
لندن میں مقیم معروف تحت اللفظ مرثیہ خوان اور ادبی کاموں کے علاوہ دینی اور سماجی کاموں میں طویل عرصے سے فعال کردار ادا کرنے والے سید اکمل حیسن کو عالمی اخبار کی تیسری سالگرہ کے موقع پر لندن کے لیئے عالمی اخبار کا بیورو چیف مقرر کیا گیا ہے جس سے لندن کی مرکزی ٹیم مضبوط ہو جائے گی۔
سید اکمل حسین بنیادی طور پر کمپیوٹر کے آدمی ہیں اور اسی شعبے میں اعلیٰ تعلیم انہوں نے لندن سے ہی حاصل کی ہے لیکن ادب اور صحافت کے ساتھ ساتھ گرافکس سازی کا کام وہ ذہنی سکون اور اپنے شوق کے لیئے ایک عرصے سے ایسے پیشہ وارانہ اور معیاری طریقے سے جرتے رہے کہ اب یہ شعبے بھی انکی پہچان بن گئے ہیں
عالمی اخبار کے مدیر اعلیٰ اور دیگر ادارتی عملے کے ساتھ ساتھ قلم کاروں،کالم نگاروں،بلاگ فیملی کے افراد اور قارئین نے سید اکمل حسین کو اس تعیناتی پر مبارکباد دی ہے
سید اکمل حسین کا تفصیلی تعارف آپ عالمی اخبار کے شعبہ ''ہم سے ملیئے'' میں پڑھ سکیں گے