15.10.2026, 05:00pm , جعمرات (GMT+1)
 
وفاقی کابینہ کا بھارتی سرجیکل اسڑائیک کا دعوی مسترد،کنٹرول لائن پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کو سیز فائر کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ ; ایل او سی کی پہلی دفاعی لائن پر بلااشتعال فائرنگ کے جواب میں پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے تتہ پانی سیکٹر میں بھارتی فوج کے اہلکار بھی ہلاک ; بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث سارک سربراہ کانفرنس ملتوی ،انیسویں سارک سربراہ کانفرنس نومبر میں اسلام آباد میں ہونی تھی، بھارت کا شرکت سے انکار ; پاک بھارت کشیدہ تعلقات ۔ بھارت نے کہا ہے کہ وہ نومبر میں اسلام آباد میں ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا۔ ; امریکی صدارتی مباحثوں کی تاریخ میں ایک مرد اور خاتون امیدوار کے درمیان پہلامباحثہ ۔ ۔دنیا بھر دس کروڑ لوگوں نے یہ مباحثہ براہ راست دیکھا
        [تفصیلی تلاش]
 
 
اہم ترین   
ریڈیو پاکستان نے لاہور کے تاریخی ریڈیو اسٹیشن کا ایک اہم اسٹوڈیو اولیں ناشر اعلان قیام پاکستان مصطفیٰ علی ھمٰدانی کے نام سے موسوم کر دیا
یکم نومبر دو ہزار بارہ عالمی اخبار کی چوتھی سالگرہ ہے۔آن لائن اردو اخبارات میں عالمی اخبار سنجیدہ صحافت کا معیار بن چکا ہے
 
رپورٹس/ملٹی میڈیا
 

اردوادب کی ممتاز افسانہ نگار عصمت چغتائی کوبچھڑے دس برس بیت گئے
25.10.2011, 04:25am , منگل (GMT+1)

عالمی اخبار ریسرچ یونٹ
اردوادب کی ممتاز افسانہ نگار عصمت چغتائی کوبچھڑے دس برس بیت گئے۔ عصمت چغتائی سماج کی باغی تھیں انہوں نے ہر سطح پر بغاوت کی۔

عصمت چغتائی ہندوستان کی ایک مشہور اردو مصنفہ۔جنہوں نے افسانوی نثر افسانہ ، خاکہ نگاری اور ناول نگاری میں نام پیدا کیا۔ اتر پردیش میں پیدا ہوئیںجبکہ جودھ پور میں پلی بڑھیںجہاںان کے والد ایک سول ملازم تھے۔ 1934ءمیں انہوں نے، لحاف ،کے نام سے کہانی لکھی۔ راشدہ جہاں ، واجدہ تبسم اور قراۃالعین حیدر کی طرح عصمت چغتائی نے بھی اردو ادب میں انقلاب پیدا کر دیا۔

عصمت چغتائی لکھنئو میں پروگریسیو رائٹرز موومنٹ سے بھی منسلک رہیں۔ عصمت چغتائی 1991ءمیںانتقال کر گئیںان کے مشہورِ زمانہ ناولوں میں ضدی ، معصومہ ، ٹیڑھی لکیروغیرہ شامل ہیں۔ ٹیرھی لکیر کا انگریزی میں بھی ترجمہ کیا گیا۔

عصمت نے کالج کے زمانے میں ہی ایک کہانی فسادی لکھی۔ عصمت نے تین سو سے زائد کہانیاں لکھیں جو پانچ افسانوی مجموعوں کی شکل میں شائع ہوئیں ان میں کلیاں، چوٹیں، چھوئی موئی، ایک بات، دو ہاتھ شامل ہیں۔

ان کے انداز تحریر میں بغاوت تھی جسے معاشرے نے قبول نہ کیا۔ زندگی کی طرح موت کے بعد بھی عصمت چغتائی متنازعہ بنی رہیں

 انہوں نے مرنے سے قبل خود کو جلانے کی وصیت کی اور چوبیس اکتوبرانیس سو اکانوےکو ان کی موت کے بعد انہیں ممبئی کے چندن باڑی شمشان میں جلا دیا گیا۔

مشہور افسانہ نگار عصمت چغتائی فلم جنون میں

    1978 میں شیام بینیگل نے غدر کے تناظر میں ایک فلم بنائی تھی جس کا نام "جنون" تھا اس فلم میں نصیرالدین شاہ، ششی کپور اور شبانہ اعظمی کے ساتھ عصمت چغتائی نے بھی دادی کا کردار کیا تھا۔


:دیگر مضامین
(24.10.2011) نصرت بھٹو ایران کے صوبے اصفہان میں 23 مارچ 1929 کو پیدا ہوئی تھیں
(21.10.2011) قذافی کی بیالیس سالہ آمریت کا خاتمہ۔لیبیا میں خونیں انقلاب کے آٹھ ماہ: کب، کیا ہوا؟
(20.10.2011) برطانیہ:مسلکی ٹی وی چینلوں نے تفرقہ بازی کا بازار گرم کر رکھا ہے۔16ویں قسط
(19.10.2011) جرمنی کے شہر کارلسروہے میں سترہواں کامیاب اور شاندار پاکستانی کلچرل شو
(18.10.2011) مسلمانوں میں بیداری علم کے محرک سر سید احمد خان کا یوم ولادت سترہ اکتوبر ہے
(15.10.2011) ہم نے دوپٹے کو پرچم بنا لیا ہے۔برمنگھم میں خواتین کی ایک شعری نشست
(11.10.2011) غزل گائیک جگجیت سنگھ ۔ کراچی سے راشد اشرف کی ایک تاثراتی تحریر
(11.10.2011) شہرہ آفاق غزل گلوکار جگجیت سنگھ،موت کے ساتھ جنگ ہار گئے۔ایک آواز خاموش
(09.10.2011) دنیا بھر میں لمحہ بہ لمحہ بدلتی خبریں ایک نظر میں۔عادل عزیز خانزادہ کی رپورٹ
(08.10.2011) ہر 3 میں 1 امریکی فوجی عراق اور افغانستان میں فوجی کارروائی کے خلاف
(07.10.2011) معروف شاعر ڈاکٹر صفی حسن کی عالمی اخبار کے لیئے دو غزلیں
(04.10.2011) معروف کارٹونسٹ مظہر شہزاد خان کا عالمی اخبار کے لیئے بنایا ہوا کارٹون
(01.10.2011) کشمیرکی صورت حال پہ جموں سے عالمی اخبار کے دلاور حسین کی اہم رپورٹ
(30.09.2011) برطانیہ:مسلکی ٹی وی چینلوں نے تفرقہ بازی کا بازار گرم کر رکھا ہے۔15ویں قسط
(24.09.2011) اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں محمود عباس کی تاریخی تقریر۔بشکریہ ۔الجزیرہ ٹی وی
(22.09.2011) برطانیہ:مسلکی ٹی وی چینلوں نے تفرقہ بازی کا بازار گرم کر رکھا ہے۔14ویں قسط
(21.09.2011) سویڈن میں غیر رواداری ،اور عدم برداشت کے متعلق ایک نمائش کا اہتمام
(19.09.2011) لندن میں آن لائن ٹیلی ویژن ''ولایت ٹی وی'' کی باقاعدہ نشریات کا آغاز ہو گیا
(18.09.2011) پاکستان میں ڈینگی بخار کے مریضوں میں اضافہ، سہولیات ناکافی ۔از؛ تنویر شہزاد
(16.09.2011) ٹوٹے مکان چیختے بچوں کا شورو شین۔شاعر و آواز۔صفدر ھمٰدانی



 
تمام خبریں  
مضامین/تجزیات   
عالمی خبریں   
عالمی اخبار تازہ ترین   
پاکستان/ بھارت   
ایشیا/یورپ/آسٹریلیا   
مشرق وسطیٰ/افریقہ   
اعلان و انتخاب آجکا دن   
رپورٹس/ملٹی میڈیا   
بیاد سید عاشور کاظمی  »
عالمی اخبار کھیل   
صحت/سائینس   
شخصیات، انٹرویوز   
عالمی اخبار ادبیات   
Reports,Naheed Gallery   
Pak/India/Gulf   
International/Sports   
 
  بیاد سید عاشور کاظمی   
  مزید ++
 

  عالمی اخبار  کے ادارتی عملے میں مختلف عالمی اداروں کے اپنے اپنے شعبے کے ماہرین شامل ہیں اور اس اخبار میں خبروں،تبصروں اور کالموں کے علاوہ ہر موضوع اور ہر کسی کے لیئے مواد موجود ہے۔ عالمی اخبار کی پالیسی صاف ستھری ،آزادانہ اور بے لاگ صحافت ہے۔
. رابطہ ٹیلی فون:  لندن447796515479+ ،  آسٹریلیا 61425201035+ ،  ای میل:  رابطہ@عالمی اخبار۔کوم۔  جملہ حقوق بحق عالمی اخبار۔کوم محفوظ ہیں