16.10.2026, 08:01am , جمہ (GMT+1)
 
وفاقی کابینہ کا بھارتی سرجیکل اسڑائیک کا دعوی مسترد،کنٹرول لائن پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کو سیز فائر کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ ; ایل او سی کی پہلی دفاعی لائن پر بلااشتعال فائرنگ کے جواب میں پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے تتہ پانی سیکٹر میں بھارتی فوج کے اہلکار بھی ہلاک ; بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث سارک سربراہ کانفرنس ملتوی ،انیسویں سارک سربراہ کانفرنس نومبر میں اسلام آباد میں ہونی تھی، بھارت کا شرکت سے انکار ; پاک بھارت کشیدہ تعلقات ۔ بھارت نے کہا ہے کہ وہ نومبر میں اسلام آباد میں ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا۔ ; امریکی صدارتی مباحثوں کی تاریخ میں ایک مرد اور خاتون امیدوار کے درمیان پہلامباحثہ ۔ ۔دنیا بھر دس کروڑ لوگوں نے یہ مباحثہ براہ راست دیکھا
        [تفصیلی تلاش]
 
 
اہم ترین   
ریڈیو پاکستان نے لاہور کے تاریخی ریڈیو اسٹیشن کا ایک اہم اسٹوڈیو اولیں ناشر اعلان قیام پاکستان مصطفیٰ علی ھمٰدانی کے نام سے موسوم کر دیا
یکم نومبر دو ہزار بارہ عالمی اخبار کی چوتھی سالگرہ ہے۔آن لائن اردو اخبارات میں عالمی اخبار سنجیدہ صحافت کا معیار بن چکا ہے
 
رپورٹس/ملٹی میڈیا
 

سید سبط جعفر کے ساتھ لندن کی امام بارگار ہ حسینی میں ایک شام
02.07.2011, 10:00am , ہفتہ (GMT+1)

رپورٹ سید اکمل حسین۔تصاویر و وڈیو محمد صفدر۔عالمی اخبار لندن


معروف سوز خوان،مرثیہ خوان،استاد اور محقق پروفیسر سید سبط جعفر لندن کے ایک ہفتے کے دورے میں نہایت مصروف وقت گزار رہے ہیں اور اسی مصروفیت کی ایک کڑی یکم جولائی ٢٠١١ بروز جمعہ مغربی لندن کی امامباگارہ حسینی مشن ہانسلومیں  ہونے والی ایک خصوصی محفل اوت مجلس عزا تھی جسمیں سوز خوانی اور مرثیہ خوانی کے فنی رموز اور باریکیوں کو سمجھنے والے افراد کی خاصی تعداد نے شرکت کی

اس محفل کا اہتمام برطانیہ کے معروف سوز خوان سید آصف رضا نے حسینی مشن کی نئی انتظامیہ کے تعاون سے کیا تھا۔ نظامت کے فرائض محمد نقوی نے سرانجام دیئے۔

لندن کے اس عزا خانے کا ایک وصف وقت کی ناقدری کے اس دور میں وقت پر مجالس و میلاد شروع کرنا ہے اور اسی مناسبت سے دیئے گئے وقت شام ساڑھے سات بجے مجلس کا آغاز ریزیڈنٹ عالم مولانا حسن معروفی نے سورہ یاسین پڑھ کر کے کیا۔ یہ خصوصی محفل کوئی تین گھنٹے تک جاری رہی جسکے بعد نماز ادا کی گئی اور شرکا میں تبرک تقسیم کیا گیا۔

 مہمان خصوصی کے خطاب اور سوز و مرثیہ خوانی سے قبل مقامی حضرات نے اہلبیت اطہار کے حضور نزرانہ عقیدت پیش کیا۔ سید سبط جعفر سے قبل لندن کے تحت اللفظ خوان سید اکمل حسین نے ایک مرثیے کے چند بند تبرک کے طور طور پر پیش کیئے جسکے بعد معروف سوز و مرثیہ خوان سید آصف رضا نے پیش خوانی کے طور پر صفدر ھمدانی کی ایک رباعی‘‘عاشق کو اہلبیت کے بے شک ولی کہو‘‘ اور ایک سوز پیش کیاجس کے بعد مہمان پروفیسر سید سبط جعفر کا تعارف اور انہیں مدعو کرنے کے لیئے شاعر آل عباء صفدر ھمدانی نے مائیک سنبھالا

صفدر ھمدانی نے اس موقع پر کہا کہ سبط جعفر صرف ایک سوز خوان اور مرثیہ خوان ہی نہیں ہیں بلکہ اپنی ذات میں ایک مکمل سکول اور یونیورسٹی ہیں جنہوں نے تن تنہا ان اصناف پر بھرپور تحقیق بھی کی اور اس تحقیق کو شائع کروانے کے علاوہ ایک جماعت تیار کی جو ترویج سوز ومرثیہ خوانی میں انکے کام کو آگے بڑھا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ علم سے دوری کے اس دور نے جہاں مرثیہ نگاری جیسی قوی صنف کو بہت نقصان پہنچایا ہے وہاں سبط جعفر جیسے افراد نے ان مرثیہ نگاروں اور فن مرثیہ خوانی کو زندہ رکھا ہوا ہے۔ اور پھر کمرشل ازم کے دور میں جہاں مجالس عزا اور منبر زیادہ تر کمرشل لوگوں کے تسلط میں آ گیا ہے وہاں سبط جعفر اور انکے رفقا اس متبرک اور نیک کام کو کسی مالی منفعت کے بغیر فقط خوشنودی محمد و آل محمد کے لیئے کرتے ہیں

اس محفل میں مومنین کی وہ بڑی تعداد شرکت نہ کر سکی جسکی توقع تھی جس پر مشہور محقق ،کالم نگار  اور مرثیہ نگار صفدر ہمدانی نے گلہ بھی کیا اور سید سبط جعفر سے معذرت بھی کی کہ ہم ان کو زیادہ افراد ان کی شان اور مرتبے کے مطابق نہ جمع کر سکے

اس موقع پر جناب صفدر ہمدانی نے سید سبط جعفر کی خدمت میں منظوم سپاس نامہ پیش کیا اورکہا کہ عہد حاضر میں سوز خوانی اور مرثیہ خوانی کواسکی اصل روح کے ساتھ زندہ رکھنے والے استاد مقام سید سبط جعفر زیدی کی خدمت میں اشعار کا یہ نذرانہ ہماری طرف سے انکی خدمات کا اعتراف ہے۔

ان تعارفی کلمات کے بعد سید اکمل حسین ،جناب اصغر کرمانی ،سید آصف رٍضا،صفدر ھمدانی اور مولانا حسن معروفی  نے مکتب عباس لندن کی جانب سے یہ فریم شدہ اشعار بصورت سند اعزارجناب سبط جعفر کی خدمت میں  پیش کیئے جس پر مہمان نے دلی تشکر کا اظہار کیا

یہ چودہ مصرعے کچھ اس طرح ہیں

مرثیہ خوانوں کی دستار ہیں سبطِ جعفر۔۔۔۔

بس جو ہو جائے وہی پیار ہیںسبطِ جعفر۔۔۔۔
سرتاپا بندۂ ایثار ہیںسبطِ جعفر۔۔۔۔
۔۔۔
مدحتِ آلِ نبی ان کے لہو میں ہے رواں
عاشقِ حیدرِ کرار ہیں سبطِ جعفر۔۔۔۔
۔۔۔
ان کی یہ شان کہ یہ شان ہیں استادوں کی
دیکھیں جس رُخ سے طرحدار ہیں سبطِ جعفر۔۔۔۔
۔۔۔
یہ غلو تو نہیں ایمان و مودت کی قسم
ذات میں اپنی بھی سرکارہیں سبطِ جعفر۔۔۔۔
۔۔۔
سوز اور مرثیہ خوانوں کے قبیلے کے لیئے
عہدِ امروز میں سردار ہیں سبطِ جعفر۔۔۔۔
۔۔۔
ان کے اشعار فقط قافیہ پیمائی نہیں
اپنے اشعار کا کردار ہیں سبطِ جعفر۔۔۔۔

ان کی عزت کے محافظ ہیں نبی،آلِ نبی
صوت کے حُسن کا شاہکار ہیں سبطِ جعفر۔۔۔۔
۔۔۔
سوز خوانوں کی جبینوں کا چمکتا تارہ
مرثیہ خوانوں کی دستار ہیں سبطِ جعفر۔۔۔۔
۔۔۔
بے بصر عہد میں تہذیب کی اک دنیا ہیں
علم کے شہر کا بازار ہیں سبطِ جعفر۔۔۔۔
۔۔۔
خونِ شبیر کو بیچا نہیں مولا کی قسم
بیچنے والوں سے بیزار ہیں سبطِ جعفر۔۔۔۔
۔۔۔
با عمل عاشقِ شبیر کے عاشق ہیں مگر
بے عمل کے لیئے تلوار ہیں سبطِ جعفر۔۔۔۔
۔۔۔
انتظار ان کو نہیں موت کا جنت کے لیئے
خُلد کے جیتے جی حقدار ہیں سبطِ جعفر۔۔۔۔
۔۔۔
لحنِ داؤدی کی خوشبو سے معطر ہوا جو
سوز کے ساز کا وہ تار ہیں سبطِ جعفر۔۔۔۔
۔۔۔
بر سرِ منبرِ مولا یہ کہوں گا صفدر
ذکرِ شبیر کا معیار ہیں سبطِ جعفر۔۔۔۔

آخر میں سید سبط جعفر نے سوز خوانی و مرثیہ خوانی کے فن کا بھرپور مظاہرہ کیا اور سوز خوانی کے حوالے سے رموز سوز خوانی و تاریخ سوز خوانی اس کی اہمیت پر گہری اور مفصل گفتگوکی اور روشنی ڈالی -

سید سبط جعفر نے اپنی جادوئی آواز میں جس انداہ سے سوز سلام پیش کیے اور مجلس میں جو سوز مرثیہ پیش کیا اس سے ایک تو پرانے وقت کے سوز خوانی ذہن کے دریچوں پر دستک دینے لگے اور تاریخ اور رموز سوز خوانی کے حوالے سے جو سیر حاصل گفتگو جناب سبط جعفر نے کی اس کو حاضرین مجلس نے خوب سراہا  جسکا اعتراف مہمان نے اپنی گفتگو کے دوران کیا۔سوز خوانی میں سید آصف رضا ۔سید عارف اور شایان عباس نے ان کا ساتھ بطور بازو دیا ۔

ایک بات یاد رہے بطور شاعر جناب سبط جعفر ایک منفرد حیثت رکھتے ہیں  بحثیت شاعر انہوں نے کہا کہ نوجوان اور با عمل علما اصلاح معاشرہ کے لئے آگے آئیں اور قوم کے اخلاقیات کو سدھارنے کے لئے مہم چلائیں اور اس میں بھر پور حصہ لیں، تا کہ آنے والی پیڑی کو ایک صحت مند معاشرہ مہیا کریں ۔ان مجالس کی رونق سوز خوانی ہے اور انہوں نے اپنی زندگی میں جو کام کرنا تھا کر چکے اور کراچی میں ان کے سیکنڑوں شاگرد موجود ہیں۔ اور باقاعدہ مجالس میں شرکت کررہے ہیں اور بغیر کیس معاوضے کے جا کر مجلس کو ذکر حسین سے رونق دیتے ہیں۔




سبط جعفر کا قیام لندن میں صرف ٣ جولائی تک ہے اور ٣ جولائی کو لندن کے ایک امام بارگار میں شام تین بجے وہ ایک مجلس میں سوز مرثیہ میں شرکت کریں کے اور اس کے بعد پاکستان کے لئے روانہ ہوجائیں گے


شبیر کا نوکر ہوں خطا کار بھی ہوں۔سوز خوان،سید آصف رضا


شاعر آل عباء صفدر ھمدانی محفل سے خطاب کرتے ہوئے


مکتب عباس لندن کی جانب سے فریم شدہ منظوم خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے


سید سبط جعفر حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے

سید سبط جعفر کی سوز خوانی کا ایک منفرد انداز

:دیگر مضامین
(02.07.2011) لندن کی قدیم امام بارگاہ جعفریہ ٹوٹنگ میں معروف سوز خوان سید سبط جعفر
(01.07.2011) یکم جولائی پاکستان میں یوم صوبائی خود مختاری کے طور پر منایا جا رہا ہے
(28.06.2011) برطانیہ:مسلکی ٹی وی چینلوں نے تفرقہ بازی کا بازار گرم کر رکھا ہے۔11ویں قسط
(23.06.2011) تاریخ امام جعفر الصادق علیہ السلام۔از؛ سید مصباح حسین جیلانی ۔سڈنی
(21.06.2011) برطانیہ کے شہر بولٹن میں مولائے کائنات علی علیہ السلام کے یوم ظہور کا میلاد
(18.06.2011) ممتاز ادیب و محقق نور احمد میرٹھی حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کرگئے
(17.06.2011) لندن کے حسینی مشن میں ظہور امام علی علیہ السلام کے موقع پر ایک پرنور محفل میلاد
(16.06.2011) سانسوں میں رواں ہر دم ہے جواں ہر دل میں عیاں دھڑکن ہے علی
(15.06.2011) کسے را میسر نہ شد ایں سعادت ۔ با کعبہ ولادت با مسجد شہادت
(14.06.2011) عظمت ماں کے عنوان سے ماہ پارہ صفدر کے گھر پر محفل میلاد
(11.06.2011) برطانیہ:مسلکی ٹی وی چینلوں نے تفرقہ بازی کا بازار گرم کر رکھا ہے ۔ دسویں قسط
(06.06.2011) برطانیہ:مسلکی ٹی وی چینلوں نے تفرقہ بازی کا بازار گرم کر رکھا ہے ۔ نویں قسط
(03.06.2011) برطانیہ:مسلکی ٹی وی چینلوں نے تفرقہ بازی کا بازار گرم کر رکھا ہے ۔ آٹھویں قسط
(03.06.2011) غدیر خم کے موقع پر پیغمبر اسلام احمد مجتبی (ص) کا خطبہ مبارک
(31.05.2011) برطانیہ:مسلکی ٹی وی چینلوں نے تفرقہ بازی کا بازار گرم کر رکھا ہے ۔ ساتویں قسط
(28.05.2011) برطانیہ:مسلکی ٹی وی چینلوں نے تفرقہ بازی کا بازار گرم کر رکھا ہے ۔ چھٹی قسط
(27.05.2011) مولاي یا صلي وسلم دائماً أبداً ۔ قاری خوشی محمد کی آواز
(25.05.2011) لن شوپنگ میں بنت رسول سیدہ فاطمہ زہرا سلام اللہ کے یوم ظہور کی محفل
(22.05.2011) برطانیہ:مسلکی ٹی وی چینلوں نے تفرقہ بازی کا بازار گرم کر رکھا ہے۔پانچویں قسط
(19.05.2011) برطانیہ:مسلکی ٹی وی چینلوں نے تفرقہ بازی کا بازار گرم کر رکھا ہے۔چوتھی قسط



 
تمام خبریں  
مضامین/تجزیات   
عالمی خبریں   
عالمی اخبار تازہ ترین   
پاکستان/ بھارت   
ایشیا/یورپ/آسٹریلیا   
مشرق وسطیٰ/افریقہ   
اعلان و انتخاب آجکا دن   
رپورٹس/ملٹی میڈیا   
بیاد سید عاشور کاظمی  »
عالمی اخبار کھیل   
صحت/سائینس   
شخصیات، انٹرویوز   
عالمی اخبار ادبیات   
Reports,Naheed Gallery   
Pak/India/Gulf   
International/Sports   
 
  بیاد سید عاشور کاظمی   
  مزید ++
 

  عالمی اخبار  کے ادارتی عملے میں مختلف عالمی اداروں کے اپنے اپنے شعبے کے ماہرین شامل ہیں اور اس اخبار میں خبروں،تبصروں اور کالموں کے علاوہ ہر موضوع اور ہر کسی کے لیئے مواد موجود ہے۔ عالمی اخبار کی پالیسی صاف ستھری ،آزادانہ اور بے لاگ صحافت ہے۔
. رابطہ ٹیلی فون:  لندن447796515479+ ،  آسٹریلیا 61425201035+ ،  ای میل:  رابطہ@عالمی اخبار۔کوم۔  جملہ حقوق بحق عالمی اخبار۔کوم محفوظ ہیں