16.10.2026, 12:11am , جمہ (GMT+1)
 
وفاقی کابینہ کا بھارتی سرجیکل اسڑائیک کا دعوی مسترد،کنٹرول لائن پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کو سیز فائر کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ ; ایل او سی کی پہلی دفاعی لائن پر بلااشتعال فائرنگ کے جواب میں پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے تتہ پانی سیکٹر میں بھارتی فوج کے اہلکار بھی ہلاک ; بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث سارک سربراہ کانفرنس ملتوی ،انیسویں سارک سربراہ کانفرنس نومبر میں اسلام آباد میں ہونی تھی، بھارت کا شرکت سے انکار ; پاک بھارت کشیدہ تعلقات ۔ بھارت نے کہا ہے کہ وہ نومبر میں اسلام آباد میں ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا۔ ; امریکی صدارتی مباحثوں کی تاریخ میں ایک مرد اور خاتون امیدوار کے درمیان پہلامباحثہ ۔ ۔دنیا بھر دس کروڑ لوگوں نے یہ مباحثہ براہ راست دیکھا
        [تفصیلی تلاش]
 
 
 
عالمی اخبار ادبیات
 

مدحِ نامِ سیدالکونین{ص} بحضورِ بضعۃ الرسول ۔۔۔۔از ۔۔۔۔۔ذوالفقار علی سید
12.02.2016, 04:22am , جمہ (GMT+1)

ذوالفقار علی سید

پڑہو درود کہ لیتا ہوں اب نامِ { محمد }
کرو وجود میں شامل اب نام { محمد }
اتارو روح میں دِل سے اب جامِ {محمد}
[کیونکہ] دامانِ خدا ہی تو ہے دامانِ {محمد}

اللہ کی پہچان کا جو اعلٰی سبب ہے
یہی تو ایک نام ہے کوئی دوسرا کب ہے؟

ناموں میں سب سے پہلی مخلوق ہے یہ نام
اِس کا حسِین ورد کرے خود خالقِ انام
کچھ اِس طرح بخشا ہے اِس اِسم کو دوام
پڑھتا ہے قصیدے ، کبھی درود صبح و شام

یہ نام اپنے وصف میں { زھرا} سی کلی ہے
طہارت اِسی نام کی چوکھٹ پہ پلی ہے

{ آدم }کو { حوا } سے اِسی نے ہے مِلایا
{ نوح }کی کشتی کو کنارے پہ لگایا
{ خلیل } کو نمرود کی آتش سے بچایا
{ موسیٰ } کے لیئے بحر میں رستہ ہے بنایا

ہر دور میں ہر روپ میں, یہ اِمدادِ { جَلِی} ہے
ظاہر جو { محمد} ہے، تو باطن میں { علی } ہے

یہ نام تریاقِ حزن و یاس بنا ہے
{ علی } کی شان { بتول } کا احساس بنا ہے
صورتِ { حَسن } ،حِلم کا عکاس بنا ہے
{ ولی } کے خون سے ہوتا ہوا { عباس } بنا ہے

{ زہرا } کے دل کی ٹھنڈ ک ,کلیجے کا چین ہے
لغتِ معرفت میں اس کا مطلب { حسین } ہے

سگ درِ اہلِ بیتِ نبی {ع}

ذوالفقار علی { قنبر

:دیگر مضامین
(11.02.2016) کشکول۔۔۔از۔۔۔۔خاور چوہدری
(10.02.2016) حامد کا اعجاز ہنر اس پار سے اس پار تک از احمد علی برقی
(08.02.2016) قرب کا زہر مری روح میں زندہ ہے ابھی از صفدر ھمدانی
(07.02.2016) چوتھی بیوی از عشرت معین سیما برلن ۔ جرمن
(05.02.2016) اب کھنکتے ہوئے سکوں سے ہے کیا کیا ممکن از عزیز بلگامی
(03.02.2016) انتظار حسین: تہذیبِ گم گشتہ کا ’آخری داستان گو‘
(02.02.2016) شہزاد کی شہزادیاں ۔۔ از ؛ ثنا اللہ خان احسن ۔ کراچی ، پاکستان  
(01.02.2016) اپنا درد۔۔۔۔۔۔۔۔۔از۔۔۔۔۔۔رافیعہ گیلانی
(30.01.2016) خوف آنے لگا مجھکو چاہت کے اجالوں سے۔ فرخندہ رضوی
(29.01.2016) مناجات بدرگاہِ قاضی الحاجات۔۔۔از۔۔۔۔۔احمد علی برقی اعظمی
(28.01.2016) امن کے لئے جنگ ضروری ہے از نگہت نسیم
(26.01.2016) جہل خرد ہے عشق ہوس ہے دُنیا کے ویرانے میں از وسیم فرحت کارنجوی
(25.01.2016) بریگیڈیر ڈاکٹر سلیم رضا نقوی کی ریٹائرمنٹ پر سیدہ ناہید تبسم زیدی کا خراج تحسین
(24.01.2016) بندہ کسی دے کم آوے....... از...... عالم آرا
(22.01.2016) بخیہ گرانِ وقت جو سفاک ہو گئے۔۔۔ وقا رزیدی ، کراچی
(21.01.2016) باچا خان یونیورسٹی جو خون میں نہا گئی از صفدر ھمدانی
(21.01.2016) یہ درسگاہ تھی مری کوئی رزمگاہ تو نہ تھی از زرقا مفتی
(20.01.2016) آدمی نامہ از احمد علی برقی
(17.01.2016) وعدوں کی زنجیر۔۔۔۔از ۔۔۔۔۔ فرخندہ رضوی
(15.01.2016) دستک... از... صفدر ھمدانی



 
تمام خبریں  
مضامین/تجزیات   
عالمی خبریں   
عالمی اخبار تازہ ترین   
پاکستان/ بھارت   
ایشیا/یورپ/آسٹریلیا   
مشرق وسطیٰ/افریقہ   
اعلان و انتخاب آجکا دن   
رپورٹس/ملٹی میڈیا   
عالمی اخبار کھیل   
صحت/سائینس   
شخصیات، انٹرویوز   
عالمی اخبار ادبیات   
Reports,Naheed Gallery   
Pak/India/Gulf   
International/Sports   
 
 

  عالمی اخبار  کے ادارتی عملے میں مختلف عالمی اداروں کے اپنے اپنے شعبے کے ماہرین شامل ہیں اور اس اخبار میں خبروں،تبصروں اور کالموں کے علاوہ ہر موضوع اور ہر کسی کے لیئے مواد موجود ہے۔ عالمی اخبار کی پالیسی صاف ستھری ،آزادانہ اور بے لاگ صحافت ہے۔
. رابطہ ٹیلی فون:  لندن447796515479+ ،  آسٹریلیا 61425201035+ ،  ای میل:  رابطہ@عالمی اخبار۔کوم۔  جملہ حقوق بحق عالمی اخبار۔کوم محفوظ ہیں