15.10.2026, 09:21pm , جعمرات (GMT+1)
 
وفاقی کابینہ کا بھارتی سرجیکل اسڑائیک کا دعوی مسترد،کنٹرول لائن پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کو سیز فائر کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ ; ایل او سی کی پہلی دفاعی لائن پر بلااشتعال فائرنگ کے جواب میں پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے تتہ پانی سیکٹر میں بھارتی فوج کے اہلکار بھی ہلاک ; بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث سارک سربراہ کانفرنس ملتوی ،انیسویں سارک سربراہ کانفرنس نومبر میں اسلام آباد میں ہونی تھی، بھارت کا شرکت سے انکار ; پاک بھارت کشیدہ تعلقات ۔ بھارت نے کہا ہے کہ وہ نومبر میں اسلام آباد میں ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا۔ ; امریکی صدارتی مباحثوں کی تاریخ میں ایک مرد اور خاتون امیدوار کے درمیان پہلامباحثہ ۔ ۔دنیا بھر دس کروڑ لوگوں نے یہ مباحثہ براہ راست دیکھا
        [تفصیلی تلاش]
 
 
اہم ترین   
ریڈیو پاکستان نے لاہور کے تاریخی ریڈیو اسٹیشن کا ایک اہم اسٹوڈیو اولیں ناشر اعلان قیام پاکستان مصطفیٰ علی ھمٰدانی کے نام سے موسوم کر دیا
یکم نومبر دو ہزار بارہ عالمی اخبار کی چوتھی سالگرہ ہے۔آن لائن اردو اخبارات میں عالمی اخبار سنجیدہ صحافت کا معیار بن چکا ہے
 
رپورٹس/ملٹی میڈیا
 

بے نظیربھٹو کو آخری غسل دینے والی صفیہ کہتی ہے ۔ ملٹی میڈیا
28.12.2015, 08:45am , سوموار (GMT+1)

عالمی اخبار ریسرچ یونٹ
صفیہ بھٹو نو ڈیرو کی ایک عام سی عورت ہے جو لیڈی ہیلتھ ورکر کے ساتھ ساتھ شہر میں عورتوں کی محافل میں نعت پڑھا کرتی تھی لیکن ستائیس دسمبر کے سانحے کے بعد صفیہ بھٹو کی پہچان تبدیل ہوگئی۔اب وہ شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کو غسل دینے والی کے نام سے مشہور ہے۔ صفیہ بھٹو اپنے آپ کو خوش نصیب تصور کرتی ہے۔ وہ ماضی میں صرف بے نظیر بھٹو کی تقاریر سنا کرتی تھی۔ اس نے عید کے روز محترمہ بے نظیر بھٹو سے ملاقات کرنا چاہی مگر نہ ہوسکی ۔

صفیہ بھٹو کے وہم وگماں میں بھی نہیں تھا کہ اٹھائیس دسمبر کی صبح ان کو غسل دیتے ہوئے ان سے آخری ملاقات ہوگی۔ صفیہ بھٹو بتاتی ہیں کہ شہید بے نظیر کو سر کی بائیں جانب ایک گہرا زخم تھا جس سے مسلسل خون بہہ رہا تھا۔اس کے علاوہ ان کے جسم پر کوئی اور زخم نہیں تھا ۔

صفیہ بھٹو نے مزید بتایا کہ محترمہ شہید کے جسم پر آخری تقریر میں پہنی ہوئی ڈریس بھی نہیں تھی۔ ان کے جسم کو ایک سفید چادر سے ڈھانپا گیا تھا۔شہید محترمہ کے ہاتھوں سے انگوٹھیاں غائب تھیں ۔صرف پارٹی کے جھنڈے والا کنگن پہنا ہوا تھا جس کو وارثوں کی اجازت کے بعد اتاردیا گیا۔

صفیہ بھٹو کے مطابق غسل کے وقت آصف زرداری کی والدہ، دو بہنیں، شیری رحمن اور ناہید خان ان کے ساتھ تھیں۔صفیہ بھٹو نے بتایا کہ ڈیڑھ گھنٹے میں غسل دینے کے بعد انہیں تیار کیا گیا۔اس وقت آصف زرداری اور ان کے بچے کمرے میں داخل ہوئے اور دہاڑیں مار کر رونے لگے۔

یاد ریے جنوری دو ہزار آٹھ میں پاکستان کے سابق صدر جنرل(ر) پرویز مشرف نے ایک امریکی ٹیلی ویژن چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ بےنظیر بھٹو کے سر کے زخم کی وجہ گولی لگنا بھی ہو سکتی ہے۔

 جنرل(ر) مشرف نے یہ انٹرویو امریکی ٹی وی چینل سی بی ایس نیوز کو دیا جس کے مطابق صدر مشرف نے کہا ہے کہ ممکن ہے کہ بے نظیر بھٹو کے سر میں زخم گولی لگنے سے آیا ہو۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ بے نظیر بھٹو کی جان کو خطرہ تھا اور اس لیے جتنی سکیورٹی کسی اور کو دی جاتی ہے اس سے زیادہ ان کو دی گئی تھی۔

:دیگر مضامین
(27.12.2015) قائد اعظم محمد علی جناحؒ مختلف مشاہیر کرام کی نظر میں ۔از۔رانا عبدالرزاق خاں
(24.12.2015) شب میلاد رسول صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم لیلۃ القدر سےبھی افضل ہے
(22.12.2015) نو ربیع الاول اسلامی تقویم کی ایک ایسی تاریخ جس سے مسلمانوں کی اکثریت ناواقف ہے
(20.12.2015) معروف شاعرہ اور ریڈیو پاکستان کی ڈپٹی کنٹرولر کوثر ثمرین پاکستان براڈکاسٹنگ اکیڈیمی میں
(19.12.2015) حضرت سلمان فارسی و حضرت ابوذر غفاری۔۔۔۔....از۔۔۔۔پیرسیدعلی عباس شاہ
(18.12.2015) معراج خطابت اور فکر کی بلندی۔ علامہ رشید ترابی کی 42ویں برسی 18 دسمبر کو
(17.12.2015) سولہ دسمبرآرمی پبلک اسکول پشاور کا واقعہ اورسولہ دسمبر سقوط ڈھاکا۔ میر افسر امان
(15.12.2015) اسلامی مہینوں کے فضائل،نوافل اور اشغال
(11.12.2015) علی کے ذکر کی محفل سجائے جس کا جی چاہے۔ سلام گزار۔محمد رضا
(10.12.2015) اگر آپ کے پاس آئی فون ہے تو اس کی رفتار بڑھانا کوئی مشکل نہیں
(08.12.2015) اُمّ الْقَائم سیدہ نرجس بنت یشوعا سَلَامُ اللّٰہْ عَلَیْہَا۔از۔ڈاکٹر سید علی عباس شاہ
(06.12.2015)  داعش نے  اپنی کاروائیوں سے اسلام کا چہرہ مسخ کر دیا ہے۔
(03.12.2015) چہلم امام حسینؑ، زائرین کا ایک  سمندر کربلا میں موجود ہے
(01.12.2015) ‎اربعین شہیدان کربلا اور حضرت امام حسین علیہ السلام  
(28.11.2015) پاکستانی کمیونٹی سینٹر کےزیراہتمام دو روزہ نادرہ سرجری
(26.11.2015) سال میں امریکی کاشت کار 60 لاکھ پاونڈ سے زائد کیمیکل استعمال کرتے ہیں
(24.11.2015) جمیل الدین عالی کی نماز جنازہ ڈیفنس کی مسجد طوبیٰ میں ادا ہوگئی
(23.11.2015) فلسطین کی اقبال الاسد کو دنیا کی کم عمر ترین ڈاکٹر ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔
(22.11.2015) ربا میرے حال دا محرم توں ۔۔۔ از؛ ڈاکٹر نگہت نسیم 
(19.11.2015) ڈاکٹر غلام مرتضیٰ کے ایک نجی محفل میں سنائے ہوئے چند اشعار



 
تمام خبریں  
مضامین/تجزیات   
عالمی خبریں   
عالمی اخبار تازہ ترین   
پاکستان/ بھارت   
ایشیا/یورپ/آسٹریلیا   
مشرق وسطیٰ/افریقہ   
اعلان و انتخاب آجکا دن   
رپورٹس/ملٹی میڈیا   
بیاد سید عاشور کاظمی  »
عالمی اخبار کھیل   
صحت/سائینس   
شخصیات، انٹرویوز   
عالمی اخبار ادبیات   
Reports,Naheed Gallery   
Pak/India/Gulf   
International/Sports   
 
  بیاد سید عاشور کاظمی   
  مزید ++
 

  عالمی اخبار  کے ادارتی عملے میں مختلف عالمی اداروں کے اپنے اپنے شعبے کے ماہرین شامل ہیں اور اس اخبار میں خبروں،تبصروں اور کالموں کے علاوہ ہر موضوع اور ہر کسی کے لیئے مواد موجود ہے۔ عالمی اخبار کی پالیسی صاف ستھری ،آزادانہ اور بے لاگ صحافت ہے۔
. رابطہ ٹیلی فون:  لندن447796515479+ ،  آسٹریلیا 61425201035+ ،  ای میل:  رابطہ@عالمی اخبار۔کوم۔  جملہ حقوق بحق عالمی اخبار۔کوم محفوظ ہیں