
آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں نو فروری ہفتے کے روز دادو انٹرٹینمنٹ ٹیم نے بلیک ٹاؤن کے بومین ھال میں ایک خوبصورت اور یادگار محفلٍ موسیقی کا اہتمام کیا جس میں سڈنی کے تمام نامور گلوکاروں نے حصہ لیا ۔
ان میں پشپا جگدیش ، دادو جی ، مدن ، منجری ، ثانیہ ، طاہر شیخ کے علاوہ ریاض شاہ بھی شامل تھے ۔
محفلٍ موسیقی ویلناٹائن ڈے کے حوالے سے منعقد کی گئی تھی، جس کی میزبانی نگہت نسیم اور طاہر شیخ نے کی ۔
پروگرام کے دوران لوگ موسیقی کے ساتھ ساتھ نگہت نسیم کی شعر و شاعری اور طاہر شیخ کی ھنستی مسکراتی باتوں سے بھی لطف اندوز ھوتے رہے ۔
پروگرام میں مختلف انعامات کے علاوہ ڈور پرائیزز کا اہتمام بھی سڈنی فوریکس منی ایکسچینج والوں ھی نے کیا تھا۔
یہ یادگار محفل رات آٹھ بجے سے لے کر بارہ بجے تک جاری رھی جس کی موسیقی پاکستان کے مشہور موسیقار اے آر ٹونی کے بینڈ سیون سٹار نے ترتیب دی تھی۔
موسیقی کے شائقین نے اس محفل کو ایک کامیاب محفل قرار دیا جسکی وجہ سے جہاں ایک طرف خالص موسیقی کے فروغ میں مدد ملے گی وہاں سڈنی میں مقیم گلوکاروں کی حوصلہ افزائی بھی ہو گی۔
اس محفل موسیقی کی چند تصاویر