|
مجالس عزا عاشورہ محرم 1433ھ برطانیہ بھر کے عزا خانوں میں
26.11.2011, 11:27am , ہفتہ (GMT+1)
سید اکمل حسین۔عالمی اخبار بیورو چیف لندن
آپ قارئین بھی اپنے اپنے شہر اور ممالک کی مجالس عزا کے اعلانات ارسال کر سکتے ہیں
محرم الحرام کی آمد آمد ہے ایام عزا پر برطانیہ میں مختلف امام بارگاہوں اور عزا خانوں میں سورز خوانی مرثیہ خوانی نوحہ خونی اور مجالس کا اہتمام کی تیاری مکمل ہو چکی ہیں
امسال تقربیا تمام عزا خانوں کی اتظامیہ کی رکن پریشان ہیں کیونکہ کہ امسال برطانوی حکومت نے محرم الحرم میں آنے والے ان افراد کو ویزا دینے میں سختی کی ہے اور تقریبا ٨٠ فیصد افراد ویزا نہ حاصل کر سکے جو افراد پہلے برطانیہ میں داخل ہونے کا اجازت نامہ رکتھے تھے وہ ہی کسی نہ کسی عزا خانے میں خطاب کر سکیں گے۔
اطلاع کے مطابق ایسٹ لندن کی ایک امام بارگا الحیدر فاونڈیشن میں لاہور سے مقرر ریاض رضوی کو مدعو کیا گیا تھا مگر تا حال ان کو برطانیہ میں داخلے کی اجازت نہیں ملی اور اس عزا خانے کی انتظامیہ اپنی پوری بھاگ ڈور اور سر توڑ کوشیش کر رہی ہے کہ اُن کو اجازت نامہ مل جائے
دیگر اطلاعات کے مطابق مرکز اہلبیت بولٹن میں مولانا سید مصدق تقوی ،مرکز اہلبت لندن اور باالمراد ٹرسٹ میں کراچی سے سید مرتضی زیدی ، امامیہ مشن لندن میں مولانا سجاد نقوی برمنگھم، سکینہ ٹرسٹ میں ڈاکٹر غلام حسین عدیل۔ حسینی مشن ہاسنلو میں مولانا اجلال حیدر، محمدی ٹرسٹ میں مولانا ندیم عباس لکھنو بھارت، القائم سلاؤمیں کراچی سے ڈاکٹر ماجد رضا عابدی، سٹین مور کے عزا خانے میں مشہور مفکر ڈاکٹر سلیمان ترابی از کراچی ۔مرکز اسلامی میڈا ویل میں مولانا سید محمد کاظم اور ادارہ جعفریہ لندن میں مولانا سید صبیح الحسن مجالس عزاسے روزانہ خطاب کیا کریں
اس بار لگ بھگ ہر عزا خانے میں اردو کی تقریر سے پہلے انگریزی زبان میں بھی ذکر حسین کا انتظام کیا گیا ہے جن میں شبر مہدی، محمد علی ثمالی کے علاوہ دیگر صاحبان خطاب کریں گے۔
ان مجالس میں شبیہ علم اور شبیہ تابوت بھی برآمد ہوں گیں ۔ اور شب عاشور اور روز عاشور خاص پروگرام ہوں گے جن اعمال شب عاشور اور مجلس روز عاشور زنجیر زنی فاقہ شکنی اور مجلس شام غریباں بھی پرپا ہوں گیں۔ اطلاعات کے مطابق یہ مجالس عاشورہ محرم الحرام کے بعد بھی ہر عزا خانے میں جاری و ساری رہیں گیں اور یہ سلسلہ مجالس ٨ ربیع اول تک جاری رہے گا۔
عزا خانوں کے علاوہ گھروں میں بھی نجی طور پر ہر سال کی طرح مجالس کا سلسلہ محرم کا چاند طلوع ہونے کے ساتھ ہی شروع ہو جاتا ہے۔ان مجالس میں خطابت اور مرثیہ نو تصنیف کی مجالس کا انعقاد ہوتا ہے
گزشتہ برسوں کی طرح اس سال بھی لندن میں ریحان جعفری اور حنا جعفری کی قیام گاہ پر تین دسمبر کو دوپہر شاعر آل عباء صفدر ھمدانی مرثیہ نو تصنیف پیش کریں گے
|