16.10.2026, 09:58pm , جمہ (GMT+1)
 
وفاقی کابینہ کا بھارتی سرجیکل اسڑائیک کا دعوی مسترد،کنٹرول لائن پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کو سیز فائر کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ ; ایل او سی کی پہلی دفاعی لائن پر بلااشتعال فائرنگ کے جواب میں پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے تتہ پانی سیکٹر میں بھارتی فوج کے اہلکار بھی ہلاک ; بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث سارک سربراہ کانفرنس ملتوی ،انیسویں سارک سربراہ کانفرنس نومبر میں اسلام آباد میں ہونی تھی، بھارت کا شرکت سے انکار ; پاک بھارت کشیدہ تعلقات ۔ بھارت نے کہا ہے کہ وہ نومبر میں اسلام آباد میں ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا۔ ; امریکی صدارتی مباحثوں کی تاریخ میں ایک مرد اور خاتون امیدوار کے درمیان پہلامباحثہ ۔ ۔دنیا بھر دس کروڑ لوگوں نے یہ مباحثہ براہ راست دیکھا
        [تفصیلی تلاش]
 
 
اہم ترین   
ریڈیو پاکستان نے لاہور کے تاریخی ریڈیو اسٹیشن کا ایک اہم اسٹوڈیو اولیں ناشر اعلان قیام پاکستان مصطفیٰ علی ھمٰدانی کے نام سے موسوم کر دیا
یکم نومبر دو ہزار بارہ عالمی اخبار کی چوتھی سالگرہ ہے۔آن لائن اردو اخبارات میں عالمی اخبار سنجیدہ صحافت کا معیار بن چکا ہے
 
رپورٹس/ملٹی میڈیا
 

نوک نیزہ سے حلقہ زنجیر دو اماموں میں رابطہ زینب سلام اللہ علہیا ۔ از ۔ سید اکمل حسین
10.01.2012, 07:10am , منگل (GMT+1)

دین اسلام  میں حق کی سربلندی اور باطل کی سرنگونی کے لئے انسان کو سر دھڑ کی بازی لگا دینی چاہئے چاہے اس راہ میں اسے کتنی ہی کھٹن مشکلات کاسامنا کیوں نہ کرنا پڑے کیونکہ دنیا میں چاہے کہیں بھی کسی پر بھی ظلم ہو رہا ہو اور  اپنے مفاد کی خاطر  حق کو  پامال کیا جا رہا ہو، کسی نہ کسی شکل میں ارباب اختیار کا اس سے تعلق ہوتا ہے چاہے ایک انسان ہونے کے ناطے ہی سہی۔

 یہ وہ درس ہے جو ہمیں اللہ نے، قرآن نے، رسول نے اور اہلبیت رسول اسلام  نے دیا ہے اور اس کی سب سےبڑی مثال واقعہ کربلا ہے جب رسول اکرم کے پیارے نواسے حضرت امام حسین علیہ السلام اور ان کے خانوادے نے خدا کے لئے، دین خدا کے لئے ، اور حق وحقانیت کے لئے اپنا سب کچھ لٹانا ختم کرنا  گوارا کیا حتی اپنا، اپنے دوستوں اوراپنے خاندان کےاٹھارہ جوانوں کےسرکٹا دیئے۔ تاکہ دنیا میں حق کا بول بالا امر ہو جائے اور ظالم سرنگوں رہے۔ رسول کے پیارے نواسے حضرت امام حسین علیہ السلام  کو صرف اس لئے کہ وہ ایک ظالم حکمراں کے ہاتھ پر بیعت نہيں کر رہے تھے طرح طرح کےظلم کا نشانہ بناياگیا۔

امام عالی مقام حضرت امام حسین علیہ السلام کوصرف تین دن کا بھوکا وپیاسا شہید ہی نہیں کیاگیا بلکہ آپ کی عورتوں اور بیٹیوں کوجو درحقیقت رسول  اکرم فخر موجوادات کی نواسیاں اور بہوئيں تھیں، قیدی بنا کردیار بہ دیار پھرایا گیا تاکہ یزید کی فتح کااعلان کیاجائے اور معاذاللہ اہلبیت رسول اسلام صلی اللہ علیہ وآلہ وصلم  کی توہین کی جائے۔ لیکن ایسا قافلہ جس میں رسول اسلام کی نواسیاں ہوں علی کی بیٹیاں ہوں چاہے قیدی کی صورت میں ہی کیوں نہ ہوں ، حالات کارخ بدل دیتی ہیں ۔

چنانچہ ایساہی ہوا اور رسول کی نواسی علی  علیہ السلام کے بیٹی فاطمہ  سلام اللہ علیہا کی لخت جگر بی بی  زینب سلام اللہ علیھا نےخاص طور سے جگہ جگہ پر اپنے بیانات اور خطبات کے ذریعے نہ صرف یزید اور اس کے کارندوں کےاس پروپیگنڈے کو ناکام بنا دیا بلکہ تمام مسلمانوں پر یہ واضح کردیا کہ جنھیں کربلا میں شہید کیاگیا ہے وہ رسول کانواسہ اورامام  علی  علیہ السلام وبی بی فاطمہ سلام اللہ علیہا  کا نورعین تھا اور جن کی عورتوں اور بچوں کوقیدی بناياگیا ہے وہ کوئي اور نہيں بلکہ رسول اکرم کی نواسیاں اور اہل حرم ہيں۔ چاہے وہ کوفہ کا بازار ہو یا دربار عبیداللہ بن زیاد، شام کابازار ہو یا یزید بن معاویہ کا دربار، ہرجگہ علی کی بیٹی نے اپنے بھائی کی حقانیت و مظلومیت اور یزید کےظلم و جور سے پردہ اٹھایا یہاں تک کہ یزید اور یزيدیوں کو اپنے ہی دربار میں ذلت محسوس ہونےلگی اورآج کوئی بھی خود کو یزیدی کہنے کے لئے تیار نہيں ہے۔

 یہ سننے اور لکھنے کی بات نہيں صرف محسوس کرنےکی بات ہے کہ وہ عورت کتنی بہادر اور دلیر ہوگی جس کاسب کچھ برباد ہوچکاہو جان سےپیارا بھائی ماراجاچکا ہو، اس کے اٹھارہ جوانوں کوشہید کیا جا چکا ہو،سب کچھ لٹ چکا ہو اور اب اسےقیدی بنا لیا گیاہو پھر بھی اس میں کہاں سےاتنی جرات پیدا ہوئی کہ قاتل کےدربار ميں کھڑی ہوکر اس پرلعنت کرے اور اس کے درباریوں کے سامنے اسےذلیل وخوار کر دے لیکن جناب زينب کا یہ کردار اور کارنامہ اتنا برجستہ اورمسلسل تھا کہ ظالم کے زرخرید مورخ بھی یہ لکھنے پر مجبور ہوگئے کہ علی کی بیٹی نے کوفہ میں حاکم کوفہ ابن زیاد اور شام میں یزید پلید کےسامنے بھرے دربار میں اپنےبھائی کی حقانیت کااعلان کیا اورظالموں کوان کے انجام سےخبردار کیا۔اسی لئے تو کہاجاتاہے کہ حسین کے بعد ، زینب حسین بن کرابھریں اور ظالم کو بتا دیا کہ ظلم کےمقابلےمیں اہلبیت کی فرد فرد حسین ہے ۔ لہذا حسین کے چاہنے والوں کو بھی چاہئے کہ زندگی کے کسی بھی مرحلےمیں ظالم کاساتھ نہ دیں اور ظلم سےسمجھوتہ نہ کریں کیونکہ ظالم کاساتھ دینا مظلوم پرظلم کےمترادف ہے۔

:دیگر مضامین
(09.01.2012) سیدہ نفیسہ بنت حسن سلام اللہ علیہا۔از؛ سجادہ نشین آستانۂ عالیہ
(08.01.2012)  تیرہ صفر 61 ھجری، شہادتِ بی بی سکینہ بنتِ الحسین سلام اللہ علیہٰ ہے ۔
(07.01.2012) منور سلطانہ پاکستانی موسیقی کی ایک لازوال آواز تھی
(06.01.2012) سپریم کورٹ میں بابر اعوان کی ویڈیو دکھائی گئی ۔ بابر اعوان کی سرزنش
(05.01.2012) . پی پی پی رہنماؤں کو توہین عدالت کے نوٹسز جاری کردیئے گئے
(04.01.2012) کہکشاں۔ علی سردار جعفری کی ایک کامیاب ادبی وڈیو سیریز
(02.01.2012) لندن میں نقوی برادران کے زیر اہتمام مرثیے کی مجلس عزا منعقد کی گئی
(01.01.2012) عالمی اخبار کی طرف سے دنیا بھر میں اپنے قارئین اور قلم کاروں کو 2012 کی مبارک باد
(31.12.2011) بہاولپور کے نوجوان نے تین فٹ لمبا اور دو فٹ چوڑا قرآن مجید تیار کر لیا
(30.12.2011) معروف کارٹونسٹ مظہر شہزاد خان کا عالمی اخبار کے لیئے بنایا ہوا کارٹون
(27.12.2011)  بے نظیر بھٹو کی موت ملک دشمنوں کی فتح تھی ۔از ۔احسن پریمی
(18.12.2011) کراچی میں کتب کلچر کے فروغ کیلئے ساتویں عالمی کتب میلے کا آغاز
(17.12.2011) بھارت کی آدھی سے زیادہ آبادی غربت میں زندگی گزارتی ہے
(16.12.2011) سولہ دسمبر کی تاریخ پھر ہمارے سامنے ہے۔ ہمارا مشرقی پاکستان ان کا بنگلہ دیش بن گیا تھا
(14.12.2011) علامہ اقبال کی نظم '' ایک شام'' کی صوتی بصری پیشکش
(13.12.2011) ڈیرہ غازی خان میں مجالس اور امام بارگاہیں ۔از؛ محمد سکندر حیدر
(10.12.2011) دس دسمبر۔انسانی حقوق کا عالمی دن۔پاکستان میں انسانی حقوق ایک سوالیہ نشان
(09.12.2011) صدر زرداری نے اچھا کیا کہ جعلی ڈاکٹروں کے ہتھے نہیں چڑھے۔راشد مرآد کی وڈیو رپورٹ
(08.12.2011) دنیا بھر سمیت لندن میں بھی یوم عاشور عقیدت و احترام سے منایا گیا ۔وڈیو رپورٹ
(07.12.2011) عشرہ محرم میں مرثیہ تحت اللفظ ۔10 محرم۔ مرثیہ نگار۔صفدر ھمٰدانی۔تحت اللفظ۔ امجد شیخ



 
تمام خبریں  
مضامین/تجزیات   
عالمی خبریں   
عالمی اخبار تازہ ترین   
پاکستان/ بھارت   
ایشیا/یورپ/آسٹریلیا   
مشرق وسطیٰ/افریقہ   
اعلان و انتخاب آجکا دن   
رپورٹس/ملٹی میڈیا   
بیاد سید عاشور کاظمی  »
عالمی اخبار کھیل   
صحت/سائینس   
شخصیات، انٹرویوز   
عالمی اخبار ادبیات   
Reports,Naheed Gallery   
Pak/India/Gulf   
International/Sports   
 
  بیاد سید عاشور کاظمی   
  مزید ++
 

  عالمی اخبار  کے ادارتی عملے میں مختلف عالمی اداروں کے اپنے اپنے شعبے کے ماہرین شامل ہیں اور اس اخبار میں خبروں،تبصروں اور کالموں کے علاوہ ہر موضوع اور ہر کسی کے لیئے مواد موجود ہے۔ عالمی اخبار کی پالیسی صاف ستھری ،آزادانہ اور بے لاگ صحافت ہے۔
. رابطہ ٹیلی فون:  لندن447796515479+ ،  آسٹریلیا 61425201035+ ،  ای میل:  رابطہ@عالمی اخبار۔کوم۔  جملہ حقوق بحق عالمی اخبار۔کوم محفوظ ہیں