
حال ہی قائم ہونے والی پاکستانی سائبر جرنلزم کی یورپی سطح کی تنظیم کو مختلف الخیال اور مختلف الفکر حلقوں نے خوش آمدید کہا ہے اور اس یقین کا اظہار کیا ہے کہ اس اقدام سے اردو سائبر صحافت کو ایک مستند پلیٹ فارم میسر آئے گا اور یورپ کی سطح پر پاکستانی صحافی مل کر صحافت کو جعلی صحافیوں اور عطائی قسم کی ویب سائٹوں سے محفوظ رکھنے کی کوشش کریں گے تا کہ اردو صحافت کو کسی نہ کسی طرح اعلیٰ درجے کی معیاری مغربی صحافت کے ہم پلہ لایا جا سکے
یونان کے شہر ایتھنز سے دانش بشیر نے اپنے مراسلے میں بتایا ہے کہ جر من کے شہرفرینکفرٹ میں یورپ بھر کے ممتاز صحافیوں کا اجلاس ہوا جس میں صفدر ہمدانی ، ارشاد ہاشمی ،دانیال رضا ، طاہرملک اور چند دیگر احباب نے شرکت کی اس اجلاس میں پاک یورو جرنلسٹس فورم کا قیام عمل میں لایا گیاء جس میں یونان سے اُجالا نیو کے چیف ایڈیٹر اور روزنامہ جنگ لندن کے نمائندہ خصوصی سکندر ریاض چوہان کی صحافتی خد مات کو سامنے رکھتے ہوئے اُ نھیں فورم کا نائب صدر منتخب کیا گیا جس پراُنھیں اور دیگر احباب کو یونان کے مذہبی سماجی اور سیاسی حلقوں کی طرف سے مبارکبادیں دی گئی ہیں
مبارکباد پیش کرنے والوں میں چوہدری مستنصر علی گھرال، ڈائر یکٹر مرکز منہاج القرآن کپسیلی قاری محمد اکرم زاہد، عابد حسین کھوکھر، حاجی محمد اکرم ڈار، چوہدری تجمل نذیر صدر تحریک منہاج القرآن کپسیلی یونان ، جاوید اقبال اعوان سابق صدر تحر یک منہاج القرآن یونان، نائب ناظم طارق شریف اعوان ،تیمور طارق، تیمور عابد، رانا ذوالفقار احمد اور دیگر احباب شامل ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔
ادھر اجالا نیوز کے مطابق پاک یورو جرنلسٹس فورم کے قیام اوریونان سے متحرک صحافی اجالانیوز کے چیف ایڈیٹر جنگ اوراین این آئی کے یونان میں نمائندے سکندرریاض چوہان کوفورم میں یونان کانائب صدر نامزد کیے جانے پرمبارک باد کے پیغامات دیے ہیں اورتمام احباب کے لیے نیک خواہشات اورتمناؤں کااظہارکیاہے۔
پاک یورو جرنلسٹس فورم کے عہدیداران چیرمین،صفدر ھمدانی( لندن)،سینئر وائس چیرمین ارشاد ہاشمی (جرمنی)،وائس چیرمین اور نگران سیکنڈے نیویا نصر ملک(ڈنمارک)،صدردانیال رضا( جرمنی)،سنیئر نائب صدر سعید خان،نائب صدر برائے یونان سکندر ریاض چوہان(جنگ واین این آئی پاکستان)،نائب صدر جرمنی طاہر ملک،نائب صدر ھالینڈ آصف علوی،نائب صدر برطانیہ سیداکمل حسین ،نائب صدر بلجیم رانا سکندر،نائب صدر فن لینڈ مزمل کاظمی جنرل سیکرٹری فرانس صغیر اصغر،نائب صدر فرانس میاں امجد اور ملک طاہر کے علاوہ مالیاتی مشیر سید جمال الدین کومبارک باد پیش کرنے والوں نے امید ظاہر کی ہے کہ فورم کے ارکان معیاری اورمثبت صحافت وتحریر کوفروغ دینے کے لیے کوششیں کریں گے تاکہ یورپ میں ایک بہتر ماحول بن سکے اوراردو کے فروغ کودوام حاصل ہوسکے۔
مبارک باد دینے والوں میں پاکستان پیپلزپارٹی یونان کے سابق صدر شیخ شاہد منظور ایڈووکیٹ نے فیس بک پرمبارکبادد دی،پاکستان مسلم لیگ(ق) یونان کے عہدیداران کے صدر چوہدری اعجاز احمد،پاکستان مسلم لیگ(ق) کے صدر چوہدری مدثر اقبال وڑائچ،جنرل سیکریٹری چوہدری مدثر خادم سوہل،سنئیرنائب صدرچوہدری قاسم میرڈوئیاں،سرپرست اعلیٰ ممبراسحاق کھرانہ،پاکستان ایسوسی ایشن یونان کے صدر حاجی محمدافضل شام پور،مرزا محمد اقبال پھالیہ،گلزار کنجاہی،ڈاکٹر عبدالرزاق،محمدحفیظ،پاکستان مسلم لیگ(ن) یونان کے صدر چوہدری اعجاز احمد،معروف تاجر وسماجی کارکن چوہدری موسیٰ خان،معروف صحافی پاکستان ٹائمزکے چیف ایڈیٹر بدرمنیر سندھو،ویسٹ کوسٹ ٹریڈرز کے الطاف احمد،نثاراحمد سلہری اورعمران بٹ کے علاوہ دیگر احباب شامل ہیں۔
اسی دوران پاک یورو جرنلسٹس فورم کے چیئرمین صفدر ھمدانی اور صدر دانیال رضا نے ایک مشترکہ بیان میں اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ اس پیشہ وارانہ فورم کو کسی طرح بھی متنازعے بنانے کی ہر قسم کی شرپسندی کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جائے گا اور ایسے افراد کا محاسبہ اسی پلیٹ فارم سے کیا جائے گا جنہوں نے صحافت کو غیر قانونی تجارت بنا رکھا ہے اور اپنی نام نہاد صحافت کے نام پر سفارتخانوں،قونصل خانوں اور مختلف تنظیموں کو بلیک میل کرتے ہیںانہوں نے کہا کہ فورم کے قیام سے ایسے لوگوں کی صفوں میں ایک کھلبلی سی مچ گئی ہے اور مختلف حربوں سے فورم کو متنازعے بنانے میں کوشاں ہیںپاک یورو جرنلسٹس فورم کے صدر دانیال رضا نے کہا ہے کہ ہمیں فورم میں شمولیت اور رکنیت کے لیئے یورپ سے کچھ درخواستیں موصول ہوئی ہیں جنکا فیصلہ متعلقہ کمیٹی جلد ہی کر کے نئے ارکان کا اعلان کرے گی اور رکنیت کے بارے میں جلد ہی تفصیلی بیان جاری کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ابھی قیام کے وقت مرکزی اور پہلی سطح کی تعیناتیاں کی گئی ہیں اور جلد ہی اس فورم کو وسعت دینے کے لیئے یورپ بھر کے سنجیدہ اور معیاری صحافیوں سے رابطے کیئے جائیں گے۔