16.10.2026, 08:39pm , جمہ (GMT+1)
 
وفاقی کابینہ کا بھارتی سرجیکل اسڑائیک کا دعوی مسترد،کنٹرول لائن پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کو سیز فائر کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ ; ایل او سی کی پہلی دفاعی لائن پر بلااشتعال فائرنگ کے جواب میں پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے تتہ پانی سیکٹر میں بھارتی فوج کے اہلکار بھی ہلاک ; بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث سارک سربراہ کانفرنس ملتوی ،انیسویں سارک سربراہ کانفرنس نومبر میں اسلام آباد میں ہونی تھی، بھارت کا شرکت سے انکار ; پاک بھارت کشیدہ تعلقات ۔ بھارت نے کہا ہے کہ وہ نومبر میں اسلام آباد میں ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا۔ ; امریکی صدارتی مباحثوں کی تاریخ میں ایک مرد اور خاتون امیدوار کے درمیان پہلامباحثہ ۔ ۔دنیا بھر دس کروڑ لوگوں نے یہ مباحثہ براہ راست دیکھا
        [تفصیلی تلاش]
 
 
 

مضامین/تجزیات » صفدر ھمٰدانی
 

ڈاکٹر قدیر کی معافی سے جنرل مشرف کی معافی تک
14.10.2008, 01:37pm , منگل (GMT+1)

صفدر ھمٰدانی۔۔ لندن
اس کا مقدمہ سوائے ضمیر انسانیت کی عدالت کے اور کہیں نہیں ہو سکتا اور فی الحال ضمیر انسانیت صرف پاکستان کی سطح پر ہی نہیں عالمی سطح پر سویا ہوا ہے۔
ساری زندگی صحافت اور نشریات میں گزاری لیکن یہ منظر تو آمر مطلق ضیا الحق اور ایوب خان کے زمانے میں بھی نہیں دیکھا۔ پاکستان کو تاریخی طور پر سب سے بڑی اور سب سے زیادہ آزادی اظہار دینے کا دعویٰ کرنے والی حکوت نے خود ہی اپنے دوستوں کے ہاتھوں خود اپنے پاؤں پر کلہاڑی مار لی اور اسلام آباد میں جیو ٹی کے دفتر پر پنجاب  پولیس کی جس طاقت کے ساتھ حملہ کیا گیااسے دیکھ کر یوں لگتا تھا جیسے کوئی دشمن فورس نے حملہ کر دیا ہو۔
ابھی ذہن و دل سے یہ تصویر نہیں مٹی تھی کہ اگلے ہی روز ہفتہ سترہ مارچ کو اسی ٹی وی سکرین پر ایک اور ایسا ہی منظر چل رہا تھا۔
لاہور ہائی کورٹ کی عمارت میں داخل ہوتی ہوئی پنجاب پولیس کے مسلح دستے اور انکے ہمراہ بکتر بند گاڑیاں۔ کہتے ہیں کہ ایک سو سال میں یہ پہلی مرتبہ ہے کہ لاہور ہائی کورٹ میں پولیس داخل ہوئی ہے یعنی اس نے دھاوا بولا ہے۔ چلیں یہ تاریخی سعادت بھی پنجاب کے وزیر اعلیٰ چوہدری پرویز الہی کے حصے آئی جو بر سر عام اور ببانگ دہل صدر مشرف کو وردی سمیت ایک بار نہیں پچاس بار صدر منتخب کروانے کی بات کر چکے ہیں۔
اقتدار کے نشے کی کرامات اس سے قبل بھی ہم نے دیکھی ہیں اور پھر اسی کا خمیازہ ہے کہ دنیا کا واحد ملک پاکستان ہے جہاں اس وقت ‘‘فوجی جمہوریت‘‘ قائم ہے
قصہ کوتاہ جیو ٹی وی پر اسلام آباد میں حملے کے بعد صدر مشرف نے جب معافی مانگی تو ذہن میں فروری دو ہزار چار کا وہ دن پھر گیا جب اسی حکومت نے جوہری اتوار بازار کے ضمن میں اپنے گناہوں کو چھپانے کے لیئے پاکستان کے بابائے جوہری پروگرام ڈاکٹر قدیر کو معافی مانگنے پر مجبور کیا اور پھر تاریخ نے بہت جلد خود کو دوہرایا اور سولہ مارچ دو ہزار سات کو صدر مشرف بھی قوم سے معافی مانگ رہے تھے۔
یاد رکھیں کہ تاریخ سب کچھ رقعم کر رہی ہوتی ہے اور تاریخ اپنا فیصلہ خود کرتی ہے۔ لیجئے تاریخ کے اسی ایک باب کی ایک تحریر آپ بھی پڑھیئے۔

تین فروری دو ہزار چار
پاکستان کے ایٹمی پروگرام کے بانی ڈاکٹر عبدالقدیر نے سرکاری ٹیلی ویژن پر قوم سے ایک خطاب میں ایٹمی ٹیکنالوجی کے پھیلاؤ کے الزامات کا اعتراف کیا ہے اور اپنے کیئے پر معافی مانگی ہے۔ ان الزامات کے بعد کہ پاکستان نے ایران، لیبیا اور شمالی کوریا کو ایٹمی ٹیکنالوجی منتقل کی ہے، ڈاکٹر عبدالقدیر متعدد سائنس دانوں کے ساتھ حراست میں ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
٥ فروری دو ہزار چار
صدر جنرل پرویز مشرف نے اسلام آباد میں صحافیوں سے باتیں کرتے ہوئے کہا ہے کہ  ڈاکٹر عبدالقدیر نے غلطی کی تھی جس پر انہوں نے ان کی معافی قبول کر لی ہے۔ وہ پہلے بھی ان کے ہیرو تھے اور اب بھی ان کے ہیرو ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سولہ مارچ دو ہزار سات
صدر جنرل مشرف نے جیو کے اسلام آباد کے دفتر پر حملے کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اس واقعے پر معافی مانگتے ہیں اور ان کا نقصان پورا کیا جائے گا
 
(0) آپکی رائے        پرنٹ        احباب کو بتائیے        اُوپر


:دیگر مضامین
(14.10.2008) بھگوان کی کرپا ہے کہ ہمارے۔۔۔۔بھگوان داس خیریت سے ہیں
(14.10.2008) قانون سے ناواقف وزیر قانون
(14.10.2008) سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج رانا بھگوان داس کہاں ہیں؟
(14.10.2008) قدم قدم پر پہرے ہیں ....حاکم گونگے بہرے ہیں
(14.10.2008) کسے وکیل کریں کس سے منصفی چاہیں؟



 
تمام خبریں  
مضامین/تجزیات   
شمس جیلانی  »
صفدر ھمٰدانی  »
ماہ پارہ صفدر  »
ڈاکٹر نگہت نسیم  »
زرقا مفتی  »
سیدہ زائرہ عابدی۰بجو  »
محمد احمد ترازی  »
محمد عظیم اعظم  »
عالم آرا  »
سیدہ رافیعہ گیلانی  »
شاہین اشرف علی  »
اظہرالحق نسیم  »
فرخندہ رضوی  »
ڈاکٹر فاخرہ نورین  »
عالمی خبریں   
عالمی اخبار تازہ ترین   
پاکستان/ بھارت   
ایشیا/یورپ/آسٹریلیا   
مشرق وسطیٰ/افریقہ   
اعلان و انتخاب آجکا دن   
رپورٹس/ملٹی میڈیا   
عالمی اخبار کھیل   
صحت/سائینس   
شخصیات، انٹرویوز   
عالمی اخبار ادبیات   
Reports,Naheed Gallery   
Pak/India/Gulf   
International/Sports   
 
 

  عالمی اخبار  کے ادارتی عملے میں مختلف عالمی اداروں کے اپنے اپنے شعبے کے ماہرین شامل ہیں اور اس اخبار میں خبروں،تبصروں اور کالموں کے علاوہ ہر موضوع اور ہر کسی کے لیئے مواد موجود ہے۔ عالمی اخبار کی پالیسی صاف ستھری ،آزادانہ اور بے لاگ صحافت ہے۔
. رابطہ ٹیلی فون:  لندن447796515479+ ،  آسٹریلیا 61425201035+ ،  ای میل:  رابطہ@عالمی اخبار۔کوم۔  جملہ حقوق بحق عالمی اخبار۔کوم محفوظ ہیں