15.10.2026, 06:53pm , جعمرات (GMT+1)
 
وفاقی کابینہ کا بھارتی سرجیکل اسڑائیک کا دعوی مسترد،کنٹرول لائن پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کو سیز فائر کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ ; ایل او سی کی پہلی دفاعی لائن پر بلااشتعال فائرنگ کے جواب میں پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے تتہ پانی سیکٹر میں بھارتی فوج کے اہلکار بھی ہلاک ; بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث سارک سربراہ کانفرنس ملتوی ،انیسویں سارک سربراہ کانفرنس نومبر میں اسلام آباد میں ہونی تھی، بھارت کا شرکت سے انکار ; پاک بھارت کشیدہ تعلقات ۔ بھارت نے کہا ہے کہ وہ نومبر میں اسلام آباد میں ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا۔ ; امریکی صدارتی مباحثوں کی تاریخ میں ایک مرد اور خاتون امیدوار کے درمیان پہلامباحثہ ۔ ۔دنیا بھر دس کروڑ لوگوں نے یہ مباحثہ براہ راست دیکھا
        [تفصیلی تلاش]
 
 
 
مضامین/تجزیات » ڈاکٹر نگہت نسیم
 

دہشت گرد کون ؟ وہی جو خود کرب و بلا میں ھیں ۔از نگہت نسیم
28.12.2008, 01:59am , اتوار (GMT+1)

نگہت نسیم ۔سڈنی

آج پوری دنیا میں وحشت کا ایک نیا سورج طلوع ھوا ھے جس کی کرنوں میں معصوموں کی چیخیں اور آہ بکا کے ساتھ ماتم ھے اور اس  ماتم کا سلسلہ اسی ماتم سے جا ملتا ھے جس سے دنیا کی تاریخ کا ھر ورق کسی شہید کے  لہو سے لکھا ھوا ھے ۔

 خبر یہ ھے کہ اسرائیلی جنگی طیاروں اور ہیلی کاپٹروں کے حملوں میں دو سو سے زائد فلسطینی شہید ھو گئے ھیں اور سینکڑوں زخمی پڑے ھیں ۔

 اسرائیلی وزیر خارجہ زیپی لونی نے کہا کہ  اپنے شہریوں کی حفاظت کے لئے اسرائیل کو فوجی آپریشن کا فیصلہ کرنا پڑا ہے، جس کے سوا اور کوئی چارہ نہیں تھا۔ 

  اسرایئلی  جارحیت اور وحشیانہ دہشت گردی  کاجواب  دینے کے لیئے  حماس  کے جلاوطن رہنما خالد مشعل نے کہا ھے کہ وہ فلسطینی مجاھدوں کو خود کش حملوں کی اجازت دیتے ھیں ۔ انہیں اپنی زمین اور لوگو کو بچانے کے لیئے اس کے سوا کوئی چارہ نہیں ھے


ادھر بھارت کے صدر من موھن سنگھ نے ایرانی صدر سے کہا ھے کہ اب صبر کی انتہا ھو چکی ھے ، جنگ کا آپشن کھلا ھے ۔ اس کے سوا کوئی چارہ نہیں رھا ۔اسکے برعکس پاکستان کے صدر آصف زرداری نے کہا کہ وہ جنگ نہیں چاھتے لیکن اگر مسلط کی گئی تو منہ توڑ جواب دینگے ۔اس کے سوا کوئی چارہ نہیں ۔

محرم الحرام کا مہینہ شروع ھوا جاتا ھے اور یوں لگتا ھے جیسے یزیدوں نے ایک بار پھر دہشت گردوں سے نام بدل لیا ھے ۔ اور ھر جگہ پر آگ اور دھویں میں لپٹی شہیدوں کی لاشیں بکھر رھی ھیں ۔

میں اکثر سوچتی ھوں کہ کیادہشت گرد وہ ھوتے ھیں جو کلاشنکوفوں سے نہتے لوگو کو بھون دیتے ھیں یا وہ لوگ ھیں جو خود اپنے عہد کی کرب و بلا کا رزق بنے ھوتے ھیں ۔

آج دنیا کا میڈیا چیخ چیخ کر کہہ رھا ھے کہ  امریکا اور برطانیہ نے غزہ پر اسرائیل کے ہولناک حملہ کی حمایت کا اعلان کر دیا ہے  اور اسرائیل سے غزہ پر بمباری روکنے کا مطالبہ کرنے سے صاف انکار کر دیا ہے۔ کیا کہنا۔ شاباش۔ مرحبا۔تحسین۔ دنیائے جمہوریت کے چمپین دو بڑے ملکوں پر کہ جنہوں نے انسانیت کے خلاف ناقابل معافی اسرائیلی جرم کی حمایت کر کے خود کو بھی مجرموں کی صف میں شامل کر لیا۔

دوستو ! سچ تو یہ ھے ا س بربریت اور وحشت کے اندھے راج پر امن کو رخصت لینے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں رھا ۔

برطانیہ اور امریکہ کی لے پالک اولاد،اسرائیل اور اسکے علاوہ اور کر بھی کیا سکتا ہے۔


:دیگر مضامین
(27.12.2008) کب تک ھمیں صرف مرنے والوں کا ماتم کرنا ھے۔از۔نگہت نسیم
(26.12.2008)  جمہوریت = عوام سرکار سب بےبس اور لاچار ۔از۔نگہت نسیم
(26.12.2008) اچھا بھلا بھارت حملے کی غلطی کیوں نہ کرے ۔از نگہت نسیم
(20.12.2008) ایک عجیب طرح کی اداسی ھے
(05.12.2008) میں کس کے ہاتھ پہ اپنا لہو تلاش کرؤں ۔از نگہت نسیم
(20.11.2008)  کھیل ھی کھیل میں سارے جگنو مار دیئے ۔از نگہت نسیم
(09.11.2008)  ہماری سویر کیسے ھو؟ از نگہت نسیم
(07.11.2008) میرا بھی ایک خواب ھے ۔از نگہت نسیم
(02.11.2008) صحافت عبادت ھے یا تجارت۔ از نگہت نسیم
(01.11.2008) عالمی اخبار کے اجرا پر پہلا اداریہ
(14.10.2008) امن کی فاختہ تو پاکستان میں موجود ہے ہمیں علم نہ تھا
(14.10.2008) امن کی فاختہ پاکستان کے آسمان پر کہیں نظرنہیں آرھی
(14.10.2008) قانون اور پاکستان میں “ن “ کا نقطہ
(14.10.2008) چالیس ھفتوں کی کہانی ایک ھفتے میں ختم
(14.10.2008) جونہی فیصلہ ہوا بھولی عوام کو مزید گمراہ کردیا جائے گا
(14.10.2008) جمہوری خاندان کی خاندانی آمریت
(14.10.2008) ‘‘تو ایک اک حرف جی اٹھے گا‘‘
(14.10.2008) قوموں کے مزاج انکے عروج و زوال کے امین ہوتے ہیں
(14.10.2008) احمد فراز ، اٍس بے بصر عہد کی زندہ مثال
(14.10.2008) بین المذہبی کانفرنس یا امریکی نیاز مندی



 
تمام خبریں  
مضامین/تجزیات   
شمس جیلانی  »
صفدر ھمٰدانی  »
ماہ پارہ صفدر  »
ڈاکٹر نگہت نسیم  »
زرقا مفتی  »
سیدہ زائرہ عابدی۰بجو  »
محمد احمد ترازی  »
محمد عظیم اعظم  »
عالم آرا  »
سیدہ رافیعہ گیلانی  »
شاہین اشرف علی  »
اظہرالحق نسیم  »
فرخندہ رضوی  »
ڈاکٹر فاخرہ نورین  »
عالمی خبریں   
عالمی اخبار تازہ ترین   
پاکستان/ بھارت   
ایشیا/یورپ/آسٹریلیا   
مشرق وسطیٰ/افریقہ   
اعلان و انتخاب آجکا دن   
رپورٹس/ملٹی میڈیا   
عالمی اخبار کھیل   
صحت/سائینس   
شخصیات، انٹرویوز   
عالمی اخبار ادبیات   
Reports,Naheed Gallery   
Pak/India/Gulf   
International/Sports   
 
 

  عالمی اخبار  کے ادارتی عملے میں مختلف عالمی اداروں کے اپنے اپنے شعبے کے ماہرین شامل ہیں اور اس اخبار میں خبروں،تبصروں اور کالموں کے علاوہ ہر موضوع اور ہر کسی کے لیئے مواد موجود ہے۔ عالمی اخبار کی پالیسی صاف ستھری ،آزادانہ اور بے لاگ صحافت ہے۔
. رابطہ ٹیلی فون:  لندن447796515479+ ،  آسٹریلیا 61425201035+ ،  ای میل:  رابطہ@عالمی اخبار۔کوم۔  جملہ حقوق بحق عالمی اخبار۔کوم محفوظ ہیں