
جرمنی میں عالمی اخبار کے بیورو چیف اور پاکستان میں مساوات اخبار کے سابقہ سینئر کیمرہ میں اور صحافی طاہر ملک کے بہنوئی اکرم احمد خان طویل علالت کے بعد گزشتی دنون ڈارم سٹد کے ہسپتال میں انتقال کر گئے۔ انکی عمر ۵۹ سال تھی۔
مرحوم نے پس ماندگان میں بیوہ کے علاوہ دو بیٹے اور دو بیٹیاں چھوڑی ہیں
ان کی تدفین جمعرات کے روز فرینکفرٹ کے قبرستان میں ہوئی۔

عالمی اخبار کی انتظامیہ،ادارتی عملے اور قلم کاروں کے علاوہ پاک یورو جرنلسٹس کے چیئرمین،وائس چیئرمین،صدر اور تمام نائب صدور نے طاہر ملک سے اظہار تعزیت کیا ہے اور دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جوار رحمت میں جگہ دے اور ان کی منزل آخرت آسان کرے