 |
| سید عاشور کاظمی مرحوم |
نواسہ رسول،شہید کربلا،محسن انسانیت امام حسین علیہ السلام کے چہلم کے موقع پر اس سال ماربل آرچ لندن کا تاریخی جلوس 31 واں جلوس ہو گا جو 15 جنوری 2012 بروز اتوار نماز ظہرین کے بعد برآمد ہو گا
ماربل آرچ پر 31 برس سے برآمد ہونے والے اس جلوس کے بانیوں میں سر فہرست نام شاعر اہلبیت، مرثیے کے محقق،ادیب اور شاعر سید عاشور کاظمی مرحوم کا ہے جنہوں نے اسکے قیام اور فروغ کے لیئے دیگر محبان اہلبیت کے ساتھ مل کر نہایت جانفشانی سے کام کیا۔ پروردگار بحق معصومین انہیں جوار سید الشہدا میں جگہ دے۔