لندن 15 جنوری 2012 بروز اتوار بعد نماز ظہرین لندن کے وسط ماربل آرچ سے جلوس اربعین امام حسین علیہ السلام برآمد ہوا جن کا انتظام و انصرام حسینی اسلامک ٹرسٹ یوکے کی جانب سے کیا گیا تھا
جلوس میں عزاداران سید الشہدا حضرت امام حسین علیہ السلام خانوادہ رسول کو پرسے کے لئے دور دارز سے شرکت کے لئے تشریف لائے اس جلوس میں خواتین نے بھی پڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور اپنی شہزادی زینب بنت علی سوگوار بانی عزا کو پرسہ پیش کیا
لندن کے ماتی حلقوں کے علاوہ جو ماتمی حلقے خصوصی طور پر تشریف لائے ان میں خاص کر مانچسٹر کی امام بارگاہ الرضا ،سلاؤ، لوٹن ، بریڈ فوریڈ ، نارتھ ہمپٹن ، وٹفورڈ ، مشرقی لندن جنوبی لنان اور ہزارہ برادری اور افغا نستان کے افراد نے بڑی تعداد میں شہدا کربلا کو پرسہ دیا
عالمی اخبار اور ولایت ٹی وی نے اس جلوس کی رپورٹ اور ایک فلم تیار کی ہے جس کی تصویری جھلکیاں قارئین کی خدمت میں پیش کی جا رہی ہیں
۔ جلوس میں روضہ امام عالی مقام ، علمدار کربلا کے روضہ ، شبیہہ گہوار علی اصغر علیہ کے علاوہ عزادران نے بڑے بڑے سیاہ علم اٹھا رکھے تھے اور عزاداران ان کو پر جوش انداز میں لہرا رہے تھے
جناب سید کلیم حیدر ترمذی اور ان کے خانوداے کے افراد نے تبرک اور چائے سے عزاداران امام عالی مقام کی تواضع کی ۔جلوس تقریبا چار بج کر تیس منٹ پر اختتام ہوا اور جلوس کے بعد زیارت اربعین پڑھی گئی
جلوس ماربل آرچ سے شروع ہوا اور اس جلوس کا اختتام سپیچ کارنر پر ہوا ڈاکٹر عامر سجاد حیدر اور سید امجد حسین رضوی نے بھی شرکت کی
مانچسٹر سے خصوصی طور پر نوحہ خوانی کی اور سب سے بڑا ماتمی حلقہ الرضا فونڈین کا تھا ۔اس موقع پر ہم نے مختلف حضرات سے انڑویو کئے جس میں خاص طور پر جلوس کی تاریخی پس منظر کے بارے میں دریافت کیا گیا
سب سے پہلے یہ جلوس عزا ١٩٨١ میں پاقاعدہ طور پر نکالا گیا ۔ اس جلوس کو شروع کرنے والے حضرات میں جن کے نام سرفہرست ہیں مرحوم جناب عاشور کاظمی ، سید اظہار حیدر، محترم مولانا سبزواری صاحب اور جناب مصطفے گوگل صاحب نے اس جلوس کی شروعات کی تھیں اور امسال یہ اکتسواں جلوس برآمد ہوا ۔