
عالمی اخبار کو اس اعزاز پر ناز ہے کہ ان کے کاروان میں معروف کارٹونسٹ،مصور،شاعر،افسانہ نگاراور اداکار مظہر شہزاد خان شامل ہیں جو ایک ورلڈ ریکارڈ ہولڈر آرٹسٹ ہیں جنہوں نے مسلسل پانچ سال تک روزانہ صبح اے ٹی وی (مارننگ ود فرح) اور پی ٹی وی نیوز (گڈ مارننگ پاکستان) کے لائیو شوز میں لائیو کارٹون بنائے۔
اس کے علاوہ وہ ملک کے بڑے اخبارات اور رسالہ جات کے ساتھ منسلک رہے جن میں اخبار جہاں،سلطانہ مہر کا روپ کراچی روزنامہ حیدر راولپنڈی،روزنامہ خبریں،روزنامہ جناح،روزنامہ اوصاف،روزنامہ اساس،ڈیلی ٹوڈے مسلم،ماہنامہ اوور سیز انٹرنیشنل،این این آئی شامل ہیں۔اس کے علاوہ مظہر شہزاد کی پینٹنگز کی مختلف نمائشیں ہو چکی ہیں۔
مظہر شہزاد نے پی ٹی وی کے کئی ڈراموں میں بہت اہم رول کئے جن میں ان کا سب سے معروف ڈرامہ رؤف خالد کا سیریل لاگ بھی شامل ہیں جس میں انھوں نے پروفیسر بابو لال اگروال کا رول ادا کیا تھا۔علاوہ ازیں مظہر شہزاد نے فوٹوگرافی میں بھی کوڈک اور کونیکا کے مقابلہ جات میں اول انعامات حاصل کئے ۔ وہ حالات حاضرہ پر گہری نظر رکھتے ہیں۔ مظہر شہزاد کی ویب سائیٹ www.mazharshahzad.com پر بھی ان کے بارے میں مزید معلومات حاصل کی جاسکتی ہیں۔مظہر شہزاد آج کل پرنٹنگ اور ایڈورٹائزنگ کے مشہور ادارے اوپل اسٹوڈیوز کے ساتھ کرییٹو ہیڈ کے طور پر بھی کام کر رہے ہیں۔
عالمی اخبار کے اراکین مظہر شہزاد خان کو بہت بہت مبارک پیش کرتے ہیں اور انہیں ان کی بے پناہ مصروفیت کے باوجود عالمی اخبار میں شمولیت کے لئے بہت بہت شکریہ ادا کرتے ہیں ۔