15.10.2026, 05:27pm , جعمرات (GMT+1)
 
وفاقی کابینہ کا بھارتی سرجیکل اسڑائیک کا دعوی مسترد،کنٹرول لائن پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کو سیز فائر کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ ; ایل او سی کی پہلی دفاعی لائن پر بلااشتعال فائرنگ کے جواب میں پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے تتہ پانی سیکٹر میں بھارتی فوج کے اہلکار بھی ہلاک ; بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث سارک سربراہ کانفرنس ملتوی ،انیسویں سارک سربراہ کانفرنس نومبر میں اسلام آباد میں ہونی تھی، بھارت کا شرکت سے انکار ; پاک بھارت کشیدہ تعلقات ۔ بھارت نے کہا ہے کہ وہ نومبر میں اسلام آباد میں ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا۔ ; امریکی صدارتی مباحثوں کی تاریخ میں ایک مرد اور خاتون امیدوار کے درمیان پہلامباحثہ ۔ ۔دنیا بھر دس کروڑ لوگوں نے یہ مباحثہ براہ راست دیکھا
        [تفصیلی تلاش]
 
 
 
اعلان و انتخاب آجکا دن
 

اپریل فول کے آغاز کی حکایت بہت ہی مضحکہ خیز اور دلچسپ ہے۔از۔افضل ضیا
01.04.2015, 10:25pm , بدھ (GMT+1)

افضل ضیاء
‎آج مغرب کی کتنی ہی اخلاقی وبائیں اور غلط رسم و رواج ہیں جو ہمارے سماج اور معاشرہ کا حصہ بن چکے ہیں۔ "اپریل فول" بھی جو یہودیوں کی دین ہے ، اسی قسم کی خلاف مروت، خلافِ تہذیب اور جاہلیت کی بات ہے جو ہمارے معاشرے میں در آئی ہے۔ ہماری نئی نسل خاص طور پر تعلیم یافتہ طبقہ اسے گرمجوشی سے مناتا ہے اور اسی کو عین روشن خیالی تصور کرتا ہے۔ یہ اخلاقی وباء یکم اپریل کو منایا جاتا ہے۔ اس دن لوگ ایک دوسرے سے مذاق اور استہزاء کرتے اور ایک دوسرے کو بے وقوف بناتے ہیں۔ اس سلسلے میں عوام تو کجا حد یہ ہے کہ اب طلباء بھی اپنے محترم اساتذہ کے ساتھ یہ خلاف مروت اور حماقت پر مبنی رسم کلاس روم میں انجام دیتے ہیں۔ اس دن عوام کو بے وقوف بنانے کے لئے اخبارات کی سرخیوں میں سنسنی خیز خبریں شائع کی جاتی ہیں جسے پڑھ کر لوگ تھوڑی دیر تک حیرت میں پڑھ جاتے ہیں، بعد میں پتہ چلتا ہے کہ آج یکم اپریل "اپریل فول" کا دن ہے تو حقیقت واضح ہوجاتی ہے۔
‎اپریل فول کے آغاز کی حکایت بہت ہی مضحکہ خیز اور دلچسپ ہے۔ مضحکہ خیز محض اس وجہ سے کہ عقل و خرد کے دعویداروں نے اس کو اپنانے میں کیسی بے عقلی اور حماقت کا ثبوت دیا ہے۔

‎انسائیکلو پیڈیا آف برٹانیکا نے اس کی تاریخی حیثیت پر مختلف انداز سے روشنی ڈالی ہے۔
‎بعض مصنفین کا کہنا ہے کہ فرانس میں سترہویں صدی کا آغاز جنوری کے بجائے اپریل سے ہوا کرتا تھا۔ اس مہینے کو رومی اپنی دیوی وینس کی طرف منسوب کر کے مقدس سمجھا کرتے تھے۔ چونکہ یہ سال کا پہلا دن ہوتا تھا ، اس لئے خوشی میں اس دن کو جشن و مسرت کے طور پر منایا کرتے تھے اور اظہار خوشی کے لئے آپس میں استہزاء و مذاق کیا کرتے تھے۔ یہی چیز آگے چل کر اپریل فول کی شکل اختیار کر گئی۔ اس کی ایک وجہ یہ بھی بیان کی گئی ہے کہ 21 مارچ سے موسم میں تبدیلیاں آنی شروع ہوجاتی ہیں۔ ان تبدیلیوں کو بعض لوگوں نے کچھ اس طرح تعبیر کیا کہ (معاذاللہ) قدرت ہمارے ساتھ مذاق کر کے ہمیں بے وقوف بنا رہی ہے (یعنی کبھی سردی ہوجاتی ہے تو کبھی گرمی بڑھ جاتی ہے، موسم کے اس اتار چڑھاؤ کو قدرت کی طرف سے مذاق پر محمول کیا گیا) لہذا لوگوں نے بھی اس زمانے میں ایک دوسرے کو بے وقوف بنانا شروع کردیا۔

‎انسائیکلو پیڈیا لا روس میں اس کی ایک وجہ یہ بتائی گئی ہے کہ جب یہودیوں نے حضرت عیسیٰ کو گرفتار کر لیا اور رومیوں کی عدالت میں پیش کیا تو رومیوں اور یہودیوں کی طرف سے حضرت عیسیٰ کے ساتھ مذاق ، تمسخر ، استہزاء اور ٹھٹھا کیا گیا ، ان کو پہلے یہودی سرداروں کی عدالت میں پیش کیا گیا پھر پیلاطس کی عدالت میں فیصلہ کے لئے بھیجا ایسا محض تفریحاً کیا گیا (معاذاللہ)

‎بائبل میں اس واقعہ کو یوں نقل کیا گیا ہے کہ جب لوگ حضرت عیسیٰ کو گرفتار کئے ہوئے تھے تو وہ ان کا ٹھٹھا اڑاتے اور ان کی آنکھیں بند کر کے منھ پر طمنچے مارتے تھے اور ان سے یہ کہہ کر پوچھتے تھے کہ بتاؤ کہ کس نے تم کو مارا اور طعنے دے دے کر بہت سی باتیں ان کے خلاف کہتے تھے۔ (معاذاللہ)
‎فریدی وجدی کی عربی انسائیکلوپیڈیا سے بھی ان تفصیلات پر روشنی پڑتی ہے اور اس کے نزدیک بھی اپریل فول کی اصل وجہ یہی معلوم ہے کہ یہ حضرت عیسیٰ کا مذاق اڑانے اور انہیں تکلیف پہنچانے کی یادگار ہے۔

‎واضح رہے کہ تمسخر و استہزاء اسلامی تعلیمات کے منافی ہے۔ شریعت اسلامیہ میں نہ کسی فرد کو دوسرے فرد سے تمسخر کرنے کی اجازت ہے اور نہ کسی جماعت کو دوسری جماعت کیساتھ استہزاء کی اجازت دی گئی ہے۔ مسلمانوں کو مزید احتیاط سے کام لینا چاہئے ، لیکن افسوس صد افسوس مسلمانوں پر کہ جنہیں خیر امت کا اعزاز ملا ہے اور رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف سے یہود و نصاریٰ کی صریح مخالفت کی تاکید کے باوجود آج وہ اپنے ازلی دشمن یہودو نصاریٰ کے جملہ رسم و رواج ، طرزعمل اور فیشن کو بڑی ہی فراخ دلی سے قبول کر رہے ہیں جب کہ انہیں اس سے بچنےاور احتیاط کرنے کی سخت ضرورت ہے۔

یکم اپریل کے دن لوگ  ایکدوسرے  کو مختلف طریقوں سے پریشان کرنے اور بیوقوف بنانے کی تیاریاں کرکے رکھتے ہیں اس لیے آپ بھی کل ہوشیار رہیے اور اپریل فول بنانے والوں سے بچیئے۔  

یکم اپریل کے روز شوخیوں اور مذاق کا  یہ سلسلہ سولہویں صدی سے شروع ہوا تھا، اس دن گریگورین کلینڈر کو جولین کلنڈر سے بدل دیا گیا تھا،اور یکم اپریل کے بجائے سال کا آغاز یکم جنوری  سے کرنے کا آغا ز کیا تھا، بہت سے لوگ اس تبدیلی کی وجہ سے کئی روز تک بے وقوف بنے رہے اور ان کا مذاق اڑایا جاتا رہا تب سے اب تک یہ روایت بن گئی  اور ہر سال دنیا بھر میں شوخ طبیعت کے لوگ اس دن کوئی نہ کوئی مذاق کرتے ہیں۔ 

دنیا بھر میں مختلف طریقوں   کےذریعے یکم اپریل منایا جا تا ہے ۔ چند ممالک میں یکم اپریل دوپہر تک ہی منایا جاتا ہے اور اس کے بعد یہ سلسلہ ختم کر دیا جاتا ہے ۔ ان ممالک میں نیو زی لینڈ ، آئر لینڈ ، برطانیہ اور ساؤتھ افریقہ  شامل ہیں ۔


:دیگر مضامین
(27.03.2015) کینسر کا خوف: انجلینا جولی حوصلے کی ایک مثال بن گئی ہیں
(25.03.2015) کیا سارے کام ادھورے رہ جائیں گے۔۔ تمنا راحت۔ خیرپور
(23.03.2015) اسلام آباد میں تئیس مارچ پریڈ  سات سال بعد ہو رہی ہے
(21.03.2015) امریکہ: میامی کے قلب میں ہزاروں برس پرانا گاؤں دریافت
(15.03.2015) تھر: قحط کے ساتھ بیماریاں، دست اجل سینکڑوں بچوں کی جان لے گیا
(15.03.2015) اردو کی مستند اور منفرد شاعرہ ادا جعفری کا آخری سفر
(14.03.2015) اردو کی مایہ ناز شاعرہ ادا جعفری انتقال کر گئیں ۔ إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ
(12.03.2015) عالمی ادارہ ِصحت ۔ دنیا میں ایک انسان کی اوسط عمر میں اضافہ ہوا ہے۔
(11.03.2015)  اندھے اور بینا کی طرح تاریکیاں اور نوردونوں برابر نہیں ہوسکتے
(08.03.2015) مقصود صرف جشن منانا نہیں بلکہ یہ عمل اصل ہدف تک پہنچنے کا ایک وسیلہ ہے
(07.03.2015) آٹھ مارچ کو کوپن ہیگن میں لٹریچر اینڈ کلچر انٹر نیشنل کے تحت منفرد تقریب
(04.03.2015) جرمنی کے شہر فرینکفرٹ میں تئیس مارچ کے موقع پر تقریب
(03.03.2015) دینی مراکز اور تعلیمی درسگاہوں کی تاریخ۔ ایک تجزیہ و تبصرہ
(03.03.2015) فن اور فنکار کبھی بھی نہیں مرتا۔۔میرا پیار مجھے لوٹا دو۔طلعت محمود
(28.02.2015) انسان کے دماغ کو سوچ بچار میں مدد دینے والی الیکٹرک ٹوپی
(26.02.2015) معین خان کو کسینو میں کھانا بہت مہنگا پڑا۔ گھر واپسی
(23.02.2015) پاکستانی کرکٹ ٹیم واپسی کی تیاری۔ خریداری شروع کر دی گئی
(21.02.2015) آئی فون 6 اور 6 پلس کے ساتھ ایپل کی اسمارٹ اور نہایت منفرد گھڑی
(21.02.2015) انناس ایک ذائقے دار پھل ہے جو کئی بیماریوں کے حملوں سے بچاتا ہے
(16.02.2015) اردو ادب کے معروف اور ممتاز شاعر کلیم عاجز انتقال کر گئے



 
تمام خبریں  
مضامین/تجزیات   
عالمی خبریں   
عالمی اخبار تازہ ترین   
پاکستان/ بھارت   
ایشیا/یورپ/آسٹریلیا   
مشرق وسطیٰ/افریقہ   
اعلان و انتخاب آجکا دن   
رپورٹس/ملٹی میڈیا   
عالمی اخبار کھیل   
صحت/سائینس   
شخصیات، انٹرویوز   
عالمی اخبار ادبیات   
Reports,Naheed Gallery   
Pak/India/Gulf   
International/Sports   
 
 

  عالمی اخبار  کے ادارتی عملے میں مختلف عالمی اداروں کے اپنے اپنے شعبے کے ماہرین شامل ہیں اور اس اخبار میں خبروں،تبصروں اور کالموں کے علاوہ ہر موضوع اور ہر کسی کے لیئے مواد موجود ہے۔ عالمی اخبار کی پالیسی صاف ستھری ،آزادانہ اور بے لاگ صحافت ہے۔
. رابطہ ٹیلی فون:  لندن447796515479+ ،  آسٹریلیا 61425201035+ ،  ای میل:  رابطہ@عالمی اخبار۔کوم۔  جملہ حقوق بحق عالمی اخبار۔کوم محفوظ ہیں