
حال ہی قائم ہونے والی پاکستانی سائبر جرنلزم کی یورپی سطح کی تنظیم کو
مختلف صحافتی اور ادبی حلقوں میں برابر خوش آمدید کہا جارہا ہے اور صحافتی تنظیموں اور اخبارات کے مدیران و کارکنان نے اس یقین کا
اظہار کیا ہے کہ اس اقدام سے اردو سائبر صحافت کو ایک مستند پلیٹ فارم میسر
آئے گا اور یورپ کی سطح پر پاکستانی صحافی مل کر صحافت کو جعلی صحافیوں
اور عطائی قسم کی ویب سائٹوں سے محفوظ رکھنے کی کوشش کریں گے تا کہ اردو
صحافت کو کسی نہ کسی طرح اعلیٰ درجے کی معیاری مغربی صحافت کے ہم پلہ لایا
جا سکے
پاکستان اور امریکہ سے خاص طور پر متعدد سائبر جرنلزم سے وابستہ صحافیوں نے یہ مطالبہ کیا ہے کہ تنظیم کو عالمی سطح پر وسعت دی جائے تا کہ ایک طرف تو کروڑ پتی اخبارات کے مالکان کی اجارہ داری کے سامنے کوئی ایسی ہی مستند اور معیاری تنظیم کھڑی ہو سکے اور دوسری طرف دو نمبر کی انٹر نیٹ خبروں کی سائٹوں اور صحافیوں کی حوصلہ شکنی ہو جو صحافت کو ذاتی تجارتی مقاصد کے لیئے استعمال کر رہے ہیں
پاک یورو جرنلسٹس فورم کے ترجمان طاہر ملک کے مطابق فورم کے مرکزی ارکان نے امریکہ اور پاکستان کے صحافیوں کے مطالبے پر سنجیدگی سے غور کرنے کا مطالبہ کیا ہے اور کہا ہے کہ فورم کے اگلے اجلاس میں جلد ہی اس امر پر غور کر کے کوئی فیصلہ کر لیا جائے گا۔ فورم کے مرکزی ارکان نے ان تمام احباب اور تنظیموں کا شکریہ ادا کیا ہے جنہوں نے فورم کے قیام کو سراہا اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

صحافیوں اور قلمکاروں کی تنظیم پاک یورو جرنلسٹس فورم' کے قیام پر ہم سب کی طرف سے چیئرمین صفدر ہمدانی اور صدر دانیال رضا، نائب صدر میاں امجد
اور دیگر تما عہدیداران کو بہت بہت مبارک ہو۔۔۔ہم اہل قلم اور شاعر ادیب آپ کی اس خصوصی کاوش میں آپ کے شانہ بشانہ ہیں۔۔۔اللہ پاک آپ کا آپکے
مقاصد میں کامیاب کرے اور آپ بطریق احسن اپنے فرائض سر انجام دیں۔۔۔۔
ڈاکٹر نجمہ شاہین کھوسہ
ڈیرہ غازی خاں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پاک یورو جرنلسٹس فورم' کے قیام پر بہت بہت مبارک ہو،امید ہے یہ جرنلسٹ فورم صحافیوں اور ادیبوں کے حقوق کی مکمل ترجمانی کرے گا،اور ان کے لیے
نا صرف سہہولتیں فراہم کرے گا،بلکہ ان کے حققق کی آواز بھی بلند کرے گا۔میری طرف سے تمام عہدیداران کو مبارکباد ۔
سید بدر سعید
انچارج انوسٹیگیشن سیل
ماہنامہ حکایت۔۔۔۔لاہور
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پاک یورو جرنلسٹس فورم' کے قیام پر بیحد خوشی ہوئی،چیئرمین،صدر اور فورم کے دیگر عہدیداران کو بہت بہت مبارک ہو۔۔یہ پاکستانیوں اور یورپی جرنلسٹ کے لیے ایک اہم نوید ہے۔ہماری دعائیں ہمیشی آپ کے ساتھ ہیں۔
اسد بخاری
چیف ایڈیٹر
روزنامہ عوامی مقدمہ، ماہنامہ عوامی مفاد اسلام آباد
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیرس (آزاد دنیا نیوز) حال ہی قائم ہونے والی پاکستانی سائبر جرنلزم کی یورپی سطح کی تنظیم کو مختلف الخیال اور مختلف الفکر حلقوں نے خوش آمدید کہا ہے

پاکستان پریس کلب پیرس فرانس کے صدر صاحبزادہ عتیق الر حمن،پریس کلب کے اڈشنل سیکرٹری عاکف غنی، محترمہ آصفہ ہاشمی، امتازحسین شاہ ،پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کے ممتاز رہنماوں محمد یوسف خان،چوہدری محمد سجاد ،چوہدری فضل الہی،شخ طارق جاوید،میاں محمد حنیف، محمد اکمل بھٹی،چوہدری محمد نوید، میاں مجید، چوہدری محمد آصف، ،محمد شکیل بھٹی،سید امتیاز شاہ،پاکستان پیپلز پارٹی فرانس کے رہنماوں چوہدری شاہد فاروق لنگڑیال ،رانا مسعود علی خان ، رانا محمود،چوہدری محمد رفیق،چوہدری زاہد فاروق لنگڑیال،اورممتاز سماجی رہنما چوہدری صفدر برنالی نے الگ الگ بیانات میں،میاں امجد کو''پاک یورو جرنلسٹس فورم'' کا نائب صدر فرانس بننے پر مبارک باد پیش کی ہے، اور اس یقین کا اظہار کیا ہے کہ اس اقدام سے اردو سائبر صحافت کو ایک مستند پلیٹ فارم میسر آئے گا اور یورپ کی سطح پر پاکستانی صحافی مل کر صحافت کو جعلی صحافیوں اور عطائی قسم کی ویب سائٹوں سے محفوظ رکھنے کی کوشش کریں گے تا کہ اردو صحافت کو کسی نہ کسی طرح اعلیٰ درجے کی معیاری مغربی صحافت کے ہم پلہ لایا جا سکے
پاک یورو جرنلسٹس فورم کے عہدیداران چیرمین،صفدر ھمدانی( لندن)،سینئر وائس چیرمین ارشاد ہاشمی (جرمنی)،وائس چیرمین اور نگران سیکنڈے نیویا نصر ملک(ڈنمارک)،صدردانیال رضا( جرمنی)،سنیئر نائب صدر سعید خان،نائب صدر برائے یونان سکندر ریاض چوہان(جنگ واین این آئی پاکستان)،نائب صدر جرمنی طاہر ملک،نائب صدر ھالینڈ آصف علوی،نائب صدر برطانیہ سیداکمل حسین ،نائب صدر بلجیم رانا سکندر،نائب صدر فن لینڈ مزمل کاظمی جنرل سیکرٹری فرانس صغیر اصغر،نائب صدر فرانس میاں امجد اور ملک طاہر کے علاوہ مالیاتی مشیر سید جمال الدین کومبارک باد پیش کرنے والوں نے امید ظاہر کی ہے کہ فورم کے ارکان معیاری اورمثبت صحافت وتحریر کوفروغ دینے کے لیے کوششیں کریں گے تاکہ یورپ میں ایک بہتر ماحول بن سکے اوراردو کے فروغ کودوام حاصل ہوسکے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ایتھنز(اجالانیوز)پاکستان مسلم لیگ(ن) یونان کے جنرل سیکریٹری کاشف عزیز بھٹہ کی جانب سے اجالانیوز کے چیف ایڈیٹر نمائندہ جنگ واین این آئی کوپاک یورو جرنلسٹس فورم میں یونان کے نائب صدرکے لیے نامزدگی پران کومبارک باد کاپیغام دیاہے اورامید ظاہرکی ہے کہ جس طرح وہ یونان میں مثبت صحافت کے لیے ہمیشہ سرگرم عمل رہے ہیں اسی طرح وہ اس فورم کے تحت صحافیوں اوررپورٹنگ میں اپنی ذمہ داری کونبھائیں گے۔انھوں نے ان کے لیے نیک خواہشات کااظہارکرتے ہوئے ان کی مزید ترقی وخوشحالی کے لیے دعاکی ہے اورپاک یوروجرنلسٹس فورم یورپ کے دیگر عہدیداران کوبھی مبارک باد اوران کے لیے نیک تمناؤں کااظہارکیاہے۔