17.10.2026, 07:50am , ہفتہ (GMT+1)
 
وفاقی کابینہ کا بھارتی سرجیکل اسڑائیک کا دعوی مسترد،کنٹرول لائن پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کو سیز فائر کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ ; ایل او سی کی پہلی دفاعی لائن پر بلااشتعال فائرنگ کے جواب میں پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے تتہ پانی سیکٹر میں بھارتی فوج کے اہلکار بھی ہلاک ; بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث سارک سربراہ کانفرنس ملتوی ،انیسویں سارک سربراہ کانفرنس نومبر میں اسلام آباد میں ہونی تھی، بھارت کا شرکت سے انکار ; پاک بھارت کشیدہ تعلقات ۔ بھارت نے کہا ہے کہ وہ نومبر میں اسلام آباد میں ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا۔ ; امریکی صدارتی مباحثوں کی تاریخ میں ایک مرد اور خاتون امیدوار کے درمیان پہلامباحثہ ۔ ۔دنیا بھر دس کروڑ لوگوں نے یہ مباحثہ براہ راست دیکھا
        [تفصیلی تلاش]
 
 
اہم ترین   
ریڈیو پاکستان نے لاہور کے تاریخی ریڈیو اسٹیشن کا ایک اہم اسٹوڈیو اولیں ناشر اعلان قیام پاکستان مصطفیٰ علی ھمٰدانی کے نام سے موسوم کر دیا
یکم نومبر دو ہزار بارہ عالمی اخبار کی چوتھی سالگرہ ہے۔آن لائن اردو اخبارات میں عالمی اخبار سنجیدہ صحافت کا معیار بن چکا ہے
 
رپورٹس/ملٹی میڈیا
 

معروف کالم نگار، افسانہ نگار اور ویب موڈریٹر اظہرالحق نسیم کی عالمی اخبار میں شمولیت
09.08.2011, 10:31am , منگل (GMT+1)

عالمی اخبار مرکزی. بیورو
عالمی اخبار کو اس اعزاز پر ناز ہے کہ ان کے کاروان میں معروف  کالم نگار، افسانہ نگار اور ویب  موڈریٹر اظہرالحق نسیم  بحثیت ایڈیٹر فیچرز شامل ہو گئے ہیں ۔ یوں تو وہ عالمی اخبار کے لئے کافی عرصے سے لکھ رہے ہیں لیکن اب باقائدہ کاراوان میں شمولیت کا ارادہ ہم سب کے اصرار پر کیا ہے ۔ وہ خود اپنے بارے میں لکھتے ہیں ۔۔۔

“ لکھنا میں نے بچپن میں ہی شروع کیا تھا ، مجھے یاد ہے جب میری نظم “بوبی کا کُتا ، روئی کا گالا“ بچوں کے رسالے میں چھپی تو سارے اسکول کو دیکھاتا پھرا تھا ، پھر میں نے پڑھنا لکھنا ہی شروع کیا ، اور اس پڑھائی نے مجھے چشمہ لگا دیا ، نونہال ، بچوں کا رسالہ اور نورستان کا باقاعدہ پڑھنے والا تھا ، اور پھر جب کالج کی چھٹیاں ہوئیں میں نے کمپیوٹر سیکھا اور پھر اسی کا ہو گیا

 آج بائیس سال ہو گئے ہیں آئی ٹی کی فیلڈ میں ، سافٹ وئیر کی دنیا میں جو کچھ ہوا کیا ، مگر لکھنا نہیں چھوڑا ، اسی لکھنے نے مجھے فلم ،ٹی وی ، ریڈیو اور اسٹیج پر بھی کام کا موقعٰی دیا ، میری پہلی پہچان کراچی اسٹیج بنا جہاں میں نے نوے کے اوائل میں بہت کام کیا ، اسی دوران میں نے اخبارات کے لیے باقاعدہ لکھنا شروع کیا ، روزنامہ آواز کراچی میں باقاعدہ کالم نگاری شروع کی ، پھر 1998 میں اردو کے پہلے فورم اردستان ڈاٹ کام کا موڈیریٹر رہا ، جہاں میری پہچان “آج کی بات“ اور “آج کا قطعہ“ کے حوالے سے ہوئی ، پھر میں بسلسلہ روزگار گلف چلا گیا ، وہاں حلقہ ارباب ذوق کے مشاعروں میں اور تقریبات میں شامل ہونے کا موقعہ ملا جس نے مجھے ملک کے نامور ادیبوں اور شاعروں سے متعارف کروایا

 پھر مجھے ڈاکٹر نگہت نسیم صاحبہ جومیری باجی بھی ہیں ، انہوں  نے عالمی اخبار میں متعارف کروایا ، جہاں میں بہت ہی اچھے دوستوں سے ملا ، جس میں جناب صفدر ہمدانی کی محبت کو کبھی فراموش نہیں کر سکتا ، آج کل میں پنڈی میں مقیم ہوں ، اور روزنامہ ہمارا آج اور ہفت روزہ روشن دیہات کا ویب ایڈیٹر ہوں

 اسکے علاوہ اسلام آباد سے شائع ہونے والے ٹیکنالوجی اخبار نیٹ اسپائڈر میں بھی مضامین لکھ رہا ہوں ۔ بس اب قلم کی جگہ کی بورڈ نے لے لی ہے ، لکھنے پڑھنے کے علاوہ میرا شوق ہے موسیقی ہے ، کی بورڈ بجاتا ہوں اور میوزک بھی بناتا ہوں اگر وقت ملے تو ۔

عالمی اخبار کے اراکین اظہر الحق نسیم کو بہت بہت مبارک پیش کرتے ہیں اور انہیں ان کی بے پناہ مصروفیت کے باوجود عالمی اخبار میں شمولیت کے لئے بہت بہت شکریہ ادا کرتے ہیں ۔

:دیگر مضامین
(09.08.2011) رمضان المبارک میں کی گئيں نیکیاں اور عبادات ۔از؛ عالم آراء
(08.08.2011) معروف کارٹونسٹ مظہر شہزاد خان کا عالمی اخبار کے لیئے پہلا کارٹون
(07.08.2011) معروف کارٹونسٹ،مصور،شاعر،افسانہ نگاراور اداکار مظہر شہزاد خان کی عالمی اخبار میں شمولیت
(07.08.2011) پروردگار عالم کے ننانوے نام اور ہر نام اسم اعظم
(07.08.2011) دین اسلام میں شراب کیوں حرام ہے ۔ از“ سیدہ زائرہ عابدی ۔ایڈمنٹن
(05.08.2011) دین اسلام میں شراب کیوں حرام ہے ۔ از“ سیدہ زائرہ عابدی ۔ایڈمنٹن
(31.07.2011) اہل اسلام کو مبارک ہو کہ رحمتوں کے مہینے رمضان المبارک کی آمد آمد ہے
(26.07.2011) برطانیہ:مسلکی ٹی وی چینلوں نے تفرقہ بازی کا بازار گرم کر رکھا ہے۔12ویں قسط
(25.07.2011) معروف شاعر اور براڈکاسٹر افتخار نسیم افتی کی یاد میں ریڈیو ینگ ترنگ کا تعزیتی پروگرام
(23.07.2011) پاکستان میں بڑی سطح پر بھی کتوں کی لڑائی ہوتی ہے
(21.07.2011) تشہیری اور برقی دورمیں مسلمان اور اسلامی تہذیب
(20.07.2011) المہدی ٹرسٹ برمنگھم کی انتظامیہ کی جانب سے برمنگھم میں محفل جشن معصومین
(18.07.2011) حضرت امام مہدی (عج)کی ولادت کی آمد کے موقع پر مسجد جمکران میں چراغاں
(16.07.2011) اللہ کی بے شمار رحمتوں، برکتوں، عظمتوں والی شبِ برا ت ۔از؛ محمداعظم عظیم اعظم
(11.07.2011) نوجوان فکر-یہ امریکی شوربے میں عربی ذائقہ ہے نا
(10.07.2011) ایسا انتباہ کرنے والا بورڈ دنیا میں کہیں اور نہیں ہے
(08.07.2011) لتا منگشکر کا 1949 کا فلم ''برسات'' کا سدا بہار نغمہ
(02.07.2011) سید سبط جعفر کے ساتھ لندن کی امام بارگار ہ حسینی میں ایک شام
(02.07.2011) لندن کی قدیم امام بارگاہ جعفریہ ٹوٹنگ میں معروف سوز خوان سید سبط جعفر
(01.07.2011) یکم جولائی پاکستان میں یوم صوبائی خود مختاری کے طور پر منایا جا رہا ہے



 
تمام خبریں  
مضامین/تجزیات   
عالمی خبریں   
عالمی اخبار تازہ ترین   
پاکستان/ بھارت   
ایشیا/یورپ/آسٹریلیا   
مشرق وسطیٰ/افریقہ   
اعلان و انتخاب آجکا دن   
رپورٹس/ملٹی میڈیا   
بیاد سید عاشور کاظمی  »
عالمی اخبار کھیل   
صحت/سائینس   
شخصیات، انٹرویوز   
عالمی اخبار ادبیات   
Reports,Naheed Gallery   
Pak/India/Gulf   
International/Sports   
 
  بیاد سید عاشور کاظمی   
  مزید ++
 

  عالمی اخبار  کے ادارتی عملے میں مختلف عالمی اداروں کے اپنے اپنے شعبے کے ماہرین شامل ہیں اور اس اخبار میں خبروں،تبصروں اور کالموں کے علاوہ ہر موضوع اور ہر کسی کے لیئے مواد موجود ہے۔ عالمی اخبار کی پالیسی صاف ستھری ،آزادانہ اور بے لاگ صحافت ہے۔
. رابطہ ٹیلی فون:  لندن447796515479+ ،  آسٹریلیا 61425201035+ ،  ای میل:  رابطہ@عالمی اخبار۔کوم۔  جملہ حقوق بحق عالمی اخبار۔کوم محفوظ ہیں