15.10.2026, 06:04pm , جعمرات (GMT+1)
 
وفاقی کابینہ کا بھارتی سرجیکل اسڑائیک کا دعوی مسترد،کنٹرول لائن پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کو سیز فائر کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ ; ایل او سی کی پہلی دفاعی لائن پر بلااشتعال فائرنگ کے جواب میں پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے تتہ پانی سیکٹر میں بھارتی فوج کے اہلکار بھی ہلاک ; بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث سارک سربراہ کانفرنس ملتوی ،انیسویں سارک سربراہ کانفرنس نومبر میں اسلام آباد میں ہونی تھی، بھارت کا شرکت سے انکار ; پاک بھارت کشیدہ تعلقات ۔ بھارت نے کہا ہے کہ وہ نومبر میں اسلام آباد میں ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا۔ ; امریکی صدارتی مباحثوں کی تاریخ میں ایک مرد اور خاتون امیدوار کے درمیان پہلامباحثہ ۔ ۔دنیا بھر دس کروڑ لوگوں نے یہ مباحثہ براہ راست دیکھا
        [تفصیلی تلاش]
 
 
اہم ترین   
ریڈیو پاکستان نے لاہور کے تاریخی ریڈیو اسٹیشن کا ایک اہم اسٹوڈیو اولیں ناشر اعلان قیام پاکستان مصطفیٰ علی ھمٰدانی کے نام سے موسوم کر دیا
یکم نومبر دو ہزار بارہ عالمی اخبار کی چوتھی سالگرہ ہے۔آن لائن اردو اخبارات میں عالمی اخبار سنجیدہ صحافت کا معیار بن چکا ہے
 
رپورٹس/ملٹی میڈیا
 

اے عباد الرحمن آگے بڑھو ۔ ۔ از؛ محمد احمد ترازی ۔کراچی
23.08.2011, 01:00am , منگل (GMT+1)

محمد احمد ترازی ۔کراچی
ماہ رمضان المبارک ایک مرتبہ پھر ہم پر سایہ فگن ہے،اِس ماہ مبارکہ میں ربّ کریم کی رحمتوں کی بارش ہماری زندگیوں کو سیراب کرنے کیلئے برس رہی ہے،اِس ماہ کا ہر روز،روز سعید ہے،ہر شب،شب مبارک ہے،دن روشن ہوتا ہے تو اِن گنت بندوں کو یہ سعادت نصیب ہوتی ہے کہ وہ اپنے ربّ کی اطاعت اور رضا جوئی کی خاطر اپنے جسم کی جائز خواہشات اور ضروری مطالبات تک ترک کرکے گواہی دیں کہ اللہ ہی اُن کا ربّ اور مقصود و مطلوب ہے،اُس کی اطاعت و بندگی کی طلب ہی زندگی کی اصل بھوک پیاس ہے اور اُس کی خوشنودی ہی میں دلوں کیلئے سیری اور رگوں کیلئے تری کا سامان موجود ہے،جب رات کا اندھیرا چھاتا ہے تو بے شمار بندے اللہ کریم کے حضور قیام کرتے ہیں،اُس سے کلام کرتے ہیں اور اُس کے ذکر کی لذت وبرکت سے مالامال ہوتے ہیں ۔

اِس ماہ کی ہر گھڑی میں فیوض وبرکات کا اتنا خزانہ پوشیدہ ہے کہ نفل اعمال صالحہ،فرض اعمال صالحہ کے درجے کو پہنچ جاتے ہیں اور فرائض سترگناہ وزنی اور بلند ہوجاتے ہیں،(بہیقی)رمضان آتا ہے تو آسمان کے دروازے کھول دیئے جاتے ہیں،رحمتوں کی بارش ہوتی ہے اور نیکی راستوں پر چلنے کی سہولت اور توفیق عام ہوجاتی ہے،جہنم کے دروازے بندکردیئے جاتے ہیں اور روزہ بدی کے راستوں کی رکاوٹ بن جاتا ہے،شیطانوں کو زنجیروں میں جکڑ دیا جاتا ہے اور برائی پھیلانے کے مواقع کم سے کم ہوجاتے ہیں ۔(بخاری،مسلم ) یہی وہ ماہ مبارکہ جس کیلئے جنت سال بھر سجائی جاتی ہے،معزز مہمانوں کے استقبال کی تیاریاں ہوتی ہیں،جنت کے دوازے کھول دیئے جاتے ہیں اور فرشتے پکار پکار کے کہتے ہیں،آوازیں لگا تے ہیں کہ ”اے خیر کے طالب آگے بڑھ اور برائی کے طالب رک جا۔“ (ترمذی۔ابن ماجہ)

ربّ کریم اِس خاص ماہ کی ہر صبح اور ہر رات فرشتوں کو مقرر فرماتا ہے جو آواز لگاتے ہیں”اے خیر کی تلاش کرنے والے متوجہ ہو اور آگے بڑھ،اے برائی کے طالب رک جا۔اُس کے بعد فرشتہ کہتا ہے”ہے کوئی اُس کی مغفرت چاہنے والا کہ اُس کی مغفرت کی جائی، ہے کوئی توبہ کرنے والا کہ اُس کی توبہ قبول کی جائی،ہے کوئی دعا کرنے والا کہ اُس کی دعا قبول کی جائے،ہے کوئی سائل کہ اس کا سوال پورا کیا جائے ۔“

اللہ اللہ ! کیا دن ہیں کہ رحمت،مغفرت اور جہنم سے خلاصی کی سیل لگی ہوئی ہے،لوگوں کو آوازیں دے دے کر بلایا جارہا ہے،نیکیوں کے راستے پر چلنے کی سہولت اور توفیق عام دی جارہی ہے،گناہوں کی معافی کے مژدے سنائے جارہے ہیں،کہا جارہا ہے،اے خطا کاروں... اے گناہ گارو... اے عاصیوں آؤ...اپنے اپنے گناہوں معافی حاصل کرلو...ربّ کا دریائے رحمت جوش میں ہے... بخشش اور مغفرت کے پروانے تقسیم کیے جارہے ہیں...تمہارا ربّ بہت ہی مہربان ہے... تم جو مانگو گے،وہ تمہیں عطا کرے گا...بس آگے بڑھ کے تو دیکھو... اُس کے دامنِ رحمت و محبت کو تھام کر تو دیکھو...ایک مرتبہ،صرف ایک مرتبہ،اُس سے مانگ کر تو دیکھو...ذرا اپنے دامن پھیلا کر تو دیکھو... اُس کی بارگاہ میں سر جھکاکر تو دیکھو ...آج اُس نے ہر چیز سستی کردی ہے...بس وہ منتظر ہے کہ اُس کے غلام... اُس کے بندے،عباد الرحمن...اُس کی طرف رخ کریں...اُس کی طرف متوجہ ہوں... اور وہ انہیں معاف کردے ...بخش دے اور مغفرت کردے اور جہنم سے خلاصی کی دولت سے نواز دے...اللہ اللہ ! آج اُس کی رحمت تو برسنے کے بہانے ڈھونڈ رہی ہے ۔

دیکھنا یہ ہے کہ کیا یہ رحمتیں اور برکتیں ہر اُس شخص کے حصے میں آتی ہیں جس نے یہ مہینہ پایا،یہ بالکل ایسا ہی ہے جیسے جب بارش ہوتی ہے تو ندی نالوں،کھیتوں،کھلیانوں،چٹیل میدانوں اور سنگلاخ چٹانوں پر یکساں برستی ہے،ندی نالے اور تالاب اپنی اپنی وسعت و گہرائی کے مطابق ہی بارش کے پانی سے فیضیاب ہوتے ہیں،اسی طرح زمین کے مختلف ٹکڑے بھی اپنی استعداد کے مطابق ہی فصل دیتے ہیں،جبکہ بارش سب پر یکساں برستی ہے،مگر ایک چھوٹے سے گڑھے کے حصے میں اتنا وافر پانی نہیں آتا،جتنا ایک لمبے چوڑے تالاب کے حصے میں آتا ہے،اسی طرح بنجر اور سنگلاخ چٹانیں اور چٹیل میدان بھی بارش کے پانی کو اپنے اندر جذب نہیں کرپاتے،جبکہ زرخیز زمین لہلہا اٹھتی ہے،یہی حال انسانوں کی فطرت اور اُس کے نصیب کا ہے ۔

رمضان کے خزانے تو بٹ رہے ہیں،اِن خزانوں میں سے کس کا کیا ملنا ہے،یہ اپنے اپنے نصیب کی بات ہے،اگر زرخیز زمین کی طرح آپ دل بھی نرم و گداز ہونگے،ایمان و یقین کی دولت سے مالا مال ہونگے اور آپ صبر و استقامت کے ساتھ مستقل مزاجی سے اپنا سفر جاری رکھیں گے تو یقینا ایمان صالحہ کے پھل،پھول اور بیل بوٹے آپ کے نصیب میں ہونگے،لیکن اگر دل پتھر کی طرح سخت ہونگے اور آپ ایک غافل کسان کی طرح سوتے پڑے رہیں گے تو رحمت،بخشش اور مغفرت کی یہ برسات گزر جائے گی اوردل کی بنجر زمین،بنجر ہی رہ جائے گی،یہ سب ربّ کریم کی عطا کردہ توفیق ہے اور توفیق الٰہی کے بغیر کسی کو کچھ نہیں ملتا،لیکن یاد رہے کہ توفیق بھی اُسی کو ملتی ہے جو اس کی کوشش کرتا ہے ۔

چنانچہ توفیق الٰہی کے حصول کیلئے کوشش کیجئے،کہیں ایسا نہ ہو کہ رمضان کا ماہ مبارکہ گزر جائے،ربّ کی رحمتوں اور برکتوں کے ڈول کے ڈول انڈلے جاتے رہیں اور ہم اتنے بد نصیب ہوں کہ ہمارے حصے میں کچھ بھی نہ آئے،ہماری جھولی خالی کی خالی رہ جائے،کیا معلوم اگلا رمضان ہمیں ملے یا نہ ملے،لہٰذا میرے دوستو! توفیق الٰہی کے حصول کیلئے محنت کیجئے،اپنے حصے کی برکتیں اور رحمتیں لوٹنے کیلئے کمر کس لیجئے اور پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وسلم کی اِس تنبیہہ کو یاد رکھئے کہ ”کتنے روزہ دار ہیں جن کو اپنے روزوں سے بھوک پیاس کے سوا کچھ نہیں ملتا اور کتنے راتوں کو نماز پڑھنے والے ہیں جن کو اپنی نمازوں سے رات کی جگائی کے سوا کچھ حاصل نہیں ہوتا۔“(الدامی۔ابوہریرہ

” بدنصیب ہے وہ شخص جو اِس مہینے میں اُس کی رحمت سے محروم رہ جائے۔طبرانی

:دیگر مضامین
(22.08.2011) ہے کوئی خیر کا طالب ۔ رحمت حق بہانہ می جوید ۔از؛ محمد احمد ترازی
(20.08.2011) شہید کوفہ، امام علی ابن ابی طالب علیھما السلام ۔از: سید مصباح حسین جیلانی
(19.08.2011) شہادت حضرت علی کرم اللہ وجہہ ۔۔۔ از؛ شمس جیلانی ۔وینکوور ۔ کینیڈا
(17.08.2011) یوم بدر حق و باطل کے درمیان کھلا امتیاز ۔ از؛ محمد احمد ترازی ۔کراچی
(17.08.2011) سویڈن کے شھر لین شوپنگ میں پاکستانی سٹوڈنٹس ایسوسی ایشن کی تقریب پرچم کشائی
(16.08.2011) دعائے کمیل آزاد نظم کی صورت میں ۔از؛ ڈاکٹر نگہت نسیم ۔سڈنی
(15.08.2011) نواسہ رسول امام حسن مجتبیٰ کی ولادت پندرہ رمضان المبارک
(14.08.2011) پاکستان اور تصور قائد اعظم ۔ اوباما زرداری مشترکہ فکر ۔ از۔صفدر ھمٰدانی
(14.08.2011) پاکستان میں 62 برس میں طے نہیں ہو سکا۔)
(13.08.2011) معروف کارٹونسٹ مظہر شہزاد خان کا عالمی اخبار کے لیئے دوسرا کارٹون
(11.08.2011) کنون آسیہ را خدای جلال ، زند بھرافراد مؤمن مثال ۔از:عبدالحسین کشمیری
(11.08.2011) ماہ رمضان المبارک کی دستک۔از محمود عاصم شیرازی
(10.08.2011) برطانیہ جس کا سورج کبھی غروب ہی نہیں ہوتا تھا۔ وڈیو کالم
(09.08.2011) معروف کالم نگار، افسانہ نگار اور ویب موڈریٹر اظہرالحق نسیم کی عالمی اخبار میں شمولیت
(09.08.2011) رمضان المبارک میں کی گئيں نیکیاں اور عبادات ۔از؛ عالم آراء
(08.08.2011) معروف کارٹونسٹ مظہر شہزاد خان کا عالمی اخبار کے لیئے پہلا کارٹون
(07.08.2011) معروف کارٹونسٹ،مصور،شاعر،افسانہ نگاراور اداکار مظہر شہزاد خان کی عالمی اخبار میں شمولیت
(07.08.2011) پروردگار عالم کے ننانوے نام اور ہر نام اسم اعظم
(07.08.2011) دین اسلام میں شراب کیوں حرام ہے ۔ از“ سیدہ زائرہ عابدی ۔ایڈمنٹن
(05.08.2011) دین اسلام میں شراب کیوں حرام ہے ۔ از“ سیدہ زائرہ عابدی ۔ایڈمنٹن



 
تمام خبریں  
مضامین/تجزیات   
عالمی خبریں   
عالمی اخبار تازہ ترین   
پاکستان/ بھارت   
ایشیا/یورپ/آسٹریلیا   
مشرق وسطیٰ/افریقہ   
اعلان و انتخاب آجکا دن   
رپورٹس/ملٹی میڈیا   
بیاد سید عاشور کاظمی  »
عالمی اخبار کھیل   
صحت/سائینس   
شخصیات، انٹرویوز   
عالمی اخبار ادبیات   
Reports,Naheed Gallery   
Pak/India/Gulf   
International/Sports   
 
  بیاد سید عاشور کاظمی   
  مزید ++
 

  عالمی اخبار  کے ادارتی عملے میں مختلف عالمی اداروں کے اپنے اپنے شعبے کے ماہرین شامل ہیں اور اس اخبار میں خبروں،تبصروں اور کالموں کے علاوہ ہر موضوع اور ہر کسی کے لیئے مواد موجود ہے۔ عالمی اخبار کی پالیسی صاف ستھری ،آزادانہ اور بے لاگ صحافت ہے۔
. رابطہ ٹیلی فون:  لندن447796515479+ ،  آسٹریلیا 61425201035+ ،  ای میل:  رابطہ@عالمی اخبار۔کوم۔  جملہ حقوق بحق عالمی اخبار۔کوم محفوظ ہیں