15.10.2026, 07:05pm , جعمرات (GMT+1)
 
وفاقی کابینہ کا بھارتی سرجیکل اسڑائیک کا دعوی مسترد،کنٹرول لائن پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کو سیز فائر کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ ; ایل او سی کی پہلی دفاعی لائن پر بلااشتعال فائرنگ کے جواب میں پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے تتہ پانی سیکٹر میں بھارتی فوج کے اہلکار بھی ہلاک ; بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث سارک سربراہ کانفرنس ملتوی ،انیسویں سارک سربراہ کانفرنس نومبر میں اسلام آباد میں ہونی تھی، بھارت کا شرکت سے انکار ; پاک بھارت کشیدہ تعلقات ۔ بھارت نے کہا ہے کہ وہ نومبر میں اسلام آباد میں ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا۔ ; امریکی صدارتی مباحثوں کی تاریخ میں ایک مرد اور خاتون امیدوار کے درمیان پہلامباحثہ ۔ ۔دنیا بھر دس کروڑ لوگوں نے یہ مباحثہ براہ راست دیکھا
        [تفصیلی تلاش]
 
 
اہم ترین   
ریڈیو پاکستان نے لاہور کے تاریخی ریڈیو اسٹیشن کا ایک اہم اسٹوڈیو اولیں ناشر اعلان قیام پاکستان مصطفیٰ علی ھمٰدانی کے نام سے موسوم کر دیا
یکم نومبر دو ہزار بارہ عالمی اخبار کی چوتھی سالگرہ ہے۔آن لائن اردو اخبارات میں عالمی اخبار سنجیدہ صحافت کا معیار بن چکا ہے
 
رپورٹس/ملٹی میڈیا
 

لندن میں آن لائن ٹیلی ویژن ''ولایت ٹی وی'' کی باقاعدہ نشریات کا آغاز ہو گیا
19.09.2011, 01:01am , سوموار (GMT+1)

اکمل حسین سید۔عالمی اخبار لندن
 مورخہ 17ستمبر 2011بروزہفتہ برطانوی وقت کے مطابق بوقت ایک بجے دوپہر ایک آن لائن کمیونٹی ٹی وی چینل ‘‘ولایت ٹی وی‘‘ کی باقاعدہ نشریات  کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی جس کو لندن کے ایک مقامی اسٹوڈیو سے براہ راست نشر کیا گیا

یہ چینل گزشتہ ماہ سے اپنی آزمائشی نشریات کر رہا تھا جو الحمد اللہ اب باقاعدہ اذان ظہر کے بعد سے نشریات شروع کر چکا ہے یاد رہے کہ اس چینل کا نام ولایت ٹی وی ہے اور اس کی لندن سے نشریات جاری ہوئی

اس ادارے کے سربراہ اعلی جناب صفدر ہمدانی ، نے اپنی افتتاحی پیام میں جو کہ اپنے نجی کام کے سلسلے میں جرمنی گئے ہوئے تھے اور وہاں سے انٹرنیٹ کے جدید سہولیات کو استعمال کرنے ہوئے اپے ناظرین کے لئے پروگرام نشر کیا اور اپنے پیام میں کہا کہ اس ٹیلی وثرن کو کسی مالی معاونت کی ضرورت نہیں ہے اور اس کے ممبر آپ بھی بن کر اس میں پروگرام کر کے شمولیت کر سکتے ہیں اور آپ کو صرف اور صرف ایک پاک فکر کی ضرورت ہے جو کہ علم علم اور قلم کو محفوظ کر سکے

صفدر ھمدانی نے کہا کہ برطانیہ میں سکائی کے ذریعے چلنے والے مسلکی ٹی وی اسلام کو اور مکتب اہلبیت کو بدنام کر رہے ہیں اور ان ٹی وی کی انتظامیہ کے لوگ سارا سارا دن ٹی وی پر بیٹھ کر معصوم لوگوں کو لوٹنے کا کام جاری رکھے ہوئے ہیں۔ اسلام میں اتحاد کی بجائے نفاق پیدا کیا گیا ہے اور برصغیر کی مسلکی جنگوں کو برطانیہ میں ہوا دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام ایک آفاقی دین ہے لیکن اس کے ماننے والوں کی ایک غالب اکثریت اسلام کی حقانیت سے آشنا نہیں اور انہیں نام نہاد ملاں اور مولوی نے یہی بتایا ہے کہ دین کا مطلب نماز،روزہ،حج اور زکوات ہے۔ انہوں نے ناظرین کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے آزمائشی نشریات کو سراہا

صفدر ھمدانی نے کہا کہ دین اور دنیا کو الگ الگ نہیں کیا جاسکتا اور یہ دنیا ہی تو انسان کی آزمائش ہے۔اس لیئے ولایت ٹی وی کوئی کٹھ ملائیت کے مقصد کے ساتھ میدان میں نہیں آیا بلکہ متوازن پروگراموں کے ساتھ اس عملی میدان میں اترا ہے جسمیں موسیقی،ڈرامہ،حالات حاضرہ اور خبروں کے پروگرام بھی شامل ہونگے

دو گھنٹے کی لائیو نشریات میں لندن سے اکمل سید نے بھی اپنے نشر پروگرام میں ناظرین کو ایک بک بینک کا پیام دیتے ہوئے کہا کہ اگر آپ کے پاس کوئی فاتو کتاب موجود ہے تو وہ ہمارے پاس صرف اور صرف اپنے نام اور بتادیں ہم اس کو خود اس کے ضرورت مند تک پحنچا دیں گے ۔ اس کے علاوہ انہوں نے بھی اس بات پر زور دیا کہ رقم نہیں درکار صرف اور صرف شخصی اعانت در کار ہے جس کی علمی اور قلمی فکر ادارہ ولایت ٹی وی کے کارکنان سے ملتی ہے قدم بڑھا ئے اور ساتھ چلے تاکہ علم کی شمع کو روشن کیا جا سکے۔

 نشریات کے دوران یہ بات بھی سننے کو ملی کہ بلا تفریق دین و ملسک ہر دور میں انسانی سماج کے درمیان اہمیت کا حامل ولایت ٹی وی نشریات کا باقاعدہ آغاز کر رہا ہے اور  کون نہیں جانتا کہ ولایت ہی وہ مقدمہ ہے جو انسانی معاشرے کی نشکیل کے لئے ایک خاندان ثابت ہو گا۔

جناب آل عمران جو کہ ادارہ کی تکنیکی مہارت کے ذمہ دار بھی ہیں نے اپنے پیام میں اسی بات پر زور دیا اور مجالس اور محافل میں شرکت کے درخواست کے علاوہ پوری دنیا میں ہونے والے پروگرمواں کے میں مدد کرنے کا وعدہ کیا کہ انشااللہ اس ٹی وی پر نشر کیے جا سکے گیں اس ٹی وی کی پوری کوشش ہو گی کہ اس پر ناظرین جو پروگرام دیکھ سکیں گے وہ ان کی خواہش کے مطابق ہوں گے۔ اور ناظرین کے مشورہ اور باہمی صلاح سے بہتر پروگرام نشر کئے جائیں گے۔ لندن کے مقامی افراد  کے علاوہ بیرونی دنیا کے لوگوں نے بھی اس براہ راست پروگرام کو خوب سراہا۔

:دیگر مضامین
(18.09.2011) پاکستان میں ڈینگی بخار کے مریضوں میں اضافہ، سہولیات ناکافی ۔از؛ تنویر شہزاد
(16.09.2011) ٹوٹے مکان چیختے بچوں کا شورو شین۔شاعر و آواز۔صفدر ھمٰدانی
(13.09.2011) نائین الیون کے بعد اسلام قبول کرنے والی امریکی خاتون ۔از؛ /مدیحہ انور ۔ واشنگٹن
(12.09.2011) نائن الیون کو دس سال گزر چکے لیکن امن کا دنیا میں کہیں نام نہیں ہے
(11.09.2011) مسلمان امریکا سے متنفرہیں اورمتنفر رہیں گے.امریکی میڈیا؟ از۔محمداعظم عظیم اعظم
(10.09.2011) امریکہ کی پرانی فلم “امن “ کی ری میک ۔اشاعت مکرر. از“ڈاکٹر نگہت نسیم ۔سڈنی
(09.09.2011) ہمارے ملک میں تو بے شمار ہزاروں ''انے'' ہیں ۔ ہاہاہاہا
(05.09.2011) ٹماٹر پھینکنے کے سالانہ میلے کا آغاز 1945ء میں سپین کے شہر ویلنیسا سے ہوا
(02.09.2011) انسانیت کی دشمن دوسری عالمی جنگ کے آغاز کے 72 سال
(31.08.2011) عالمی اٍخبار اپنے قارئین اور قلم کاروں کو عید الفطر کی دلی مبارکباد پیش کرتا ہے
(29.08.2011) سال کا سب سے مبارک مہینہ رخصت ہورہا ہے ۔از نگہت نسیم
(28.08.2011) ماہِ رمضان کی روانگی کی نوید.... جمعتہ الوداع۔ازمحمد اعظم عظیم
(27.08.2011) لیلتہ القدر کو تلاش کرو رمضان کی طاق راتوں میں۔از؛ محمداعظم عظیم اعظم
(24.08.2011) سویڈن میں شہادت مولائے متقیان حضرت علی علیہ سلام کی مجالس کی رپورٹ
(23.08.2011) اے عباد الرحمن آگے بڑھو ۔ ۔ از؛ محمد احمد ترازی ۔کراچی
(22.08.2011) ہے کوئی خیر کا طالب ۔ رحمت حق بہانہ می جوید ۔از؛ محمد احمد ترازی
(20.08.2011) شہید کوفہ، امام علی ابن ابی طالب علیھما السلام ۔از: سید مصباح حسین جیلانی
(19.08.2011) شہادت حضرت علی کرم اللہ وجہہ ۔۔۔ از؛ شمس جیلانی ۔وینکوور ۔ کینیڈا
(17.08.2011) یوم بدر حق و باطل کے درمیان کھلا امتیاز ۔ از؛ محمد احمد ترازی ۔کراچی
(17.08.2011) سویڈن کے شھر لین شوپنگ میں پاکستانی سٹوڈنٹس ایسوسی ایشن کی تقریب پرچم کشائی



 
تمام خبریں  
مضامین/تجزیات   
عالمی خبریں   
عالمی اخبار تازہ ترین   
پاکستان/ بھارت   
ایشیا/یورپ/آسٹریلیا   
مشرق وسطیٰ/افریقہ   
اعلان و انتخاب آجکا دن   
رپورٹس/ملٹی میڈیا   
بیاد سید عاشور کاظمی  »
عالمی اخبار کھیل   
صحت/سائینس   
شخصیات، انٹرویوز   
عالمی اخبار ادبیات   
Reports,Naheed Gallery   
Pak/India/Gulf   
International/Sports   
 
  بیاد سید عاشور کاظمی   
  مزید ++
 

  عالمی اخبار  کے ادارتی عملے میں مختلف عالمی اداروں کے اپنے اپنے شعبے کے ماہرین شامل ہیں اور اس اخبار میں خبروں،تبصروں اور کالموں کے علاوہ ہر موضوع اور ہر کسی کے لیئے مواد موجود ہے۔ عالمی اخبار کی پالیسی صاف ستھری ،آزادانہ اور بے لاگ صحافت ہے۔
. رابطہ ٹیلی فون:  لندن447796515479+ ،  آسٹریلیا 61425201035+ ،  ای میل:  رابطہ@عالمی اخبار۔کوم۔  جملہ حقوق بحق عالمی اخبار۔کوم محفوظ ہیں