16.10.2026, 04:15pm , جمہ (GMT+1)
 
وفاقی کابینہ کا بھارتی سرجیکل اسڑائیک کا دعوی مسترد،کنٹرول لائن پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کو سیز فائر کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ ; ایل او سی کی پہلی دفاعی لائن پر بلااشتعال فائرنگ کے جواب میں پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے تتہ پانی سیکٹر میں بھارتی فوج کے اہلکار بھی ہلاک ; بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث سارک سربراہ کانفرنس ملتوی ،انیسویں سارک سربراہ کانفرنس نومبر میں اسلام آباد میں ہونی تھی، بھارت کا شرکت سے انکار ; پاک بھارت کشیدہ تعلقات ۔ بھارت نے کہا ہے کہ وہ نومبر میں اسلام آباد میں ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا۔ ; امریکی صدارتی مباحثوں کی تاریخ میں ایک مرد اور خاتون امیدوار کے درمیان پہلامباحثہ ۔ ۔دنیا بھر دس کروڑ لوگوں نے یہ مباحثہ براہ راست دیکھا
        [تفصیلی تلاش]
 
 
 
اعلان و انتخاب آجکا دن
 

ماتمی جلوس پشاور۔چہلمِ امامِ حسین و شہیدانِ کربلا۔ایک تاثر
16.01.2012, 10:50am , سوموار (GMT+1)

شمائلہ محمد علی
چہلمِ امامِ حسین  و شہیدانِ کربلا کے موقع پر جہاں ہر آنکھ اشکبار تھی وہاں دوروز قبل ہی چہرئہِ فلک پر بھی سوگواری کے آثار نمودار ہوچکے تھے اور وقفے وقفے سے پاکستان کے دیگر شہروں کے ساتھ پشاور میں بھی ہر آنکھ نے چشمِ فلک کو اشکبار پایا۔کل15 جنوری 2012 کو چہلمِ شہیدانِ کربلا کا مرکزی جلوس امام بارگاہ آخوندآباد پشاور سے دوپہر تقریباًدو بج کر تیس منٹ پر اور جامع مسجد فقہ جعفریہ کوچہ رسالدار (نزد امام بارگاہ عادل بیگ) پشارو سے تقریباً ۳ بجے برآمد ہونا تھا۔

صبح گیارہ بجے کے قریب جب میں اپنے گھر کے صحن میں گئی تو اُس وقت آسمان زاروقطار رو رہا تھا۔ اُس کا گریہ اِس قدر شدید تھا کہ میری آنکھوں کے لئے بھی وضو کا سامان فراہم ہو گیا۔ میں نے نظریں اُٹھا کر آسمان کے مومن چہرے کی طرف دیکھا اور پھر اُس سے مخاطب ہو کر کہا: ۔اے فلک!کائنات کی مالکن بی بی سیّدہ اپنی پاک اولاد  کا صدقہ تیرا یہ گریہ اپنی بارگاہ میں قبول فرمائیں۔ دیکھ تُو بھی عزادار ہے، میں بھی عزادار ہوں۔ تو بھی سوگوار ہے، میں بھی سوگوار ہوں۔تُو بھی اشکبار ہے، میں بھی اشکبار ہوں۔ تیرا سینہ بھی دردِ آلِ عباء  سے سرشار ہے اور میں بھی اسی کیفیت سے گزر رہی ہوں۔ تُورولے جتنا تیرا دل کرے۔ لیکن اب سے کچھ دیر بعد صرف تیرے اور میرے نہیں بلکہ پوری کائنات کے امام  کے چہلم کا جلوس برآمد ہونا ہے

 تو جانتا ہے کہ اگر تو اِسی طرح روتا رہا توہو سکتا ہے کہ عزادارانِ امامِ مظلوم  کو زنجیرزنی، سینہ زنی اور پرسہ کی ادائیگی میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ جائے۔ تُو یہ بھی جانتا ہے کہ ماتمی جلوس میں مخدراتِ عصمت اورمیرے بیمار امام بھی شریک ہوں گے۔ مجھے یقین ہے کہ تُو بھی یہی چاہے گا کہ مولا  کا ماتمی جلوس بہترین انداز سے برآمد ہو اور بہترین انداز سے اختتام پزیر ہو۔ اِس لئے میری یہ درخواست ہے تجھ سے کہ جب جلوس کا وقت قریب آئے تو تُو اپنے آنسو کچھ وقت کے لئے روک لینا اور پھر مولا کے جلوس میں عزاداروں کا پرسہ دیکھنا۔ میں بہت مان سے تجھے یہ کہہ رہی ہوں کیونکہ میں جانتی ہوں کہ تُو اور میں ایک ہی قبیلے، ایک ہی برادری سے ہیں اور وہ قبیلہ وہ برادری حسینیت ہے۔ مجھے یقین ہے کہ تُو میرا مان قائم رکھے گا۔انشاء اللہ۔

 آسمان سے یہ سب باتیں کرنے کے بعد میں اپنے کمرے میں واپس چلی گئی۔ مگر دل کو ایک عجیب سی خوشی اور اطمینان حاصل ہوا تھا کہ میں ایک عزادارسے محوِ گفتگو رہی۔ ایک آدھ گھنٹے بعد جب میں دوبارہ صحن میں گئی تو بارش اور بھی زیادہ تیز تھی ۔ میں نے جب آسمان کی طرف دیکھا تو مجھے یوں محسوس ہوا جیسے وہ مجھ سے کہہ رہا ہو کہ میںاپنے حصّے کے گریہ کا حق ادا کرنا چاہتا ہوں۔ اِس بار میں نے کچھ نہ کہا اور واپس اپنے کمرے میں چلی گئی۔اب جلوس برآمد ہونے کا وقت قریب آن پہنچا تھا۔

 میں نے نمازِ ظہرین ادا کی اور ایک بار پھر صحن میں جا کر دیکھا۔اب بارش رک چکی تھی، میں نے نظریں اُٹھا کر جو آسمان کی طرف دیکھا تو اُس کے مومن چہرے پر مجھے بہت نور دکھائی دیا۔ یک دم میری آنکھوںمیںگوہرِ مودت نمودار ہوئے اور میں نے تشکر کے انداز میں اُس سے کہا: تُو نے میری درخواست کا مان رکھ لیانا۔مجھے یقین تھاکہ تُو اپنے عزادار ہونے کا حق ضرور ادا کرے گا۔میں واپس پلٹی کہ اب گھر والوں کے ساتھ جلوس میں شرکت کی نیت سے گھر سے نکلوں کہ اچانک میری والدہ نے کہا: بیٹا ! موسم ابر آلود ہے، امکان ہے کہ پھر بارش ہو جائے۔

 میں نے اطمینان بھرے لہجے میں والدہ سے کہا: امّی جان! اب آسمان تب تک نہیں روئے گا جب تک کہ میرے مولا کا ماتمی جلوس بہترین انداز سے اختتام پزیر نہ ہو جائے۔ آپ بے فکر رہیئے ۔اب بسمِ اللہ کر کے جلوس کے لئے روانہ ہوتے ہیں۔ہم آخوندآباد پہنچے تو خطیبِ ممبر فضائل بیان کر رہے تھے۔کچھ دیر ذکرِ امام سنا ۔ پھر جلوس برآمد ہوا۔اِس قدر حسین اور خوشگوار موسم تھا کہ عزادار جوق در جوق جلوس میں شرکت کرتے رہے۔ ماشاء اللہ بہت بہترین پرسہ ہوا۔مومنین و مومنات اور چھوٹے عزاداروں کی بہت بڑی تعدادجلوس میں موجود رہی۔ جلوس اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا تقریباً رات ۸ بجے امام بارگاہ آخوندآباد اور امام بارگاہ عادل بیگ پہنچ کر اختتام پزیر ہوا۔

جلوس سے واپسی پر گھر جاتے ہوئے ایک بار پھر میں آسمان کی طرف دیکھا اُس کا چہرہ تب بھی مجھے بہت پرنور دکھائی دیا۔ میں نے دل ہی دل میں اُس کا شکریہ ادا کیا اور اُس کی مودت میں مزید اضافہ ہونے کی دعا کی۔ ہمیشہ کی طرح کل ایک بار پھر یہ ثابت ہوا کہ کائنات کی ہر چیز ضرورآپ کی معاون و مددگارثابت ہو گی اگر آپ اُس کو عزادارِ امامِ حسین  کے نام سے مخاطب کریں گے۔دل نے کہا کہ میں اپنے اِس خوبصورت احساس کی خوشبو سے آپ سب کے مومن قلوب کو معتّر کروں تو یہ چند الفاظ کاغذ پرتحریر کر دئیے۔ دعا ہے کہ پروردگارِ لم یزل بطفیلِ محمد و آلِ محمد ہم سب پر اپنا کرم قائم رکھیں۔ اور ہمارے دلوں میں مودتِ اہلِ بیت  کے چراغ اِسی طرح روشن رہیں۔ الٰہی آمین بحقِ مولائے کائنات علی  اِبنِ ابی طالب !!!!!!!!!!!!!!!!!!!

:دیگر مضامین
(13.01.2012) معجزہ ہے انکے در کی حاضری۔ایک معجزاتی سفر کی آخری قسط۔از۔محمد رضا کراچی
(11.01.2012) نواسہ رسول امام حسین علیہ السلام کی چہلم کا لندن کا تاریخی جلوس
(04.01.2012) معجزہ ہے انکے در کی حاضری۔ نویں قسط۔از۔محمد رضا کراچی
(02.01.2012) سفر,حیرت و عشق۔از۔قمر رضوی۔ سفر نامہ۔ 62ویں قسط
(01.01.2012) معجزہ ہے انکے در کی حاضری۔ آٹھویں قسط۔از۔محمد رضا کراچی
(30.12.2011) معجزہ ہے انکے در کی حاضری۔ ساتویں قسط۔از۔محمد رضا کراچی
(30.12.2011) ریڈیو اور ٹی وی کی براڈکاسٹر ماہ پارہ صفدر کے ساتھ اسلام آباد میں شام منائی گئی
(26.12.2011) سفر,حیرت و عشق۔از۔قمر رضوی۔ سفر نامہ۔ 61ویں قسط
(26.12.2011) معروف براڈکاسٹر اور نیوز ریڈر ماہ پارہ صفدر کے ساتھ اسلام آباد میں ایک شام
(23.12.2011) معجزہ ہے انکے در کی حاضری۔ چھٹی قسط۔از۔محمد رضا کراچی
(21.12.2011) معجزہ ہے انکے در کی حاضری۔ 5ویں قسط۔از۔محمد رضا کراچی
(20.12.2011) ریڈیو پاکستان کے سابق کنٹرولر اور ادیب و مترجم جمیل زبیری کی تدفین
(18.12.2011) سفر,حیرت و عشق۔از۔قمر رضوی۔ سفر نامہ۔ 60ویں قسط
(17.12.2011) معجزہ ہے انکے در کی حاضری۔ چوتھی قسط۔از۔محمد رضا کراچی
(15.12.2011) معجزہ ہے انکے در کی حاضری۔ تیسری قسط۔از۔محمد رضا کراچی
(14.12.2011) معجزہ ہے انکے در کی حاضری۔ دوسری قسط۔از۔محمد رضا کراچی
(12.12.2011) سفر,حیرت و عشق۔از۔قمر رضوی۔ سفر نامہ۔ 59ویں قسط
(11.12.2011) معجزہ ہے انکے در کی حاضری۔ پہلی قسط۔از۔محمد رضا کراچی
(10.12.2011) پیغام شہادت امام حسین رضی اللہ عنہ ۔از؛ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری
(01.12.2011) پورٹا نووا اٹلی میں چار دسمبر دوہزار گیارہ کو کربلا والوں کی یاد میں جلوس نکالا جائے گا



 
تمام خبریں  
مضامین/تجزیات   
عالمی خبریں   
عالمی اخبار تازہ ترین   
پاکستان/ بھارت   
ایشیا/یورپ/آسٹریلیا   
مشرق وسطیٰ/افریقہ   
اعلان و انتخاب آجکا دن   
رپورٹس/ملٹی میڈیا   
عالمی اخبار کھیل   
صحت/سائینس   
شخصیات، انٹرویوز   
عالمی اخبار ادبیات   
Reports,Naheed Gallery   
Pak/India/Gulf   
International/Sports   
 
 

  عالمی اخبار  کے ادارتی عملے میں مختلف عالمی اداروں کے اپنے اپنے شعبے کے ماہرین شامل ہیں اور اس اخبار میں خبروں،تبصروں اور کالموں کے علاوہ ہر موضوع اور ہر کسی کے لیئے مواد موجود ہے۔ عالمی اخبار کی پالیسی صاف ستھری ،آزادانہ اور بے لاگ صحافت ہے۔
. رابطہ ٹیلی فون:  لندن447796515479+ ،  آسٹریلیا 61425201035+ ،  ای میل:  رابطہ@عالمی اخبار۔کوم۔  جملہ حقوق بحق عالمی اخبار۔کوم محفوظ ہیں