16.10.2026, 02:29pm , جمہ (GMT+1)
 
وفاقی کابینہ کا بھارتی سرجیکل اسڑائیک کا دعوی مسترد،کنٹرول لائن پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کو سیز فائر کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ ; ایل او سی کی پہلی دفاعی لائن پر بلااشتعال فائرنگ کے جواب میں پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے تتہ پانی سیکٹر میں بھارتی فوج کے اہلکار بھی ہلاک ; بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث سارک سربراہ کانفرنس ملتوی ،انیسویں سارک سربراہ کانفرنس نومبر میں اسلام آباد میں ہونی تھی، بھارت کا شرکت سے انکار ; پاک بھارت کشیدہ تعلقات ۔ بھارت نے کہا ہے کہ وہ نومبر میں اسلام آباد میں ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا۔ ; امریکی صدارتی مباحثوں کی تاریخ میں ایک مرد اور خاتون امیدوار کے درمیان پہلامباحثہ ۔ ۔دنیا بھر دس کروڑ لوگوں نے یہ مباحثہ براہ راست دیکھا
        [تفصیلی تلاش]
 
 
 
اعلان و انتخاب آجکا دن
 

معروف شاعر ،ادیب اور ادبی جریدے ..تخلیق.. کے مدیر اظہر جاوید لاہور میں انتقال کر گئے
14.02.2012, 12:19pm , منگل (GMT+1)

عالمی اخبار شعبہ ادب
‎‫کراچی سے عقیل جعفری اور ملتان سے رضی الدین رضی کی اطلاع کے مطابق تمام ادبی حلقوں میں یہ خبر انتہائی دکھ اور افسوس کے ساتھ سنی جائے گی کہ اردو اور پنجابی کے ممتاز شاعر ، ادیب اور ادبی جریدے تخلیق کے مدیر اظہر جاوید آج 14 فروری 2012ءکو دل کا دورہ پڑے سے لاہور میں وفات پاگئے
 انا للہ و انا الیہ راجعون ۔

اظہر جاوید 4جنوری 1938ءکوراولپنڈی میں پیدا ہوئے تھے۔ ان کی تصانیف میں پھر غم جاناں، غم عشق گر نہ ہوتا، بڑی دیر ہوگئی، ساحر لدھیانوی،شہر غم، خزاں کے پتے اور بلغارین افسانوں کے اردو ترجمے شامل ہیں۔

‎‫رضی الدین رضی نے انکے انتقال پر کہا ہے کہ ایسی زندہ دل اور باغ و بہار شخصیت کہ کہ کیا بتاؤں ۔ پرانی انارکلی میں بھگوان سٹریٹ والا ان کا دفتر ٹی ہاؤس کے بعد واحد جگہ تھی جہاں بہت سے ادیبوں سے ملاقات ہو جاتی تھی۔ابھی کچھ دیر قبل شاکر نے مجھ سے تعزیت کی ہے لیکن مجھ میں اب تک یہ حوصلہ نہیں ہو ا کہ میں ڈاکٹر انور سدید صاحب سے تعزیت کروں۔ جانتا ہوں وہ کتنے دکھی ہوں گے

‎‫امروز میں ان کا ترتیب دیا ہوا ادبی ایڈیشن اپنے معیار اور ترتیب کے حوالے سے ملک بھر سے شائع ہونے والے ادبی صفھات میں خاص مقام رکھتا تھا ۔ ماہنامہ تخلیق انہوں نے چالیس برس زندہ رکھا ۔ان کے ساتھ ہی یہ جریدہ بھی ماضی کا حصہ بن گیا۔ چند روز قبل ہی تخلیق کا آخری شمارہ موصول ہوا جس کے لفافے پر انہوں نے اپنے ہاتھ سے میرا نام اور پتہ تحریر کیا تھا ۔۔ یہ میرے لئے ان کی آخری تحریر تھی ۔۔‬

پاکستان اور پاکستان سے باہر ادیبوں ،شاعروں اور ادبی تنظیموں نے اطہر جاوید کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے

عالمی اخبار کے شعبہ ادب اور ادارتی عملے نے مرحوم کے انتقال ہر افسوس کا اظہار کیا ہے اور دعائے مغفرت کی ہے

فرانس سے آزاد دنیا کے مدیر اعلیٰ میاں امجد اور انکے حلقہ احباب نے بھی اظہر جاوید کی مغفرت کی دعا کی ہے اور انکی ادبی خدمات کو سراہا ہے
‬

:دیگر مضامین
(13.02.2012) دور حاضرکی عبادت گاہوں کے سربراہان کا کردار۔چھٹی قسط ۔ سید اکمل حسین
(13.02.2012) عالمی اخبار کے بیورو چیف لند ن سیداکمل حسین کے تایا زاد بھائی انتقال کر گئے
(11.02.2012) دور حاضرکی عبادت گاہوں کے سربراہان کا کردار۔5ویں قسط۔سید اکمل حسین
(08.02.2012) سفر,حیرت و عشق۔از۔قمر رضوی۔ سفر نامہ۔ حرف آخر کے طور پر چند معروضات
(08.02.2012) معروف شاعرہ اور افسانہ نگار محترمہ ثمر بانو ہاشمی انتقال کر گئی ہیں
(06.02.2012) دور حاضرکی عبادت گاہوں کے سربراہان کا کردار۔چوتھی قسط۔سید اکمل حسین
(03.02.2012) سفر,حیرت و عشق۔از۔قمر رضوی۔ سفر نامہ۔ آخری قسط
(02.02.2012) دور حاضرکی عبادت گاہوں کے سربراہان کا کردار۔تیسری قسط۔سید اکمل حسین
(01.02.2012) ذاکر اہلبیت سلطان الذاکرین' سید صابرحسین شاہ بھی چل بسے
(01.02.2012) ذاکر اہلبیت صفدر ترمذی کی نماز جنازہ آج بدھ کو چیتھم ہل مانچسٹر میں ادا ہو گی
(30.01.2012) دور حاضرکی عبادت گاہوں کے سربراہان کا کردار۔دوسری قسط۔سید اکمل حسین
(29.01.2012) دور حاضرکی عبادت گاہوں کے سربراہان کا کردار۔ تجزیاتی تحریر ۔ پہلی قسط۔سید اکمل حسین
(24.01.2012) سفر,حیرت و عشق۔از۔قمر رضوی۔ سفر نامہ۔ 63ویں قسط
(20.01.2012) فرینکفرٹ میں فن و ادب ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ادبی تقریب آج ہفتے کو منعقد ہو رہی ہے
(17.01.2012) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں چہلم امام حسین کا جلوس، سید اکمل حسین
(16.01.2012) ماتمی جلوس پشاور۔چہلمِ امامِ حسین و شہیدانِ کربلا۔ایک تاثر
(13.01.2012) معجزہ ہے انکے در کی حاضری۔ایک معجزاتی سفر کی آخری قسط۔از۔محمد رضا کراچی
(11.01.2012) نواسہ رسول امام حسین علیہ السلام کی چہلم کا لندن کا تاریخی جلوس
(04.01.2012) معجزہ ہے انکے در کی حاضری۔ نویں قسط۔از۔محمد رضا کراچی
(02.01.2012) سفر,حیرت و عشق۔از۔قمر رضوی۔ سفر نامہ۔ 62ویں قسط



 
تمام خبریں  
مضامین/تجزیات   
عالمی خبریں   
عالمی اخبار تازہ ترین   
پاکستان/ بھارت   
ایشیا/یورپ/آسٹریلیا   
مشرق وسطیٰ/افریقہ   
اعلان و انتخاب آجکا دن   
رپورٹس/ملٹی میڈیا   
عالمی اخبار کھیل   
صحت/سائینس   
شخصیات، انٹرویوز   
عالمی اخبار ادبیات   
Reports,Naheed Gallery   
Pak/India/Gulf   
International/Sports   
 
 

  عالمی اخبار  کے ادارتی عملے میں مختلف عالمی اداروں کے اپنے اپنے شعبے کے ماہرین شامل ہیں اور اس اخبار میں خبروں،تبصروں اور کالموں کے علاوہ ہر موضوع اور ہر کسی کے لیئے مواد موجود ہے۔ عالمی اخبار کی پالیسی صاف ستھری ،آزادانہ اور بے لاگ صحافت ہے۔
. رابطہ ٹیلی فون:  لندن447796515479+ ،  آسٹریلیا 61425201035+ ،  ای میل:  رابطہ@عالمی اخبار۔کوم۔  جملہ حقوق بحق عالمی اخبار۔کوم محفوظ ہیں