
اسلام آباد کی معروف ادبی وثقافتی تنظیم’’ آؤ‘‘ کے زیرِ اہتمام سپین سے آئے ہوئے مہمان شاعروصحافی ارشد نذیر ساحل کے ساتھ ایک شام کا انعقاداکادمی ادبیات پاکستان اسلام آبادکے رائٹرز ہاؤس میں کیا گیا۔
محفل مشاعرہ کی صدارت ممتاز شاعر جناب پروفیسر جلیل عالی نے کی۔ جب کہ نظامت کے فرائض سیّد مظہر مسعود جائنٹ سیکرٹری حلقہ ارباب ذوق اسلام آبادنے انجام دیے۔محفل مشاعرہ میںمیزبان سیّدمظہر مسعود، عمیر حسین، زاہد حسین زیدی، یاورعظیم، محترمہ فاخرہ نورین، محترمہ رفعت وحید، محترمہ فرح دیبا، صغیر انور، ڈاکٹر ابرار عمر ، عباس نقوی، مہمان شاعر ارشد نذیر ساحل اور صاحبِ صدارت جناب پروفیسر جلیل عالی نے کلام پیش کیا۔

محفل مشاعرہ میں منور حسن، جابر علی، صغیر حسین، ارشد علی،حافظ عتیق اعوان مرزا نعمان غفور بہاول خان، محترمہ سمیرا وحید، حمزہ رضوی، زاہد گلزار، منیر احمد،محترمہ آسیہ چودھری،محترمہ پرتیا سیمیں اور دیگر ادب دوست خواتین و حضرات کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔
آخرمیں چیئرمین ادبی وثقافتی تنظیم’’ آؤ‘‘ نے تمام مہمانوں اورحاضرین کا شکریہ ادا کیا۔