اوکاڑا
( احتشام جمیل شامی سے )صحافیوں کو ویج بورڈ ایوارڈ تک رسائی ہماری فتح ہے
وہ وقت دور نہیں کہ ہر صحافی کو اس کی محنت کا بھر پور صلہ دیا جائے گا ۔
ہمارا مقصد تمام صحافیوں کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کر کے ان کے مسائل کا
خاتمہ کرنا ہے ۔حلف برداری کی اس پر وقار تقریب میں بے شمار صحافیوں کے
ساتھ ساتھ سیاسی ،سماجی ، مذہبی ، کاروباری اور سرکای شخصیات کی آمد نے
ثابت کر دیا ہے کہ صحافت ایک مقدس پیشہ ہے اس سے اگر صحیح طور پر وفا کی
جائے تو اس سے مقدس پیشہ اور کوئی نہیں ۔
ان خیالات کا اظہار صدر لاہور
پریس کلب ارشد انصاری نے سٹی پر یس کلب کے عہدیداران کی تقریب حلف برداری
سے بلدیہ ریسٹ ہاؤس اوکاڑہ میں خطاب کرتے ہوئے کیا ۔تقریب سے خطا ب کرتے
ہوئے صدر پنجاب یونین آف جرنلسٹ رانا محمد عظیم نے کہا کہ صحافیوں کے درپیش
مسائل کا خاتمہ ہماری اولین ترجیح ہے ۔ پی یو جے تمام اضلاع کے صحافیوں کی
نمائندہ تنظیم ہے کسی بھی صحافی کو اس کے مقصد کی تکمیل میں کسی بھی رکاوٹ
کا سامنا ہو تو ہمارے دروازے اس کے لئے ہر وقت کھلے ہیں۔
سٹی پریس کلب
اوکاڑہ کی تقریب میں شمولیت میرے لئے باعث فخر اور باعث اعزاز ہے ۔ اوکاڑہ
کے صحافیوں کیلئے کالونی انشاء اللہ جلد منظور کروائیں گے ۔ اس خوبصورت
تقریب کی کامیابی پر ہم ڈسٹرکٹ آف یونین جرنلسٹ کا پنجاب یونین آف جرنلسٹ
اور پاکستان یونین فیڈل یونین آف جرنلسٹ کے ساتھ الحاق کا اعلان کرتے ہیں
۔رکن صوبائی اسمبلی چوہدری ندیم عباس ربیرہ نے کہا کہ گزشتہ دس سالوں میں
جتنی ترقی میڈیا نے کی ہے کسی او ر فیلڈ میں اتنی ترقی نہیں ہو ئی ۔ یہ بلا
شبہ ایک انقلابی قدم ہے ۔ مظلوم افراد کی داد رسی سے اعلیٰ احکام کی کرپشن
تک میڈیا نے سب کچھ عیاں کر دیکھا یا ۔ صحافت ریاست کا چوتھا ستون ہے اس
ستون نے ریاست کو نہ صرف مضبوط کیا ہے بلکہ اخلاقی ا قتدار میں اضافہ کرکے
عام انسان کو بھی بے شمار سوج بوجھ بھی عطا کر دی ہے ۔
تقریب سے سینئر نائب
صدر پی یو جے عامر سہیل، صدر ڈسٹرکٹ یونین آف جرنلسٹس اوکاڑہ،مرزامحمد
ارشد فریدی، جنرل سیکرٹری عابد حسین مغل نے بھی خطاب کیا ۔ تقریب میں چیف
ایگزیکٹو سی پی ایل سی حاجی عبد الستار مغل ، صدر مرکزی انجمن تاجراں شیخ
شفیق احمد ، جنرل سیکرٹری انجمن مزارعین پنجاب مہر عبدالستار ،آل پاکستان
مسلم لیگ دوبئی کے راہنما رائے شیر علی کھرل، جمعیت علماء اسلام کے
راہنماحاجی احسان الحق ، چیئر مین ڈسٹرکٹ زکوۃ کمیٹی رائے احمد حسن، ڈسٹرکٹ
جنرل سیکر ٹری تحریک انصاف اظہر محمود چوہدری ،امیر جماعت اسلامی محمد
فاروق شیخ، بین الاقوامی ایوارڈ یافتہ آرٹسٹ محمد اصغر مغل ،ای ڈی او محمد
اقبال فریدی ، ڈپٹی ڈائریکٹر انٹی کرپشن افضل ناصر،ٹی ایم اوقاری خالد سیال
، ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر حماد چیمہ ،ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرمہر محمد یوسف،
ڈی ایس پی موٹر وے منیر احمد اعوان ، ویٹنری آفیسر ڈاکٹر ہارون مظفر، ڈپٹی
ڈسٹرکٹ افسر زراعت شہباز اختر ،ای ٹی او تنویر کا ٹھیا،ایم ایس گوگیرہ
ڈاکٹر فیاض قیصر،صدر سی بی اے عبد الحمید شاد،رفیع رضا قادری ،سہیل اصغر
قادری،انجم شہزاد انصاری،اکبر علی خان،چوہدری شاہد حمید،چوہدری عابد علی
خان،سینئر صحافی حاجی ناصر وحید ،عتیق الرحمن چوہدری،حسنین رضا،شیخ اظہر،ڈی
یو جے کے چیئر مین ڈاکٹر عبد اللہ،ساجد رشید سمیت شہر کے سینکڑوں سیاسی
،سماجی،کاروباری ، مذہبی ،سرکاری اور صحافتی شخصیات نے شرکت کی ۔
تقریب کی
نقابت پروفیسر محمد امین انجم نے کی ۔ تقریب کے اختتام پر اعشائیہ کا
انتظام تھا معزز مہمانوں کو ای ڈی او اقبال فریدی نے اپنی کتاب نے تحائف
اور. محمد اصغر مغل نے پینٹنگ تحفے میں دی