|
طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ خواتين جوڑوں کے دردکا زيادہ شکار ہو تي ہيں
18.07.2015, 01:05am , ہفتہ (GMT+1)
سائینس رپورتر
جوڑوں کادرد ايک تکليف دہ بيماري ہے جو عموماً عمر رسيدہ افراد کو لاحق
ہوتي ہے.مريضوں ميں اکثريت خواتين کي ہوتي ہے. زيادہ تر عمر رسيدہ افراد
جوڑوں کي بيمار ي ميں مبتلا ہوتے ہيں.
طبي ماہرين کے مطابق ہر سو ميں سے دس
افراد اس مرض کا شکار ہو جاتے ہيں.اسے ريموٹائيڈ آرتھرائيٹس بھي کہا جاتا
ہے.بيماري ميں جسم کے کئي جوڑ متاثر ہو تے ہيں جس سے مريض کے ہاتھ پاو?ں کي
انگلياں سوجھ جاتي ہيں اور ہڈيوں ميں درد محسوس ہو نے لگتا ہے .
جوڑوں کے
درد ميں مبتلا افراد ميں مردوں کي نسبت خواتين کي تعداد زيادہ ہے. جوڑوں کے
درد کي ايک وجہ چپٹي يا مثلث نما ہڈي کاکم يا ختم ہو جا نا ہو تا ہے جس کے
سبب ہڈي سے ہڈي ٹکرانا شروع ہو جاتي ہے جوشديد درد کا باعث بنتي ہے.طبي
ماہرين کے مطابق شوگر کے مرض ميں مبتلا افراد کو جوڑوں کا درد لاحق ہونے کا
خطرہ پچاس فيصد تک ہوتا ہے.
خيبر پختونخوا ميں ہر سال 30 سے 40 فيصد افراد
اس مرض ميں مبتلا ہو رہے ہيں.طبي ماہرين کا کہنا ہے کہ جوڑوں کے درد ميں
مبتلا افراد کو گوشت کا استعمال کم متوزان غذا اور روزانہ ورزش کرنے کي
ضرورت ہے تاکہ کسي حد تک اس بيماري پر قابو پا يا جا سکے .
|