15.10.2026, 05:47pm , جعمرات (GMT+1)
 
وفاقی کابینہ کا بھارتی سرجیکل اسڑائیک کا دعوی مسترد،کنٹرول لائن پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کو سیز فائر کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ ; ایل او سی کی پہلی دفاعی لائن پر بلااشتعال فائرنگ کے جواب میں پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے تتہ پانی سیکٹر میں بھارتی فوج کے اہلکار بھی ہلاک ; بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث سارک سربراہ کانفرنس ملتوی ،انیسویں سارک سربراہ کانفرنس نومبر میں اسلام آباد میں ہونی تھی، بھارت کا شرکت سے انکار ; پاک بھارت کشیدہ تعلقات ۔ بھارت نے کہا ہے کہ وہ نومبر میں اسلام آباد میں ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا۔ ; امریکی صدارتی مباحثوں کی تاریخ میں ایک مرد اور خاتون امیدوار کے درمیان پہلامباحثہ ۔ ۔دنیا بھر دس کروڑ لوگوں نے یہ مباحثہ براہ راست دیکھا
        [تفصیلی تلاش]
 
 
 
مضامین/تجزیات » ڈاکٹر نگہت نسیم
 

کب تک ھمیں صرف مرنے والوں کا ماتم کرنا ھے۔از۔نگہت نسیم
27.12.2008, 01:12am , ہفتہ (GMT+1)

۔نگہت نسیم ۔سڈنی

جب بھی کبھی کوئی پاکستان کے نام کے  ساتھ  “پسماندہ “  لکھتا ھے تو میری روح تک میں دکھ اترنے لگتے ھیں ۔ مجھے لگتا ھے جیسے دنیا کے نقشے سے میری ارض پاک جدا ھو گئی ھو ۔۔ میرا وطن اس غریب بچہ کی طرح دیکھائی دینے  لگتا ھے جس کے پاس کوئی کھلونا نہیں ھوتا اور جو ھوتا بھی ھے وہ  ٹوٹا پھوٹا سا  ۔ اور  وہ بھی کوئی جب اس سے چھین لے تو  وہ غریب بچہ اپنے آنسوؤں سے اپنی کہانی ھچکیاں لے کر سب کو سنانا چاھتا ھے لیکن کوئی اس کی  سننا تو دور کی بات اسےتوجہ سے دیکھتا بھی  نہیں ھے ۔

آج میرا ملک بھی روتا بسورتا سب سے الگ کھڑا اسی بچے کی طرح ھے جس کی کوئی سننا ھی نہیں چاھتا  

یہی وہ ملک ھے جس کے پاس کئی مایہ ناز سیاستدان تھے ،  صحافی و شاعر تھے ،مفکر تھے ، عالم دین تھے ،سایئنسداں تھے ، کھلاڑی تھے اور ڈاکٹرز ، انجینرز تھے ۔۔ سب سے بڑی بات غیور قوم کے پاس غیور بہادر فوجی تھے ۔۔ یہ سب کچھ اس سے ایک سازش کے تحت چھین لیئے گئے ۔۔

سازش تو سازش ھے جس میں جب تک میر جعفر نہ ھو تو  کبھی اپنے گھر میں  آگ  نہیں لگتی اور نہ ھی سب کے سامنے ان کی محبوب ھستیاں دہشت گردی کا شکار ھوسکتی ھیں  ۔

ایک ایسے وقت میں جب دنیا بھر کے نقشہ پر کئی ملک “ پسماندہ“ کہلائے جا رھے ھیں ،جن میں اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے، آپس کے تنازعات بڑھ رہے ہیں اور ماحولیاتی تبدیلیوں کے زیر اثر قدرتی آفات سے تباہی بھی زیادہ ہورہی ہے ۔ایسے میں اقوام متحدہ اگر ترقی یافتہ ممالک سے یہ نہ کہے تو کیا کہے کہ وہ درپیش مالیاتی بحران کے باوجود  “پسماندہ  “ممالک کیلئے امداد میں کٹوتی نہ کریں ۔

یہ اپیل پڑھ کر مجھے یوں لگا جیسے کسی نے غریب بچے کے سر پہ ہاتھ نہیں رکھا بلکہ اس کے ھاتھ پر ایک روپیہ رکھ کر پہلے تواسے بھکاری سمجھا  اور پھر بعد میں  بھکاری بنا دیا ۔۔۔

 کٍسے بتاؤں اور کیا بتاؤں کہ پاکستان  کے معّصوم ھاتھوں میں ناقص پالیسیوں کا کشکول دینے والے یہ کون لوگ  ھیں جو پاکستان  کی عوام کو  طبقاتی درجات میں بانٹ رھے ھیں ۔۔ان پر جنگ مسلط کر رھے ھیں    ۔۔۔اپنے ھی لوگو کو مروا رھے ھیں ۔۔ 

نہیں جانتی کب تک میرے ملک کو پسماندہ رھنا ھے ۔۔ کب تک ھمیں صرف مرنے والوں کا ماتم کرنا ھے  ۔۔کب تک سرکار کو اپنی ناقص پالیسیوں کی زمہ داریوں سے احتراز کرنا ھے ۔۔

اب تو پاکستان کا بچہ بچہ اپنے حکمرانوں سے پوچھ رھا ھے کہ ۔۔کیا “ پسماندہ “ ملکوں کی کوئی انا ، کوئی خوداری نہیں ھوتی ۔۔۔؟

اسمیں شک نہیں کہ بے نظیر کی ساری جدو جہد کم ازکم کہنے اور بیان کی حد تک انہی طبقات اور طاقتوں کے خلاف تھی جو استحصال کرتے رہے اور ابھی تک کر رہے ہیں ۔لیکن سوچنے کی بات یہ ہے کہ اب جب کہ ملک میں عوام کی ایک بڑی تعداد اور خود بے نظیر کی اپنی حکمران پیپلز پارٹی انکی پہلی برسی منا رہی ہے تو اس ایک سال میں خود پیپلز پارٹی نے اس جانب کیا اقدام کیئے ہیں۔

 اگر بالکل سچ کہا جائے تو خود اس جماعت کی کارکردگی اس ضمن میں صفر سے زیادہ نہیں ہے جو ایک لمحہ فکر ہے پیپلز پارٹی کے لیئے بھی، حکمران طبقے کے لیئے بھی اور بے نظیر کو ''شہیدِ جمہوریت'' قرار دینے والوں کے لیئے بھی۔

 

 


:دیگر مضامین
(26.12.2008)  جمہوریت = عوام سرکار سب بےبس اور لاچار ۔از۔نگہت نسیم
(26.12.2008) اچھا بھلا بھارت حملے کی غلطی کیوں نہ کرے ۔از نگہت نسیم
(20.12.2008) ایک عجیب طرح کی اداسی ھے
(05.12.2008) میں کس کے ہاتھ پہ اپنا لہو تلاش کرؤں ۔از نگہت نسیم
(20.11.2008)  کھیل ھی کھیل میں سارے جگنو مار دیئے ۔از نگہت نسیم
(09.11.2008)  ہماری سویر کیسے ھو؟ از نگہت نسیم
(07.11.2008) میرا بھی ایک خواب ھے ۔از نگہت نسیم
(02.11.2008) صحافت عبادت ھے یا تجارت۔ از نگہت نسیم
(01.11.2008) عالمی اخبار کے اجرا پر پہلا اداریہ
(14.10.2008) امن کی فاختہ تو پاکستان میں موجود ہے ہمیں علم نہ تھا
(14.10.2008) امن کی فاختہ پاکستان کے آسمان پر کہیں نظرنہیں آرھی
(14.10.2008) قانون اور پاکستان میں “ن “ کا نقطہ
(14.10.2008) چالیس ھفتوں کی کہانی ایک ھفتے میں ختم
(14.10.2008) جونہی فیصلہ ہوا بھولی عوام کو مزید گمراہ کردیا جائے گا
(14.10.2008) جمہوری خاندان کی خاندانی آمریت
(14.10.2008) ‘‘تو ایک اک حرف جی اٹھے گا‘‘
(14.10.2008) قوموں کے مزاج انکے عروج و زوال کے امین ہوتے ہیں
(14.10.2008) احمد فراز ، اٍس بے بصر عہد کی زندہ مثال
(14.10.2008) بین المذہبی کانفرنس یا امریکی نیاز مندی
(14.10.2008) اب اور کس کس طرح سے مرنا ھو گا



 
تمام خبریں  
مضامین/تجزیات   
شمس جیلانی  »
صفدر ھمٰدانی  »
ماہ پارہ صفدر  »
ڈاکٹر نگہت نسیم  »
زرقا مفتی  »
سیدہ زائرہ عابدی۰بجو  »
محمد احمد ترازی  »
محمد عظیم اعظم  »
عالم آرا  »
سیدہ رافیعہ گیلانی  »
شاہین اشرف علی  »
اظہرالحق نسیم  »
فرخندہ رضوی  »
ڈاکٹر فاخرہ نورین  »
عالمی خبریں   
عالمی اخبار تازہ ترین   
پاکستان/ بھارت   
ایشیا/یورپ/آسٹریلیا   
مشرق وسطیٰ/افریقہ   
اعلان و انتخاب آجکا دن   
رپورٹس/ملٹی میڈیا   
عالمی اخبار کھیل   
صحت/سائینس   
شخصیات، انٹرویوز   
عالمی اخبار ادبیات   
Reports,Naheed Gallery   
Pak/India/Gulf   
International/Sports   
 
 

  عالمی اخبار  کے ادارتی عملے میں مختلف عالمی اداروں کے اپنے اپنے شعبے کے ماہرین شامل ہیں اور اس اخبار میں خبروں،تبصروں اور کالموں کے علاوہ ہر موضوع اور ہر کسی کے لیئے مواد موجود ہے۔ عالمی اخبار کی پالیسی صاف ستھری ،آزادانہ اور بے لاگ صحافت ہے۔
. رابطہ ٹیلی فون:  لندن447796515479+ ،  آسٹریلیا 61425201035+ ،  ای میل:  رابطہ@عالمی اخبار۔کوم۔  جملہ حقوق بحق عالمی اخبار۔کوم محفوظ ہیں