16.10.2026, 08:16pm , جمہ (GMT+1)
 
وفاقی کابینہ کا بھارتی سرجیکل اسڑائیک کا دعوی مسترد،کنٹرول لائن پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کو سیز فائر کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ ; ایل او سی کی پہلی دفاعی لائن پر بلااشتعال فائرنگ کے جواب میں پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے تتہ پانی سیکٹر میں بھارتی فوج کے اہلکار بھی ہلاک ; بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث سارک سربراہ کانفرنس ملتوی ،انیسویں سارک سربراہ کانفرنس نومبر میں اسلام آباد میں ہونی تھی، بھارت کا شرکت سے انکار ; پاک بھارت کشیدہ تعلقات ۔ بھارت نے کہا ہے کہ وہ نومبر میں اسلام آباد میں ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا۔ ; امریکی صدارتی مباحثوں کی تاریخ میں ایک مرد اور خاتون امیدوار کے درمیان پہلامباحثہ ۔ ۔دنیا بھر دس کروڑ لوگوں نے یہ مباحثہ براہ راست دیکھا
        [تفصیلی تلاش]
 
 
 
اعلان و انتخاب آجکا دن
 

جرمنی میں پاکستانی ،یورپی اورمقامی میڈیا کے نمائندوں کی تنظیم کا قیام
21.07.2011, 12:01am , جعمرات (GMT+1)

مظفر شیخ۔عالمی اخبار جرمنی


فرینکفرٹ(پریس ریلیز) جرمنی میں پاکستانی ،یورپی اورمقامی میڈیا کے نمائندوں نے اپنی پیشہ ورانہ تنظیم پاکستان جرمن پریس کلب قائم کرلی ہے ۔ہفتہ کو یہاںایک تاسیسی اجلاس میں جنگ گروپ کے نمائندے مظفر شیخ کو کلب کا پہلا صدر منتخب کیاگیا۔

 مرکزی کونسل کے لئے مندرجہ ذیل عہدیدارمنتخب ہوئے۔سیئنر نائب صدر سلیم پرویزبٹ (اے آر وائی گروپ)، نائب صدربرائے امورِیورپ سید اقبال حیدر(عالمی اخبارڈاٹ کام)،نائب صدر امورِپاکستان عطاالرحمان اشرف(روزنامہ اب تک)، جنرل سیکرٹری دانیال رضا(چنگاری ڈاٹ کام،طبقاتی جدوجہد)، اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل نذر حسین(شان پاکستان ڈاٹ کام)، فنانس اور آفس سیکرٹری سیّد رضوان (شانِ پاکستان ٹی وی)،محمد اصغر مرزا(جائزہ انٹرنیشنل) ان کے معاون ہوںگے۔ تمام عہدیداروں کا انتخاب متفقہ طور پر ہوا۔

گزشتہ دو عام اجلاسوں اور طویل باہمی مشاورت کے بعدطے کئے گئے کلب کے اغراض ومقاصداور قواعدو ضوابط کی منظوری دی گئی ۔پریس کلب کی رجسٹریشن کے لئے ضروری کارروائی شروع کی جا رہی ہے ۔ملک بھرمیں مقامی، پاکستانی اور بین الاقوامی میڈیا کے نمائندوں کو پاکستان جرمن پریس کلب کی رُکنیت حاصل کرنے کی دعوت دی جائے گی۔ نومنتخب صدر مظفر شیخ نے کہا کہ اس کلب کے قیام کے اہم ترین مقاصد میں جرمنی میں پاکستانی میڈیاکو موئثر،مستحکم اور فعال بنانا ، میڈیاکے مختلف شعبوں میں نو واردوں کے لئے پیشہ ورانہ انداز میں کام کے لئے رہنمائی اور تربیت کا انتظام کرنا، میڈیا مالکان سے کام کی بہتر شرائط اور معاوضے طے کرنا، جرمن میڈیا اور مقامی پیشہ وارنہ تنظیموں کے ساتھ رابطے استوار کر کے اپنے فرائض کی انجام دہی کے لئے مساوی حقوق اور معلومات اور خبروں کے لئے مواد تک رسائی کی سہولتیں حاصل کرنا، جرمن میڈیا میں پاکستان کی نمائندگی کو موئثر اور پاکستان کے لئے مثبت بنانا، میڈیا میں کام کرنے والی پاکستانی تارکین وطن کی نئی نسل اور پاکستان و پاکستانی کمیونٹی کے درمیان روابط قائم کرنا،میڈیا کے ذریعے کمیونٹی کے مختلف حصوں میں باہمی برداشت اور تعاون کے فروغ کے لئے کام کرنااور کمیونٹی کے لئے پاکستان کے سفارتی اور دیگر اداروں کی کارکردگی کو بہتر بنانے میں مد ددینا شامل ہیں۔

پاکستان جرمن پریس کلب یورپ کے دوسرے ملکوں میں قائم پاکستانی میڈیاتنظیموں کے ساتھ قریبی تعاون اور مشترکہ سرگرمیوں کے لئے بھی کام کرے گا۔

:دیگر مضامین
(13.07.2011)  صفدر ہمدانی اور ان کی اہلیہ محترمہ ماہ پارہ صفدر کو نواسے کی ولادت بہت بہت مبارک ہو
(11.07.2011) وینکور سے وینکور تک۔سفر نامہ۔۔۔از۔۔۔۔شمس جیلانی۔گیارہویں قسط
(09.07.2011) سفر,حیرت و عشق۔از۔قمر رضوی۔ سفر نامہ۔ 47ویں قسط
(09.07.2011) فیض احمد فیض کی صد سالہ سالگرہ ۔برلن میں یادگاری تقریب
(29.06.2011) سفر,حیرت و عشق۔از۔قمر رضوی۔ سفر نامہ۔ 46ویں قسط
(28.06.2011) معروف و مقبول سوز خوان،استاد اور محقق سبط جعفر لندن کے دورے پر
(26.06.2011) وینکور سے وینکور تک۔سفر نامہ۔۔۔از۔۔۔۔شمس جیلانی۔دسویں قسط
(26.06.2011) معروف مرثیہ نفیس عابدی دل کی شریانوں کے عارضہ میں متبلا ہو گئے
(22.06.2011) سفر,حیرت و عشق۔از۔قمر رضوی۔ سفر نامہ۔ 45ویں قسط
(19.06.2011) وینکور سے وینکور تک۔سفر نامہ۔۔۔از۔۔۔۔شمس جیلانی۔نویں قسط
(17.06.2011) امریکہ نامہ ۔۔۔۔۔ آخری قسط ۔از؛ ڈاکٹر خواجہ اکرام ۔ نئی دہلی
(17.06.2011) ظہور مولائے کائنات پر عالمی اخبار کے لیئے مظہر شہزاد کے موئے قلم کا منفرد تحفہ
(12.06.2011) وینکور سے وینکور تک۔سفر نامہ۔۔۔از۔۔۔۔شمس جیلانی۔ آٹھویں قسط
(10.06.2011) امریکہ نامہ ۔۔۔۔۔ تیسری قسط ۔از؛ ڈاکٹر خواجہ اکرام ۔ نئی دہلی
(08.06.2011) سفر,حیرت و عشق۔از۔قمر رضوی۔ سفر نامہ۔ 44ویں قسط
(06.06.2011) وینکور سے وینکور تک۔سفر نامہ۔از۔شمس جیلانی۔ ساتویں قسط
(03.06.2011) امریکہ نامہ ۔۔۔۔۔ دوسری قسط ۔از؛ ڈاکٹر خواجہ اکرام ۔ نئی دہلی
(31.05.2011) سفر,حیرت و عشق۔از۔قمر رضوی۔ سفر نامہ۔ 43ویں قسط
(29.05.2011) وینکور سے وینکور تک۔سفر نامہ۔از۔شمس جیلانی۔ چھٹی قسط
(28.05.2011) امریکہ نامہ ۔۔۔۔۔ پہلی قسط ۔از؛ ڈاکٹر خواجہ اکرام ۔ نئی دہلی



 
تمام خبریں  
مضامین/تجزیات   
عالمی خبریں   
عالمی اخبار تازہ ترین   
پاکستان/ بھارت   
ایشیا/یورپ/آسٹریلیا   
مشرق وسطیٰ/افریقہ   
اعلان و انتخاب آجکا دن   
رپورٹس/ملٹی میڈیا   
عالمی اخبار کھیل   
صحت/سائینس   
شخصیات، انٹرویوز   
عالمی اخبار ادبیات   
Reports,Naheed Gallery   
Pak/India/Gulf   
International/Sports   
 
 

  عالمی اخبار  کے ادارتی عملے میں مختلف عالمی اداروں کے اپنے اپنے شعبے کے ماہرین شامل ہیں اور اس اخبار میں خبروں،تبصروں اور کالموں کے علاوہ ہر موضوع اور ہر کسی کے لیئے مواد موجود ہے۔ عالمی اخبار کی پالیسی صاف ستھری ،آزادانہ اور بے لاگ صحافت ہے۔
. رابطہ ٹیلی فون:  لندن447796515479+ ،  آسٹریلیا 61425201035+ ،  ای میل:  رابطہ@عالمی اخبار۔کوم۔  جملہ حقوق بحق عالمی اخبار۔کوم محفوظ ہیں