15.10.2026, 07:50pm , جعمرات (GMT+1)
 
وفاقی کابینہ کا بھارتی سرجیکل اسڑائیک کا دعوی مسترد،کنٹرول لائن پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کو سیز فائر کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ ; ایل او سی کی پہلی دفاعی لائن پر بلااشتعال فائرنگ کے جواب میں پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے تتہ پانی سیکٹر میں بھارتی فوج کے اہلکار بھی ہلاک ; بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث سارک سربراہ کانفرنس ملتوی ،انیسویں سارک سربراہ کانفرنس نومبر میں اسلام آباد میں ہونی تھی، بھارت کا شرکت سے انکار ; پاک بھارت کشیدہ تعلقات ۔ بھارت نے کہا ہے کہ وہ نومبر میں اسلام آباد میں ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا۔ ; امریکی صدارتی مباحثوں کی تاریخ میں ایک مرد اور خاتون امیدوار کے درمیان پہلامباحثہ ۔ ۔دنیا بھر دس کروڑ لوگوں نے یہ مباحثہ براہ راست دیکھا
        [تفصیلی تلاش]
 
 
 
مضامین/تجزیات » ڈاکٹر نگہت نسیم
 

اچھا بھلا بھارت حملے کی غلطی کیوں نہ کرے ۔از نگہت نسیم
26.12.2008, 01:28am , جمہ (GMT+1)

نگہت نسیم سڈنی
ابھی ابھی پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا یہ بیان پڑھا ہے کہ بھارت پاکستان پرسرجیکل سٹرائیکس کرنےکی غلطی کبھی نہ کرےورنہ پاکستان بھر پورجواب دینے پرمجبور ہوجائے گا۔

اور میں سوچ میں ھوں کہ ھم کونسی گہری نیند میں سوئے ھوئے ھیں یا پھر آنکھوں پر پٹی باندھ کر دن کو بھی رات ھی سمجھ  رھے ھیں ۔ کل ھی کی ایک خبر کے مطابق بھارت کی فضائیہ دنیا کے چوتھے نمبر پر اور آرمی دوسرے نمبر پر جانی جاتی ھے ۔

اور آج ھی کی خبر ھے کہ پاکستان میں 1965ء سے قائم راولپنڈی کے محکمہ شہری دفاع کے اسٹاف میں 43 سال گزرنے کے باوجود کوئی اضافہ نہیں کیا گیا ، اس ادارے میں ڈسٹرکٹ آفیسر سول ڈیفنس 17 دسمبر کوریٹائر ہو چکے ہیں جبکہ ڈپٹی ڈسٹرکٹ افسر ( سول ڈیفنس) کی سیٹ پہلے ہی خالی ہے لہذا اب ادارے میں کوئی ذمہ دار افسر نہیں ہے جبکہ ڈائریکٹر سول ڈیفنس نے کسی ذمہ دار افسر کو یہاں پر تعینات نہیں کیا ۔
 
مزید یہ بھی کہ مشکل وقت میں تیار رہنے کے لیے ملک بھر میں شہری دفاع کی حالت زار کچھ یوں ھے کہ بم ڈسپوزل اسکواڈ میں صرف 2افراد ہیں جن کے پاس ضروری آلات نہیں ہیں صرف پلاس، کٹر یا قینچی سے وہ جان پر کھیل کر بم کو ناکارہ بناتے ہیں اسی طرح پبلک کو آگاہی اور مشکل وقت میں تیار رہنے کے لیے صرف 5 انسٹرکٹر ہیں ، سیلاب سے نمٹنے کیلئے صرف ایک کشتی ہے۔  

شاید ھم میں سے کسی نے غور نہیں کیا کہ جس ملک میں لاقانونیت ،کرپشن، رشوت ،سفارش اور اقربا پروری سکہ رائج الوقت ھو  وہاں پر اسرائیل ،بھارت اور امریکہ کی ھمارے خلاف تکون تو کیا اب صومالیہ ،سوڈان اور نیپال بھی ھمیں ڈرا دھمکا سکتے ھیں ۔

لیکن یہ بات ھماری سرکار کو کبھی نہیں سمجھ آیئگی کہ آخر کوئی ھمیں کیوں نہ حملے کی دھمکی دے ۔

لفاظی میں حقیقت میں شاہ محمود صاحب بہت فرق ہوتا ہے۔شاعر انقلاب جوش نے کہا تھا

ہر سال اپنے قلب کے یوم وفات پر
تہوار دوسرے کے مناتے رہیں گے ہم

:دیگر مضامین
(20.12.2008) ایک عجیب طرح کی اداسی ھے
(05.12.2008) میں کس کے ہاتھ پہ اپنا لہو تلاش کرؤں ۔از نگہت نسیم
(20.11.2008)  کھیل ھی کھیل میں سارے جگنو مار دیئے ۔از نگہت نسیم
(09.11.2008)  ہماری سویر کیسے ھو؟ از نگہت نسیم
(07.11.2008) میرا بھی ایک خواب ھے ۔از نگہت نسیم
(02.11.2008) صحافت عبادت ھے یا تجارت۔ از نگہت نسیم
(01.11.2008) عالمی اخبار کے اجرا پر پہلا اداریہ
(14.10.2008) امن کی فاختہ تو پاکستان میں موجود ہے ہمیں علم نہ تھا
(14.10.2008) امن کی فاختہ پاکستان کے آسمان پر کہیں نظرنہیں آرھی
(14.10.2008) قانون اور پاکستان میں “ن “ کا نقطہ
(14.10.2008) چالیس ھفتوں کی کہانی ایک ھفتے میں ختم
(14.10.2008) جونہی فیصلہ ہوا بھولی عوام کو مزید گمراہ کردیا جائے گا
(14.10.2008) جمہوری خاندان کی خاندانی آمریت
(14.10.2008) ‘‘تو ایک اک حرف جی اٹھے گا‘‘
(14.10.2008) قوموں کے مزاج انکے عروج و زوال کے امین ہوتے ہیں
(14.10.2008) احمد فراز ، اٍس بے بصر عہد کی زندہ مثال
(14.10.2008) بین المذہبی کانفرنس یا امریکی نیاز مندی
(14.10.2008) اب اور کس کس طرح سے مرنا ھو گا
(14.10.2008) رقص زنجیر پہن کر بھی کیا جاتا ھے
(14.10.2008) سیاسی استخارے اور ھم بیچارے



 
تمام خبریں  
مضامین/تجزیات   
شمس جیلانی  »
صفدر ھمٰدانی  »
ماہ پارہ صفدر  »
ڈاکٹر نگہت نسیم  »
زرقا مفتی  »
سیدہ زائرہ عابدی۰بجو  »
محمد احمد ترازی  »
محمد عظیم اعظم  »
عالم آرا  »
سیدہ رافیعہ گیلانی  »
شاہین اشرف علی  »
اظہرالحق نسیم  »
فرخندہ رضوی  »
ڈاکٹر فاخرہ نورین  »
عالمی خبریں   
عالمی اخبار تازہ ترین   
پاکستان/ بھارت   
ایشیا/یورپ/آسٹریلیا   
مشرق وسطیٰ/افریقہ   
اعلان و انتخاب آجکا دن   
رپورٹس/ملٹی میڈیا   
عالمی اخبار کھیل   
صحت/سائینس   
شخصیات، انٹرویوز   
عالمی اخبار ادبیات   
Reports,Naheed Gallery   
Pak/India/Gulf   
International/Sports   
 
 

  عالمی اخبار  کے ادارتی عملے میں مختلف عالمی اداروں کے اپنے اپنے شعبے کے ماہرین شامل ہیں اور اس اخبار میں خبروں،تبصروں اور کالموں کے علاوہ ہر موضوع اور ہر کسی کے لیئے مواد موجود ہے۔ عالمی اخبار کی پالیسی صاف ستھری ،آزادانہ اور بے لاگ صحافت ہے۔
. رابطہ ٹیلی فون:  لندن447796515479+ ،  آسٹریلیا 61425201035+ ،  ای میل:  رابطہ@عالمی اخبار۔کوم۔  جملہ حقوق بحق عالمی اخبار۔کوم محفوظ ہیں