15.10.2026, 03:00pm , جعمرات (GMT+1)
 
وفاقی کابینہ کا بھارتی سرجیکل اسڑائیک کا دعوی مسترد،کنٹرول لائن پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کو سیز فائر کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ ; ایل او سی کی پہلی دفاعی لائن پر بلااشتعال فائرنگ کے جواب میں پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے تتہ پانی سیکٹر میں بھارتی فوج کے اہلکار بھی ہلاک ; بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث سارک سربراہ کانفرنس ملتوی ،انیسویں سارک سربراہ کانفرنس نومبر میں اسلام آباد میں ہونی تھی، بھارت کا شرکت سے انکار ; پاک بھارت کشیدہ تعلقات ۔ بھارت نے کہا ہے کہ وہ نومبر میں اسلام آباد میں ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا۔ ; امریکی صدارتی مباحثوں کی تاریخ میں ایک مرد اور خاتون امیدوار کے درمیان پہلامباحثہ ۔ ۔دنیا بھر دس کروڑ لوگوں نے یہ مباحثہ براہ راست دیکھا
        [تفصیلی تلاش]
 
 
اہم ترین   
ریڈیو پاکستان نے لاہور کے تاریخی ریڈیو اسٹیشن کا ایک اہم اسٹوڈیو اولیں ناشر اعلان قیام پاکستان مصطفیٰ علی ھمٰدانی کے نام سے موسوم کر دیا
یکم نومبر دو ہزار بارہ عالمی اخبار کی چوتھی سالگرہ ہے۔آن لائن اردو اخبارات میں عالمی اخبار سنجیدہ صحافت کا معیار بن چکا ہے
 
رپورٹس/ملٹی میڈیا
 

طلبہ پر ریاستی تشدد اور براہ راست فائرنگ۔پولٹیکل انتظامیہ کے خلاف کاروائی نہیں
27.10.2011, 04:02pm , جعمرات (GMT+1)

سپیشل رپورٹر۔کرم ایجنسی
متحدہ طلبہ محاذ کرم ایجنسی کی طرف سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق گذشتہ پانچ سال سے ٹل پاراچنار روڈ کی مسلسل بندش کی وجہ سے ملک بھر کے کالجز و یونیورسٹیز میں زیر تعلیم پاراچنار کے سینکڑوں طلبہ اپنے ماں باپ و رشتہ داروں کے ساتھ ملنے سے محروم تھے۔تاہم اس سال پشاور میں سرکاری حکام کی طرف سے طلبہ کے لئے عید الفطر کے موقع پر پشاور سے پاراچنار کانوائی اور عید کے بعد پاراچنار سے پشاور محفوظ کانوائی مہیا کرنے کے اعلان پر سینکڑوں طلبہ عید گزارنے کے لئے پاراچنار آئے تھے۔لیکن عید گزرنے کے کئی دن تک کانوائی مہیا نہ ہونے اور درجنوں طلبہ کے امتحانات ضائع ہونے کی وجہ سے طلبہ نے پی اے کرم آفس کے سامنے پرامن احتجاج شروع کیا تھا۔

اس پرامن احتجاج کو بروز سوموار تیرہ ستمبر کو طاقت سے کچلنے اور طلبہ کی آواز دبانے کے لئے سیکورٹی فورسز نے پرامن طلبہ پر ریاستی دہشت گردی کی انتہا کرتے ہوئےاندھا دھند براہ راست فائرنگ کرکے نوید حسین سمیت کئی طلبہ کو شدید زخمی کر دیا تھا۔ ابتدائی طور پرنوید حسین و دیگر ذخمیوں کو ایجنسی ہیڈ کوارٹر ہسپتال پہنچایا گیا تھا،لیکن ہسپتال میں نیورو سرجن نہ ہونے اور سہولیات کے عدم فقدان کی وجہ سے نوید حیسن کو مجبورا اپنا علاج معالجے کے لئے پشاور یا اسلام آباد بھجوانا ضروری تھا۔ تاہم مسلسل روڈ کی بندش اور حکومت کے وعدے کہ مثاثرہ طلبہ کے لئے ہیلی کاپٹر یا پاراچنار تا پشاور محفوظ کانوائی مہیا کی جائے گی،جیسے زبانی جمع خرچ وعدوں کے باوجود عید الفطر کے ایک ماہ گزرنے کے باوجود طلبہ کے لئے بندوبست نہ ہوسکا جس کی وجہ سے سینکڑوں طلبہ کا مستقبل تباہ و برباد کیا گیا۔ا

سلئے مجبورا نوید حسین کی جان بچانے کے لئے انہیں ساتھی طلبہ نے افغانستان کے دشوار گزار راستوں سے پہلے پشاور اور پھر وہاں سے اسلام آباد پہنچایا گیا۔

متحدہ طلبہ محاذ کے بیان کے مطابق بروز جمعرات ستائیس اکتوبر کو اسلام آباد کے کمپلیکس پمز ہسپتال میں زخمی نوید حسین کے ہاتھ کے تین انگلیوں کا کامیاب نیورو آپریشن کیا گیا،جس کی صحت یابی کے لئے دعا کی اپیل کی گئی ہے۔

بیان کے آخر میں متحدہ طلبہ محاذ نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ دن دیہاڑے ریاستی دہشت گردی کا شکار طالب علم کے علاج معالجے کے لئے سرکاری حکوم نے پاراچنار سے لے کر اسلام آباد تک نہ ہی کوئی معاونت کی اور نہ ہی سرکاری علاج بلکہ زخمی طالب علم کے ساتھیوں نے اپنی مدد آپ کے تحت ساتھی کا علاج معالجہ کیا۔

انہوں نے اس امر کا اعادہ کیا کہ جب تک طلبہ پر ریاستی تشدد اور براہ راست فائرنگ میں ملوث پولٹیکل انتظامیہ کے خلاف کاروائی نہیں ہوتی طلبہ چین سے نہیں بیٹھے گے۔

:دیگر مضامین
(26.10.2011) برطانیہ:مسلکی ٹی وی چینلوں نے تفرقہ بازی کا بازار گرم کر رکھا ہے۔17ویں قسط
(26.10.2011) بیگم نصرت بھٹو ۔ کچھ یادیں اور اظہار عقیدت و تشکر۔از۔مظفر شیخ
(25.10.2011) اردوادب کی ممتاز افسانہ نگار عصمت چغتائی کوبچھڑے دس برس بیت گئے
(24.10.2011) نصرت بھٹو ایران کے صوبے اصفہان میں 23 مارچ 1929 کو پیدا ہوئی تھیں
(21.10.2011) قذافی کی بیالیس سالہ آمریت کا خاتمہ۔لیبیا میں خونیں انقلاب کے آٹھ ماہ: کب، کیا ہوا؟
(20.10.2011) برطانیہ:مسلکی ٹی وی چینلوں نے تفرقہ بازی کا بازار گرم کر رکھا ہے۔16ویں قسط
(19.10.2011) جرمنی کے شہر کارلسروہے میں سترہواں کامیاب اور شاندار پاکستانی کلچرل شو
(18.10.2011) مسلمانوں میں بیداری علم کے محرک سر سید احمد خان کا یوم ولادت سترہ اکتوبر ہے
(15.10.2011) ہم نے دوپٹے کو پرچم بنا لیا ہے۔برمنگھم میں خواتین کی ایک شعری نشست
(11.10.2011) غزل گائیک جگجیت سنگھ ۔ کراچی سے راشد اشرف کی ایک تاثراتی تحریر
(11.10.2011) شہرہ آفاق غزل گلوکار جگجیت سنگھ،موت کے ساتھ جنگ ہار گئے۔ایک آواز خاموش
(09.10.2011) دنیا بھر میں لمحہ بہ لمحہ بدلتی خبریں ایک نظر میں۔عادل عزیز خانزادہ کی رپورٹ
(08.10.2011) ہر 3 میں 1 امریکی فوجی عراق اور افغانستان میں فوجی کارروائی کے خلاف
(07.10.2011) معروف شاعر ڈاکٹر صفی حسن کی عالمی اخبار کے لیئے دو غزلیں
(04.10.2011) معروف کارٹونسٹ مظہر شہزاد خان کا عالمی اخبار کے لیئے بنایا ہوا کارٹون
(01.10.2011) کشمیرکی صورت حال پہ جموں سے عالمی اخبار کے دلاور حسین کی اہم رپورٹ
(30.09.2011) برطانیہ:مسلکی ٹی وی چینلوں نے تفرقہ بازی کا بازار گرم کر رکھا ہے۔15ویں قسط
(24.09.2011) اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں محمود عباس کی تاریخی تقریر۔بشکریہ ۔الجزیرہ ٹی وی
(22.09.2011) برطانیہ:مسلکی ٹی وی چینلوں نے تفرقہ بازی کا بازار گرم کر رکھا ہے۔14ویں قسط
(21.09.2011) سویڈن میں غیر رواداری ،اور عدم برداشت کے متعلق ایک نمائش کا اہتمام



 
تمام خبریں  
مضامین/تجزیات   
عالمی خبریں   
عالمی اخبار تازہ ترین   
پاکستان/ بھارت   
ایشیا/یورپ/آسٹریلیا   
مشرق وسطیٰ/افریقہ   
اعلان و انتخاب آجکا دن   
رپورٹس/ملٹی میڈیا   
بیاد سید عاشور کاظمی  »
عالمی اخبار کھیل   
صحت/سائینس   
شخصیات، انٹرویوز   
عالمی اخبار ادبیات   
Reports,Naheed Gallery   
Pak/India/Gulf   
International/Sports   
 
  بیاد سید عاشور کاظمی   
  مزید ++
 

  عالمی اخبار  کے ادارتی عملے میں مختلف عالمی اداروں کے اپنے اپنے شعبے کے ماہرین شامل ہیں اور اس اخبار میں خبروں،تبصروں اور کالموں کے علاوہ ہر موضوع اور ہر کسی کے لیئے مواد موجود ہے۔ عالمی اخبار کی پالیسی صاف ستھری ،آزادانہ اور بے لاگ صحافت ہے۔
. رابطہ ٹیلی فون:  لندن447796515479+ ،  آسٹریلیا 61425201035+ ،  ای میل:  رابطہ@عالمی اخبار۔کوم۔  جملہ حقوق بحق عالمی اخبار۔کوم محفوظ ہیں