15.10.2026, 01:51pm , جعمرات (GMT+1)
 
وفاقی کابینہ کا بھارتی سرجیکل اسڑائیک کا دعوی مسترد،کنٹرول لائن پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کو سیز فائر کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ ; ایل او سی کی پہلی دفاعی لائن پر بلااشتعال فائرنگ کے جواب میں پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے تتہ پانی سیکٹر میں بھارتی فوج کے اہلکار بھی ہلاک ; بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث سارک سربراہ کانفرنس ملتوی ،انیسویں سارک سربراہ کانفرنس نومبر میں اسلام آباد میں ہونی تھی، بھارت کا شرکت سے انکار ; پاک بھارت کشیدہ تعلقات ۔ بھارت نے کہا ہے کہ وہ نومبر میں اسلام آباد میں ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا۔ ; امریکی صدارتی مباحثوں کی تاریخ میں ایک مرد اور خاتون امیدوار کے درمیان پہلامباحثہ ۔ ۔دنیا بھر دس کروڑ لوگوں نے یہ مباحثہ براہ راست دیکھا
        [تفصیلی تلاش]
 
 
اہم ترین   
ریڈیو پاکستان نے لاہور کے تاریخی ریڈیو اسٹیشن کا ایک اہم اسٹوڈیو اولیں ناشر اعلان قیام پاکستان مصطفیٰ علی ھمٰدانی کے نام سے موسوم کر دیا
یکم نومبر دو ہزار بارہ عالمی اخبار کی چوتھی سالگرہ ہے۔آن لائن اردو اخبارات میں عالمی اخبار سنجیدہ صحافت کا معیار بن چکا ہے
 
رپورٹس/ملٹی میڈیا
 

بانی سکینہ ٹرسٹ سید صغیر احمد بخاری 25 فروری 2012 کو لندن میں انتقال کر گئے
28.02.2012, 08:10am , منگل (GMT+1)

سید اکمل حسین۔بیورو چیف عالمی اخبار لندن

لندن اور مشرقی لندن میں بانی عزاداری اور بانی سکینہ ٹرسٹ  اور حقیقی ٹرسٹی سید صیغر احمد بخاری طویل علالت کے بعد گزشتہ روز انتقال کر گئے مرحوم کی وصیت کے مطابق مرحوم کی تکیفن اور نماز جنازہ سید کلب عباس کی اقتدا میں امام بارگاہ اسٹن مور میں ادا کی گئی

مرحوم کی دوسری نماز جنازہ امامیہ مشن رامفورڈ روڈ فارسٹ گیٹ میں بھی ادا کی گئی ۔ جن میں مشرقی لندن کے تمام مومنین اور مومنات نے شرکت کی نماز جنازہ کا وقت ایک بجے مقرر کیا گیا تھا نماز ظہرین اور نماز جنازہ کے درمیان میں فلسفہ موت حیات پر روشنی ڈالتے ہوئے سید رضا حسین شاہ نے کہا کہ مرنے کے بعد صرف اور صرف عقیدے کا حساب کتاب ہوا گا اور کوئی سوال نہ پوچھا جائے گا

انہوں نے ایک اور بات پر بھی زور دیا کہ یہ جو مُلا ممبر سے واعظ کر کے آپ لوگوں کو الجھاتے ہیں اس میں کوئی حقیقت نہیں ہے یہ سب منبر پر سے باتیں بنا کر چکر دیتے ہیںِ معراج کے بارے میں تزکرہ کرنے ہوئے سید رضا حسین شاہ نے کہا کہ اس بارے میں کوئی قبر میں سوال نہ کیا جائے گا صرف اور صرف عقیدے کے بارے میں سوال کئے جائں گے۔

 نماز جنازہ  ایک ایسی دعا ہے کہ جس سے اتحاد بیں مسلمین کی نشان دہی ہوتی ہے اگر آج کے اس جم غفیر میں اگر اہل سنت حضرات نماز جنازہ ادا کرنے کے لئے تشریف لائے ہیں تو وہ اپنے طریقے سے نماز ادا کریں اور تشیع حضرات پانچ تکبر کے ساتھ نماز ادا کریں۔

بعد از نماز  مرحوم کے لیے دعائے مغفرت کی گئی اورایک اعلان  جو سید عادل حسین شاہ نےکیا گیا کہ مرحوم کی کسی سے کوئی دشمنی نہ تھی جو کام عزاداری کے سلسلے میں انہوں نے انجام دیے ان کو لندن کی تاریخ میں سنہری حروف سے لکھا جائے گا کیوں  کہ مرحوم بانی سکینہ ٹرسٹ بھی تھے اور جب کچھ مخالف افراد بھی چل کر جنازہ میں شرکت کے لئے آئے ہوئے ہیں ان کو چاہئے کہ مرحوم کو معاف کر دیں کیوں کہ مستقبل قریب میں ان کو میں اسی راستے پر جانا ہے۔

یاد رہے کہ سید صغیر احمد بخاری سکینہ ٹرسٹ کی موجود انتظامیہ سے اختلافات کی بنا پر سکینہ ٹرسٹ میں کسی طرح بھی شرکت نہیں کرتے تھے کیوں کہ موجودہ کمیٹی نے اپنے  غیر قانونی  اور سیاسی ہتھکنڈے استمعال کرکے ان سے چھین لیا تھا اور موجودہ کمیٹی کے ارکان نے سکینہ ٹرسٹ کو غصب کیا ہوا ہے۔

 لہزا تا حیات مرحوم سکینہ ٹرسٹ میں داخل نہیں ہوئے مگر ان کے مرنے کے بعد یہ تمام افراد ان کے جنازہ میں شریک ہوئے اور وہاں پر بھی سیاست ہی کرتے ہوئے نظر آئے جبکہ کئی بار اعلان کیا گیا کہ اپنی باتیں بند کریں اور مولانا کی تقریر پر غور کریں۔
 
مرحوم نے پسمندگان میں ایک بیوہ دو پسر اور ایک دختر سوگوار چھوڑا ہے یاد رہے مرحوم کے گیارہ بردار  اور دو ہمشیرگان ہیں ان میں مرحوم تیسرے نمبر پر تھے ان سے دو بڑے برادر حیات ہیں

عالمی اخبار مرحوم کے عزیر و اقارب سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتا ہے اور دعا گو ہے کہ مرحوم کو محمد و آل محد کے جوار نصیب ہوں اور ان کے درجات کی بلندی کی دعا بھی کرتا ہے۔ مرحوم کہ ایک بھائی سبط حسن بخاری لندن میں آباد ہہں ۔


:دیگر مضامین
(24.02.2012) فروری 22خاموشی سے گزر گئی ۔اس صدی کے عظیم انقلابی شاعر جوش ملیح آبادی کا یوم وفات ؟
(23.02.2012) پریس ٹی وی کی صحافی لکھنؤ کی اسریٰ حسین کی ایک منفرد تحقیقی رپورٹ
(22.02.2012) قبائلی علاقہ جات بالخصوص پاراچنار کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک آخر کب تک
(19.02.2012) ّعظمت جناب ابو طالب علیہ السلام اور ان کا ایمان کامل پر مدلل دلائل۔از۔سید اکمل حسین
(15.02.2012) ذات و سیرتِ مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں پنہاں زندگی کا حقیقی شعور
(14.02.2012) معروف صحافی اور پروڈیوسر خاور نعیم ہاشمی کی پیشکش۔ فلمسٹار یاسمین شوکت رضوی
(09.02.2012) انقلاب اسلامی کے ثمرات مشرق وسطی میں عوامی بیداری اور وال سٹریٹ
(08.02.2012) اجدادِ مصطفٰی صلی الہ علیہ وآلہ وسلم۔.... از ......۔علی عباس شاہ
(03.02.2012) شان رسالت صلی اللہ علیہ وآلہ وصلم کے عنوان سے علامہ طالب جوہری کی تقاریر کی ایک قسط
(03.02.2012) ذاکر اہلبیت سید صفدر ترمذی کا سفر آخرت۔ مانچسٹر میں تدفین
(31.01.2012) اوکاڑا کے سینئر استاد خالد جاوید کا ایک اور کارنامہ۔اوکین بیسک انگلش پارٹ ٹو
(27.01.2012) ناروے کے شہر اوسلو میں ایشین آرٹس کونسل انٹر یشنل کا مشاعرہ
(26.01.2012) فرینکفرٹ میں فن و ادب ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام مشاعرے کی روداد
(25.01.2012) جرمنی ۔ فراینکفرٹ میں ایک نہایت منفرد تقریب اور ایک نئے باب کا آغاز
(23.01.2012) فرینکفرٹ جرمنی میں منعقدہ ایک ادبی اور فکری یادگار تقریب
(19.01.2012) جنوری کی اٹھارہ تاریخ۔سعادت حسن منٹو کي برسی۔ اس سال 57 ويں برسي
(18.01.2012) بغیر برش کے رنگوں سے کھیلنے والا دنیا کا واحد آرٹسٹ۔’’محمد اصغر مغل‘‘۔
(17.01.2012) ماربل آرچ لندن میں چہلم امام حسین کی وڈیو رپورٹ۔سید اکمل حسین
(16.01.2012) ماربل آرچ لندن میں چہلم امام حسین کے موقع پر تاریخی جلوس کی رپورٹ۔سید اکمل حسین
(15.01.2012) رُخ موڑ کر حیات سے ارفع چلی گئی ۔ اشعار۔ صفدر ھمدانی۔ تصویری عمل۔ سید اکمل حسین



 
تمام خبریں  
مضامین/تجزیات   
عالمی خبریں   
عالمی اخبار تازہ ترین   
پاکستان/ بھارت   
ایشیا/یورپ/آسٹریلیا   
مشرق وسطیٰ/افریقہ   
اعلان و انتخاب آجکا دن   
رپورٹس/ملٹی میڈیا   
بیاد سید عاشور کاظمی  »
عالمی اخبار کھیل   
صحت/سائینس   
شخصیات، انٹرویوز   
عالمی اخبار ادبیات   
Reports,Naheed Gallery   
Pak/India/Gulf   
International/Sports   
 
  بیاد سید عاشور کاظمی   
  مزید ++
 

  عالمی اخبار  کے ادارتی عملے میں مختلف عالمی اداروں کے اپنے اپنے شعبے کے ماہرین شامل ہیں اور اس اخبار میں خبروں،تبصروں اور کالموں کے علاوہ ہر موضوع اور ہر کسی کے لیئے مواد موجود ہے۔ عالمی اخبار کی پالیسی صاف ستھری ،آزادانہ اور بے لاگ صحافت ہے۔
. رابطہ ٹیلی فون:  لندن447796515479+ ،  آسٹریلیا 61425201035+ ،  ای میل:  رابطہ@عالمی اخبار۔کوم۔  جملہ حقوق بحق عالمی اخبار۔کوم محفوظ ہیں