15.10.2026, 10:40am , جعمرات (GMT+1)
 
وفاقی کابینہ کا بھارتی سرجیکل اسڑائیک کا دعوی مسترد،کنٹرول لائن پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کو سیز فائر کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ ; ایل او سی کی پہلی دفاعی لائن پر بلااشتعال فائرنگ کے جواب میں پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے تتہ پانی سیکٹر میں بھارتی فوج کے اہلکار بھی ہلاک ; بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث سارک سربراہ کانفرنس ملتوی ،انیسویں سارک سربراہ کانفرنس نومبر میں اسلام آباد میں ہونی تھی، بھارت کا شرکت سے انکار ; پاک بھارت کشیدہ تعلقات ۔ بھارت نے کہا ہے کہ وہ نومبر میں اسلام آباد میں ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا۔ ; امریکی صدارتی مباحثوں کی تاریخ میں ایک مرد اور خاتون امیدوار کے درمیان پہلامباحثہ ۔ ۔دنیا بھر دس کروڑ لوگوں نے یہ مباحثہ براہ راست دیکھا
        [تفصیلی تلاش]
 
 
اہم ترین   
ریڈیو پاکستان نے لاہور کے تاریخی ریڈیو اسٹیشن کا ایک اہم اسٹوڈیو اولیں ناشر اعلان قیام پاکستان مصطفیٰ علی ھمٰدانی کے نام سے موسوم کر دیا
یکم نومبر دو ہزار بارہ عالمی اخبار کی چوتھی سالگرہ ہے۔آن لائن اردو اخبارات میں عالمی اخبار سنجیدہ صحافت کا معیار بن چکا ہے
 
رپورٹس/ملٹی میڈیا
 

ایک منفرد اور اپنی طرز کا فنکار بدر الدین بدر( آرٹسٹ،گرافک ڈیزائنر،پینٹر)۔
01.03.2012, 01:05am , جعمرات (GMT+1)

احتشام جمیل شامی نمائندہ خصوصی برائے پاکستان(عالمی اخبار)۔
‎ابتدائے آفرینس سے ہی فن اور فنکار زمانے کی ضرورت رہے ہیں اور ان کی اہمیت سے قطع نظر انکار نہیں کیا جاسکتا۔ارتقائے حیات، قوموں کے عروج و زوال اور تہذیب و تمدن کا پتہ انہی فن کاروں کی تحریروں اور تصویروں سے ملتا ہے۔اجنتا کے غار، بابل و نینوا کی تاریخ،ہڑپہ و موہنجوداڑو اور وادئ سندھ کی تہذیب و تمدن کے آثار سے یہ بات روز روشن کی طرح عیاں ہے فن اور فنکار ہر دور میں کتنی اہمیت کے حامل تھے۔وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ نِت نئے تجربات واصطلاحات اور ایجادات نے جنم لیا جس سے ترقی کی نئی راہیں کھلیں کمپیوٹر کی ایجاد نے ساقط زندگی میں تہلکا مچا دیا اور اب کمپیوٹر زندگی کے ہر شعبہ میں اہم ضرورت سمجھا جاتا ہے۔

‎علوم فنون کی بات کی جائے تو ریاضی کو مدر آف سائینس کہا جاتا ہے سو اعداد و شمار کی جمع تفریق کی اس مشین (کمپیوٹر) نے فنون لطیفہ کے شعبہ میں بے شمار آسانیاں پیدا کیں۔جو فنکار پہلے رنگ و روغن اور برش سے کینوس پر رنگوں کی کہکشائیں بکھیرتے تھے اب وقت اور جدیدیت کے ساتھ مختلف کمپیوٹر سافٹ ویئرز میں الیکٹرانک ٹولز کی مدد سے بے شمار اچھوتے اور دل کو محسور کر دینے والی تخلیقات پیش کر رہے ہیں ایسے ہی نابغۂ روز گار بزرگ ارٹسٹ بدر الدین بدر نے1966 ء میں فیصل آباد سے بطور کمرشل آرٹسٹ سائن بورڈ پینٹر کی حیثیت سے اپنے فن کا آغاز کیا ۔کمپیوٹر ٹیکنالوجی اور جدیدیت سے ہم آہنگی وقت کا تقاضا بنی تو بدر الدین بدر نے لاہور جا کر نئی ٹیکنیکس کے ساتھ مختلف ایڈورٹائزر کمپنیوں میں ملک کے نامور آرٹسٹوں کے ساتھ کام کرکے اپنے فن میں نکھار پیدا کیا۔

‎ٹیکسٹائل انڈسٹری کی وجہ سے فیصل آباد کو پاکستان کا مانچسٹر کہا جاتا ہے جہاں سے نِت نئے ڈیزائنوں ، رنگوں اور بہترین کوالٹی میں ٹیکسٹائل
‎پروڈکٹس پوری دنیا میں ایکسپورٹ کی جاتی ہیں ۔مادر وطن اور شہر کی خوشبو انسان کو ہمیشہ اپنی طرف کھینچتی ہے سو بدر صاحب نے واپس فیصل آباد آکر اپنی ایڈورٹائزنگ ایجنسی کا آغاز کیا جہاں جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کا م شروع کیا جہاں ٹیکسٹائل ڈیزائننگ ،پرنٹنگ ،پینٹنگ،خطاطی،پازٹیو فلم میکنگ،پلیٹ پروسیسنگ اور ڈائنگ کی تربیت دی جاتی تھی۔پرنٹنگ اور پینٹنگ میں نئی نئی جہتیں متعارف کروانے کے ساتھ ساتھ مصورانہ خطاطی میں آپ نے فری ہینڈ رائٹنگ (خطِ تُک) ایجاد کیا جو اپنی خوبصورتی کے اعتبار سے بے حد مقبول ہوا ۔ آرٹ اینڈ ڈیزائن میں جدّت اور مہارت کے پیش نظر سعودی عرب کی ایک بیت بڑی کمپنی میں جاب کی آفر ہوئی توبدر صاحب نے بہتر روز گار کے پیش نظر وہاں عرصۂ 20 سال اپنے فن کے جوہر بکھیرکر اہل سعودیہ کے آرٹسٹوں اور گرافکس ڈیزائنروں کو ورطۂ حیرت میں ڈال دیا۔بعد از فیصل آباد میں آکر فنون اکیڈمی ٹرسٹ کی بنیاد رکھی جہاں ایڈورٹائزنگ و ڈیزائننگ میں جدید کمپیوٹر ٹیکنالوجی کا استعمال ،پینٹنگ، پرنٹنگ،ڈائنگ اور پریس پرنٹنگ کے
‎متعلقہ مفت تعلیم دی جاتی ہے۔

ڈیجیٹل پینٹنگ میں بدر صاحب نے ہمیشہ ایسے موضوعات کو اپنے کینوس پر اتارا جن کا تعلق ہماری مادرِ وطنی، تہذیب و تمدن اور دیہی زندگی سے ہے۔ برقی کینوس یعنی الیکٹرانک سکرین پر ٹیبلٹ کی مدد سے ڈیجیٹل پینٹنگ میں آپ کا کوئی ثانی نہیں۔ آپ نے بے شمار علمی  ادبی اور سماجی شخصیات کے پورٹریٹ کے علاوہ دیہی زندگی کو بے حد خوبصورت انداز میں ڈیجیٹل پینٹنگ کے اچھوتے شاہکار پیش کئے جو انٹر نیٹ میں فیس بُک اور مختلف ویب سا ئٹس پر جا بجا دمکتے ستاروں کی طرح نظر آتے ہیں ۔

 تعلیمی اعتبار سے بدر صاحب نے کوئی بڑی ڈگری حاصل نہیں کی مگر آرٹ اینڈ ڈیزائن اور ڈیجیٹل پینٹنگ میں انہیں ایک عظیم آرٹسٹ اور استاد کی حیثیت سے جانا اور پہچانا جاتا ہے۔

مزید معلومات اور رابطہ کیلئے ویب
‎سائٹ وزٹ کیجئے۔
http://www.badarartist.com


:دیگر مضامین
(28.02.2012) بانی سکینہ ٹرسٹ سید صغیر احمد بخاری 25 فروری 2012 کو لندن میں انتقال کر گئے
(24.02.2012) فروری 22خاموشی سے گزر گئی ۔اس صدی کے عظیم انقلابی شاعر جوش ملیح آبادی کا یوم وفات ؟
(23.02.2012) پریس ٹی وی کی صحافی لکھنؤ کی اسریٰ حسین کی ایک منفرد تحقیقی رپورٹ
(22.02.2012) قبائلی علاقہ جات بالخصوص پاراچنار کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک آخر کب تک
(19.02.2012) ّعظمت جناب ابو طالب علیہ السلام اور ان کا ایمان کامل پر مدلل دلائل۔از۔سید اکمل حسین
(15.02.2012) ذات و سیرتِ مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں پنہاں زندگی کا حقیقی شعور
(14.02.2012) معروف صحافی اور پروڈیوسر خاور نعیم ہاشمی کی پیشکش۔ فلمسٹار یاسمین شوکت رضوی
(09.02.2012) انقلاب اسلامی کے ثمرات مشرق وسطی میں عوامی بیداری اور وال سٹریٹ
(08.02.2012) اجدادِ مصطفٰی صلی الہ علیہ وآلہ وسلم۔.... از ......۔علی عباس شاہ
(03.02.2012) شان رسالت صلی اللہ علیہ وآلہ وصلم کے عنوان سے علامہ طالب جوہری کی تقاریر کی ایک قسط
(03.02.2012) ذاکر اہلبیت سید صفدر ترمذی کا سفر آخرت۔ مانچسٹر میں تدفین
(31.01.2012) اوکاڑا کے سینئر استاد خالد جاوید کا ایک اور کارنامہ۔اوکین بیسک انگلش پارٹ ٹو
(27.01.2012) ناروے کے شہر اوسلو میں ایشین آرٹس کونسل انٹر یشنل کا مشاعرہ
(26.01.2012) فرینکفرٹ میں فن و ادب ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام مشاعرے کی روداد
(25.01.2012) جرمنی ۔ فراینکفرٹ میں ایک نہایت منفرد تقریب اور ایک نئے باب کا آغاز
(23.01.2012) فرینکفرٹ جرمنی میں منعقدہ ایک ادبی اور فکری یادگار تقریب
(19.01.2012) جنوری کی اٹھارہ تاریخ۔سعادت حسن منٹو کي برسی۔ اس سال 57 ويں برسي
(18.01.2012) بغیر برش کے رنگوں سے کھیلنے والا دنیا کا واحد آرٹسٹ۔’’محمد اصغر مغل‘‘۔
(17.01.2012) ماربل آرچ لندن میں چہلم امام حسین کی وڈیو رپورٹ۔سید اکمل حسین
(16.01.2012) ماربل آرچ لندن میں چہلم امام حسین کے موقع پر تاریخی جلوس کی رپورٹ۔سید اکمل حسین



 
تمام خبریں  
مضامین/تجزیات   
عالمی خبریں   
عالمی اخبار تازہ ترین   
پاکستان/ بھارت   
ایشیا/یورپ/آسٹریلیا   
مشرق وسطیٰ/افریقہ   
اعلان و انتخاب آجکا دن   
رپورٹس/ملٹی میڈیا   
بیاد سید عاشور کاظمی  »
عالمی اخبار کھیل   
صحت/سائینس   
شخصیات، انٹرویوز   
عالمی اخبار ادبیات   
Reports,Naheed Gallery   
Pak/India/Gulf   
International/Sports   
 
  بیاد سید عاشور کاظمی   
  مزید ++
 

  عالمی اخبار  کے ادارتی عملے میں مختلف عالمی اداروں کے اپنے اپنے شعبے کے ماہرین شامل ہیں اور اس اخبار میں خبروں،تبصروں اور کالموں کے علاوہ ہر موضوع اور ہر کسی کے لیئے مواد موجود ہے۔ عالمی اخبار کی پالیسی صاف ستھری ،آزادانہ اور بے لاگ صحافت ہے۔
. رابطہ ٹیلی فون:  لندن447796515479+ ،  آسٹریلیا 61425201035+ ،  ای میل:  رابطہ@عالمی اخبار۔کوم۔  جملہ حقوق بحق عالمی اخبار۔کوم محفوظ ہیں