عالمی اخبار کے مدیر اعلیٰ،دانشور،شاعر،صحافی،استاد،محقق اور بین الادیان اور بین المذاہب اتحاد کے داعی صفدر ھمدانی چند روز قبل جب فرینکفرٹ میں انجمن غلامان مصطفیٰ کے زیر اہتمام جلسہ عید میلاد نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں شرکت کے لیئے اور پاک یورو جرنلسٹس فورم کے قیام کے اعلان کے لیئے تشریف لائے تو مختلف شعبہ ہائے زندگی کے لوگوں سے ان کی ملاقاتوں کا پروگرام انکی آمد سے قبل ہی ترتیب دیا گیا تھا

ا
سمیں سے ایک اہم ملاقات ہائیڈل برگ جرمنی میں مقیم تجزیہ کار لکھاری اور مالیاتی امور کے ماہر سید جمال الدین سے تھی جس کے لیئے سید جمال الدین بطور خاص ہائیڈل برگ سے فرینکفرٹ تشریف لائے اور پہلے تو انکی کوئی دو گھنٹے کی بالمشافہ ملاقات جناب صفدر ھمدانی سے تنہائی میں ہوئی لیکن بعد کی ملاقات میں جرمنی میں عالمی اخبار کے بیورو چیف طاہر ملک اور پاک یورو جرنلسٹس فورم کے صدر اور چنگاری ڈاٹ کوم کے مدیر اعلیٰ دانیال رضا نے بھی شرکت کیسید جمال الدین ایک صاف گو اور ذاتی مفادات سے بالا تر انسان ہونے کے ساتھ ساتھ انگریزی زبان میں سیاسی ،سماجی۔معاشرتی اور دینی امور کے تجزیہ کار بھی ہیں اور انکی انگریزی زبان میں شائع ہونے والی پاکستان کے بارے میں سیاسی تجزیاتی کتابیں عالمی سطح پر پزیرائی حاصل کر چکی ہیں جنہیں انکے مخالفین انکے خلاف استعمال کرتے ہیں۔ سید جمال الدین مالیاتی امور کے ماہر ہیں اور ابھی حال ہی میں فرینکفرٹ میں ایک عبادت خانے میں مالی بے قاعدگیوں کا حساب کتاب مانگنے پر انہیں روایتی ملائیت زدہ تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا اور عبادت گاہ میں انکے داخلے پر پابندی بھی لگائی گئی
ایسے وقت میں عالمی اخبار نے اپنی رواتی حق گوئی کے مطابق سید جمال الدین کو اپنا پلیٹ فارم مہیا کیا کہ وہ اپنا نکتہ نظر عام آدمی تک پہنچا سکیں۔ اسی اقدام کا شکریہ ادا کرنے اور آئیندہ ایسے مفاد پرست اور دھوکہ دینے والے عناصر کے خلاف مل کر کام کرنے کے امکانات پر گفتگو کے لیئے سید جمال الدین نے صفدر ھمدانی سے ملاقات کی
جناب صفدر ھمادنی نے ملاقات میں سید جمال الدین کی تعریف کی کہ انہوں نے روایتی مفاد پرستوں اور دین کے نام پر مفادات کا بازار گرم رکھنے والے ملائیت کے ٹولے کو للکارا اور انکی بے عملیوں کو منکشف کیا۔ انہوں نے کہا کہ اب ضرورت ہے کہ عام مسلمان اور مومن کو ایسے افراد سے آگاہ کیا جائے جو دین و مسلک کے نام پر ان سے پیسے بٹور کر اپنی آسائشوں پر خرچ کرتے ہیں۔
سید جمال الدین نے اس موقع پر عالمی اخبار کے مدیر اعلیٰ کو تمام شواہد مہیا کیئے اور جناب صفدر ھمدانی نے انہیں غیر مشروط پیشکش کی کہ ایسے انکشافات کے لیئے انہیں اور ایسے ہی دیگر حق کہنے والے افراد کو عالمی اخبار کا پلیٹ فارم حاضر ہے۔ صفدر ھمدانی نے فرینکفرٹ کی عبادتگاہ میں سید جمال الدین کے داخلے پر پابندی کی شدید مذمت کی اور اسے ملائیت زدہ فسطائی ہتھکنڈہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہم کو مل کر ایسے بیمار ذہنوں کا مقابلہ کرنا ہو گا۔ انہوں نے بتایا کہ چند ماہ پہلے فرینکفرٹ کے ہی کچھ مفاد پرستوں اور بے عمل ملائیت کے نمائیندوں نے میرا بھی داخلہ جرمنی میں بند کرنے کا اعلان کیا تھا لیکن اللہ کے اپنے فیصلے ہوتے ہیں کہ میں ایک ماہ میں دوسری بار فرینکفرٹ آیا ہوا ہوں جبکہ مجھ پر پابندی لگانے کا دعویٰ کرنے والے خود اپنے شہر اور گھر میں موجود نہیں
صفدر ھمدانی نے سید جمال الدین کو پیشکش کی کہ وہ اپنے انگریزی زبان میں لکھے ہوئے تجزیاتی مضامین عالمی اخبار میں شائع کرنے کی اجازت دیں جسے سید جمال الدین نے شکریے کے ساتھ قبول کیا
صفدر ھمدانی نے سید جمال الدین کو خبردار کیا کہ ایسے عناصر سے بھی ہوشیار رہیں جو کچھ روز پہلے تک تو ایسے ہی بدعنوان لوگوں کے ساتھ شامل تھے اور انکے فیصلوں اور کاموں میں برابر کے شریک تھے لیکن اب خود کو جرم سے بچانے کے لیئے لباس اور نام بدل کر پھر مفادات کی منڈی میں آ گئے ہیں اور عام مسلم و مومن کو ایک بار پھر بیوقوف بنانا چاہتے ہیں۔ ایسے لوگوں کا بھی محاسبہ ضروری ہے کہ انکو صرف نام بدل لینے کی وجہ سے ایمانداری کا سرٹیفکیٹ نہین دیا جاسکتا۔
سید جمال الدین نے اس خواہش کا اظہار بھی کیا وہ انٹرنیٹ پر ایک ٹی وی کھولنے کے لیئے ایک عرصے سے منتظر ہیں اور اس ضمن میں وہ جناب صفدر ھمدانی کے پنتالیس سالہ عالمی تجربے سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں۔ صفدر ھمدانی نے انکا شکریہ ادا کیا اور اس پر مزید بات چیت کا وعدہ کیاسید جمال الدین نے عالمی اخبار کے دو سلسلے وار تحقیقاتی رپورٹوں کی تعریف کی جن میں مسلکی ٹیلی ویژنوں کے حوالے سے افضال بن غنی کا سلسلہ اور عبادت خانوں کے منتظمین کے حوالے سے سید اکمل حسین کا جاری سلسلہ شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں ایسی تحقیقات اور انکشافات سے عام آدمی کو باخبر کرنا ہو گا تا کہ یہ مافیا ان پر اپنا کنٹرول نہ رکھ سکے
بعد میں سید جمال الدین،صفدر ھمدانی،دانیال رضا اور طاہر ملک کے درمیان ہونے والی بات چیت میں بھی دیگر امور پر گفتگو ہوئی اور احباب نے سید جمال الدین کو پاک یورو جرنلسٹس فورم میں مالیاتی امور کے مشیر کے طور پر شمولیت کی دعوت دی جسے جمال صاحب نے شکریے کے ساتھ قبول کیا۔

انجمن غلامان مصطفیٰ کے جناب ارشاد ہاشمی نے سید جمال الدین کو محفل میلاد میں شرکت کی خصوصی دعوت دی جسے قبول کرتے ہوئے انہوں نے باقی تمام احباب کے ساتھ اس متبرک محفل میں شرکت کی
سید جمال الدین نے رات کا عشائیہ ایک مقامی ریستوران میں جناب صفدر ھمدانی اور پاک یورو جرنلسٹس فورم کے بانی ارکان کے اعزاز میں دیا اور اس طرح مزید امور پر جلد ہی گفتگو کے لیئے ملاقات کے وعدے کے ساتھ رات گئے فرینکفرٹ سے ہائیڈل برگ روانہ ہوگئےعالمی اخبار کے مدیر اعلیٰ صفدر ھمدانی اور پاک یورو جرنلسٹس فورم کے صدر اور نائب صدر برائے جرمنی و ترجمان نے سید جمال الدین کی آمد اور مثبت مزاکرات پر انکا شکریہ ادا کیا ہے