15.10.2026, 12:55am , جعمرات (GMT+1)
 
وفاقی کابینہ کا بھارتی سرجیکل اسڑائیک کا دعوی مسترد،کنٹرول لائن پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کو سیز فائر کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ ; ایل او سی کی پہلی دفاعی لائن پر بلااشتعال فائرنگ کے جواب میں پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے تتہ پانی سیکٹر میں بھارتی فوج کے اہلکار بھی ہلاک ; بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث سارک سربراہ کانفرنس ملتوی ،انیسویں سارک سربراہ کانفرنس نومبر میں اسلام آباد میں ہونی تھی، بھارت کا شرکت سے انکار ; پاک بھارت کشیدہ تعلقات ۔ بھارت نے کہا ہے کہ وہ نومبر میں اسلام آباد میں ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا۔ ; امریکی صدارتی مباحثوں کی تاریخ میں ایک مرد اور خاتون امیدوار کے درمیان پہلامباحثہ ۔ ۔دنیا بھر دس کروڑ لوگوں نے یہ مباحثہ براہ راست دیکھا
        [تفصیلی تلاش]
 
 
 
اعلان و انتخاب آجکا دن
 

معروف ذاکر اہلبیت اور خطیب ملت علامہ نسیم عباس رضوی جہان فانی سے کوچ کر گئے
25.10.2014, 12:10pm , ہفتہ (GMT+1)

صفدر ھمدانی اور سید اکمل حسین۔عالمی اخبار لندن

دنیائے اسلام  کے معروف خطیب اور ذاکر محمد و آل محمد علامہ نسیم عباس رضوی طویل علالت کے بعد انتقال فرما گئے۔ وہ خطابت میں مرحوم و مغفور علامہ سید اظہر حسن زیدی کے مکتب سے تعلق رکھتے تھے اور اسی حوالے سے انہیں ثانی اظہر حسن زیدی کہا جاتا تھا۔ مرحوم نے ایک طویل عہد ذکر محمد و آل محمد میں گزارا اور طویل علالت کے باوجود ذکر اہلبیت کے فرض کو ادا کرتے رہے

انا اللہ و انا الیہہ راجعون۔

پروردگار موت و حیات مرحوم کو جوار معصومین میں جگہ دے اور روز محشر ثنا خوان اہلبیت اور وارثان اسوہ رسول آخر کے ساتھ محشور کرے۔ آمین ثمہ آمین

عالمی اخبار کی مجلس ادارت علامہ نسیم عباس رضوی کے انتقال پر انکے اہل خاندان اور انکے مداحین سے اظہار افسوس کرتا ہے اور قارئین سے ملتمس ہے کہ مرحوم کے لیئے ایک سورہ فاتحہ تلاوت فرما کر خود بھی داخل ثواب ہوں

 مرحوم طویل عرصے سے فالج کے مریض تھے اس کے باوجود مجالس سے خطاب کیا کرتے تھے

 شعبہ تحقیق و تدریس سے ایک عرصہ دراز سے وابستہ رہے اور خطابت سے بچپن سے وابستہ تھے اور مشہور خطیب محمد آل محمد  سید اظہر حسین زیدی کے بھانجے اور موحوم   مولانا آغا سید ضمیر الحسن نجفی  کے بھتیجے تھے اس دور میں اپنے پائے کے خطبا میں پائے جاتے تھے

خطیب محمد آل محمد سید اظہر حسین زیدی ایک منفرد انداز کے خطیب تھے ان کی خطابت کا کوئی ثانی نہ تھا اور مرحوم نے ان کے انداز کو اپنایا ۔ ایک ہونہار شاگرد کی طرح اپنے استاد کے نام کو بھی زندہ رکھا ۔

 ان کے انتقال سے ملت مسلمہ کو بالعموم اور شعیہ قوم کی بالخصوص  ایک عظیم نقصان اٹھانا پڑا ہے ان کے بعد شعیہ منبر سے اندز ایک منفرد اور دھیمے لہجے والی تقاریر کا سلسلہ خاموش ہو گیا

 انتظامیہ عالمی اخبار اور ولایت ٹی وی مرحوم کے پس ماندگاں سے تعزیت کرتا ہے اور دعا گو کہ محمد و آل محمد کے قرب میں جگہ عطا فرمائے مرحوم کی خدمات کو ایک عرصہ تک یاد رکھا جائے گا۔

 مرحوم  ایک عرصہ تک برطانیہ یورپ اور دیگر ممالک میں خطا ب کر چکے ہیں لندن کی مشہور امام بارگار حسینہ الرسول اعظم ،حسینی مشن ہانسلو اور متعدد دیگر امام بارگاہوں میں بھی خطاب کر چکے ہیں۔

انکی تدفین آبائی گاؤں احمد پور سیال میں کی جائے گی 

:دیگر مضامین
(25.10.2014) آغاز محرم الحرام ۔قربانی کے درس کی یاد۔از؛ صفدر ھمٰدانی
(25.10.2014)  سورج کی روشنی سے چلنے والا ڈی جے سسٹم تیار کر لیا گیا
(23.10.2014) خانہ کعبہ کے کلید بردار شیخ عبدالقادر الشیبی74 برس کی عمر میں انتقال کرگئے
(23.10.2014) شیخ نمر نے حوزہ علمیہ حضرت قائم(عج) میں 10 سال تک تعلیم جاری رکھی
(21.10.2014) معروف فن کارسلیم ناصر کی پچیسویں برسی خاموشی سے گزر گئی
(15.10.2014) محبت اپنی فطرت میں دین جیسی ہوتی ہے  ۔از؛ ڈاکٹر نگہت نسیم 
(14.10.2014) اقلیتوں کا تحفظ۔ ہماری دینی ذمہ داری۔ ڈاکٹر عارف محمود کسانہ
(11.10.2014) خطرناک اور خوفزدہ کرنے والا ایبولا وائرس کیا ہے؟ ۔۔ تحریر۔ محمد فیصل
(08.10.2014)  لاہور: بحریہ ٹائون سیکٹر ای میں دنیا کی 7ویں بڑی مسجد کا افتتاح
(06.10.2014) برطانیہ میں روبوٹ سیکورٹی گارڈ کے فرائض سر انجام دینے لگے
(05.10.2014)  مسجد نمرہ میں مفتی اعظم شیخ عبدالعزیزبن عبداللہ کا خطبہ حج
(03.10.2014) حج و عمرہ۔ فلسفہ ، عملی مشکلات اور علاج۔۔۔۔۔۔ از۔۔۔۔ پروفیسر محمد عقیل
(30.09.2014) واقعہ کربلا کے تذکروں سے ہم کو دو کرداروں کی پہچان ہوتی ہے ۔ایک حسینی دوسرا یزیدی
(27.09.2014) مشرقی لندن کی امامبارگاہ جس نے کیمونٹی میں اتحاد کی بجائے پھوٹ ڈالی
(22.09.2014) ایک ماہ سے عمران خان اور طاہر قادری صاحب کی تقاریر سن رھے ہیں
(21.09.2014)  پاکستان کی 80 سالہ تاریخ میں کبھی اتنا تباہ کن سیلاب دیکھنے میں نہیں آیا۔
(16.09.2014) جاوید چوہدری کے کالم کے جواب میں ایک محب وطن کا جواب ۔از: فہد جاوید ۔ فیصل آباد
(14.09.2014) آسکر پسٹوریس ٹرائل: ایتھلیٹ قتل عمد کے الزام سے بری، قتل خطا کے مجرم قرار
(12.09.2014) عوام پوچھتے ہیں کہ پاکستان میں جاری دہشت گردی کب تک جاری رہے گی
(10.09.2014) امام رضا (ع) کی حدیث سلسلۃ الذہب کا مختصر تعارف ۔ از ۔ سید اکمل حسین



 
تمام خبریں  
مضامین/تجزیات   
عالمی خبریں   
عالمی اخبار تازہ ترین   
پاکستان/ بھارت   
ایشیا/یورپ/آسٹریلیا   
مشرق وسطیٰ/افریقہ   
اعلان و انتخاب آجکا دن   
رپورٹس/ملٹی میڈیا   
عالمی اخبار کھیل   
صحت/سائینس   
شخصیات، انٹرویوز   
عالمی اخبار ادبیات   
Reports,Naheed Gallery   
Pak/India/Gulf   
International/Sports   
 
 

  عالمی اخبار  کے ادارتی عملے میں مختلف عالمی اداروں کے اپنے اپنے شعبے کے ماہرین شامل ہیں اور اس اخبار میں خبروں،تبصروں اور کالموں کے علاوہ ہر موضوع اور ہر کسی کے لیئے مواد موجود ہے۔ عالمی اخبار کی پالیسی صاف ستھری ،آزادانہ اور بے لاگ صحافت ہے۔
. رابطہ ٹیلی فون:  لندن447796515479+ ،  آسٹریلیا 61425201035+ ،  ای میل:  رابطہ@عالمی اخبار۔کوم۔  جملہ حقوق بحق عالمی اخبار۔کوم محفوظ ہیں