15.10.2026, 10:41am , جعمرات (GMT+1)
 
وفاقی کابینہ کا بھارتی سرجیکل اسڑائیک کا دعوی مسترد،کنٹرول لائن پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کو سیز فائر کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ ; ایل او سی کی پہلی دفاعی لائن پر بلااشتعال فائرنگ کے جواب میں پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے تتہ پانی سیکٹر میں بھارتی فوج کے اہلکار بھی ہلاک ; بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث سارک سربراہ کانفرنس ملتوی ،انیسویں سارک سربراہ کانفرنس نومبر میں اسلام آباد میں ہونی تھی، بھارت کا شرکت سے انکار ; پاک بھارت کشیدہ تعلقات ۔ بھارت نے کہا ہے کہ وہ نومبر میں اسلام آباد میں ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا۔ ; امریکی صدارتی مباحثوں کی تاریخ میں ایک مرد اور خاتون امیدوار کے درمیان پہلامباحثہ ۔ ۔دنیا بھر دس کروڑ لوگوں نے یہ مباحثہ براہ راست دیکھا
        [تفصیلی تلاش]
 
 
اہم ترین   
ریڈیو پاکستان نے لاہور کے تاریخی ریڈیو اسٹیشن کا ایک اہم اسٹوڈیو اولیں ناشر اعلان قیام پاکستان مصطفیٰ علی ھمٰدانی کے نام سے موسوم کر دیا
یکم نومبر دو ہزار بارہ عالمی اخبار کی چوتھی سالگرہ ہے۔آن لائن اردو اخبارات میں عالمی اخبار سنجیدہ صحافت کا معیار بن چکا ہے
 
رپورٹس/ملٹی میڈیا
 

پاک یورو جرنلٹس فورم کی کامیاب افتتاحی تقریب اتوار کوجرمنی کے شہر فرینکفرٹ میں ہوئی
23.04.2012, 01:03am , سوموار (GMT+1)

طاہر ملک۔ عالمی اخبار۔بیورو چیف جرمنی

پاک یورو جرنلٹس فورم  کے زیر اہتمام کامیاب افتتاحی تقریب  اتوار کوجرمنی کے شہر فرینکفرٹ میں ہوئی اور اس موقع پر اقبال اور آج کا اپکستان کے موضوع پر ہونے والے سیمینار نے فکر انگیز مقالے پیش کیئے

اس تقریب میں بڑی تعداد میں خواتین وحضرات نے شرکت کی اور ساڑھے چار گھنٹے تک جاری رہنےوالی اس طویل تقریب کو سامعین انتہائی دلجمعی اور دلچسپی سے سماعت کیا اور تقریب کے آخر میں اکثر سامعین نے اس خواہش کا اظہار کیا کہ فورم آئیندہ بھی ایسی علمی اور فکری تقاریب منعقد کرے گا

اس خصوصی تقریب کے صدر جرمنی میں صحافیوں کی مرکزی تنظیم کے قائد اول ہنس گرہارڈ او فنگر اور صدر ثانی ثمینہ خان کونسلر آفن باخ تھیں جبکہ مہمان خصوصی پاک یورو جرنلسٹس فورم کے چیئرمین اور عالمی اخبار کے مدیر اعلیٰ صفدر ھمدانی تھے جبکہ اسٹیج پر تنظیم کے صدر دانیال رضا اور مالیاتی مشیر اور محقق سید جمال الدین میزبان کے طور پر تشریف فرما تھے

اس کامیاب تقریب میں جن مقررین نے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا ان میں جناب صفدر ھمدانی کے علاوہ ہنس گرہارڈ او فنگر،ثمینہ خان،دانیال رضا،سید جمال الدین،ارشاد ہاشمی،طاہر ملک،رفیق چوہدری،خرشید احمد،طفیل خلش،اسد اللہ خان،آفتاب حسین، عبدالقدوس اور سعید خان  شامل تھے

اس تقریب کی رپورٹ پاکستان ٹیلی ویژن اور دنیا ٹی وی سے نشر کی جائے گی


اس سیمینار کے پہلے حصے کی نظامت طاہر ملک نے اور دوسرے حصے کی نظامت ارشاد ہاشمی نے سرانجام دی اور تقریب کے اختتام پر سید جمال الدین کے خصوصی تعاون سے شرکا کے لیئے پرتکلف عشائیے کا اہتمام کیا گیا تھا

اس موقع پر سیاچین میں برفانی تودے تلے دب جانے والے فوجیوں اور راولپنڈی میں طیارے کے حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کے صفدر ھمدانی دعا کروائی

سیمینار کے شرکا نے اس امر پر زور دیا کہ قیام پاکستان کے حوالے سے علامہ اقبال نے اپنی شاعری اور فلسفے میں جس فکر اظہار کیا اس پر عمل نہیں کیا گیا اور پیغام اقبال کو سمجھا ہی نہیں گیا۔ مقررین نے کہا کہ اقبال کی شاعری اور فلسفہ عمل کی طرف راغب کرتا ہے نہ کہ بے عملی کی طرف

اس خصوٰصی تقریب کی تفصیلی رپورٹ اور مقررین کی تقاریر اختصار کے ساتھ جلد ہی پیش کی جائیں گی

تقریب کے اختتام پر پاک یورو جرنلسٹس فورم کے چیئرمین صفدر ھمدانی نے تنظیم کے وائس چیئرمین ارشاد ہاشمی،صدر دانیال رضا کے علاوہ مالیاتی مشیر سید جمال الدین،طاہر ملک اور سعید خان کی کوششوں کو سراہتے ہوئے ایسی کامیاب فکری تقریب پر مبارکباد پیش کی اور اس یقین کا اظہار کیا کہ یہ فورم روایتی تقاریب سے ہٹ کر عوام کو ایک فکری اور علمی پلیٹ فارم مہیا کرے گا

انہوں نے تنظیم کے مالیاتی مشیر سید جمال الدین کے ہر قدم پر بلا مفاد تعاون کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ فساد پسند عناصر کے مستقل منفی پروپیگنڈے کے باوجود یہ تقریب انتہائی کامیاب رہی.جناب آفتاب اور اسد اللہ خان نے منتخب اشعار سنا کر حاضرین سے داد وصول کی۔





اس سے چند روز قبل پاک یورو جرنلسٹس فورم کے چیئرمین صفدر ھمدانی،وائس چیئرمین ارشاد ہاشمی،صدر دانیال رضا، نائب صدر جرمنی طاہر ملک، نائب صدر برطانیہ سید اکمل حسین، نائب صدر یونان سکندر چوہان،نائب صدر فرانس میاں امجد اور دیگر نائب صدورکے علاوہ پاک یورو جرنلسٹس فورم کے آفیشل شاعر جناب  طفیل خلش اور مالیاتی مشیر سید جمال الدین نے ایک مشترکہ بیان میں جرمنی کے کچھ نام نہاد صحافیوں کی جانب سے فورم اور اسکے اکابرین کے خلاف مذموم اور شرپسند پروپیگنڈے کی مذمت کی ہے اور اس یقین اور عزم کا اظہار کیا ہے کہ  آج بائیس اپریل کو پروگرام کے مطابق پاک یورو جرنلسٹس فورم کی افتتاحی تقریب اورشاعر مشرق کے یوم وفات کی مناسبت سے ''اقبال اور آج کا پاکستان'' کے موضوع پر سیمینار ہو گا

فورم کے صدر دانیال رضا ۔نائب صدر برائے جرمنی طاہر ملک اور وائس چیرمین ارشاد ہاشمی نے اتوار کے پروگرام کے انتظامات کو آخری شکل دے دی ہے

بیان میں کہا گیا ہے کہ صحافت کو بھی دوکانداری اور تجارت بنانے والے ان افراد کے لغو الزامات کی قلعی اسی سے کھل جاتی ہے کہ فورم اپنا باقاعدہ آغاز شاعر مشرق علامہ اقبال کے یوم وفات کے حوالے سے ایک سیمینار سے کر رہا ہے۔ فورم کے ارکان نے اس امر پر بھی زور دیا ہے کہ اس فورم میں ایک فرد بھی ایسا نہیں جس نے اپنی صحافتی زندگی کے دوران کوئی ایک بھی ذاتی فائدہ اٹھایا ہو،بلیک میلنگ کی ہو اورخفیہ ایجنسیوں کے گماشتوں کے طور پر کام کیا ہو

بیان میں کہا گیا ہے کہ صحافتی تنظیمیں شخصیت پرستی اور فرد واحد کی اجارہ داری کی محتاج اس لیئے نہیں ہونی چاہئیں کہ حقیقی صحافی اور صحافت اسی کے خلاف ہی تو آواز اٹھاتی ہے اور اگر وہ خود اس منفی فلسفے کا شکار ہو جائے تو تمام عملی اور قلمی جدوجہد بے سود ہو جاتی ہے۔ ایسی صحافتی تنظیموں کو نام نہاد اور نمبر دو صحافیوں کی شمولیت سے پاک رکھنے کی کوشش کی جانی چاہیئے

یہ بھی طے پایا ہے کہ اکیس اپریل  کی شام کو فرینکفرٹ میں ہونے والے پاک یورو جرنلسٹس فورم کے اجلاس میں اگلے پروگراموں کا شیڈول طے کرنے کے علاوہ ایسے شرپسند،رجعت پسند اور تجارتی ذہن رکھنے والے اور صحافت کو بدنام کرنے والے افراد کے بارے لائحہ عمل طے کیا جائے گا



:دیگر مضامین
(21.04.2012) بچھڑ گیا ہے تو اب جل رہا ہوں صحرا میں. ۔۔۔۔۔از۔۔۔۔۔۔۔ صفدر ھمدانی
(19.04.2012) دل یزداں میں کھٹکتا ہوں میں کانٹے کی طرح ۔۔۔۔از۔۔۔۔ دانیا ل رضا
(18.04.2012) دنیا کے قدیم شہروں میں تاریخی شہر روم کا 2765 واں یوم تاسیس اکیس اپریل
(16.04.2012) گلگت میں خون کی یہ ہولی کس کے ایما پر ۔۔۔۔از۔۔۔طاہر یاسین طاہر
(14.04.2012) ٹائٹینک کی غرقابی کو 100 سال مکمل۔برطانیہ میں ٹائٹینک جیسا ہی بحری جہاز تیار
(13.04.2012)  شادمان چوک کو بھگت سنگھ شہید چوک بنایا جائے , پاک یورو جرنلسٹس فورم کی حمائت
(06.04.2012) بریسٹ کینسر اور خواتین کی لاعلمی ۔ خصوصی رپورٹ۔از۔ڈاکٹر نگہت نسیم
(03.04.2012) کراچی: مشہور شاعرہ،ادیبہ اور نائب مدیرہ عالمی اخبارڈاکٹر نگہت نسیم سے ملاقات
(02.04.2012)  ارشد نذیرساحل کے ساتھ اکادمی ادبیات اسلام آبادمیں ایک شام منائی گئی
(01.04.2012) یکم اپریل،اپریل فول…مغربی اقدار کی اندھی تقلید ہے کیا؟
(31.03.2012) مسجد اقصی کی حفاظت کرہ ارض پر موجود ہر مسلمان کی ذمہ داری ہے
(29.03.2012) دنیا کی دیگر مارکیٹوں کی نسبت کراچی اسٹاک ایکسچینج پر زیادہ زوال آیا۔
(25.03.2012) تئیس مارچ یومِ قرار داد پاکستان ۔فرینکفرٹ کے قونصل خانے کی تقریب
(22.03.2012) معروف اور منفرد موسیقار نثار بزمی کی آج بائیس مارچ کو پانچویں برسی ہے
(21.03.2012) یونیسکوکے زیر اہتمام آج 21مارچ کو دنیا بھر میں شاعری کا عالمی دن منایا گیا ہے۔
(17.03.2012) سچن ٹنڈولکر انٹرنیشنل کرکٹ میں سینچریوں کی سینچری مکمل کرنے والے پہلے کھلاڑی بن گئے
(16.03.2012)  پرویز مشرف کی لندن میں سیکورٹی پر یومیہ 25 ہزار پاؤنڈ خرچ ہوتے ہیں
(11.03.2012) دنیا بھر میں199زبانیں معدومی کے قریب پہنچ چکی ہیں
(09.03.2012) ادارہ منہاج ا لقرآن فرینکفرٹ کے جھنڈے تلے میلاد رسول کی پررونق محفل
(07.03.2012) فلم بندش کا گلوکار اخلاق احمد کا ایک مقبول اور یادگار نغمہ



 
تمام خبریں  
مضامین/تجزیات   
عالمی خبریں   
عالمی اخبار تازہ ترین   
پاکستان/ بھارت   
ایشیا/یورپ/آسٹریلیا   
مشرق وسطیٰ/افریقہ   
اعلان و انتخاب آجکا دن   
رپورٹس/ملٹی میڈیا   
بیاد سید عاشور کاظمی  »
عالمی اخبار کھیل   
صحت/سائینس   
شخصیات، انٹرویوز   
عالمی اخبار ادبیات   
Reports,Naheed Gallery   
Pak/India/Gulf   
International/Sports   
 
  بیاد سید عاشور کاظمی   
  مزید ++
 

  عالمی اخبار  کے ادارتی عملے میں مختلف عالمی اداروں کے اپنے اپنے شعبے کے ماہرین شامل ہیں اور اس اخبار میں خبروں،تبصروں اور کالموں کے علاوہ ہر موضوع اور ہر کسی کے لیئے مواد موجود ہے۔ عالمی اخبار کی پالیسی صاف ستھری ،آزادانہ اور بے لاگ صحافت ہے۔
. رابطہ ٹیلی فون:  لندن447796515479+ ،  آسٹریلیا 61425201035+ ،  ای میل:  رابطہ@عالمی اخبار۔کوم۔  جملہ حقوق بحق عالمی اخبار۔کوم محفوظ ہیں