحت برتتے ہيں
اور منافقت کو بھی مصلحت ہی کہتے ہيں
لہب و لعب کا ساماں ہم گھروں میں رکھتے ہیں
کس طرح چھپائيں گے-جب امام آئيں گے

نعمت شریعت کو بوجھ ہی سمجھتے ہیں
لہو و لعب ہی کو ہم زندگی سمجھتے ہيں
صاحبان ذر کو بڑا آدمی سمجھتے ہیں
تنگ دست مومن کو بس یونہی سمجھتے ہیں
کیا مقام پائيں گے-جب امام آئيں گے

یہ ہمارے مکر و ریاح شاطرانہ عیاری
کیا ہمارے صوم و صلوۃ اور یہ عزاداری
کتنا ہے خلوص ان میں کس قدر ریا کاری
کیا امام کی خاطر ہم نے کی ہے تیاری
کیسے منہ دکھائيں گے-جب امام آئيں گے

العجل جو کہتے ہیں آگۓ تو کیا ہو گا
کیا ہے اپنی تیاری پیش ہم کریں گے کیا
سبط جعفر اپنا تو کل یہی ہے سرمایہ
حمد و نعت و سوز و سلام اور منقبت نوحہ
ہم یہی سنائيں گے-جب امام آئيں گے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مومنوں کو مبارک علی آگۓ
جب علی آگۓ زندگی آگئ
زندگی بندگی روشنی آگئ
روشنی آگئ روشنی آگئ

موت تیرے محبوں کو آتی نہیں
آ بھی جاۓ تو پھر بچ کے جاتی نہیں
موت کا خطر موت سے کیا حضر
اس سے بچنا بھی کیا آگئ آگئ

غسل میت نہ کہنا میرے غسل کو
اجل ملبوس کو مت کفن نام دو
میں چلا ہوں علی سے ملاقات کو
جس کی تھی آرزو وہ گھڑی آگئ

جس کا مولا تھا میں اس کا مولا علی
جب نبی نے کہا دین کامل ہوا
مرحبا مصطفیۖ رب بھی راضی ہوا
وہ جو آنا تھی آیت وہی آگئ

جبرائيل اور قنبر پر کیا منحصر
در تیرا چھوڑ کر کوئی جاتا ہی نہيں
جو غلامی کا تیری مزہ پا گيا
راس جس کو تیری نوکری آگئ

مسلک عشق میں مانگنا عیب ہے
میں بھی خاموش ہوں وہ بھی خاموش ہیں
ان کو سب ہے خبر اس لیے چپ ہوں میں
کیا ہوا آنکھ میں گر نمی آگئ

خمس دینا مودّت کی اک شرط ہے
اور نہ دینا بھی مثل فدک ہے گناہ
حق سادات و زہرا کے مقروض سے
جب تبّـرا سنا تو ہنسی آگئ

تیری مسند پہ غیروں کو بٹھلا دیا
نائب مصطفیۖ مظہر کبریا
تو علی و وصی و علی ہی رہا
منزلت میں تیری کیا کمی آگئ

ہم کے سرشار عشق اور تولّا میں تھے
جانتے ہی نہ تھے نفرت و دشمنی
یہ تبّرا بھی واللہ کیا چیز ہے
ہم کو اغیار سے دشمنی آگئ

عشق جب تک نہ ہو شعر ہوتا نہیں
مجھ میں کب اہلیت تھی تیری مداح کی
میرے مولا میں قربان تیرے عشق کہ
سبط جعفر کو بھی شاعری آگئ
 

:دیگر مضامین
(26.06.2011) وینکور سے وینکور تک۔سفر نامہ۔۔۔از۔۔۔۔شمس جیلانی۔دسویں قسط
(26.06.2011) معروف مرثیہ نفیس عابدی دل کی شریانوں کے عارضہ میں متبلا ہو گئے
(22.06.2011) سفر,حیرت و عشق۔از۔قمر رضوی۔ سفر نامہ۔ 45ویں قسط
(19.06.2011) وینکور سے وینکور تک۔سفر نامہ۔۔۔از۔۔۔۔شمس جیلانی۔نویں قسط
(17.06.2011) امریکہ نامہ ۔۔۔۔۔ آخری قسط ۔از؛ ڈاکٹر خواجہ اکرام ۔ نئی دہلی
(17.06.2011) ظہور مولائے کائنات پر عالمی اخبار کے لیئے مظہر شہزاد کے موئے قلم کا منفرد تحفہ
(12.06.2011) وینکور سے وینکور تک۔سفر نامہ۔۔۔از۔۔۔۔شمس جیلانی۔ آٹھویں قسط
(10.06.2011) امریکہ نامہ ۔۔۔۔۔ تیسری قسط ۔از؛ ڈاکٹر خواجہ اکرام ۔ نئی دہلی
(08.06.2011) سفر,حیرت و عشق۔از۔قمر رضوی۔ سفر نامہ۔ 44ویں قسط
(06.06.2011) وینکور سے وینکور تک۔سفر نامہ۔از۔شمس جیلانی۔ ساتویں قسط
(03.06.2011) امریکہ نامہ ۔۔۔۔۔ دوسری قسط ۔از؛ ڈاکٹر خواجہ اکرام ۔ نئی دہلی
(31.05.2011) سفر,حیرت و عشق۔از۔قمر رضوی۔ سفر نامہ۔ 43ویں قسط
(29.05.2011) وینکور سے وینکور تک۔سفر نامہ۔از۔شمس جیلانی۔ چھٹی قسط
(28.05.2011) امریکہ نامہ ۔۔۔۔۔ پہلی قسط ۔از؛ ڈاکٹر خواجہ اکرام ۔ نئی دہلی
(21.05.2011) وینکور سے وینکور تک۔سفر نامہ۔از۔شمس جیلانی۔5ویں قسط
(21.05.2011) بزم اردو لندن کی شام فیض کے نام....ایک یادگار شام
(17.05.2011) سفر,حیرت و عشق۔از۔قمر رضوی۔ سفر نامہ۔ 41ویں قسط
(14.05.2011) وینکور سے وینکور تک۔سفر نامہ۔از۔شمس جیلانی۔چوتھی قسط
(13.05.2011) ٹورنٹو میں اشفاق حسین کی تین نئی کتابوں کی تقریب رونمائی
(10.05.2011) سفر,حیرت و عشق۔از۔قمر رضوی۔ سفر نامہ۔ 40ویں قسط



 
تمام خبریں  
مضامین/تجزیات   
عالمی خبریں   
عالمی اخبار تازہ ترین   
پاکستان/ بھارت   
ایشیا/یورپ/آسٹریلیا   
مشرق وسطیٰ/افریقہ   
اعلان و انتخاب آجکا دن   
رپورٹس/ملٹی میڈیا   
عالمی اخبار کھیل   
صحت/سائینس   
شخصیات، انٹرویوز   
عالمی اخبار ادبیات   
Reports,Naheed Gallery   
Pak/India/Gulf   
International/Sports   
 
 

  عالمی اخبار  کے ادارتی عملے میں مختلف عالمی اداروں کے اپنے اپنے شعبے کے ماہرین شامل ہیں اور اس اخبار میں خبروں،تبصروں اور کالموں کے علاوہ ہر موضوع اور ہر کسی کے لیئے مواد موجود ہے۔ عالمی اخبار کی پالیسی صاف ستھری ،آزادانہ اور بے لاگ صحافت ہے۔
. رابطہ ٹیلی فون:  لندن447796515479+ ،  آسٹریلیا 61425201035+ ،  ای میل:  رابطہ@عالمی اخبار۔کوم۔  جملہ حقوق بحق عالمی اخبار۔کوم محفوظ ہیں